#تیرے_عشق_میں
#از_اقراء_خان
#قسط_نمبر_17
#حصہ_اول
علیزے تم ؟ جیسے وشمہ نے علیزے کو دیکھا وہ دھک سے رہ گئ ۔آنکھوں کے گرد سیاہ ہلکے چہرے کی رنگت اڑی ہوئی بظاہر وہ علیزے لگ نہیں رہی تھی جیسے وہ پہلے ہوتی تھی ۔
آو اندر آو
وشمہ نے بڑے شائستہ طریقے سے کہا ۔
تھینک یوں وشمہ علیزے نے پانی کا گلاس پکڑتے ہوے کہا ۔
اسکی آواز میں درد تھا جو وشمہ نے محسوس کیا
بہت خوشی ہوئی یہ سن کر ۔کہ تمھارا شمار قابل بزنس وومین میں ہے ۔
واقعی وشمہ مجھے یہ خبر سن کر بہت خوشی ہوئی تم نے اپنی عزم اور ارادے سے ہمیں ہماری اوقات یاد دلا دی
جیسے جیسے علیزے بول رہی تھی وشمہ کا دل۔ڈھلتا جا رہا تھا ۔۔ جیسے وہ کوئی سچ بتانے والی ہو
تمھیں پتا ہے وشمہ ۔ زندگی میں ہم جو کیسی کے ساتھ کرتے ہیں ناں وہ کبھی ناں کبھی ہمارے ساتھ بھی ویسا ہی ہوتا ہے ۔اسکی سب سے بڑی مثال میں خود ہوں
جس نےدو محبت کرنے والوں کے درمیان شک کی دیوار قائم کر کے ان دونوں کے رشتے کو کمزور بنایا
انھیں ایک دوسرے سے الگ کیا
ع۔۔علیزے کیا کہہ رہی ہو تم میں سمجھی نہیں ۔۔
وشمہ پلیز مجھے معاف کر دو ۔۔خدا کے لیے ۔مجھے ایک دفعہ معاف کر دو ۔۔ میں نے تمھارے ساتھ بہت برا کیا ہے اشعر ابھی بھی تم سے محبت کرتا ہے اور کرتا رہے گا میں نے تم دونوں کی زندگی تباہ کر دی
ایک جھوٹی دوستی کی لالچ میں آکر میں نے ناصرف تمھاری بلکے خود کی بھی زندگی برباد کر دی ۔۔
میں ۔۔خود کی نظروں میں گر چکی ہوں وشمہ میں کیسے تم دے ملنے آئی ۔یہ صرف میں ہی جانتی ہوں ۔
تمھیں یاد ہے علینہ کے بارے میں
ہاں اسے میں کیسے بھول سکتی ہوں
یوں علیزے نے ساری حقیقت ۔۔
وشمہ کو بتائی ۔۔
وشمہ پلیز ۔۔مجھے معاف کردو 4 سل ہو گئے ہیں وہ کبھی نہیں آیا ۔۔مجھ سے ملنے کیا ۔۔اس نے کبھی مجھے دیکھا تک نہیں ہے ۔۔
زریاب ۔۔سے میں بہت پیار کرتی ہوں وشمہ ۔۔پلیز ۔۔
تم اگر مجھے معاف کر دو گی تو وہ مجھے معاف کر دے گا ۔۔
پلیز وشمک مجھے معاف کردو
وشمہ نے ۔۔علیزے کے دونوں ہاتھ اپنے ہاتھ میں لیے ۔۔
اور کہا ۔
دیکھو علیزے ۔۔مجھے بخت خوشی ہے کہ تمھیں اپنی غلطی کا احساس ہوا ۔۔
اور جو انسان ۔اپنی غلطی تسلیم کرلیتا ہے ۔۔
اسکا مطلب ہے ۔۔کہ اللہ اس انسان کو ۔۔اچھائی کے راستے پر چلنے کا موقع دے رہا ہے
اور رہی بات معاف کرنے کی ۔میں نے تمھیں معاف کیا ۔
خدا رسول کے واسطے سے بڑھ کر کوئی چیز نہیں ۔۔
میں نے تمھیں معاف کیا ۔۔
واقعی وشمہ
اس نے سسکیاں لیتے ہوے کہا ۔
