پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

دلدل قسط نمبر40 ریاض عاقب کوہلر ”مظہر، تو نے سامن…

دلدل قسط نمبر40
ریاض عاقب کوہلر

”مظہر، تو نے سامنے سے اور اقبال نے عقبی جانب نگرانی کرنی ہے ۔میں اور اشفاق اندر جائیں گے ، تمام نے وائرلیس پررابطے میں رہنا ہے ….۔“اس وقت وہ ڈیوی کی رہائش گاہ کے سامنے کرائے کی ایک کار میں بیٹھے تھے ۔اور عاطف انھیں پلان سمجھا رہا تھا۔
مظہر نے پوچھا۔”سر ! اگر صرف ایک آدمی باہر رہے ….؟“
عاطف نے انکار میں سر ہلایا ۔”نہیں…. فرنٹ اور بیک دونوں سائیڈ کی نگرانی ضروری ہے اور یوں بھی اندر صرف ایک آدمی ہی ہو گا اس کے لیے دو آدمی کافی ہوں گے ۔“
”ٹھیک ہے سر ۔“تمام نے سر ہلا دیا ۔
”ہم عقبی جانب سے اندر داخل ہوں گے ….صورت حال کو دیکھتے ہوئے اندر کارروائی کی جائے گی ، ہر قسم کی ناگہانی صورت حال کے لیے تیار رہنا ….کوئی پلان میں تبدیلی کرنا چاہتا ہو ؟“اس نے حسب عادت آخر میں پوچھامگر سب کا سر نفی میں ہل گیا ۔
عقبی دیوار عبور کرتے ہوئے عاطف اور اشفاق اندر داخل ہوئے ۔
”تم بائیں طرف سے جاو¿اگر کوئی کھڑکی کھلی ہو تو بتانا؟“اشفاق کو بتا کر وہ خود دائیں طرف مڑ گیا ۔
پہلی کھڑکی دیکھتے ہی اسے پلان تبدیل کرنے کی ضرورت محسوس ہوئی ۔کھڑکی کھلی تھی مگر اس میں جالی لگی ہوئی تھی۔اور یقینا باقی کھڑکیوں کا بھی یہی حال ہونا تھا ۔اسی وقت اسے اشفاق کی آواز سنائی دی ۔
”سر کھڑکیوں میں جالی لگی ہے ۔“
” دیکھ لیا ہے ….اب سامنے سے جانا پڑے گا “عاطف دبے پاو¿ں آگے بڑھ گیا ۔مین گیٹ پر چوکیدار موجود تھا ۔
”مظہر !گیٹ پرہلکی سی دستک دے کر چوکیدار کو اپنی طرف متوجہ کرو ۔“
”جی سر ۔“مظہر کی ہلکی سی آواز اس کے کانوں میں گونجی ۔چند سیکنڈ بعد ہی گیٹ ہلکے سے کھٹکھٹایا گیا اور چوکیدار چونکتے ہوئے ذیلی کھڑکی کھولنے لگا ۔اتنی مہلت ان کے لیے کافی تھی وہ دونوں بجلی کی سی سرعت سے اندرونی عمارت میں گھس گئے ۔انھیں مظہر کی چوکیدار سے بات چیت سنائی دینے لگی ۔وہ کسی فرضی آدمی کے بارے استفسار کر رہا تھا۔ ڈرائنگ روم سے گزرتے ہوئے وہ چوڑی گیلری میں پہنچے،وہاں تین کمروں کے دروازے موجود تھے جن میں سے درمیانی دروازے میں ہلکی سی درز موجود تھی اور اس سے ٹی وی چلنے کی آواز باہر آرہی تھی۔کھلے دروازے نے ان کا آدھا کام آسان کر دیا تھا ۔
آنکھوں ہی آنکھوں میں ایک دوسرے کو اشارہ کرتے ہوئے وہ دونوں اکھٹے اندر داخل ہوئے ۔ دونوں کے پسٹل کا رخ کمرے کے واحد مکین ڈیوی کی طرف تھا جو میز پرنقشہ پھیلائے کام میں مصروف نظر آیا ۔ٹی وی پر کوئی مقامی چینل چل رہا تھا ۔نیوز کاسٹر غالباَ۔ فارسی میں خبریں پڑھ رہی تھی جو ان کی سمجھ سے باہر تھیں ۔
”تت….تم ….کون ہو تم ؟“ڈیوی ،بدلے حلئے کی وجہ سے انھیں پہچان نہیں پایا تھا ۔
عاطف نے اپنا ماسک اتار تے ہوئے کہا۔”خادم کو عاطف کہتے ہیں ۔“
”اس ڈرامے کا مقصد ؟“ڈیوی نے لہجے کو بے خوف بنانے کی کوشش کی جو کامیاب نہیں ہوئی تھی۔
”تم سے کچھ ادھار چکانا تھا مسٹر ڈیوی ….یاد ہے نا ں آخری ملاقات میں ،میں نے کہا تھا کہ کوشش کرنا دوبارہ میرا سامنا نہ ہو ؟“
”تو میں نے کب کوشش کی ہے سامنا کرنے کی ؟“
”تمہاری گرائمر کا حال بھی میری طرح کچھ اچھا نہیں ہے ۔مسٹر !….میں نے کہا تھاکوشش کرنی ہے میرا سامنا نہ ہو ، سادہ الفاظ میں مجھ سے بچنا کہ تم ….! میرے ملک و قوم کے مجرم ہو اور مجرموں کو معاف کرنے کا میں بالکل قائل نہیں ہوں۔“
”آپ کی حکومت سے معاہدہ ہو چکا ہے اور اس کی خلاف ورزی کرنا آپ کو زیب نہیں دیتا ۔“
”ہاہاہا….معاہدہ ….مسٹر وہ معاہدہ نہیں دھونس تھی ….ایک کنفرم مجرم کورہا کرنا ….کیا تمھاری حکومت اسی طرح مجرموں سے معاہدے کیا کرتی ہے ؟“
”نہیں ….“اس نے نفی میں سر ہلایا۔”مگر آپ کے ایک ذمہ دار عہدے دار نے تو معاہدہ کیا ہے ناں اور اس کی پاس داری آپ کو لازم ہے ۔“
”بیوقوف !….اس نے کوئی قانونی معاہدہ نہیں کیا ….تمھاری تنظیم کی وساطت سے اسے کرسی ملی جواباََ ایک مجرم کی رہائی کا حکم دیتے ہوئے اس نے نمک حلالی کا مظاہرہ کرنا چاہا جو ملک و قوم سے غداری تھی ۔“
”اگر میںابھی آپ سے معاہدہ کرنا چاہوں ….؟“
”تم کیا دے سکتے ہو ؟“
”آپ مانگ کر دیکھیں….؟“
