????????????☘????????❤
*قسط نمبر 2*
*????جنت کی کنجی*
*✍ ناصر حسین*
????????????????????????❤????
سونی واقعی کوئی بهوت ہے جس کا برا سایا میری زندگی میں گرہن بن کر آیا ہے…….
مجهے لگا تها کل کا دن سب سے خراب دن ہے لیکن آج کا دن تو کل سے بھی زیادہ خراب نکلا …میں نے سوچا بھی نہیں تها میں ان سب فضول چکروں میں الجھ جاوں گا….
صبح صبح جب میری آنکهیں کهلی تو مجهے معلوم چلا میں صوفے پہ لیٹا ہوں..یہ واحد صبح تهی جس پہ آنکھ کهولنے پہ میں نے خود کو صوفے پہ پایا…آنکهیں مسلتے ہوئے میں اٹھ بیٹها ..اور اٹهتے ہی مجهے کل رات والا سارا منظر یاد آیا. ..صبح صبح ہی غصہ آنے لگا….چادر اپنے اوپر سے ہٹا کر میں جوتے ٹٹولنے لگا. ..شکر تها جو صبح صبح اس منہ پهٹ محترمہ کا سامنا نہیں ہوا ..نہیں تو میرا پورا دن خراب گزرتا ….لیکن دن تو ویسے بھی خراب گزرا…..
میں واش روم میں گهس گیا اور نہانے کے بعد کپڑے بدلے… بلیو کرتا اور سفید شلوار. ..کرتے کے دو بٹن کهلے ہوئے تهے…آئینے کے سامنے جا کر میں کهڑا ہو گیا…اور بالوں میں کنگھی کرنے لگا…اس کا خوبصورت چہرہ میری آنکھوں کے سامنے آ گیا…
ہاں وہ خوبصورت ہے لیکن میں بھی کسی سے کم نہیں ہوں..یہ سوچ کر میں نے خود کو تسلی دی تهی…بال بنا کر میں نیچے ہال میں آیا…..اور ناشتے کی ٹیبل پہ بیٹھ گیا. ..بڑی بهابهی ناشتہ لے آئیں…ویسے اصولاً شاید ناشتہ اسے لانا تها مگر وہ نہیں لائی تو اور بھی اچها تها ویسے بھی مجهے اسے دیکهنے میں بالکل دلچسپی نہیں تھی. ….
لیکن دلچسپی نہ ہونے کے باوجود بھی میں بار بار متلاشی نگاہوں سے ادهر ادهر دیکھ رہا تھا. ..ناشتے کے بعد میں پهر سے کمرے میں آیا… والٹ اور موبائل سنبهال کر میں نے کھیتوں پہ جانے کا فیصلہ کیا…جہاں کچھ نئے مزدور بهی آنے والے تهے..یہ بات کافہ عجیب تهی شادی کی پہلی صبح ہی میں کام پہ چلا جاوں لیکن گهر پہ رہ کر میں کسی کا سامنا نہیں کرنا چاہتا. ….
میں سیڑھیاں اتر کر نیچے آیا…اور آخری سیڑھی پہ ہی وہ مجهے نظر آ گئی…وہ سامنے بیٹهی ایک عورت سے باتیں کر رہی تهی دادی اور امی بھی پاس ہی بیٹهی تهیں..وہ اس وقت کافی خوبصورت لگ رہی تهی اس نے سبز رنگ کی فراک پہنی تهی جس پہ سفید جالی والا دوپٹہ اوڑھ رکها تها….
سفید چہرہ چمک رہا تها….میں بڑی مشکل سے اس کے چہرے پر سے نگاہیں ہٹانے میں کامیاب ہوا اور چلتا ہوا دروازے کی طرف بڑها وہ بھی مجھے دیکھ چکی تهی….
دادی نے پیچھے سے مجهے آواز دی تو مجهے رکنا ہی پڑا….
” کہاں جا رہے ہو پتر . "..؟ انہوں نے سنجیدگی سے پوچها…
” کهیتوں پہ…”.. دادی حیران تهی اور وہ بھی. .سامنے مہمان عورت بیٹهی تهیں اس لیے دادی کچھ کہہ نہ سکی مگر ان کا انداز بتا رہا تھا انہیں میری بات کافی عجیب لگی……..
سارا دن میں معمول کے مطابق کام کرتا رہا…کام بهی کوئی خاص نہیں ہوتا میرا…جو زمینیں مجهے سونپ دی گئی تهیں ان کے پاس کهڑے ہو کر مزدوروں کو اپنی نگرانی میں کام کروانا تها….کهیتوں کے بیچ میں ایک گهنے درخت کے نیچے میری چار پائی رکهی ہوئی ہوتی. ..میں اپنا سارا دن اس چارپائی پر گزارتا تها…
کهانا بهی وہیں گهر کا ملازم دے جاتا..اس وقت بھی وہ کهانا لے کر آیا تها…ایک خیال جو زندگی میں پہلی بار میرے دل میں آیا….