ہاں علیزے اور پلیز ۔تم ایسا مت رو ۔۔
مجھے اچھا نہیں لگ رہا ۔۔
**************************
"محبت ۔۔کہ راستے ۔۔اگر کامیاب کر لو تم ۔۔
راستوں ۔پہ جو کانٹے تھے ۔۔
وہ گلاب بن جائیں گے ۔
شک ۔کی بازی ۔۔چاہے ۔کتی بھی ۔۔طاقت ور کیوں نہ ہو ۔۔
محبت کی ۔انتہا ۔جیت ۔ہی جاتی ہے ۔۔۔۔
محبت ۔۔وہ کھیل ۔ہے صاحب ۔۔
جو
جھیل گیا ۔۔۔
وہ جیت گیا ”
اسلام و علیکم زریاب ۔
وعلیکم اسلام
وشمہ کیسی ہو تم ؟
میں بلکل ٹھیک تم سناو ۔۔
الحمداللہ
اچھا ۔زریاب میں نے تم سے کچھ ضروری بات کرنی ہے ۔
مجھ سے ؟
ہاں
خیریت تو ہے؟
ہاں ہاں سب ٹھیک ہے ۔۔۔تم مجھ سے ابھی
کیفے میں ملو
وشمہ نے بڑے تحمل سے کہا ۔۔
لیکن وشمہ بتاو تو سہی ہوا کیا ہے
زریاب کے لہجے میں پریشانی تھی ۔۔
آج سے پہلی وشمہ نے کبھی ۔ایسا
نہیں کہا ۔تھا ۔۔
زریاب ۔۔تم مجھ سے ملو۔۔۔گے تو ۔سب کچھ پتا چل جاے گا
تم بتاو ۔۔آو گے ۔۔
ہاں ۔ٹھیک ہے
میں ابھی نکلتا ہوں
زریاب نے کہا ۔۔اور اس نے فون بند کیا ۔
لیکن اس کے دل میں ہلچل ۔مچ گئ
تمھیں وشمہ نے بلایا ہے؟ ساتھ بیٹھا اشعر کھڑا ہو گیا
ہاں زریاب نے مختصر سا جواب دیا
کس لیے ؟
یہ تو پتا نہیں
ابھی جا رہے ہو
نہیں کل جا رہا ہوں ۔۔میرے یار وشمہ صرف تمھاری ہے ۔۔ہماری کہاں اوقات ۔۔ہاہاہہا ۔۔تم ایسے تشویش کر رہے ہو جیسے کچھ ہو گیا ہے
زریاب کی اس بات پر اشعر بے ساختہ مسکرا دیا ۔۔
****************************
دیکھو زریاب آئی نو ۔۔علیزے نے جو کیا وہ بہت برا کیا ۔
لیکن ہر خطا کی تلافی بھی تو ہوتی ہے
وشمہ نے نرم لہجے میں کہا
تلافی ۔۔وشمہ یہ تم کہہ رہی ہو ۔۔تمھیں یاد ہے اس نے تمھارے ساتھ کیا کیا تھا
وہ دن اور اس دن سے جڑے سارے لمحات میرے دل میں بس چکے ہیں جنہیں میں ناچاہتے ہوے بھی کبھی بھلا نہیں سکتی
تو پھر ۔۔تم ہی بتاو ۔میں کیسے اسے معاف کرو ۔۔محبت تھی وہ میری ۔۔میں اتنا پیار کرتا تھا اس سے پھر اس نے ایسا کیوں کیا ۔
کیوں کیسی دوسرے کے ساتھ ۔۔اور وہ بھی اپمے بیسٹ فرینڈ اشعر کے ساتھ ۔۔
میں نے اسے معاف کردیا ہے زریاب ۔۔جیسے وشمہ نے کہا زریاب نے اسکی طرف دیکھا ۔۔
ہاں زریاب میں نے اسے معاف کردیا ہے ۔۔
تمھیں پتا ہے اس کی حالت کیا ہو گئ ہے ۔۔
اسے اپنی غلطی کا احساس ہو چکا ہے پلیز تم بھی اسے معاف کر دو وہ بھی تم سے بہت پیار کرتی ہے
زریاب خاموش رہا ۔۔۔وہ کچھ نہیں بولا ۔
بولو ۔زریاب ۔تم معاف کرو گے ناں اسے ۔۔
جیسے پھر وشمہ نے سوال کیا ۔زریاب کی آنکھیں نم ہو گئ ۔۔
اور اس نے ہاں میں سر ہلایا ۔۔