”پاکستان کا جتنا نقصان کر چکے ہو کیا اسے پورا کر سکتے ہو ؟“
”کک….کوئی ایسی چیز مانگو جو ممکن ہو ؟“
”میرا خیال ہے کافی گپ شپ کر لی ہے ۔“عاطف نے جیب سے سائیلنسر نکال کر پستول کی نال پرچڑھایا …. ڈیوی کا رنگ ہلدی کی طرح زرد ہو گیا تھا ۔
”پپ….پلیز مسٹر عاطف ۔“وہ گڑگڑایا۔
”الوداع مسٹر ڈیوی….“عاطف نے ہونٹ بھینچتے ہوئے ٹریگر دبا دیا ۔”ٹھک “کی آواز کے ساتھ ڈیوی کی دونوں آنکھوں کے بیچ روشندان کھل گیا تھا ۔چند سیکنڈ تک ہاتھ پیر جھٹکنے کے بعد وہ ساکن ہو گیا ۔
اشفاق نے پوچھا ۔”سر!…. تلاشی لینے کی ضرورت ہے ؟“
”نہیں “پسٹل جیب میں ڈال کروہ دوبارہ اپنا ماسک ٹھیک کرنے لگا ۔
”سر !کام ہو گیا ہے ؟“اس کے کانوں میں مظہر کی آواز گونجی۔
”ہاں ….اور ہم باہر نکل رہے ہیں،تم چوکیدار کو دوبارہ اپنے جانب متوجہ کرو ۔
”اوکے ۔“کہہ کر مظہر کوٹھی کے گیٹ کی طرف بڑھ گیا ۔جب وہ ڈرائینگ روم کے دروازے پرپہنچے اس وقت مظہر دستک دے کر چوکیدار کو دوبارہ اپنی طرف متوجہ کر چکا تھا ۔
کوٹھی کی داہنی سائیڈ سے چکر کاٹتے ہوئے وہ عقبی سمت میں پہنچے اور پھر دیوار عبور کرتے ہوئے باہر آگئے ۔وہاں سے چاروں کار میں بیٹھ کرکالر اور جیمس کی رہائش گاہ کی طرف بڑھ گئے ۔وہاں فخر ان کا منتظر تھا ۔
عاطف نے جاتے ہی فخر سے پوچھا۔”کیا صورت حال ہے ؟“
”دونوں موجود ہیںسر ….شام کے وقت ہی باہر جاتے ہیں ۔“
”ٹھیک ہے ….ایسا کرو تم کوٹھی کی عقبی جانب چلے جاو¿ ،اقبال سامنے سے نگرانی کرے گا اورہم تینوں اندر داخل جائیںگے ۔“اقبال اور فخر سر ہلاتے ہوئے اپنی ڈیوٹی پرچلے گئے ،جبکہ عاطف ان دونوں کے ہمراہ کوٹھی کی عقبی جانب بڑھ گیا ۔جلد ہی وہ کوٹھی کے اندر تھے ۔ان کی خوش قسمتی کہ عقبی جانب ہی انھیں کھلی کھڑکی مل گئی ۔اس سے ہوتے ہوئے وہ اندرونی عمارت میں داخل ہوئے ، دونوں انھیں ڈرائینگ روم میں ہی مصروف گفتگو نظر آئے تھے۔وہ تینوں بے دھڑک اندر داخل ہوئے گئے۔
ان پر نظر پڑتے ہی وہ ہڑ بڑا کر کھڑے ہو گئے تھے۔
”شاید تمھیںحیرانی ہو کہ ہم کون ہیں؟“عاطف نے ماسک اتار تے ہوئے کہا۔”فدوی کو عاطف کہتے ہیں اور تم لوگوں کو اپنا جرم خوب معلوم ہے وضاحت کرنا وقت کا ضیاع ہو گا “یہ کہتے ہی اس کے سائیلنسر لگے پستول سے دو مرتبہ ”ٹھک ،ٹھک “کی آواز نکلی اور وہ صوفوں پرگر کے تڑپنے لگے ۔
”چلو ۔“عاطف ان کے ٹھنڈا ہونے سے پہلے واپس مڑ گیا ۔اپنی آمد کا رستا استعمال کرتے ہوئے وہ تینوں باہر آگئے ۔اور پھر آدھے گھنٹے بعد وہ واپس ہوٹل پہنچ گئے تھے ۔
عاطف مظہر سے مخاطب ہوا۔”کل کی فلائیٹ سے ہمارے لیے سیٹیں ریزروکرا لو اور اپنے بارے دانش صاحب سے پوچھ لینا ۔“
وہ جواباََ بولا۔”ہم نے بھی واپس ہی جانا ہے سر ۔“
”اوکے ….سیٹیں کنفرم کر کے مجھے مطلع کر دو ۔“
”جی سر “کہہ کر مظہر کمرے سے نکل گیا ۔
٭….٭….٭
حنا کی ماں کی موت کے بعد تین دن تک اسماعیل اپنے کواٹر تک محدود رہا اس دوران وہ مسلسل فاضل خان کے خلاف منصوبے بناتا اور بگاڑتا رہا، یہاں تک کہ ایک حتمی نتیجے پرپہنچ گیا ۔اس کے ذہن میں یہ اچھوتا خیال آیا کہ فاضل خان نے اپنے گرگوں کے مرنے کے بعد محافظوں میں نئے آدمی شامل کئے ہوں گے اور وہ اس کے ملازم ہی تو ہوں گے کوئی رشتہ دار تو نہیں ۔اور دولت کے لیے لوگ کیا کچھ نہیں کرتے ،اپنے مالک سے غداری بھی کوئی اتنی بڑی بات نہیں تھی۔اس نے سوچ لیا کہ فاضل خان کے کسی آدمی کو ورغلا کر اور دولت کا لالچ دے کر اپنا کام نکالے گا ۔
نئے پلان پرعمل کرنے کے لیے وہ حلیہ بدل کے کواٹر سے باہر آگیا ۔سارا دن اسے کوٹھی کے دائیں بائیں گھومنا پڑا،آخرسہ پہر کے وقت اس نے دو آدمیوں کو محافظوں کی جیپ میں باہر آتے دیکھا ۔ وہ بے دھڑک ان کے تعاقب میں روانہ ہو گیا ۔اس کے پاس موٹر سائیکل موجود تھی ۔ایک ورکشاپ میں ان کو رکتے دیکھ کر وہ بھی ایک سائیڈ پررک گیا ۔شایدانھوں نے جیپ کا کوئی کام کرانا تھا ۔اسے زیادہ انتظار نہ کرنا پڑا جلد ہی ان دونوں میں سے ایک آدمی ورکشاپ سے باہر نکل آیا ۔اس کا رخ فرلانگ بھر فاصلے پرموجود ہوٹل کی طرف تھا ۔ اسماعیل کے لیے یہ ایک سنہری موقع تھا ۔جیسے ہی وہ ہوٹل میں داخل ہوا اسماعیل بھی پارکنگ میں موٹر سائیکل کھڑی کر کے اندر گھس گیا ۔وہ اسے کونے کی ایک میز پراکیلابیٹھا نظر آیا ۔
