#سلسلے_قرب_کے_جدائی_کے
#از_نساء_احمد
#قسط_نمبر_14
ابا اور اماں کو لینے آیان کے ابو خود آئے تھے اب کچھ دن ادھر ہی رہیے گا….
نجمہ اور صائمہ تم بھی چلو گھروں کے کام کہا ختم ہونے ہیں یہ تو زندگی کے ساتھ ہی ہیں جی بھائی صاحب زاریہ بھی ضد کر رہی ہے تو بس پھر چلو….
عاصمہ اور فاطمہ زینب کی طرف گی ہوئی تھیں آدمی سارے اپنے کام دھندوں پہ نکلے ہوئے تھے….
حبہ گھر اکیلی تھی چاے بنا کے لاونج میں ٹی وی لگا کے بیٹھ گی
اسلام علیکم…!
اذان آپ…¿ آئیں بیٹھیں نھی مجھے کہیں جانا ہے کام سے میری بائیک خراب ہو گی ہے اور گاڑی بھی گھر نھی ہے خرم کی بائیک کی کیز دے دیں مجھے اچھا آپ بیٹھے میں لے کے آتی ہوں…
چاے لاو آپ کے لیے…¿
نی مجھے تھوڑی جلدی ہے….
اچھا ٹھیک ہے…
یہ لیں….
تھینکیو….
اذان جاتے جاتے کچھ سوچ کے مڑا حبہ اسے ہی کھڑی دیکھ رہی تھی….
حبہ آپ جن رستوں پہ چل نکلی ہیں ان کی کوئی منزل نھی ابھی سے لوٹ جائیں بعد میں بہت مشکل ہو گی….
حبہ حیران ہوئی جو بات اس نے خود سے بھی چھپا کے رکھی تھی وہ اذان تک کیسے پہنچ گی…
جب رستے اتنے خوبصورت ہوں منزلوں کی پروا کون کرتا ہے….
مگر کب تک رستوں میں بھٹکتی رہے گییں… ¿
میں اتنی کمزور نھی ہوں بہت بہادر ہوں منزل پہ پہنچنے کی پوری کوشش کروں گی اور نا بھی پہنچ سکی تو لوٹ آوں گی مگر مجھے قسمت پر پورا بھروسہ ہے….
قسمت کا کیاہے کبھی کبھی منزل پہ پہنچ کے بھی منزل نھی ملتی….
مگر کبھی کبھی ہاتھ پکڑ کے منزل تک چھوڑ آتی یے….
جیسے آپ کی مرضی مگر کل کو مجھ سے کوئی گلہ نا کجیے گا…
بے فکر رہے آپ….
اذان لوٹ گی تھا….
حبہ کے دل پہ ایک بوجھ تھا جو اتر گیا….
اگر میرے جزبے بنا کہے تم تک پہنچ گے ہیں تو میری دعائیں عرش تک ضرور جائیں گی14¹
اور اگر عرش والے نے چاھا تو فرش والے خودی مان جائیں گے جتنی شدت سے چاہ سے پکاروں گی وہ ضرور سنےگا اور جب سنے گا تو ضرور نوازے گا وہ ایک کن کہے گا اور تم میرے ہو جاو گے فون کی گھنٹی بجی تو وہ خیالوں سے چونکی…
بھائی کالنگ….
حبہ گڑیا ابھی آیان کا فون آیا ہے چکوال سے کچھ کزنز آرہے ہیں شاپنگ کے لیے رات ادھر ہی رکے گے بوا کے ساتھ مل کے میرے کمرے کے ساتھ جو کمرہ ہے وہ صاف کروا لینا اور رات کا کھانا اچھا سا ہونا چاھیے جو جو کچھ بازار سے منگوانا ہے مجھے ٹیکسٹ کر دو میں آتے ہوئے لے آوں گا….
ٹھیک ہے….
بوا کی طبیعت ٹھیک نھی تو اپنے کمرے میں آرام کر رہی ہیں ایسا کرتی ہوں فاطمہ لوگوں کو بلا لاتی ہوں پھر مل کے سب کر لیں گے…..