اگر میری بیوی دیہاتی ہوتی تو میرے لیے اپنے ہاتهوں سے کهانا بنا کر لاتی …جیسے کے باقی مزدوروں کے کهانے آتے ہیں. …لیکن اس ماسٹرنی کا میں کیا کروں جو اصل زندگی کو بھی کتابوں سے جوڑے رکهے گی…..
میں نے ذہن جهٹکا تها اور کهانے میں مصروف ہو گیا..آج کا تقریباً سارا دن میرا وہیں گزرا شام کو جب تهکا ہارا گهر لوٹا تو سامنے صوفے پہ دادی نے پهولے منہ کے ساتھ میرا استقبال کیا اور مجهے دیکھ کر وہ کهڑی ہو گئیں…
” یہ سب کیا ہے سمیر.” …؟ انہوں نے غصے سے پوچها تها ..میں کچھ نہیں سمجھ پایا وہ کس بارے میں بات کر رہی ہیں. …
” جی دادی…”.؟ میں نے بهر پور حیرت سے کہا…
” تو نے اپنی بیوی پہ کنٹرول بالکل نہیں رکها..کیسی منہ پهٹ اور بے لگام لڑکی ہے میں نے تم سے پہلے ہی کہا تها بیوی کو پاوں تلے دبا کر رکهو ورنہ وہ سر پہ چڑھ کر ناچنے لگتی ہے….بلی کو پہلی رات ہی مار دینا چاہیے ورنہ وہ شیرنی بن جاتی ہے.”
…..دادی کا غصہ عروج پر تها …میں ان سے اب کیسے کہتا شیرنی تو وہ بن چکی ہے…
” تم جانتے ہو تیری بیوی نے آج کهانے کی ٹیبل پہ ہم سے کس طرح بات کی اور ہم پہ انگلی اٹهانے لگی…ماں باپ کے گهر سے تو کچھ نہیں سیکھ آئی اب تو اپنی لگام کس کے رکهنا….نہیں تو ہم ایسی بے لگا گهوڑیوں کو قابو میں کرنے کا ہنر جانتے ہیں.” ….
دادی گرجتے ہوئے چلی گئیں…اور میرا دل چاہا دیوار کو سر ماروں. ..شادی کو دوسرا دن اور دوسرے ہی دن ان سب چیزوں کا سامنا کرنا پڑا ہے…اب مجهے اور تو کوئی کام بچا نہیں تها یہی ساس بہو کے جهگڑے سلجهاتا…..کیسی پهوٹی قسمت لے کر پیدا ہوا ہوں…اب ساری زندگی یہی ایک کام رہ گیا ہے میرے لیے. .. صبح ساس کی شکایتوں کی فہرست اور شام کو بیوی کی ……ہونہہ کس مصیبت میں پھنس چکا ہوں میں. …..
خیر تو میں بات کر رہا تها دادی کی…دادی حکم صادر کر کے جانے کہاں چلی گئیں اور میں بھی اپنے کمرے میں چلا آیا…..سامنے وہ محترمہ آئینے کے سامنے بیٹهی کنگھی کر رہی تهیں…اسے دیکھ کر مجهے مزید غصہ آیا…مجهے اتنی ڈانٹ پلوا کر خود کتنے سکون سے بیٹهی ہے……میں غصے سے اس کے پاس جا کر کهڑا ہو گیا ..وہ بھی مجهے دیکھ چکی تهی…
” یہ سب کیا ہے….”؟ میں نے دانت پیسے…..
” یہ….؟ یہ تو کنگھی ہے.”…وہ بڑی بے نیازی سے بولی ..میرے سر پہ لگی پاوں پہ آ بجهی….
” تم نے دادی سے کیا کہا.”…؟ اس کے چلتے ہاتھ رک گئے ….
” میں نے کیا کہا….”؟ وہ مجھ سے زیادہ حیران تهی….
” تم نے آج دادی سے بدتمیزی کیوں کی..”..؟ میں نے دادی کا غصہ اس پہ اتارا…وہ کنگھی رکھ کر کهڑی ہو گئی اس کے کهلے بال ہوا میں لہرانے لگے تهے…..
” میں نے نانی کے ساتھ کوئی بدتمیزی نہیں کی…انہوں نے جو کہا میں نے صرف ان کا جواب دیا….”. وہ اطمینان سے بولی…..
” لیکن ہمارے گهر میں دادی کو پلٹ کر جواب دینا ..بدتمیزی سمجها جاتا ہے”. … میری آواز مزید اونچی ہو گئی……
” بدتمیزی. …؟ جواب دینے میں کیا بدتمیزی بدتمیزی تو تب ہوگی جب میں جواب نہیں دوں گی…اور میں نے کچھ غلط نہیں کہا….”. وہ سابقہ لہجے میں بولی تهی…
” کیا غلط ہے کیا سہی یہ تم مجهے مت سکهاو…اپنا علم اپنی ڈگریاں کہیں اور جا کر استعمال کرو..”