اس کے قریب جا کر اسماعیل نے پوچھا۔”کیا میں یہاں بیٹھ سکتا ہوں ؟“
”بیٹھیں بھائی صاحب ۔“گہری نظر سے اسماعیل کا جائزہ لے کر اس نے مونچھوں کو تاو¿ دیا ۔
”چائے پیئں گے آپ؟“
”مہربانی جی ! میں نے بتایا ہوا ہے ۔“اس کے لہجے میں ہلکی سی حیرانی تھی ۔
اسماعیل ،بیرے کو چائے کا بتا کر دوبارہ اس کی طرف متوجہ ہوا ۔
”آپ غالباََسیٹھ فاضل کے آدمی ہیں ؟“
اسماعیل کی بات پراس نے چونکتے ہوئے پوچھا۔”ہاں ….مگر تم کیسے جانتے ہو ؟“
”سیٹھ صاحب ایک مشہور شخصیت ہیں ….آتے جاتے نظر پڑ ہی جاتی ہے اور پھر ویسے بھی انھیں آپ لوگوں نے گھیرا ہوتا ہے تو آپ لوگ زیادہ نظر میں رہتے ہو۔“
”ہونہہ !“ کہہ کر اس نے کسی قسم کا تبصرہ کرنے سے گریز کیا تھا ۔
”آپ کا نام پوچھ سکتا ہوں؟“اسماعیل نے گفتگو جاری رکھی ۔
”الٰہی بخش ۔“
”بخش بھائی!…. اگر میں فاضل خان صاحب کے پاس کام کرنا چاہوں ؟“
”بھائی صاحب یہ کام اس کا خاص آدمی نورل کرتا ہے ۔کہتے ہو تو اس سے ملا دیتا ہوں ۔“
”ویسے تنخواہ وغیرہ کتنی دیتا ہے ؟“
”تنخواہ کیا یار…. بس گزارا ہی چلانا ہے ۔“اس نے منہ بنایا ۔
”ایک لاکھ کمانے کے بارے کیا خیال ہے ؟“
”ای ….ایک لاکھ….میں سمجھا نہیں؟“
”میرا ایک کام کرو ….اور لاکھ روپے وصول کرو ۔“
”پہلے کام بتاو¿؟“
”کسی آدمی کی نگرانی کرنی ہے اور اس کے بارے ایک ایک پل کی رپورٹ دینی ہے ۔“
”پر میرے پاس اتنا وقت کہاں ہے ؟“الٰہی بخش کے انداز سے صاف ظاہر تھا کہ وہ کام کے لیے تیار تھا۔
”موجودہ ڈیوٹی سر انجام دیتے ہوئے بھی تم میرا کام کر سکتے ہو ۔“اسماعیل آپ سے تم پرآگیا تھا ۔
”وہ کیسے ….؟“
”فاضل خان کی نگرانی کرنی ہے ۔“اسماعیل مطلب کی بات پرآگیا تھا ۔
”کیا ….؟وہ حیرت سے اچھل پڑا ۔”مجھے نمک حرام سمجھا ہے ؟“ اس کے لہجے میں غصہ بھرا تھا ۔
”ایک لاکھ کام سے پہلے اور ایک لاکھ کام کے بعد ۔“اسماعیل نے ریٹ بڑھاتے ہوئے نوٹوں کی گڈی نکال کر میز پر رکھ دی ۔نوٹوں کی جھلک نے عجیب اثر دکھایا تھا ،الٰہی بخش کے بگڑے تاثرا¿ت میں نرمی جھلکی جو بتدریج اثبات میں ڈھل گئی ۔اس نے دائیں بائیں دیکھ کر ہونٹوں پر زبان پھیری….
”مگر میں اس کے ہر پل کی رپورٹ نہیں دے سکتا ؟“
”ہر پل سے مراد اس کے گھر سے نکلنے اور واپس آنے کی رپورٹ ہے ….اور اس کے علاوہ بھی اگر کوئی بات معلوم ہو جائے تو ٹھیک ہے ورنہ کوئی بات نہیں ۔“اسماعیل نے نوٹوں کی گڈی اس کی سمت بڑھا ئی جو اس نے دائیں بائیں دیکھتے ہوئے سرعت سے جیب میں رکھ لی ۔
”اسے معلوم ہو گیا تو دونوں جان سے جائیں گے ؟“
”کچھ بھی نہیں ہوتا …. یہ بات ہم دونوں کے بیچ ہوئی ہے کسی تیسرے کو پتا چلے گی تو اسے معلوم ہو گی ناں۔اور یوں بھی تو نے صرف نگرانی کرنی ہے اس پرحملہ نہیں کرنا، نہ ہی اس کے گھرسے کوئی چیز چرانی ہے ۔“
”آپ کا نام جان سکتا ہوں ؟“دولت نے اس کے لہجے میں احترام پیدا کر دیا تھا ۔
”غازی شاہ ۔“اسماعیل نے نام کا آخری حصہ دہرایا۔
”اس نگرانی سے آپ کو کیا فائدہ ہو گا ؟“
”کہتے ہیں میٹھے آم کھاتے ہوئے پیڑوں کو گننے کی فکر نہیںہونی چاہےے۔“
”شاید آپ بتانا نہیںچاہتے ؟“
”کوئی فائدہ ہوتا تو ضرور بتاتا۔“
”اوکے ….آپ کو رپورٹ کیسے دینی ہو گی ؟“بخش نے اصرار نہیں کیا تھا ۔
”میرا نمبر نوٹ کر لو ….اس پرکال کر لیا کرنا ۔“
اسماعیل کا موبائل نمبر نوٹ کر کے وہ اٹھتے ہوئے بولا۔”تو پھر مجھے اجازت ؟“
”بالکل ….اور ہاں اگر کام تسلی بخش پایا گیا تو انعام بھی ملے گا ۔“اسماعیل نے اسے لالچ دینا مناسب سمجھا کہ اس طرح وہ کام دل جمی سے کرتا ۔
ایک اہم کام بہت آسانی سے نبٹ گیا تھا ۔باقی کا دن اس نے ضروری سامان کی خریداری میں گزارا ۔
فاضل خان کا مسئلہ حنا کی وجہ سے بہت طول کھینچ گیا تھا اور اب وہ جلد از جلد اسے نبٹانا چاہتا تھا ۔
٭….٭….٭
”….سر!….اس طرح عاطف کی اس تجویز کی بدولت دو اہم مہرے پکڑے گئے ہیں ۔ کراچی میں ہونے والی زیادہ تر دہشت گردی کے واقعات ان دونوں کی وجہ سے ہی ممکن ہو ئے ۔کہ ایک آدمی کاکام دہشت گردی کے آلات تیار کرنا تھا اور دوسرا انھیں استعمال کرنے کے لیے آدمی مہیا کیا کرتا ۔“ صدیقی صاحب اس وقت بدر صاحب کے آفس میں بیٹھا اسے تفصیل سے تازہ صورت حال سے آگاہ کر رہا تھا ۔