سارہ کچھ تیار تھا مہمان رات کو آئے وہ لوگ شاپنگ کر کے آئے تھے باقی سب سے تو یہ لوگ ملے ہوئے تھے دو لوگ نئے تھے آیان کے نھنیالی کزنز تھے شائد…. واہ آنٹی مزہ آگیا سب کچھ بہت اچھا بنا تھا یہ سب حبہ اور فاطمہ نے بنایا ہے زیان نے بڑی گہری نظروں سے فاطمہ کو دیکھا….
چلو اب کمرے میں چلتے ہیں بہت تھک گے آج تو
آیان سب کوکمرے میں لے گیا فاطمہ سب کے لیے چاے بنا کے کمرے میں ہی دے جانا….
اچھا….
فاطمہ چاے دینے گی تو پھر اسے اپنے اوپر کسی کی نظروں کا احساس ہوا اس نے اپنی موٹی موٹی آنکھوں سے ایک ہی گھوری ڈالی زیان کے مسکراتے لب یک دم سکڑے تھے….
فاطمہ چاے دے کے باہر لان میں آگی اسے نیند نھی آرہی تھی اور زیان پہ سخت غصہ آرہا تھا چھچورا کہیں کا نظرباز گھٹیا انسان اسے گاوں کے لوگ بلکل پسند نھی تھے زیادہ جاتی بھی نھی تھی کہ زاریہ نور کی طرح اس کی بھی شادی گاوں میں ہی نا ہو جاے….
آنکھیں نوچ لوں گی اگر اب گھورا تو….
خیریت آپ اکیلے ہی اکیلے کیوں بڑبڑا رہی ہیں¿¿¿14²
کمرے کی کھڑی سے فاطمہ کو لان میں دیکھا تو اس سے رہا نھی گیا نیچے آگیا….
آپ سے مطلب میں اکیلے بڑبڑاو یا جو بھی کرو میرا گھر ہے جو مرضی کروں….
ارے بھی آپ غصہ کیوں کر رہی ہیں میں نے تو بس ایک بات کی تھی…
مجھے فضول باتیں بلکل پسند نھی ہیں فاطمہ پیر پٹختی اپنے کمرے میں چلی گی….
ارے اسے کیا ہوا میں نے ایسا کیا کہ دیا….¿
صبح زیان کی نظریں اسے ڈھونڈتی ہی رہ گئیں مگر وہ نظر نہ آئی…
فاطمہ سر درد کا بہانا بنا کہ منہ سر لپیٹ کے کمرے میں پڑی رہی یونیورسٹی بھی نہ گی وہ لوگ گھر سے باہر نکلے تبھی اس نے کمرے سے باہر قدم نکالا….
ایڈیٹ کہیں کا….
—————
فریال تم رئیڈی ہو جاو میں تمھیں لینے آرہا ہوں….
کیوں….¿ اب کیا لینے جانا ہے…¿
جیولری….
مگر مجھے جیولری بلکل نھی لینی ایک تو مجھے پسند نھی ہے دوسرا میری ماما کی ڈھیر ساری جیولری پڑی ہے وہ ساری اب میری ہی ہے….
وہ تو ٹھیک ہے مگر میں نے بھی تو اپنی دلہن کے لیے جیولری لینی ہے نا اپنی پسند سے…¿
مگر آیان…
کچھ اگر مگر نھی بس میں تھوڑی دیر تک آرہا ہوں اور تم میرے ساتھ چل رہی ہو…
آیان آپ اتنی فضول خرچی کیوں کر رہے ہیں مجھے واقعی جیولری نھی چاھیے میں تو گولڈ بلکل نھی یوز کرتی…
فریال زیادہ نھی بس ایک دو چیزیں مجھے اچھی لگی تھیں بس وہی لینی ہیں باقی جیولری تو امی ادھر سے ہی لے چکی ہیں….
کیا آنٹی بھی لے چکی ہیں اففففف میں کیا کروں گی اتنی جیولری کا…..
پہنا کرنا جیسے سب پہنتے ہیں شادی کے بعد….
ہاں واقعی کتنی پیاری لگو گی نا فل بھڑکیلا سوٹ بھاری سا سونے کا سیٹ اور میں مٹکتی مٹکتی کالج جا رہی ہوں…
ہاہاہاہاہا واقعی لگو گی تو بہت پیاری ہاے میری چھمک چھلو…..