. میں نے انگلی اٹھا کر اسے وارننگ دی..ایک تو مجهے وہ پہلے نا پسند تهی اوپر سے دادی کی شکایت نے مزید سلگها دیا ……
” غلط کو غلط کہنا غلط نہیں. .سہی کو غلط کہنا غلط ہے. نانی. کا رویہ آپ سب کی آنکھوں کے سامنے ہے ..وہ بهابهیوں پہ کتنا ظلم کرتی ہیں اور کهبی کهبی تو انہیں مارتی بھی ہیں…کیا یہ غلط نہیں”. ……
اس بات کا میرے پاس جواب نہیں تها…ہاں وہ سہی کہہ رہی تهی دادی کے مظالم سے میں بھی واقف تها مجهے برا بھی لگتا تها… لیکن ان سے ٹکر لے کر میں گهر میں اپنی امیج خراب نہیں کرنا چاہتا تها جیسے باقی مرد اس گهر میں زندگی گزار رہے تهے مجهے بهی ویسے ہی جینا تها…کسی اور کے لیے مجهے قربانی دینے کا شوق نہیں تها….
وہ بال جوڑے میں قید کرتی بیڈ پہ جا کر بیٹھ گئی اس نے میز سے ایک رسالہ اٹهایا…..پهر وہ اس کے اوراق پلٹنے لگی…میں جلتے کڑهتے صوفے پہ آ بیٹها. …ویسے آج کافی تهک چکا ہوں ایک تو کام سے اور اوپر سے گهر کا یہ ڈرامہ تو باتوں کا سلسلہ یہی منقطع کر رہا ہوں…_
محبت واقعی آسان نہیں…اور اس محبت کے لئے میں اپنا سب کچھ چهوڑ کر اس گاوں میں آئی ……اور یہاں قدم قدم پہ مصیبتیں میری منتظر ہیں .آج کی صبح کا آغاز ہی نانی کے طنزیہ وار سے ہوا تو باقی کا دن تو خراب گزرنا ہی تها ناں……؟
صبح صبح نانی جی کے حکم پہ میں اچهی طرح تیار ہوئی کیونکہ گاوں کی عورتیں میرا دیدار کرنے آ رہی تهیں….اچهی طرح تیار ہونے کے بعد میں نیچے ہال میں آئی جہاں دادی میرے انتظار میں تهیں اور کچھ عورتیں بھی بیٹهی تهیں….میں کافی دیر تک ان سے باتیں کرتی رہی لیکن میری نگاہیں بار بار ادهر ادهر مٹک رہی تهیں…کافی دیر بعد شوہر محترم کے درشن نصیب ہوئے وہ بلیو کرتے اور سفید شلوار میں بہت ہینڈسم لگ رہے تهے. …میرا تو ان سے نگاہیں ہٹانے کو دل ہی نہیں کر رہا تها….
لیکن جب انہوں نے نانی کے پوچهنے پہ بتایا وہ کهیتوں پہ جا رہے ہیں تو میرا دل چاہا اس کا گریبان پکڑ کر اس یاد دلاوں آج شادی کے بعد ہماری پہلی صبح ہے جو کهیتوں میں نہیں گهر پہ بیوی کے ساتھ گزارنی ہے لیکن میری خواہش اندر ہی دم توڑ گئی….اور میں خون کے گهونٹ پی کر رہ گئی ……..
” چهوٹی رانی تمہیں یاد ہے ناں آج سب کا کهانا تم نے ہی بنانا ہے…”..نانی نے تیکھی نگاہوں سے مجهے دیکها اور میں حواس باختہ ہو گئی….
” جہ…جہ…جی نانی میں بنا لوں گی”…..( جبکہ بنانا مجهے آملیٹ بھی نہیں آتا )
” تو ٹهیک ہے ابهی سے شروع کر دو ..وقت بہت کم ہے اور کام زیادہ ہیں…..”
.انہوں کا لہجہ بہت زیادہ تحکمانہ تها….بے ساختہ مجهے انڈین ڈراموں والی ساسیں یاد آئیں…..
میں وہاں سے اٹھ کر کچن میں آ گئی…اس وقت کچن میں چهوٹی بهابهی دودھ ابال رہی تهیں..انہیں سلام کر کے میں کاونٹر کی طرف آئی…یہ کافی چهوٹا کچن تها جہاں گیس لائن کا نظام نہیں تها…سلنڈر کا استعمال کیا جا رہا تها. …چهوٹی بهابهی سے میں نے سبهی سامان کے بارے میں پوچها. ..یہاں تک کہ مجهے چولہا بھی انہوں نے جلا کر دیا تها …….
بهابهی دودھ گلاس میں ڈال کر کچن سے نکل گئیں..اور پهر میں تهی اور وہ کچن….
میرے سامنے کاونٹر پہ ہر شے بکهرا پڑا تها..اور میں بس انہیں دیکھ رہی تھی. .استعمال کرنا میرے فرشتوں کو بھی نہیں آتا تها….
میں تو اس وقت خود کو پل صراط پہ محسوس کر رہی تهی. .سمجھ نہیں پا رہی تهی کیا کروں اور کیا نہ کروں….تب کافی دیر بعد میرے دماغ میں ایک آڈیا آیا …میں موبائل ہاتهوں میں لے کر مما کا نمبر ملانے لگی…اور پیچھے مڑ کے دروازے کو بھی دیکها کہیں کوئی مجهے دیکھ نہ لے……
” مما پلیز مجهے کهانا بنانا سکهائیں..آج نانی نے پورا کچن میرے سر پہ تهوپ دیا ہے..”..