”درست ہے ….مگرہم نے اس کی قیمت بھی تو ادا کر دی ہے ؟….میری مراد بلیک لیکوئڈ کے ایجنٹس کی رہائی سے ہے ۔“بدر صاحب اب تک ڈیوی پارٹی کی رہائی نہیں بھلا پایا تھا ۔
”سر ! ان سے ہم نے ساری معلومات حاصل کر لی تھیں۔“
”صدیقی صاحب !….وہ پاک سر زمین کے مجرم تھے ….گو کئی مجرم قانون کے شکنجے سے بچ جاتے ہیں مگر یہ تو پکڑے گئے تھے ناں….ان کو رہا کرنا اور پھر میری بد قسمتی کہ ان کی رہائی کا حکم بھی مجھے دینا پڑا ….یہ سب عاطف کی تجویز کی بدولت ہی ہوا ۔“
”سر !…. شاید یہ خبر آپ کے لیے خوشی کا باعث بنے کہ وہ تینوں اپنے انجام کو پہنچ گئے ہیں….عاطف نے پرسوں انھیں اپنے ہاتھوں سے جہنم رسید کردیا ہے ۔“
”کیا مطلب ؟“بد صاحب کے لہجے میں حیرانی تھی۔”کیا وہ دوبارہ پاکستان آگئے تھے ؟“
”نہیں سر ….انھیں ایران میں ہلاک کیا گیا ہے۔“
”بجھارتیں نہ بجھواو¿ ؟“بدر صاحب کے لہجے میں خفگی بھرا اشتیاق تھا۔جواباََ صدیقی صاحب نے ساری تفصیل اس کے گوش گزار کر دی ۔
”عاطف کے ایران جانے کی بات سے مجھے کیوں لاعلم رکھا گیا ؟“
”کیونکہ میں خود اس بات سے لا علم تھا ….اس نے ایک ہفتے کی چھٹی مانگی اور چار دنوں میں واپس آکر غیر رسمی طورپر مجھے ساری صورت حال سے آگاہ کر دیا ۔اسی طرح میں نے بھی آپ کو رپورٹ نہیں دی ہے ، اگر آپ کو برا لگا ہو تو ایسا کچھ نہیں ہوا ۔“
اور صدیقی صاحب کی بات پربدر صاحب قہقہہ لگا کر ہنس پڑا ۔
”یہ عاطف بھی خوب ہے ؟“بدر صاحب کے لہجے سے صدیقی کو اندازہ لگانے میں دیر نہ لگی کہ وہ عاطف سے خفا نہیں تھا ۔
”سر ! ….دشمن ملک عناصر کے لیے اس کے دل میں ذرا بھر بھی رحم نہیں ہے ۔“
”صدیقی صاحب ! ….ایسے جوان ملک و قوم کا سرمایہ ہوتے ہیں ….آج جبکہ جوانوں کولہو ولعب سے فرصت نہیں ایسے حالات میںعاطف جیسے جوان کا وجود کسی نعمت سے کم نہیں ہوتا ۔“
”بجا ارشاد فرمایا۔“صدیقی صاحب کا سر اس کی تائید میں اوپر نیچے ہلنے لگا ۔
”میری طرف سے اسے تھینکس کہہ دینا …. پچھلے دو ہفتوں سے میں صحیح طریقے سے سو نہیں سکا تھا۔ حالانکہ مجرموں کی رہائی میری منشا ءکے خلاف تھی مگر پھر بھی ضمیر کی عدالت میں جوابدہی کافی مشکل ہو جاتی ہے؟ ۔“
”آپ کی خوشی اس کے لیے کسی بڑے انعام سے کم نہیں ہو گی سر ۔“
”انعام تو خیر اسے توقع سے بھی بڑھ کر ملے گا ….اور ضرور ملے گا ….لیکن وہ میرا اور اس کا معاملہ ہے۔“
”سر کچھ ہمیں بھی پتا چلے ؟۔“صدیقی صاحب مسکرائے ۔
”سمیعہ نے ماسٹر کر لیا ہے اور جانتے ہو دونوں ایک دوسرے کوکافی پسند کرتے ہیں ؟“
”سر !…. ایسا کیسے ہو سکتا ہے ؟عاطف کی کوئی بات مجھ سے چھپی ہوئی نہیں ہے ۔“
”وہ خاندانی لڑکا ہے میاں ….سمیعہ سے اس کی ملاقات یونیورسٹی میںہوئی ….عاطف میاں کسی کیس کے سلسلے میں وہاں گیا تھا ،اسے یہ بھی معلوم نہیں کہ وہ میری بیٹی ہے ۔اس نے اپنے بارے سب کچھ سمیعہ کو بتا دیا تھا ۔اور اپنے والدین کو ہمارے ہاں بھیجنے کے بارے پوچھا ….جواباََ سمیعہ نے بتایا کہ اس کے ماسٹرز کرنے کے بعد ہی وہ اپنے والدین کو ہمارے ہاں بھیج سکتا ہے ۔اب دونوں کی کبھی کبھار فون پر ہیلو ہاو¿ ہو جاتی ہے اور بس، میں نے بھی عاطف میاں کو باور کرانے کی ضرورت کبھی محسوس نہیں کی کہ سمیعہ میری بیٹی ہے ۔یوں بھی میں اس کی کارکردگی اور ایمانداری سے مطمئین تھا۔باقی نہ تو وہ فلمی انداز کا کوئی گھٹیا عاشق ہے اور نہ ہی سمیعہ کوئی گرے پڑے کردار کی مالک ہے ۔اپنی ہر بات وہ مجھ سے شیئر کرتی ہے ۔“
صدیقی صاحب نے کہا۔”پھر یہ تو واقعی اس کے لیے بہت بڑا انعام ہے ؟“
”انعام کا تو نام ہے صاحب ….میں تویوںبھی کسی بہانے کی تلاش میں تھا ۔“
”بہ ہر حال میری طرف پیشگی مبارک قبول کر لیں سر ۔“
”تھنکس صدیقی صاحب “
”سر ! وہ میرے لیے بیٹے کی طرح ہے ….جتنی آپ کو سمیعہ پیاری ہے اتنا ہی وہ مجھے عزیز ہے ۔“
”وہ بھی تو آپ کی ہر بات بے چوں چراں تسلیم کرتا ہے ۔“
صدیقی صاحب مسکرایا۔”شاگرد جو ٹھہرا ….وہ کیا کہتے ہیں فرمانبردار شاگرد۔“
”بہ ہر حال اسے بتا دینا ہفتے کی شام اس کی دعوت ہے ہمارے ہاں،مع اس کے استاد محترم کے ۔“
”اوکے سر !…. اس کے علاوہ کوئی حکم ؟“صدیقی صاحب جانے کے ارادے سے اٹھ کھڑا ہوا ۔
”یہ حکم نہیں، درخواست تھی صدیقی صاحب ۔“بدر صاحب اس کو الوداع کرنے کے ارداے سے کھڑا ہو گیا ۔
٭….٭….٭
