پیر • 5 اکتوبر 2026ء

✦ عالمی ادب

عصمت چغتائی کا ایک مختصر سا خط دو ماہی رسالے الفاظ…

عصمت چغتائی کا ایک مختصر سا خط دو ماہی رسالے الفاظ کے مدیر کے نام :

( یہ خط الفاظ کے شمارہ ٢٠١ جنوری تا اپریل ١٩٨١ میں صفحہ٢٦٣ پر دیکھا جا سکتا ہے)

"‫مجھے مقالوں سے سخت کوفت ہوتی ہے اور براہِ

مہربانی میرے اوپر مقالہ نہ چھاپیے – مقالے کہانی‫

کار کا گلا گھونٹنے کے لیے لکھے جاتے ہیں – جس

‫نمبر میں مقالے نہیں ہوں گے میں اس کے لئے

کہا‫نی بھیجوں گی – مقالوں نے میرا بہت دم

گھو‫نٹنے کی کوشش کی تھی – میں نے کبھی

نہیں پڑھے نہ کبھی پڑھوں گی -میں فلمی رسالوں

میں لکھوں گی جو مقالے نہیں چھاپتے – میں قلم

توڑ دوں گی اگر انھوں نے بھی مقالے بازی شروع

کردی – میی علی گڑھ ہو کر آ رہی ہوں – علی گڑھ

سے نکلنے والا رسالہ میرے میرے لیے بڑی اہمیت

رکھتا ہے – میری مجبوری کو سمجھنے کی کوشش

کیجئے – ان مقالوں نے جو جدید لکھنے والوں کو

پنجروں میں بند کر دیا ہے مجھے اس پر رونا آتا

ہے – اب ذرا کھڑکی کھل رہی ہے اور امید ہے کہ

دیواریں ڈھے جائیں گی – مجھے ہمیشہ دیواروں

سے گُھٹن محسوس ہوتی ہے – رسالے کے لئے

دعائیں قبول کیجئیے -"

عصمت چغتائی —- بمبئی

***


بشکریہ
https://www.facebook.com/groups/1876886402541884/permalink/2751554918408357