مما کے ہیلو کے بعد میں نے بهر پور اداسی سے کہا…
” جب کہتی تهی کهانا بنانا سیکهو تب تو موت پڑتی تهی آج جب سارے کام سر پہ آن پڑے تو تمہیں میری یاد آئی..”… مما الٹا مجھ پہ غصہ کرنے لگیں ..مجهے ان سے یہی امید تھی. …
” مما طعنے بعد میں دینا پہلے اس مصیبت سے نکلنے کا کوئی راستہ بتائیں..ہونہہ ادهر آپ کی امی نے اتنا بھی لحاظ نہیں کیا میری پہلی صبح تهی اس گهر میں اور انہوں نے مجهے کچن میں پهینک دیا.”……
میں نے ناگواری سے کہا …
” ویسے سب ٹهیک تو ہے ناں ابهی تک. ..تم دونوں نے کسی بات پہ بحث تو نہیں کی..”…مما نے تشویش سے پوچها تها. ….
” خیر ابهی تک تو سب ٹهیک ہے لیکن مجهے لگتا نہیں زیادہ دن تک سب ٹهیک رہے گا…ہماری سوچ کافی مختلف ہے…وہ غلط کو سہی کہتے ہیں اور میں غلط کو غلط. .”….
” اچها چهوڑ اب بتا کیا مدد چاہیے.” …
میں نے مما کو ساری تفصیل سمجها دی اور انہوں نے مجهے فون پہ ہی ریسپی بتا دی…جو کچھ سمجھ آیا اور کچھ نہیں. …میں پورے دو گهنٹے ان سے بات کرتی رہی اور انہیں کهانے کی حالت کے بارے میں آگاہ کرتی رہی…..تب جا کر بڑی مشکل سے جو بنا تها وہ پتا نہیں کیا تها…بہرحال کهانا ہرگز نہیں تها…..اب اتنا وقت نہیں تها میں سب چیزوں کو دوبارہ سے رسٹارٹ کرتی….اگر شہر ہوتا تو میں ہوٹل سے کچھ بنا بنایا منگوا لیتی…لیکن یہاں وہ سہولت بھی نہیں ہے. ..
خیر جو بھی تها اب یہی پیش کرنا تها کافی کهٹن مرحلہ تها ..کهانا لگ چکا تها …..سبهی لوگ کهانے کی ٹیبل پہ موجود تھے. .مجهے لگا تها میرے شوہر محترم آئیں گے مگر وہ نہیں آئے اور میں دروازہ تکتی رہ گئی….
نانی نے پہلا چمچ منہ میں رکها…میں جانتی تهی کهانا کچھ ڈهنگ نہیں بنا مگر مجهے توقع تهی نانی یوں سر عام پہلے دن میری بے عزتی نہیں کریں گی لیکن میں غلط تهی نانی نے ہر لحاظ بهلا دیا تها…….
” یہ کیسا کهانا بنایا ہے تم نے. …؟ ابهی تک کهانا بنانا نہیں آتا تمہیں. ..”..؟ نانی چلائیں…سب ایک دوسرے کا چہرہ دیکهنے لگے ان کے سامنے بولنے کی کسی کی ہمت نہیں تهی……
” سوری نانی. ..یہ اس کچن میں میرا پہلا کهانا تها تو کچھ غلطیاں ہو ہی جاتی ہیں. .”
..میں اپنی دفاع کے لیے خود ہی کهڑی ہو گئی تهی……
” کچھ غلطیاں. …؟ یہ سارا کهانا خراب کر دیا…اور اتنی چیزیں ضائع کر دیں…اور کہہ رہی ہو کچھ غلطیاں. ..ایسا کهانا تو جانور بھی نہیں کهاتے…اتنا نقصان کر دیا .. کهانے کا بل تمہارے میکے سے نہیں آتا..”…
نانی زور زور سے چلا رہی تهیں….اور میرا بھی پارہ چڑهنے لگا…..
” رہنے دیں اماں….پہلا دن ہے تو ایسی غلطیاں ہوتی رہتی ہیں. …” میرے سسر اور ماموں ( سکندر علی) بھی میدان میں کود پڑے…….
” تم تو چپ ہی رہو سکندر…یہ عورتوں کا معاملہ ہے بیچ میں مت بولو…”.. نانی نے ماموں کو ایک سکینڈ میں خاموش کرا دیا وہ پہلو بدل کر رہ گئے……
” نانی اس گهر میں میرا پہلا دن ہے اور کچن میں میں نے پہلی بار کهانا بنایا ہے …آپ کو نہیں لگتا آپ کو یوں اس طرح مجھ سے بات نہیں کرنی چاہیے. .”
….میں نے بھی ہر لحاظ بالائے طاق رکھ دیا…ڈرتی تو میں کسی کے باپ سے نہیں ہوں…..