دودن الٰہی بخش نے باقاعدگی سے اسماعیل کو رپورٹ پیش کی تھی تیسرے دن اسماعیل نے اسے ملاقات کے لیے اسی ہوٹل میں بلا لیا جہاں وہ پہلی مرتبہ ملے تھے۔
”مسٹربخش ! ….کام اچھا پایا گیاہے ….اس لیے یہ تمھارا انعام ہے ۔“اسماعیل نے چند بڑے نوٹ اس کی طرف بڑھائے ۔نوٹ وصول کرتے ہوئے بخش کی باچھیں کھل گئیں تھیں ۔اتنے معمولی کام کے اتنے زیادہ پیسے ؟….اس کے تصور میں بھی یہ بات نہیں تھی۔مگر اسماعیل کو پیسوں کی کوئی پرواہ نہیں تھی ،پہلے فاضل خان اور پھر انسپکٹر حاکم داد سے وہ اچھی خاصی رقم وصول کر چکا تھا ۔
”بہت مہربانی صاحب ۔“الٰہی بخش کے لہجے میںمو¿دبانہ انداز د رآیا تھا ۔
”اور بھی ملیں گے میاں !….بس تم کام صحیح کرتے رہو ؟“
”آپ فکر ہی نہ کریں صاحب….۔“
”اچھا یہ بتاو¿….رات کو کتنے محافظ ڈیوٹی پرہوتے ہیں؟“اسماعیل مطلب کی بات پرآگیا ۔
”چوکیدار گیٹ پرہوتا ہے ….جبکہ ایک محافظ کوٹھی کی عقبی جانب ، دو محافظ سیٹھ صاحب کے بیڈ روم کے دروازے پر اور ایک چھوٹی بی بی کے بیڈروم کے دروازے پر موجود ہوتا ہے ۔ان پانچ کے علاوہ پانچ بندے کوٹھی کے اندر موجود کواٹر میں تیار لیٹے ہوتے ہیں اور ہلکی سی گڑ بڑ پرمدد کو آ سکتے ہیں۔یہی پانچ آدمی آدھی رات کے بعد ڈیوٹی پرآجاتے ہیں اور پہلے والے سو جاتے ہیں ۔“الٰہی بخش نے تفصیل سے تمام محافظوں کی ڈیوٹیاں بتا دی تھیں۔
”تمہاری ڈیوٹی کس جگہ پرہوتی ہے ؟“
”کوئی متعین جگہ نہیں ہے ۔“
”کیا مرضی کی ڈیوٹی لے سکتے ہو ؟۔“
”ہاں ….اس بارے ہم ایک دوسرے سے تعاون کر لیتے ہیں۔“
”تو یوں کرو آج رات کوٹھی کے گیٹ پرسیکنڈ ڈیوٹی لینی ہے….شاید آج رات مجھے کوٹھی میں گھسنا پڑے ؟“
”مم ….مگر ……..۔“
اسماعیل نے قطع کلامی کی ۔”نہ میں نے چوری کرنی ہے ،اور نہ ہی کوٹھی میں کسی کو جانی نقصان پہنچانا ہے ۔بس کوٹھی کا جائزہ لے کے واپس آ جاو¿ں گا ۔“یہ کہتے ہوئے اسماعیل نے چند مزید نوٹ اس کے جانب بڑھادئےے تھے۔
حریصانہ انداز میں نوٹ جھپٹتے ہوئے وہ بولا ….
”اوکے ….مگر احتیاط سے آنا ،اگر پکڑے گئے تو دونوں مارے جائیں گے ۔“
”تو فکر نہ کر یار ،تم پر بات نہیں آنے دوں گا ۔“
”بس صاحب ! دیکھ لینا ….میری نوکری اور عزت دونوں آپ کے ہاتھ میں ہےں ۔“
”کہہ دیا ناں کہ کچھ نہیں ہوگا ….اب تم جاو¿ بس وقت یاد رکھنا رات کے دو بجے آو¿ں گا ۔“
الٰہی بخش اس سے ہاتھ ملا کر رخصت ہو گیا ۔اس کے جانے کے چند منٹ بعد اسماعیل بھی وہاں سے اٹھ گیا ۔ بقیہ دن اس نے اپنے کواٹر میں ہی گزارا ۔رات کو ڈیڑھ بجے وہ فاضل خان کی کوٹھی کے سامنے موجود تھا ۔ اورٹھیک دو بجے اس نے مین گیٹ کو بالکل خفیف سا کھٹکھٹایا۔الٰہی بخش اس کا منتظر تھا ۔ ذیلی کھڑکی کھول کر اس نے اسماعیل کی شناخت کی اور ایک طرف ہو کر اسے اندر آنے کا رستا دیا ۔
”صاحب !….عقبی چوکیدار کو نیند کی گولیاں چائے میں ملا کر پلا دی ہیں ….تم جلدی جلدی کوٹھی کا جائزہ لو لیکن خیال کرنا اندر محافظ جاگ رہے ہیں ۔“
اسماعیل وہاں فاضل خان اور اس کے محافظوں کی گاڑیوں میں خود ساختہ بم فٹ کرنے آیا تھا لیکن الٰہی بخش کی بات سے اس کی بات سنتے ہی اس کے ذہن میں ایک عمدہ سی ترکیب آئی اور وہ گاڑیوں میں بارود فٹ کرنے کا ارادہ ملتوی کرتا ہوا بولا۔
”الٰہی بخش ایسا کرو صبح بارہ بجے مجھے ملنا….وہیں جہاں پہلے ملے تھے ۔“
”مم ….مگر ….آپ نے کوٹھی کا جائزہ لینا تھا ….؟“
”بس لے لیا جائزہ….تم بارہ بجے تک پہنچ جانا ۔“
”ٹھیک ہے صاحب ۔“وہ فرمانبرداری سے بولا ۔اور اسماعیل واپس چل دیا ۔
بارہ بجے وہ الٰہی بخش کے ساتھ اسی ہوٹل میں کھانا کھا رہا تھا ۔کھانا کھانے کے دوران وہ روایتی گفتگو کرتا رہا ۔ کھانے کے بعد اس نے چائے منگوائی اور چائے پیتے ہوئے وہ مطلب کی بات پرآگیا ….
”الٰہی بخش !….یہ بتاو¿رات کا کھاناکہاں اور کس وقت کھاتے ہوئے ؟“
”کوٹھی میں ہی کھاتے ہیں صاحب ! ….سیٹھ صاحب اور چھوٹی بی بی قریباََ ساڑھے آٹھ بجے ڈنر کرتے ہیں ۔ ان کے بعد تمام ملازمین کھانا کھاتے ہیں۔“
”مالکوں اور ملازموں کا کھانا اکھٹا بنتا ہے ؟“
”ایسا پہلے کہیں ہوا ہے صاحب !کہ ملازموں اور مالکوں کا کھانا اکھٹا اور ایک جگہ پربنے ؟“
”صحیح کہا ….“اسماعیل نے اثبات میں سر ہلایا اور پھر جیب سے رقم کی گڈی نکال کر اس کی سمت بڑھائی ….
