#لذتِ_عشق
#از_سنیا_چوہدری
#قسط_نمبر_08
اسکی آنکھیں آہستہ آہستہ کھل رہی تھیں اور سر گھوم رہا تھاذہن پڑ زور ڈال کر یاد کرنے کی کوشش کی کے وہ کہاں ہے تو یاد آیا کے وہ توہوسٹل جا رہی تھی لیکن جیسے ہی اسے یاد آیا وہ جھٹکے سے اٹھ کھڑی ہوئی وہ ایک درمیانے سائز کا کمرہ تھاجسکے سائیڈ پے بیڈ رکھا تھا اورایک ٹیبل تھا در میان میں اور ایک الماری بس وفا نے جلدی سے آگے بڑھ کے دروازہ کھولنے کی کوشش کی پڑ وہ لاک تھااسنے دروازہ بجایا لیکن بےسود رہا وہ دروازہ بجا بجا کے تھک گئی تھی لیکن کوئی آواز نہیں آرہی تھی اور نا دروازہ کھل رہا تھا وہ بے بسی سے رونے لگ گئی
"یا اللہ جی پلیز میری مدد کریں میں پتا نہیں کہاں آگئی ہوں کون ہیں یہ لوگ پلیز یا اللہ جی مجھے با حفاظت رکھئے گا” (وہ روتے روتے دعاکر رہی تھی اللہ سے
۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔
آریان جب ہوسٹل پوھنچاتو سارا کوپریشان پایا آریان نے اس سے ساری تفصیل لی اور سارا کو اپنے گھر چھوڑ کر خود اپنے ایک دوست ک طرف چلا گیا جوکے پولیس میں تھااور اب اس سےپورا معملہ ڈسکس کر رہا تھا
"تمہیں کیا لگتا ہے کے اسکی فیملی کی کسی کے ساتھ کوئی دشمنی وغیرہ تو نہیں تھی”
"نہیں یار اسکی فیملی ادھر ہے ہی نہیں تو دشمنی کیسی” (آریان نے پریشانی سے کہا
"فکر نا کرو یار میری ٹیم ڈھونڈ رہی ہے اور اسکا موبائل بھی ٹریس کر رہی ہے اوراگر اسکی فیملی کی کسی کے ساتھ دشمنی بھی نہیں ہے تو مجھے یقین ہے کے یہ کام ایک ہی گروہ کاہے جو کے لڑکیاں اس شہر کے ریڈ لائٹ ایریا (diomand market )میں لے کے جاتے ہیں”
یہ بات سن کے آریان کو اپنے پاؤں سے زمین نکلتی ہوئی محسوس ہوئی
"کیاتمہیں کنفرم ہے” (آریان نے اپنے حواس قابو میں کرتے ھوے پوچھا
"اب دیکھتے ہیں چانس تو اسی کے ہیں”
ٹھیک ہے یار کچھ پتا چلے تو فورا مجھے کال کرنااب میں چلتا ہوں(آریان کہتا ہوا اٹھ کھڑا ہوا کیوں کے وہ ادھر سے نکل کےجلد از جلد وفا تک پہنچنا چاہتا تھا
۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔
وفارو رو کر تھک چکی تھی اپنے اللہ سے مسلسل دعاکر رہی تھی اورسورج کی قرنیں روشن دان سے آرہی تھیں جس سے اسے پتا چل رہا تھا کے اگلی صبح ہوگئی ہے اتنے میں دروازہ کھلا اورایک عورت داحل ہوئی جسنے عجیب سالباس ڈالا ہوا تھاجس میں سے اسکا پورا جسم عیاں ہو رہا تھا
"جس طرح سنا تھا اس سے بڑھ کر پایا ہےاب تو گوہربائی کے ہی چر چے ہوں گے ”
"کون ہیں آپ لوگ اورکیوں لاے ہیں مجھے یہاں” (وفانے حوفز دہلہجے میں پوچھا
"ارے چندہ جلدی کس بات کی ہے پہلے ناشتہ کہا لو پھر اچھے سے تیار ہو جانا کیوں کے ایک ہیرے کی قیمت جتنی جلدی لگ جائے اتنا اچھا ہوتا ہے”