” اب تم کل کی آئی لڑکی ہمیں سکهاو گی ہمیں کیا کرنا ہے…اور کس طرح بات کرنا ہے…اپنی غلطی پہ پردہ مت ڈالو…لعنت ہے رابعہ ( میری مما) پر اس نے تمہیں کچھ سکها کر نہیں بهیجا….جتنی تیز زبان چلتی ہے ویسے ہاتھ بھی چلا لیتی .”…..
” نانی آپ مما کے بارے میں کچھ نہ کہیں انہوں نے اپنا فرض اچهی طرح نبهایا ہے….مجهے اعلیٰ سے اعلیٰ تعلیم دلوائی….اور. .”
..نانی نے غصے سے میری بات کاٹ دی…..
"ہونہہ. .. تو کیا تمہاری تعلیم کو گلے کا ڈهول بنائیں…تمہاری ڈگریاں لے کر گاؤں والوں کو دکهائیں..ہماری بہو کتنی پڑهی لکهی ہے….گهر گرہستی میں ان سب چیزوں کی ضرورت نہیں ہوتی…عورت کو کهانا پکانا آنا چاہئے اور گهر سنبهالنا….یہی عورت کا زیور ہے…تعلیم صرف مردوں کے لیے ہے…”……. سب کهانا روک کر تماشا دیکھ رہے تهے. …اور ایک دوسرے کو……
” نہیں آپ غلط کہہ رہی ہیں نانی..”…. نانی نے جهٹکا کها کر مجهے دیکها…دونوں بهابهیوں کے منہ پهٹ گئے …اور سبهی میرا چہرہ دیکهنے لگے. ..
” اب پتا چلے گا دادی کو…آ گئی اس کی ٹکر کی لڑکی…” ایک بهابی نے سرگوشی کی جو میں نے سن لی تهی……
"تعلیم حاصل کرنا مرد عورت پر فرض ہے..اور تعلیم ہی اصل زیور ہے عورت کے لیے بھی اور مرد کے لیے بھی. ..کهانا پکانا جهاڑو لگانا یہ سب تو بعد کے کام ہیں…اگر مجهے کچھ پڑهنا لکهنا نہیں آتا…اور میں جتنا اچهے سے اچها کهانا بنا لوں میں جاہل ہی رہوں گی….یہ سوچ بہت پرانی ہے نانی. ..اور ہم لوگ ابھی تک اس سوچ کو تهام کر چل رہے ہیں اس لیے ہم عورتیں ہمیشہ پیچھے رہ جاتی ہیں کیونکہ ہم زندگی کو کچن اور جهاڑو سے آگے بڑهنے ہی نہیں دیتے…آج کے دور کی عورتیں تو مردوں کو پیچھے چھوڑ دیتی ہیں. .”
میں نے بات مکمل کی… سب برف بن چکے تهے شاید ان کی دادی سے اس لہجے میں کوئی پہلی بار بات کر رہا تها…مجهے نہیں پتا جو میں نے کہا وہ سہی تها یہ غلط لیکن میں ایک منہ پهٹ قسم کی لڑکی ہوں …کوئی بات دل میں نہیں رکھ سکتی……
” زبان لڑا رہی ہو تم ہم سے..”.. نانی کرسی سے کهڑی ہو گئیں..سب کو کهڑا ہونا پڑا ….
” نہیں میں صرف آپ کی بات کا جواب دے رہی ہوں..”.میں نے اطمینان سے کہا اور مزید وہاں ایک پل رکے بنا اپنے کمرے میں آ گئی…..
اور پھر سونے کے لیے جو لیٹی تو کافی دیر تک سوتی رہی….شام کے وقت میں نیچے آئی. .جہاں کچھ عورتیں مجھ سے ملنے آئیں تهیں…اور ایک بار پھر ان سے فارغ ہو کر کمرے میں آئی اور بالوں کو کنگھی کرنے لگی تبهی سمیر اندر آیا….میری دهڑکن بے ربط ہونے لگی. ..
لیکن وہ غصے میں تها اور کیا کہہ رہا تها. ..؟ نانی نے اس طرح میری شکایت اس سے کر دی میں نے سوچا بھی نہیں تها کہ وہ یوں اس طرح سمیر سے شکایت کریں گی…وہ بھی اتنی معمولی بات کے لیے. …
میرے دل میں نانی کے لیے غصے میں مزید اضافہ ہو گیا…انہیں ایسا نہیں کرنا چاہیے تها. ….
رات کو میں نے مما کو ساری تفصیل بتائی جن پہ وہ اداس ہوئیں….
” دیکھ سونی..اماں کا بلڈ پریشر ہے تو ہی تهوڑا صبر کر لیا کر…اور اس طرح زبان چلانا اچهی بات نہیں ہے. ..وہ بڑی ہیں اگر کچھ کہہ بھی رہی ہیں تو تمہارے بهلے کو کہہ رہی ہیں …”.مما مجهے پیار سے سمجهانے لگیں…
” ہونہہ. .. صبر…؟ مما آپ کو پتا ہے انہوں نے کیا کیا کہا ہے…کهانے کا بل تمارے میکے سے نہیں آتا…اور کہہ رہی تهیں لعنت ہو رابعہ پہ اس نے تمہیں کچھ سکها کہ نہیں بهیجا…ایسی بتا کوئی کرتا ہے نئی دلہن سے…میں تو ان کی نواسی بھی ہوں…مجھ سے نہیں ہوتیں برداشت ان کی باتیں مما……”
. غصے سے میری آنکھوں میں آنسو آ گئے میں رونے لگی…….
