پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

#لذتِ_عشق #از_سنیا_چوہدری #قسط_نمبر_07 سارا ک…

#لذتِ_عشق
#از_سنیا_چوہدری
#قسط_نمبر_07

سارا کے سمجھانےکا یہ اثر ہوا تھا کے وفا نے لوگوں کی پروا چھوڑ دی تھی کوئی کیا باتیں کرتا ہے اب اسے فرق نہیں پڑتا تھاوہ اپنی پوری توجہ اپنی پڑھائی کو دے رہی تھی کافی دن سے اس کے ٹیسٹ سٹارٹ تھے جو کے آج حتم ھوے تھے اسلئے وفا اور سارا نے ہوسٹل آ کے جی بھر کر نیند پوری کی اور اب شام ہونے والی تھی سارا میڈم تو اٹھ گئی ہوئی تھیں پر وفا کے اٹھنے کے کوئی امکان نظر نہیں آرہے تھے اور سارا وہ جی بھر کے بور ہو رہی تھی
"وفا اٹھ جاؤ کتنا سونا ہےتم نے”(سارا نے جھنجھلاتےھوے وفا کو جھنجھورا
"سونے دو یار اتنے دن بعد تو نیند پوری کر رہی ہوں” (وفا کی نیند میں ڈوبی ہوئی آواز آئ
اور دو ہی منٹ بعد وفا کرنٹ کھاکر اٹھ گئی کیوں کے سارا نے پانی سے بھرا جگ اس پڑ ڈال دیا تھا
"سارا کی بچی چھوڑوں گی نہیں آج میں تمہیں کیا بد تمیزی ہےاب سونا تم پھر بتاؤں گی میں تمہیں” (وفا نےغصےسے کہااور واشروم میں گھس گئی
پندرہ منٹ بعد وہ باہر نکلی تو سارامیڈم تیار ہو کے بیٹھی ہوئی تھیں
"وفا جلدی سے تیار ہو جاؤ پھر نیو مووی آئ ہے وہ دیکھنے چلتے ہیں”
مووی کا نام سن کر اسکے منہ سے بیزاری فوراغائب ہوئی وہ دونوں جب تیار ہو کے باہر نکلی شام پوری طرح اپنے پر پھیلا چکی تھی سب سے پہلے وہ سینیماہال گئی وہاں مووی دیکھی جبکے سارا تو اموشنل سین بعد میں آتا تھا اور رونے پہلے بیٹھ جاتی تھی
"سارا آیندہ سے میں نے تمہارے ساتھ مووی دیکھنے کبھی بھی نہیں آنا اتنا تنگ کرتی ہو تم جب دیکھو سیلاب بہا رہی ہوتی ہو” (وفا نے اس کو اچھی جھاڑ پیلائ کیوں کے آدھے سے زیادہ مووی تو اس نے سارا کو ٹشو پکڑاتے گزار دی تھی
"یار اب بندہ روےبھی نا” (سارا نے خفگی سے کہا
"اچھا نا ناراض کیوں ہو رہی ہو مذاق کر رہی تھی میں "(وہ دونوں باتوں میں اتنی مگن تھیں کے انھیں پتا ہینا چلا کے کوئی ان کی تصویریں لے رہا ہے
۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔
"آریان تم نے مجھ سے بات کی تھی اس دن تو اب دیر کیوں کر رہے ہو گھر کا اڈریس دو پھر کسی دن چلتے ہیں” (احسن آفندی اوروہ ناشتہ کر رہے تھے جب احسن صاحب نے بات کی
"باباابھی نہیں ابھی کچھ دن رک جائیں کچھ معملات ٹھیک ہو جائیں پھر جائیےگا” (آریان نے کہا
"ٹھیک ہے جب جانا ہو مجھے بتا دینا ”
"تھینک یو بابا تھینک یو سو مچ ”
"بیٹا مجھے اپنی اولاد کی خوشی سب سے زیادہ عزیز ہے اور پھر تم اور حرم سے ہی تو میرے گھر میں رونق ہے”
” اوکے بابا پھر میں چلتاہوں مجھے کچھ ضروری کام ہے”(آریان خدا حافظ بولتا ہوا چلا گیا
۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔
وفاکا دل آج بہت اداس تھا اسے لگ رہا تھا جیسے کچھ ہونے والا ہےاور یہی بات سارا نے بھی نوٹ کی تھی بے دلی سے سارے لیکچر لینے کے بعد وہ ہوسٹل جانے کے لئے کالج سے نکلی تھی سارا کا ابھی ایک اور لیکچر تھا جسکی وجہ سے وہ اکیلی ہی جا رہی تھی کچھ ہی قدم چلی تھی کے ایک سیاہ کار اس کے قریب آ کے رکی اس سے پہلے کے وہ کچھ سمجھتی دو آدمی تیزی سے باہر نکلے جن میں سےایک نے اس کےمنہ پےرومال رکھا اور وہ ہوش سے بیگانہ ہوتی گئی
۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔
ساراجب کالج سے ہوسٹل آئ تو وفا نہیں تھی اسے کچھ دن پہلے والا واقعہ یاد آیا تو ٹینشن ہونے لگ گئی وفاکا نمبر بھی بند جا رہا تھا اسے پریشانی نے گھیر لیا اسی پریشانی میں شام ہونے لگ گے لیکن وفا کا کچھ پتا نہیں چل رہا تھا کے کہاں ہےاب اس کے پاس صرف ایک ہی راستہ تھااسنے حرم کےنمبر پے کال کی دو تین بیل کے بعد کال پک کر لی گئی
"حرم کیا تم مجھے سر کا نمبر دے سکتی ہو "(سارا نے کال پک "ہوتے ہی پوچھا
کیوں کیاہوا سب خیریت ہے "؟(حرم نے پریشانی سے پوچھا
"ہاں بعد میں بتاؤں گی ابھی نمبر دو پلیز”
ٹھیک ہے میں سینڈ کرتی ہوں”
حرم نے نمبر سینڈ کیا تو سارا نے جلدی سے کال ملائی پڑ نمبر بزی جا رہا تھا دو تین دفع کال کرنے پڑکال پک کر لی گئی
"السلام عليكم سر ”
"وعلیکم السلام کون؟”
"سر میں وفا کی دوست بات کر رہی ہوں سارا سر وفا کا آج دوپہر سے کچھ پتا نہیں چل رہا کے کہاں ہے” (سارا کا لہجہ روہانسا ہو گیا تھا
"اوکے اوکے آپ ٹینشن نا لیں میں دس منٹ میں آتا ہوں ہوسٹل” (آریان نے تسلی دی اور کال بند کر کے چابیاں اٹھاتا باہر نکل گیا تھا پڑ اسے خود فکر ہو رہی تھی کے پتا نہیں وفا کہاں ہو گی اور کیسی ہو گی
Apni ray ka izhar zroor kren
جاری ہے