وہ کہتی ہوئی چلی گئی لیکن اسکے لفظوں سے وفا کی ریرہ کی ہڈی سنسنااٹھی
"کھاناکھا لو جلدی سے” (گوہر بائی کے ساتھ جو لڑکی آئ تھی اسنے وفا کو کھانے کی طرف متوجہ کیا
"نہیں مجھے نہیں کھانا کچھ بھی مجھے واپس جانا ہے کیوں لاۓ ہو مجھے”
"دیکھو یہاں جو ایک بار آتا ہے پھر وہ واپس نہیں جا سکتا اسلئے چیحنے کا کوئی فائدہ نہیں” (وہ کہتی ہوئی چلی گئی
۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔
وہ آج اس جگہ پےآیا تھا جہاں کوئی شریف کبھی آنا پسند نہیں کرتا اوراب وہ گوہر بائی کے پاس بیٹھا تھا جو کے اسکی ڈریسنگ سے ہی بہت مرعوب نظر آرہی تھی
"ارے سرکار اپنے کوٹھے کے ہیرے دکھا رہی ہوں لیکن لگتا ہے آپ کے دل کو نہیں لگی کوئی ابھی تک پڑ ایک ہیرا جو میں آپ کو دکھاؤں گی اسکو دیکھ کر آپ انکار نہیں کر سکیں گے” (گوہر بائی مکاری سے ہنسی
"تو دیر کس بات کی ہے دکھائیےہم تو اسی انتظار میں ہیں”()آریان نے اپنے لہجے کو نارمل کرتے ھوے کہا
"تو پہلے تصویر دیکھ لیں پھر آپ کو لے چلتی ہوں”(اسنے آریان کو تصویر دکھائی جیسے دیکھ کر اسکا شک یقین میں بدل گیا
آریان نے تصویر دیکھنے کے بعد جیب سے چیک نکالا اوراسپے اماونٹ لکھ کر سائن کر کے گوہر کو پکڑا دیا
اسکی تو رقم دیکھ کر باچھیں کھل گئی
"اب چلیں” (آریان نے مسکراتے ھوے کہا لیکن لہجہ ٹھنڈا تھا
"چلیے”(وہ اسے لے کر اندر کی طرف بڑھ گئی جہاں کمرے ہی تھے صرف اورپھر ایک کمرے کے سامنے رک کر دروازہ کھولا
۔ ۔ ۔ ۔ ۔
ایک دن گزر چکا تھا اوروہ اسی کمرے میں بند تھی رو رو کراللہ سے د عایں ما نگ رہی تھی اسنے سوچ لیا تھا عزت سے بڑھ کر کچھ نہیں ہوتا اور وہ اپنی عزت کے لئے جان کی بازی بھی لگا لے گی
ابھی وہ کوئی نوکیلی چیز ڈھونڈ رہی تھی کے یک دم دروازہ کھلا
وہ عورت جسکا نام شاید گوہربائی تھا وہ اندر دا حل ہوئی پڑ اسکے پیچھے جو شحص تھا اسے دیکھ کر وفا کےتوایک دم شاک ہو گئی وہ اس انسان سے کسی بھی حرکت کی توقع رکھ سکتی تھی پڑ آریان آفندی اس کدھر گر جائے گا اسے یہ نہیں پتا تھا
"یہ لیں جی آپ کی امانت دیکھ لیجیے اس کوٹھے کاہیرا دے رہی ہوں آپ کواب آیندہ بھی اس ناچیز کو یاد رکھیے گا "(گوہر بائی نے آریان کو دیکھتے ہوے اک انداز سے کہا)
"شکریہ پڑ ایک کام اور ابھی کچھ دیر بعد قاضی اور کچھ لوگ آتےہوں گے انھیں اندر لےآیے گا” (آریان کی بات سن کے گو ہر بائی کا تو منہ کھل گیا اور وہیں وفا سمجھنے کی کوشش کر رہی تھی کے کیا ہو رہا ہے
"اب آپ مجھے بات کرنے دیں گی "(آریان نے مسکراتے ہوے کہا پڑ لہجہ اسکا سرد تھا
"جی جی بلکل جی”(گو ہر بائی کہتی ہوئی باہر چلی گیئں اب کمرے میں صرف آریان اور وفا تھے )
Apni ray ka izhar zroor kren
جاری ہے

جواب دیں
تبصرہ کرنے سے پہلے آپ کا لاگ ان ہونا ضروری ہے۔