” اچها اب رو مت سونی. ..تیرا پہلا دن تها آج اور تونے پہلے دن ہی مجهے ٹینشن میں ڈال دیا…میں خود بات کروں گی اماں سے….تو کچھ مت کہنا”…….
” نہیں. .آپ نانی سے کوئی بات نہیں کریں گی..اب جو کرنا ہے میں کروں گی..میں معصوم گائے بننے کی اداکاری نہیں کر سکتی…نانی کو سمجهنا ہوگا دوسروں کی بیٹیاں زر خرید غلام نہیں ہوتیں..نکاح کر کے عزت سے آئی ہوں اس گهر میں. ..اور مجهے اچهی طرح معلوم ہے اس معاملے کو کیسے ہینڈل کرنا ہے….”…
ترش لہجے میں کہہ کر میں نے کال ڈسکنیکٹ کر دی. ..اب پتا نہیں کل کی صبح کون سا نیا طوفان لانے والی ہے میری زندگی میں. ……
*انتخاب* ۔ _محمد عدنان_
*اردو،ادب* ???? *Ůŕďů Ăďăb*
0335 2913918
_ _ _ _ _ _ _ _ _ _ _ _ _ _ _ _ _ _ _ _
آج کی صبح کا آغاز بہت ہی خراب تها..کیونکہ آنکھ کهلتے ہی سب سے پہلی نظر زوجہ محترمہ پر پڑی…جو بستر کو درست کر رہی تهی…اور مجهے جاگتا دیکھ کر وہ مسکرا دی…مسکراتے ہوئے وہ اور بھی حسین لگتی ہے میں نے اعتراف کیا. ….
گڈ مارننگ. …اس نے اسی مسکراہٹ کے ساتھ کہا تها…میں نے جواب نہیں دیا اور اسے نظر انداز کر دیا. ..پهر میں واش روم میں جا کر فریش ہو گیا. ..باہر نکلا تو وہ کمرے میں نہیں تهی..بے ساختہ میں نے ٹهنڈی سانس خارج کی. .مجهے سکون کا احساس ہوا. .لیکن یہ سکون زیادہ دیر کے لیے نہیں تها کیونکہ وہ دو منٹ بعد پهر سے کمرے میں آ گئی اب اس کے ہاتهوں میں ایک ٹرے بھی تها……
شاید اس میں ناشتہ تها لیکن میں گیلے بالوں میں برش پهیر رہا تها…
” آئیں ناشتہ کر لیں…”
.میں نے اسے کہتے سنا..میرے ہاتھ رک گئے…یہ سو فیصد بیویوں والا ڈائیلاگ تها مگر میں زرا بھی متاثر نہیں ہوا…
” مجهے نہیں کرنا کوئی ناشتہ …” میں نے خشک لہجے میں کہا…مجهے بالکل شوق نہیں تها اس مصیبت کو ہوا دینے کی…اور ویسے بھی اس کے ہاتھ سے ناشتہ کر کے میں کمزور نہیں پڑنا چاہتا تها. ..میں اپنا روب قائم رکهنا چاہتا تها……
” Ok as u wish….”
کہہ کر وہ خود ہی ناشتہ کرنے لگی…مجهے لگا وہ مزید اسرار کرے گی مگر وہ مجھ سے بھی زیادہ لاپرواہ نکلی…خیر مجهے کیا اگر وہ دوریاں بڑهانا چاہتی ہے تو مجهے بهی کوئی شوق نہیں ہے فاصلے مٹانے کا……
وہاں سے اٹھ کر میں کهیتوں میں آیا…اور کل کی طرح کام کرواتا رہا…لیکن کام کے دوران بھی اس محترمہ کا خوبصورت چہرہ میری آنکھوں کے سامنے گهومتا رہا…میں اس کا خیال جهٹک ہی نہیں پا رہا تها…اس وجہ سے میں گهر بھی تهوڑا جلدی لوٹ آیا…جتنی ناراضگی جتنی دوریاں سہی تهی تو وہ میری بیوی ہی ناں….؟ اور اوپر سے اتنی خوبصورت میرے دل کا مچلنا لازم تها…..
[ Go to Google Type ” Nasir Hussain Novels ” And Read Full Novel]
سب سے پہلے میں کمرے میں آیا وہ بیڈ پہ لیٹی ہوئی تهی بڑے سکون سے…میں اسے دیکھ کر مسکرا دیا…وہ نیند میں کافی معصوم لگ رہی تهی اس کے بال چہرے پہ آئے ہوئے تهے…..میں نے اپنے ہاتهوں سے اس کے بالوں کو درست کیا…..
