قسط 7
???? جنت کے پتے ????
. "ماشاللہ” دونوں بہت پیاری لگ رہی ہو. وہ بات کرتے کرتے تھوڑی ترچھی ہو گئیں شاید مووی والا اس وقت یہاں
کی مووی بنا رہا تھا، حیا کو بہت حیرت ہوئی. "عجیب عورت ہے، اتنی بےاعتباری ہماری فیملی مووی ہے ہم کون سا باہر کسی کو دکھائیں گے. حیا بڑبڑائی. اور پھر وہ جلد ہی معذرت کر کے وہاں سے چلی گئیں. اماں جانے کدھر تھیں. کس سے پوچھے سبین پھوپھو آئیں کے نہیں. کافی دیر شش و پن میں مبتلا رہی اور پھر گھر چلی آئی اور لونج میں رکھے ٹیلی فون اسٹینڈ کے ساتھ رکھی ڈائری اٹھائی. رقص کے باعث پاؤں درد کرنے لگے تھے . وہ صوفے پر دھم سے گری ایک ہاتھ سے گولڈن ہائی ہیل کی اسٹرپ کھولی اور نگنے پاؤں ٹھنڈے ماربل کے فرش پر رکھ دے. ساتھ ہی ڈائری کے صفحے پلٹتی سبین پھوپھو کا نمبر تلاش کرنے لگی. اسنے کبھی یوں انکو فون نہیں کیا تھا مگر آج دل کے ہاتھوں مجبور ہوگئی تھی. ترکی کا وہ نمبر مل ہی گیا. اسنے ریسیور اٹھیا اور نمبر ڈائل کیا. گھنٹی جانے لگی تھی اسکے دل کی دھڑکن تیز ہوگئی. پانچویں گھنٹی پر فون اٹھا لیا گیا. "ہیلو”! بھری مردانہ آواز اسکی سماعت سے ٹکرائی. "اسلام و علیکم” اس نے خشک لبوں پر زبان پھیری.
جواباً وہ کسی انجان زبان میں کچھ بولا. "میں پاکستان سے بات کر رہی ہوں” اس نے گڑبڑا کر انگریزی میں کہا. "پاکستان سے کون” اس نے بھی انگریزی میں پوچھا. اسکی آنکھوں میں پانی بھرنے لگا. ” میں سبین سکندر کی بھتیجی ہوں. پلیز میری ان سے بات کروا دیں”. "وہ جواہر تک گئی ہیں”. کوئی پیغام ہے تو دے دیں. وہ مصروف انداز میں کہ رہا تھا اب یہ جواہر کیا ہے اسکی سمجھ میں نہیں آرہا تھا. ‘وہ سبین پھوپھو نے پاکستان نہیں آنا داور بھائی کی شادی پر”؟ "نہیں! وہ بزی ہیں”. شاید وہ فون رکھنے ہی لگا تھا کہ وہ کہ اٹھی. "آپ کون ہیں”.اسنے پوچھا. "انکا بیٹا جہاں!” ٹھک سے فون بینڈ کر دیا گیا. اسنے بھیگی آنکھوں سے ریسیور کو دیکھا اور پھر کریڈل پر پٹخ دیا. آنکھوں میں آے آنسو صاف کر کے سینڈل پہننے لگی. آنسوؤں نے آنکھوں کا میک اپ ذرا خراب خراب کر دیا تھا. وہ اسکو ذرا ٹھیک
کر کے کچھ دیر بعد باہر آگئی تو گیٹ کی طرف سے ظفر چلا آرہا تھا. اسکے ہاتھ میں سفید آدھ کھلے پھولوں کا بکے لے کر آرہا تھا. وہ بے اختیار ٹھٹھک کر رکی، پھر لہنگا سمبھالتی برآمدے کا زینہ اتر آئی. "یہ کیا ہے ظفر”؟ "اوہ تسی ایتھے ہو”. یہ کوریر والا آپکے لئے دے گیا ہے. ظفر نے گلدستہ اور بند لفافہ اسکی طرف بڑھا دیا. یہ پچھلے سات سالوں سے فرقان تایا کے گھر پر ملازم تھا. جب آیا تھا تب پنجابی بولتا تھا. اب سات سالوں میں اردو سیکھنے کی کوشش کی مگر ناکام رہا. اب وہ کوئی درمیانی سی زبان بولتا تھا. "ٹھیک ہے تم جو”. اس نے بکے پکڑ کر ہاتھ سے لفافہ کھولا. حسب معمول اندر ایک سفید کاغذ تھا جسکے درمیان میں ادرو سے ایک جملہ لکھا تھا. "اس لڑکی کے نام جو کبھی کسی ان چاہے رشتے کے بننے کے خوف سے روتی ہے تو کبھی کسی بن چکے ان چاہے رشتے کے ٹوٹنے کے خوف سے”.