ہممممم……
اچھا میں اتوار کو جا رہا ہوں چکوال 14³
خرم لوگ بدھ کو آئیں گے ڈھوک پہ تو شادی شروع بھی ہو گی ہے پورا گاوں رات کو اکٹھا ہوتا ہے اور دلہا غائب….
ڈھوک….¿ ہاں ڈھوک یعنی ڈیرہ ٹائپ ہماری باقی فیملی گاوں میں رہتی ہے مگر ہم سات آٹھ فیملیز کی الگ ڈھوک ہے عین پہاڑ کی چوٹی پہ گھر ہیں ہمارے نیچے قص ہے بیت خوبصورت تم دیکھو گی نا تو دیکھتی ہی رہ جاو گی….
قص….¿
قص مطلب ندی ٹائپ صاف شفاف پانی لوگ ادھر کپڑے دھوتے ہیں کچھ عورتیں برتن بھی ادھر ہی لے جاتی ہیں پہاڑی علاقہ ہے نا تو گھروں کا پانی بہت کم ہوتا ہے ایسے میں قص بڑی نعمت ہے ادھر کے لوگوں کے لیے….
تم خود دیکھنا کتنا اچھا ہے ادھر سب….
یعنی ہم چھ دن بعد مل رہے ہیں…. ¿
ہاں چھ دن….
اپنا خیال رکھنا….
تم بھی…
واپس چلیں…¿
چلتے ہیں تھوڑی دیر تو بیٹھو مل کے باتیں کرتے ہیں….
آیان
ہممم¿
ابھی نا جائیں نا آپ خرم لوگوں کے ساتھ ہی چلے جایے گا…
اووووووو ہووووو خیر ہے…¿
مجھے مس کرو گی…¿ بس چھ دن رہ گے ہیں پھر ہم ساتھ ہی ہونگے ہمیشہ ساتھ رہے گے کبھی جدا نھی ہوں گے….
میرا دل نھی مان رہا میرا دل کہ رہا ہے آپ خرم لوگوں کے ساتھ جائیں…..
اپنے دل کو سمجھاو…
میں مزاق نھی کررہی…..
فریال کیا ہوا ہے کوئی بات پریشان کر رہی ہے….¿
نھی بس میرا دل گھبرا رہا ہے….
تم پریشان نا ہو میں فون کرتا رہوں گا اگر مجبوری نا ہوتی تو رک جاتا نا جاتا…..
اچھا اپنا بہت سارہ خیال رکھیے گا تم بھی اپنا خیال رکھنا عاصمہ آنٹی اور ارسہ تمھارے ساتھ ہی ہوں گئیں میں عبداللہ بھائی سے بھی بات کرتا ہوں وہ اور زینب بھی رک جائیں گے….
تمھارے ماموں لوگ کب آئیں گے آج آرہے ہیں سب اور یہ ہماری آخری ملاقات ہے پھر اب نھی ملے گے….
اچھا جناب ٹھیک ہے….
14⁴
ادھر سے ایک ایک فنگشن کی پکچرز اور ویڈیو بنا کے بھیج رہا تھا….
واقعی اسے بہت اچھا لگ رہا تھا گاوں کی شادی کا الگ ہی مزا تھا پنجابی گانوں کی اسے سمجھ تو نھی آرہی تھی مگر اچھے بہت لگ رہے ددو یہ دیکھے کتنے مزے ہو رہے ہیں وہاں ددو نے تسلی سے بیٹھ کے ساری ویڈیوز دیکھی اور پھر زرینہ خالہ کو بلا کے کہا چلو بھائی ڈھولکی منگواو ہم بھی گانے وانے گائیں ددو نے تو تو باقاعدہ لوڈی بھی ڈالی تھی بہت خوش تھے اللہ میری بچی کو خوشیاں نصیب کرے آمین….
————–
ان لوگوں کی تیاری بھی ہو گی تھی آج سب نکل رہے تھے چکوال کے لیے کالج سے ایک ہفتے کی چھٹیاں لیں تھیں آج مہندی تھی اور کل بارات…..