اس وقت وہ نیند میں تهی میں اسے اچهی طرح جی بهر کے دیکھ سکتا تها…جاگتے ہوئے اسے دیکهنا میری مردانگی کے خلاف تها…کیونکہ ہمارے گاؤں میں جو بیوی کو زیادہ دیکهے یا اس سے بات کرے اسے جورو کا غلام کہا جاتا ہے اور مجهے ایسا کوئی لقب پانے کا شوق نہیں تها……..
رات کے وقت میں کمرے اکیلا تها…اور بیڈ پہ پاوں پهیلائے نیم دراز تها..ہاتهوں میں ایک رسالہ تها.. دروازے پہ دستک دے کر زوجہ محترمہ اندر آئیں..ایک سرسری نگاہ اٹها کر اسے دیکها اور پهر سے رسالے کو دیکهنے لگا. ……
” اسلام و علیکم. "….. وہ مسکراتی ہوئی بیڈ پہ بیٹھ گئی.’” وعلیکم السلام. .”.میں نے سپاٹ چہرے کے ساتھ جواب دیا..اگر وہ کوئی اور بات کرتی تو میں کهبی جواب نہیں دیتا لیکن اس نے سلام کیا تها تو جواب دینا مجھ پہ لازم تها..
” آپ کے لیے پالک گوشت بنا کر لائی ہوں چلیے ٹیسٹ کریں..”. وہ خوشگوار مسکراہٹ کے ساتھ بولی…جبکہ مجهے اس زبردستی کی دعوت پہ بہت غصہ آ گیا….
"نہیں. .مجهے تمہارے ہاتھ کا بنا کچھ نہیں کهانا..”.
.مجهے لگا تها اتنے روکهے جواب کے بعد وہ ٹرے اٹها کر واپس چلی جائے گی لیکن میرا اندازہ غلط تها……
” کها لیں ناں میں اتنا برا کهانا بهی نہیں بناتی..آج کتاب سے پڑھ کر ریسپی لی ہے…بہت مزے کی ہے.”…
اس کی باتوں نے آگ میں گهی کا کام کیا…اور میرا غصہ مزید بڑھ گیا.
” بولا ناں…نہیں تو نہیں. ..اب اگر مزید سر کهایا تو اٹها کر باہر پهینک دوں گا.”..
” اتنی محنت سے میں یہ سب بنا کر لائی ہوں..کهانا تو آپ کو پڑے گا…اگر گهی سیدهی انگلی سے نہ نکلے تو انگلی ٹیڑھی کرنا میں اچهی طرح جانتی ہوں..”…
دهمکی دے کر اس نے ٹرے اٹهایا اور کمرے سے باہر نکل گئی ..میں اس کے اس کهلے چیلنج سے حیرت میں ڈوب گیا. ..اور واقعی وہ کوئی عام لڑکی نہیں تهی اس نے ایک گهنٹے بعد وہ سب مجهے کهلایا اور مجهے کهانا ہی پڑا کیونکہ میرے پاس کوئی اور راستہ ہی نہیں بچا تها……اتنی مرچیں کهانے کے بعد مجهے تو دن میں تارے نظر آ گئے ..میں بهاگ کر کمرے میں آیا اور پورا جگ لبوں سے لگا کر جلن مٹانے کی کوشش کرنے لگا……
اس کے لیے میرے دل میں جو تهوڑی بہت ہمدردی تهی وہ بھی ختم ہو گئی اب میں اس سے صرف نفرت کرتا ہوں. ..آج اس نے جو کیا تها اس کے لیے میں اسے چهوڑوں گا نہیں. .
_ _ _ _ _ _ _ _ _ _ _ _ _ _ _ _ _ _ _ _ _ _
آج کے دن میں نے سمیر کے لیے اپنے ہاتهوں سے پالک گوشت کی ڈش بنائی…مجهے مامی سے ہی پتا چلا وہ پالک گوشت بڑے شوق سے کهاتا ہے…شوہروں کو قابو کرنے کا پہلا طریقہ پیٹ سے ہو کر دل تک پہنچتا ہے اور اسی فیصد لڑکیاں شوہروں کا دل یونہی قابو میں کر لیتی ہیں. ..میں نے بھی ایک کوشش کرنی چاہی…میں ظہر کی نماز کے بعد ہی کچن میں گهس گئی تهی کیونکہ میرے کام کی جو رفتار تهی اس کے مطابق تو میں رات دو بجے تک بھی سہی کهانا نہ بنا پاتی…..
کچن میں پہنچ کر میں نے اپنی مطلوبہ چیزیں کاونٹر پہ اکهٹا کیں…اور پھر وہ کتاب اٹهائی جس میں کهانا بنانے کی فہرست تهی..یہ کتاب میں نے آج صبح ہی گهر کے ملازم سے منگوا لیا تها…کیونکہ نانی کی جلی کٹی باتیں روز سننے کا حوصلہ نہیں تها مجھ میں. …
اسی کتاب کو مدنظر رکھ کر میں نے سارا کام کیا..سب ٹهیک تها پالک گوشت کافی اچها بنا لیکن ایک غلطی کر بیٹهی. ..نمک کی جگہ کهلا واشنگ پاوڈر ڈال دیا…اور اس بات کا علم مجهے تب ہوا جب پتیلے میں سے جهاگ ابهرنے لگا…….