اسنے گھبرا کر ادھر ادھر دیکھا. گیٹ خلا تھا. مہندی والی جگہ سے روشنیاں اور موسیقی کا بے ہنگم شور آرہا تھا. لوگ یہاں وہاں آجا رہے تھے لیکن ان میں سے کوئی ایک تھا جو اس پر گور کر رہا تھا. اسنے لفافے کو پلٹا کوریر کی موہر ایک دن پہلے کی تھی. ابھی دس منٹ پہلے جہاں سے بات کر کے وہ روی تھی پہلی دفع. "بن چکا ان چاہا رشتہ”. اور گھنٹہ بھر پہلے وہ ولید ور اسکی فیملی سے ملی تھی. ” ان چاہے رشتے کے بننے کا خوف”. یہ کون تھا جو اتنا با خبر تھا. ایک دن پہلے ہی اسے کیسے علم ہوگیا کہ وہ
آج دو دفع رؤے گی. وہ خوف زدہ سی کھڑی بار بار تحریر پڑھے جا رہی تھی. "ابا نکل تو نہیں گئے” وہ پرفیوم کی بوتل بند کرتے ہوے سنگھار میز پر رکھتی ہوئی گاڑی کے مخصوص ہارن اور گیٹ کھلنے کی آواز پر فون اور پرس اٹھا کر باہر کو بھاگی. کافی دائر سے وہ کمرہ بینڈ کر کے بارات پر جانے کو تیار ہو رہی تھی. فاطمہ بیگم جلدی کا شور مچاتے دس دفع اسکا دروازہ بجا چکی تھیں. مقررہ وقت ہونے کو تھا اور سلمان صاحب کو سب سے پہلے وہاں پوھنچنا تھا اور اسکی سست رو تیاریوں سے وہ بھی واقف تھے.
پورچ خالی تھا البتہ تایا فرقان کے پورچ سے شور آرہا تھا اسکا مطلب تھا وہاں پر ابھی کچھ لوگ گھر تھے. اب وہ کیا کرے اسے سمجھ نہیں آرہا تھا. ابا کو فون کرے یا تایا کے گھر جا کر کسی سے لفٹ مانگے. وہ ان ہی سوچوں میں واپس اندر جانے لگی تو اسکو کھلے گیٹ پر ہارن سنائی دیا. اسنے روک کر دیکھا. نیلی چمکتی اکارڈ باہر کھڑی تھی. اسکی ہیڈ لائٹس کافی تیز تھیں. حیا کی آنکھیں چندھیا گئیں. انے آنکھوں پر سایہ کر کے دیکھنے کی کوشش کی ٹیب ہی ہیڈ لائٹس بند ہوگئیں اور ڈرائیونگ سیٹ پر بیٹھے انسان کا چہرہ نظر آیا. وہ ولید لغاری تھا. ساتھ فرنٹ پر اسکے والد اور پیچھے والدہ بیٹھی تھیں. "اسلام و علیکم حیا!” وہ دروازہ کھول کر نرم مسکراہٹ کے ساتھ بولا. وہ اب ان لوگوں کے سامنے کھڑی انکو دیکھ
سکتی تھی سرخ کامدار فراک کے ساتھ چوڑی دار پاجامہ، فراک لمبا بہت تھا تو پاجامے کی چوریاں بہت کم نظر آرہیں تھیں. دوپٹہ کندھے پر تھا کانوں میں جھولتے لمبے آویزے اور کاجل سے لبریز آنکھیں ور کمر پر پڑے بال. "ہمیں شادی حال کا علم نہیں ہے! انکل ہیں”؟ وہ نگاہوں میں اسے جذب کرتے اسے پوچھ رہا تھا. وہ متذبذب سی لغاری صاحب کے دروازے کی طرف آئی اور کہا انکل پیراڈز حال جانا ہے ابا پتا نہیں کب نکل گئے مجھے پتا ہی نہیں چلا وہ کچھ پریشان سی لگی.
٭٭٭٭
جاری ہے

جواب دیں
تبصرہ کرنے سے پہلے آپ کا لاگ ان ہونا ضروری ہے۔