”یہ ایک لاکھ روپے ہیں ….تمہارا پچھلا حساب بے باق ۔“
”بڑی مہربانی صاحب ….“الٰہی بخش کی باچھیں کھل گئیں ،اس کی تو لاٹری نکل آئی تھی ،اسے سمجھ نہیں آرہی تھی کہ اس آدمی کے پاس اتنے پیسے کہاں سے آگئے تھے ۔پہلی مرتبہ تو اس نے اسماعیل کے دئےے ہوئے نوٹ باقاعدہ بینک سے چیک کرائے تھے کہ کہیں نقلی نہ ہوں۔
”اب نیا سودا کرتے ہیں ….۔“
”وہ کیا ؟۔“الٰہی بخش کے لہجے میں اشتیاق بھرا ہوا تھا ۔
اس کی بات کا جواب دئےے بغیر اسماعیل نے پوچھا۔”کیا تم کچن میں باآسانی جا سکتے ہو؟….مطلب تمھارے کچن کے اندر جانے میں کوئی قباحت تو نہیں ہے ؟“
”کون سا کچن؟“
”جس میں ملازموں کا کھانا بنتا ہے “
”ہاں ….اپنے کچن میں ہم آسانی سے جا سکتے ہیں البتہ مالکوں کے کچن میں جانے کا کبھی اتفاق نہیں ہوا ۔“ بخش کے لہجے میں ہلکی سی حیرانی تھی۔”مگر آپ یہ کیوں پوچھ رہے ہیں ؟“
تو نے ملازموں کے سالن میں یہ دوائی کی شیشی انڈیلنی ہے ….دو لاکھ روپے دوں گا“اسمعیل نے دوائی کی ایک چھوٹی سی شیشی اس کے جانب بڑھائی ۔
”یہ کیا ہے ؟“
”بے ہوشی کی دوا ….جو آدمی بھی سالن کھائے گا چار پانچ گھنٹے تک بے ہوش رہے گا ؟“
”آ ….آپ کیا کرنا چاہتے ہیں؟“وہ ہکلا گیا ۔
”کچھ نہیں ….فاضل خان کے ساتھ تھوڑا حساب کتاب کرناہے ۔“
”مم ….مگر اس کام میں خطرہ ہے ….سوری میں ……..“
اسماعیل نے قطع کلامی کرتے ہوئے کہا۔”تین لاکھ ….۔“
”آپ سمجھنے کی کوشش کریںجناب اصل میں ……..“
”چار لاکھ ……..۔“اسماعیل نے اس کا فقرہ پورا نہیں ہونے دیا ۔
بخش کے چہرے پرعجیب سا تا¿ثر ابھرا، لوہا گرم دیکھ کر اسماعیل نے بولی بڑھائی ….
”پانچ لاکھ ….بلکہ چھ لاکھ اور سارے کام سے پہلے ۔“
بخش کا سانس اتھل پتھل ہو گیا ۔”اگر پکڑا گیا تو جان سے جاو¿ں گا ؟“
” خود بھی وہ کھانا کھا لینا….تم بھی بے ہوش ہو جاو¿ گے اس طرح سارے ملازم مشکوک ہوں گے اکیلے تم پربات نہیں آئے گی ….۔اورگھبرانا نہیں اس میں صرف بے ہوشی کی دوا ہے ۔اگر تمھیں شک ہو تو میںتھوڑی سی دواپی کر بھی دکھا سکتا ہوں ؟“
”اس کی ضرورت نہیں ہے ….بس یہ بتا دو آپ کرناکیا چاہتے ہیں ؟“
”تمھارے لیے یہ جانناضروری نہیں ہے ۔“
”پھر بھی ….؟“بخش مصر ہوا ۔
”یہ کام کوئی بھی دوسرا اس سے کم رقم میں کرنے کے لیے تیار ہو جائے گا،باقی تمھاری مرضی ۔“
”ٹھیک ہے صاحب…. ٹھیک ہے ۔“اسماعیل کی دھمکی کام کر گئی تھی۔”میں راضی ہوں ۔“
”یہ دوا کھانے کے ٹھیک دو گھنٹے بعد اپنا اثر دکھائے گی ….تم ایسا کرنا کہ رات کا کھاناکھاتے ہی مجھے فون کر دینا ….لیکن یقین کر لینا کہ تمام محافظوں نے کھانا کھا لیا ہے ۔“
”اوکے صاحب۔“
”چلو پھر تمام رقم تمھیں دے دوں اور یاد رکھنا آج ہی یہ کام ہو جانا چاہےے ۔“
”ہو جائے گا صاحب ….لیکن وعدہ کرو کوئی گڑ بڑ ہو گئی تو میرا نام نہیں لو گے ۔“
”کیسی گڑ بڑ ؟“
”سیٹھ صاحب نے تو وہ سالن نہیں کھانا ہو سکتا وہ پولیس وغیرہ کو بلا لے ؟“بخش نے وضاحت کی ۔
”فکر نہ کرو تمہارا نام کسی صورت نہیں آئے گا ۔“اسماعیل نے کہا اور بخش اطمینان بھرے انداز میں سر ہلانے لگا ۔
٭….٭….٭
”سر!…. فاضل خان بیٹی کے ساتھ بیرون ملک بھاگنے کی فکر میں ہے ۔“عاطف کو عرفان کی کال موصول ہوئی تھی ۔
عاطف نے پوچھا۔”فون کال ٹریس کی ہے ؟“
”جی سر ۔“
”یعنی اب اسے گرفتار کر لینا چاہےے ؟“
”جی سر ….انسپکٹر دلشاد امین بھی اسی تگ دو میں ہے ….کل وہ اس کے پاس آیا تھا بلکہ فاضل خان نے خود ہی ایس پی کو فون کر کے اسے بلایا تھا ۔وہ اس کی بیوی کی کار میں ہونے والے دھماکے کی تفشیش کررہا ہے، اگر آپ فاضل خان کو گرفتار نہیں کرنا چاہتے تو اس کے خلاف سارے ثبوت دلشاد امین کے حوالے کر دیتے ہیں ۔“
”دلشاد امین کے بارے پہلے رپورٹ کیوں نہیں دی ؟“
”کل آپ حاضر نہیں تھے ….راجہ ذیشان !…. آپ کی ڈیوٹی سنبھالے ہوئے تھا اسے رپورٹ دے دی تھی ۔ شاید آپ کو بتانا اسے یاد نہ رہا ہو ؟“
”اس کے جانے کا ارادہ کب تک ہے ؟“
”شاید ایک دو دن میں نکل پڑے ؟“
”ہونہہ!….بہ ہر حال دیکھتے ہیں صدیقی صاحب سے مشورہ کرتا ہوں….یوں بھی اس کی نگرانی ہو رہی ہے کہیں بھاگ نہیں سکتا ۔“
”سر یاد آیا ….الیاس بتا رہا تھا کہ رات ایک آدمی دو بجے فاضل خان کی کوٹھی پرآیا تھا ….اس نے ہلکی سی دستک دی تو چوکیدار نے کھڑکی کھول کر اسے اندر بلایا ۔اور پھر ایک دو منٹ بعد وہ واپس چلا گیا ۔“
”اس کا تعاقب کیوں نہیں کیا گیا؟“
”ایک تو الیاس اکیلا تھا دوسرا اسے محسوس ہوا کہ وہ چوکیدار کا کوئی جاننے والا ہے اگر اس کا تعلق فاضل خان سے ہوتا تو وہ اسے ملے بغیر تو واپس نہ جاتا؟“
”نگرانی پردو آدمی مامور کرنے چاہیے تھے ۔اگر ایسا کسی وجہ سے نہ ہو سکا تو الیاس کو اس وقت فون کر کے کسی کو بلانا چاہےے تھا، تعاقب بہ ہر حال لازمی تھا۔“
”غلطی ہو گئی سر ۔“
”ایسا ہی ہے ….بہ ہر حال آئندہ خیال رکھو ….یہ ایسی فیلڈ ہے کہ اس میں کوئی بات کتنی ہی غیر اہم کیوں نہ ہو اسے نظر انداز نہیں کیا جا سکتا ۔“
”سر ! دوسرا ٓدمی ابھی متعین کر دیتا ہوں۔“