وہ ساری محنت سنک پہ بہا کر ایک بار پھر کوشش کرنے لگی اس بار ہر شے ٹیسٹ کر کے ہی ڈال رہی تهی…اور بڑی مشکل کے بعد جو ڈش تیار ہوئی وہ نئے دور کی ماڈرن پالک گوشت ہی کہلاتی….مجهے تو اچها لگا تها……
سب کچھ ایک ٹرے میں خوبصورتی سے سجا کر جب میں کمرے میں آئی تو جناب کے نخرے ہی ختم نہیں ہوتے…انہیں میرے ہاتھ کا بنا کچھ نہیں کهانا…
مجهے بہت دکھ ہوا…اپنی ساری محنت یاد آئی لیکن ہار ماننے والی لڑکیوں میں سونی کا نام نہیں تها….
میں ٹرے اٹها کر واپس کچن میں آئی…اور کچھ آڈیا سوچنے لگی…اور جلد ہی مجهے آڈیا مل گیا..غلط کاموں میں میرا دماغ بجلی کی طرح کام کرتا ہے….
آدهے گهنٹے بعد جب سب گهر والے ہال میں بیٹھ کر چائے پی رہے تھے تو میں ماموں کے سر پہ جا پہنچی. ..
” کچھ چاہیے سونی بیٹا..”..ماموں نے پیار سے پوچھا. .نانی اور تابش خالہ نے مجهے ناگواری سے دیکھ کر پہلو بدلا..باقی بهابهیاں بھی مجهے دیکهنے لگیں……اور میرے شوہر محترم بهی کپ ہونٹوں سے لگائے دوسری طرف دیکھ رہے تهے لیکن میں جانتی تهی جناب کے کان میری طرف ہی ہوں گے.. ….
” وہ ماموں ہمارے شہر میں ایک رسم ہے… شادی کے بعد دلہن اپنے ہاتهوں سے کچھ بناتی ہے اور پھر دولہے کے ساتھ بیٹھ کر ایک ساتھ وہ دونوں کهانا کهاتے ہیں…اور جو دلہن کهائے وہی دولہے کو بھی کهانا پڑتا ہے…/
… میں نے بلا جهجک مدهم آواز میں اپنا جملہ مکمل کیا…شوہر محترم کے گلے میں چائے اٹک گئی اور وہ بری طرح کهانسنے لگے..پهر انہوں نے گهور کر مجهے دیکها میں نے بے نیازی سے شانے اچکائے. …
” یہ کیسی رسم ہے…؟ ہمارے ہاں تو ایسی کوئی رسم نہیں ہے چهوٹی رانی…”. نانی نے کڑے تیوروں سے مجهے دیکها……
” ہاں …بہ..بہ..بالکل. ..ایسی فضول رسمیں کہاں سے پیدا ہو گئیں..”..میرا شوہر محترم بهی خود کے بچاو کے لیے بیچ میں ٹپک پڑے…….
” نانی یہ رسم بہت پرانی ہے. ..اس رسم کو ادا کرنے کا مقصد یہ ہوتا ہے گهر کے جو بوڑھے بزرگ ہوتے ہیں ان کی صحت اور تندرستی برقرار رہتی ہے.” ….
میں نے جان بوجھ کر یہ مقصد بیان کیا کیونکہ اس سے نانی کی رضا مندی سو فیصد یقینی تهی…..
” ہاں ہوگی شاید. .ایسی کوئی رسم خیر ہم نے تو نہیں سنا…چلو اگر ہے تو سمیر جا کر کهانا کهاو…”….نانی نے سمیر کو حکم دیا…اس نے کها جانے والی نگاہوں سے مجهے دیکها. ..اور کپ رکھ کر اٹھ کھڑا ہوا. ..میں معنی خیز انداز میں مسکرائی اور کچن میں جا کر وہ ٹرے لے آئی….
اور اس کے برابر صوفے پہ بیٹھ گئی. ..کهانا سامنے رکھ دیا. …سبهی گهر والے بیٹهے تهے ورنہ وہ مجهے شوٹ کر دیتا…..
"کهائیے….سمیر جی. "… میں نے چپکے سے اسے آنکھ ماری…اس کا چہرہ غصے سے لال ہو گیا..میں نے پہلے ایک لقمہ لیا اسے بھی مجبوراً لینا پڑا…..
میں کهاتی گئی اور وہ بھی کهاتا رہا ….میں اسے دیکھ کر فاتحانہ انداز میں مسکرا رہی تهی …پهر میں نے ایک سبز مرچ اٹهائی…اس نے پهٹی آنکهوں سے مجهے دیکها…میں مسکراتے ہوئے وہ مرچ ہونٹوں کے قریب لے گئی اور اسے دانتوں سے چبانا شروع کیا…نانی مجهے دیکھ رہی تھی اور میں اسے………..
*جاری ھے*

جواب دیں
تبصرہ کرنے سے پہلے آپ کا لاگ ان ہونا ضروری ہے۔