فجر کے بعد کوئی نھی سویا تھا ان کا دل تھاکہ جلدی نکل جائیں تاکہ جلدی پہنچ جائیں…..
فریال سو رہی تھی جب اسے آیان کی آواز آئی وہ اسے آوازیں دے رہا تھا ایک دم چینخ مار کے اٹھی پورا جسم پسینے میں ڈوبا ہوا تھا جیسے کوئی انہونی ہونے والی ہو موبائل اٹھا کے آیان کو کرتی رہی مگر اس کا نمبر بند جا رہا تھا…
جیسے لیٹی ہوئی تھی ویسے ہی اٹھ کے بھاگی خرم سے پوچھتی ہوں… خرم فریال کو دیکھ کے ڈر گیا فوراء اسے پکڑ کے اندر کیا کیا ہوا ہے فریال سب ٹھیک تو ہے نا….¿
خرم آیان سے بات ہوئی ہے تمھاری….¿
اس کا نمبر بند جا رہا ہے اور میرا دل بہت گھبرا رہا ہے ارسہ فریال کے لیے پانی لے آئی اذان اور خرم سب کے فون ٹرائی کر رہے تھے پر کسی کا نمبر نھی لگ رہا تھا….
اللہ خیر کرے…
فریال آپ پریشان نا ہوں ابھی فجر کا وقت ہے سب سو رہے ہوں گے…..
زرینہ خالہ بھی فریال کے پیچھے بھاگتی آئیں کیا ہوا فریال تم ایسے کیوں بھاگ کے آئی ہو….¿ یہ چپلیں پہنو ان سب نے اب غور کیا وہ ننگے پیر آئی تھی چلو گھر چلیں..
.14⅝
نھی خالہ جب تک میری آیان سے بات نھی ہو جاتی مجھے انکی خریت کا پتہ نھی چل جاتا میں کہیں نھی جاوں گی…. پر بیٹا آیان کو ہوا کیا ہے تمھارہ وہم ہو گا اس وقت عجیب سے خواب آتے ہیں تم ڈرو مت….
اب خرم لوگوں کو بھی پریشانی ہو رہی تھی کسی کا بھی فون نھی لگ رہا….
خرم کا فون بجا زیان کالنگ پہلی بیل پہ رسیو کیا زیان کدھر ہیں سب کوئی فون رسیو نھی کر رہا آیان کدھر ہے وہ ٹھیک ہے نا….¿ فریال آئی ہوئی ہے اس نے آیان سے بات کرنی ہے پلیز جلدی سے آیان کو فون دو…..
زیان نے پتہ نھی کیا کہا تھا خرم کے ہاتھ سے فون گر گیا اور وہ خود بھی گرنے کے سے انداز پہ صوفے پہ بیٹھا کیا ہو خرم سب ٹھیک ہے نا فریال چلائی تھی….
اذان نے جلدی سے فون اٹھایا ہیلو زیان کیا ہوا ہے تم نے خرم کو کیا بتایا ہے…..¿
کیییییییییییا یہ کیا بکواس کر رہے ہو آیان کا ادھر کیا کام تھا تم لوگوں کو کوئی غلط فہمی ہوئی ہو گی نرم مزاج سا اذان چلا رہا تھا غصے سے پاگل ہو گیا تھا فون دیوار میں دے مار بکواس کرتا ہے زیان ایسا نھی ہو سکتا آیان کو کچھ نھی ہو سکتا وہ خرم کے گلے لگ کے رونے لگا…..
خرم ایک دم چونکا اذان تم رو کیوں رہے ہو آیان کو کچھ نھی ہو گا چلو چلیں اسے ہماری ضرورت ہے….
فریال بے ہوش ہو چکی تھی…. سب اکٹھے ہو گے تھے….
خرم کچھ بتاو گے کیا ہوا ہے عاصمہ بیگم کو اپنی آواز کسی کھائی سے آتی مہسوس ہوئی اذان بتاو کیا ہوا ہے آیان بھائی کو ….¿
زاریہ کا فون آیا جو کچھ اس نے بتایا فاطمہ کہ پاوں سے زمین نکل گی تھی….

جواب دیں
تبصرہ کرنے سے پہلے آپ کا لاگ ان ہونا ضروری ہے۔