”اوکے ….اللہ حافظ۔“کہہ کر عاطف نے رابطہ منقطع کر دیا ۔تھوڑی دیر بعد وہ صدیقی صاحب کے آفس میں داخل ہو رہاتھا۔
”آو¿ میاں !“صدیقی نے صاحب کھڑے ہو کر اس کا استقبال کیا۔”آج میں تمہاری طرف آنے والا تھا ۔اچھا ہوا تم خود آگئے ۔“
عاطف مسکرایا۔”نصیب دشمناں طبیعت تو ٹھیک ہے سر ؟“
”ایک لڑکی ملی تھی آج ….تمہارا بڑا گلہ کر رہی تھی ،سوچا تمھیں براہ راست اس کا شکوہ پہنچا دوں ۔“
”لڑکی ….شکوہ ؟“عاطف سچ مچ حیران ہو گیا تھا ۔
”جی ….لڑکی مع شکوہ شکایت کے ….غالباََ سمیعہ یا اسی طرح کا کوئی نام بتا رہی تھی ، یونیورسٹی کی طالبہ ہے بلکہ تھی کہ ابھی ابھی ماسٹرز کے امتحان سے فارغ ہوئی ہے ….کہہ رہی تھی عاطف صاحب لفٹ ہی نہیں کراتے ….“
”سر میں اور لڑکی ….مگر یہ سمیعہ ؟“عاطف سچ مچ پریشان ہو گیا تھا ۔
”ہا….ہا….ہا….تمھارا کیا خیال ہے میاں اکیلے تم جاسوس ہو پاکستان میں ….اپنے استاد کو بھول گئے کیا ؟ ہم بہ ہر حال اس مرحلے سے کافی پہلے گزر چکے ہیں۔“
”ایسی کوئی بات نہیںسر،یہ کوئی ایسا عشق نہیں ہے جیسا کہ آپ جوانی میں کرتے رہے ہیں ۔ ہم بس ایک دوسرے کو پسند کرتے ہیں اور شادی کرنا چاہتے ہیں….باقی یہ بھی پتا نہیں کہ اس کے والد محترم راضی ہوتے ہیں یا نہیں ہوتے۔ اب تک تو میری ان سے ملاقات بھی نہیں ہوئی ۔پہلے سمیعہ خود ان سے بات کریں گی اگر ان کی اجازت ہوئی تو میں امی جان کو کراچی بلاو¿ں گا ورنہ اللہ مالک ہے ۔“
صدیقی صاحب نے مسکراتے ہوئے کہا۔”اس کے والد کی ذمہ داری میں قبول کر لیتا ہوں ۔“
”ہاں اگراس نے اپنی بیٹی کا کہنا نہ مانا تو آپ کو زحمت دینی پڑے گی ….لیکن میں کم از کم یہ ماننے کے لیے تیار نہیں کہ سمیعہ نے اس موضوع پرآپ سے کوئی بات کی ہو گی ۔“
”ویسے ہی مذاق کر رہا تھا یار ….تم نے تو سنجیدگی سے لے بیٹھے ….اتنا ڈرتے ہو اس کی ناراضی سے ؟“
”اب منہ نہ کھلوائیں سر !….آپ اس سے بھی زیادہ ڈرتے تھے آنٹی سے ؟“
صدیقی صاحب مسمی صورت بنا کر بولے ۔”اب تو پہلے سے بھی زیادہ ڈرتا ہوں بھئی….اور یہ تو اس کی مہربانی کہ پٹائی نہیں کرتی ورنہ ….خیر یہ راز کی باتیں ہیں جلد جان جاو¿ گے ۔“
اور عاطف قہقہہ لگا کر ہنس پڑا ۔
”ویسے سر سچ سچ بتائیں ….آپ کو سمیعہ کے بارے کس نے بتایا ہے ؟“
”اس وقت یہ بات راز رہنے دو، بعد میں بتاو¿ں گا فی الحال تو یہ جان لو کہ ہفتے کی شام بدرالدین صاحب نے تمھیں کھانے پربلایا ہے ۔“
”بدرالدین صاحب اور کھانا ؟…. عجیب بات کر رہے ہیں سر۔“
”تمھاری کارکردگی سے انھیں خوشی ہوئی ہے ۔“
”آپ نے انھیں بتا دیا ہے سب کچھ ؟“
”وہ ہم سے زیادہ پاکستان کے خیر خواہ ہیں ….اوران کی رہائی کا حکم دینا ان کی مجبوری تھی۔“
”سر میں ایک مشورے کے لیے حاضر خدمت ہوا تھا ؟‘عاطف مطلب کی بات پرآگیا ۔
”میں سن رہا ہوں ؟“
ََاورعاطف نے ساری صورت حال تفصیل سے بیان کر دی ،آخر میں وہ کہہ رہا تھا ….
”اب سوال یہ ہے کہ فاضل خان کو ابھی گرفتار کر لیں یا ایک دو دن مزید دیکھ لیں؟“
”یہ کوئی اتنا بڑا مسئلہ نہیں ہے ….جب نگرانی ہو رہی ہے تو گرفتاری رہنے دو ،دیکھو کیا کرتا ہے ، شاید اس کے ذریعے کوئی اور کالی بھیڑ سامنے آجائے ؟“
”ٹھیک ہے سر ۔“
”ویسے معلوم یہی ہوتا کہ فاضل خان کا باب بھی بند ہونے کو ہے ؟“
”جی سر ؟….کوئی بھی مجرم زیادہ عرصہ تک من مانیاں نہیں کر سکتا ۔“
”روہیت کا کیا ہوا ؟“
”فی الحال تو مہمان نوازی ہو رہی ہے ….اور چند دن مزید بھی اس کی سیوا ہوتی رہے گی،اس نے کافی تنگ کیا تھا ؟“
”سنا ہے بڑے مقابلے ہوتے رہے ہیں ؟“
”نہیں سر بس وہ ……..“
”میاں !….راجہ مجھے تفصیل سے سب کچھ بتا چکا ہے ۔“
”جب سب کچھ پتا ہے تو شرمندہ کرنا ضروری تھا سر ؟“
”شرمندہ نہیں ….متنبہ کر رہا ہوں….بدر صاحب کو پتا چلا تو بے عزت کرے گا …. داو¿ پیچ میں مہارت حاصل کرنے کا مطلب یہ نہیں کہ مجرموں سے مقابلوں کا انعقاد شروع کر دو ….جب وہ قابو آگیا تھا تو میرا نہیں خیال کہ طاقت کے اظہار کی کوئی ضرورت تھی ؟“
عاطف یک دم سنجیدہ ہو گیا ۔”سر ! میں نے کبھی اپنی طاقت کا اظہار نہیں کیا ….طاقت ور صرف اللہ کی ذات ہے ،لیکن کبھی کبھی لڑائی انسان پراس اندازمیں مسلط کر دی جاتی ہے کہ اس سے بچنا ناممکن ہو جاتا ہے ۔“
”مجھے سب پتا ہے …. صفائیاں پیش کرنے کی ضرورت نہیں ؟“
”صفائیاں نہیں پیش کر رہا سر ….حقیقت بیان کر رہا ہوں۔“
”اچھا مان لیا ….یار اب موضوع بدلو ۔“
”تو پھر مجھے اجازت دیں….عاطف جانے کے ارادے سے اٹھ کھڑا ہو ا۔”کافی کام کرنے ہیں ۔“
٭….٭….٭
ماں کی موت نے ان کے گھر کی رونقیں چھین لی تھیں ….دونوں باپ بیٹی اپنے کمروں تک محدود ہو گئے تھے ۔حنا کی اپنی زندگی ایسے موڑ پرآگئی کہ اس کے سوچنے سمجھنے کی صلاحیتیں جیسے مفقود ہو گئیں تھیں۔کبھی کبھی کرن سے گپ شپ ہوتی تو وہ ذرا سی دیر کے لیے مایوسی کے خول سے باہر نکل آتی ، اس کے جانے کے بعد پھر وہی دکھ بھری اداسی ۔اور پھر ماں کی موت کے ساتھ اسمعیل سے بچھڑنے کا غم اور رات کو تو یہ حالت کہ ….
رات بھر غم کے مصلے پرپڑارہتاہوں
ہجر دیتا ہے تمھارا جب بھی آذں شام کے بعد
باپ کے بارے بھی اس کی پریشانی بڑھتی جا رہی تھی۔ مینڈی پارٹی کو قتل کرتے وقت وہ اسماعیل کو وحشت کی حالت میں دیکھ چکی تھی ۔اور جانتی تھی کہ جس دن ا سماعیل نے اس کے باپ پرقابو پا لیا وہ ان کی یہی حالت کرے گا …. اسماعیل کے علاوہ اسے پولیس کا بھی ڈرتھا ۔باپ کے جرائم کے بارے زیادہ نہیں تو کچھ نہ کچھ وہ جان چکی تھی۔کہ اسماعیل کے خاندان کی تباہی کے علاوہ بھی اس کا باپ غیر قانونی کاموں میں ملوث ہے ۔ لیکن مجرم ہوتے ہوئے بھی وہ اس کا باپ تھا …. اور باپ بہ ہر حال باپ ہوتا ہے ۔
میڈیا پرباپ کے خلاف خبریں آنے کے بعد سے وہ باقاعدگی سے خبریں سننے لگی تھی ،مگر دودن کے بعد ایک نئے سکینڈل نے اس پرانی خبر کی اہمیت اور تذکرے کو ختم کر دیا تھا ۔
خبروں سے اس کی دلچسپی ختم ہوگئی اور وقت گزارنے کا کوئی مشغلہ باقی نہ رہا ….اس رات اس نے اسماعیل سے گپ شپ کرنے کا سوچا مگر پھر انا آڑے آگئی ۔اگر وہ لڑکا ہوتے ہوئے اس سے رابطہ نہیں کر رہا تھا تو حنا کا کام بھی نہیں بنتا تھا کہ اس کے پیچھے پڑی رہے ۔تھوڑی دیر سوچنے کے بعد اسے خیال آیا کہ اسے دوبارہ یونیورسٹی جوائن کرنی چاہےے ۔باپ کووہ پہلے ہی اشارہ دے چکی تھی کہ ماسٹرز سے پہلے اس کا شادی کرنے ارادہ نہیں اب باقاعدہ والد کی رضامندی جاننے کے لیے وہ کھڑی ہو گئی ، جانتی تھی کہ وہ جاگ رہا ہو گا ۔کمرے کا دروازہ کھولتے ہی اسے اپنا محافظ کرسی پربیٹھے بیٹھے سویا دیکھائی دیا ۔ ملازموں کو کرسی پربیٹھنے کی اجازت بھی اس نے لے کر دی تھی ورنہ تو اس کے باپ کی منشا تھی کہ کھڑے ہو کر ڈیوٹی دیتے ۔
”محبوب “ملازم کو جگانے کے لیے اس نے آواز دی مگر وہ ٹس سے مس نہ ہوا ۔
”یہ بھی انسان ہی تو ہیں ….چلو واپسی پرجگا لوں گی تھوڑا آرام کر لے ۔“اس سوچ نے اس کے قدم آگے بڑھا دئےے ۔مگر والد کے کمرے کے سامنے کرسی پربیٹھے دونوں ملازموں کی ڈھلکی گردنیں نے اسے پریشان کر دیا تھا ۔
”کرم الٰہی….شکور ….؟“اس نے ان دونوں کو زور سے پکارا مگر محبوب کی طرح وہ بھی نہ ہلے ۔ اس کے دوبارہ پکارنے پرفاضل خان نے باہر نکلتے ہوئے پوچھا ۔
”کیا بات ہے گڑیا ….؟“
”پاپا !….یہ دونوں سوئے ہیںاور میرا محافظ بھی سویا ہے ایک وقت میں تینوں کو کیسے نیند آگئی ؟“
”اوئے کرمے ،شکورے ….؟“فاضل خان زور سے پکارا مگر ان کے بدن ساکن رہے ۔
”یہ بے غیرت زندہ تو ہیں ….؟“فاضل خان نے پریشانی کے عالم میں آگے بڑھ کر انھیں چیک کیا مگر ان کی سانسیں چل رہی تھیں۔
”مجھے پولیس کو فون کرنا پڑے گا ؟“
” نہیں پاپا !….بھیا کو فون کریں ،پولیس کی کارکردگی سے تو آپ واقف ہوں گے ؟“
”ٹھیک ہے ….تم ذرا سوئے ہوئے ملازموں کو فون کرو “فاضل خان نے گیلری میں تپائی پرپڑے پاس کام کی طرف اشارہ کیا اور خود کمرے میں داخل ہو گیا ۔
حنا سر ہلاتے ہوئے فون کی طرف بڑھ گئی ….رسیور اٹھا کر اس نے دو تین کوششیں کیں مگر کال اٹینڈ نہ ہوئی …. اس کا دل زور زور سے دھڑکنے لگا ….کوئی بہت بڑی گڑ بڑ ہونے کو تھی ۔فون رکھ کر وہ باہر کی طرف بھاگی اس کا ارادہ گیٹ پربیٹھے چوکیدار کو ہشیار کرنے کا تھا ۔ڈرائینگ روم کے دروازے سے چند قدم دور ہی اس کے پاو¿ں جیسے زمین میں گڑ گئے ….اسماعیل شاہ دروازے سے اندر داخل ہو رہا تھا اس کے ہاتھ میںخوفناک شکل کی کلاشنکوف تھی۔حنا کو لگا وہ اسماعیل شاہ نہیں موت کا فرشتہ ہے ۔
جاری ہے