وشمہ ۔نے ساختہ مسکرا دی ۔۔۔
ابھی وہ اٹھنے لگے تھے ۔۔کہ اشعر وہی آگیا ۔۔
ہیلو ۔۔
اس نے خوشگوار لہجے میں کہا ۔۔وہی بلیلک ٹی شرٹ جس کی آستینے کہنیوں تک کی ہوئی اور بلیک پینٹ میں ملبوث وہ ہمیشہ کی طرح بہت ۔۔ہینڈسم لگ رہا تھا ۔۔
زریاب بے ساختہ مسکرا دیا ۔۔
اور اشعر کے ہاتھ پر ۔۔ہلکی سی تھپکی دی ۔۔اور جانے لگا ۔
کہ وشمہ نے پیچھے سے اسے آواز دی ۔۔
ز۔۔۔زریاب ۔
لیکن وہ جا چکا ۔تھا
وہ ابھی تک کھڑی تھی ۔۔
آپ بیٹھ سکتی ۔ہیں
کیوں آپ کو کیا؟
مطلب کھڑے ہی رہنا ہے
ہاں تو؟
مجھے تو کچھ نہیں البتہ آپ کی ٹانگیں درد کریں گی ۔
اور آپ کو درد ہو یہ میں بر داشت نہیں کر سکتا ۔۔
اس نے بڑے ۔۔شائستہ انداز میں کہا ۔
اچھا۔ٹھیک ہے وشمہ نے یہ کہتے ہوے اپنا بھیگ پکڑا اور کیفے سے باہر جانے لگئ ۔۔
میری بات تو ۔سنو ۔۔
وشمہ ۔۔
وہ اسکے پیچھے تھا ۔۔
اب وہ اسکا پیچھا نہیں چھوڑنے والا تھا ۔۔۔
وہ تیزی سے آگے قدم بڑھا رہی تھی
کہ اشعر
نے پیچھے سے اسکی کلائی پکڑ کر اپنی طرف دھکیلا ۔
تم ۔چاہتی کیا ہو
مطلب؟
مطلب تمھیں پتا ہے وشمہ
کیوں ایسے تڑپا رہی ہو ہر روز نہ اچھے سے بات کرتی ہو ۔۔
بڑی تکیلف ہوتی ہے ۔۔تو سوچیے ایسے ہی مجھے تکلیف ہوئی تھی ۔۔
میں معافی تو مانگ چکا ہوں
وہ اسکے نزدیک تھی ۔۔اتنی نزدیک کے اشعر کا دھڑکتے ہوے دل کی دھڑکنوں میں وہ اپنا نام سن سکتی تھی ۔اشعر نے اسکی کلائی مضبوطی سے اپنے ہاتھ ۔۔میں ابھی تک پکڑ رکھی تھی ۔
واہ ۔۔کیا آپ نے مجھے اتنے سال تڑپایا میرا حق نہیں بنتا آپ کو تڑپانے کا ۔۔ 2 مہینے ۔۔۔اشعر گیلانی ۔
تم سے صیح سے بات نہیں کی اور تم یہ کہہ رہے ہو ۔
ہاں تمھیں پتا ہے ۔میں جانتا ہوں وشمہ پر اب سب کچھ صیح ہو گیا ہے ۔۔ میں تم سے بہت پیار کرتا ہوں ۔
اچھا پیار کرتے ہیں ۔۔تو پھر وہ ۔۔۔۔وشمہ کہتے کہتے پھر رک گئ ۔۔
کیا؟
کچھ نہیں ۔۔۔
اچھا میرا ہاتھ چھوڑیے ۔۔
نہیں چھوڑوں گا ۔۔
ہا ۔۔کیوں نہیں چھوڑیں گے آپ ؟
جب تک آپ میرے ساتھ رات کو ڈنر کرنے نہیں جائیں گی ۔۔
ہاں کہہ گی تو چھوڑ دوں گا
اگر میں ناں کہوں تو ۔۔؟
تو ۔۔آپ کا ہاتھ ۔۔میرے ہاتھ میں ۔۔ایسے رہے گا
بڑے عجیب ۔۔اور بے حیا عاشق ہو ۔۔
شرم نہیں آرہی سب لوگوں کے سامنے ہاتھ پکڑتے ہوے ۔۔
اشعر نے بے اختیار قہقا لگایا ۔
اچھا چھوڑو ۔۔آوں گئ ۔۔۔
جیسے وشمہ نے کہا اشعر نے وشمہ کا ہاتھ چھوڑا
اور
وہ دونوں ایک دوسرے کی طرف دیکھ کر مسکرانے لگے ۔۔
وشمہ آگے بڑھی
کہ پھر سے اس کی آواز نے روکا
مس وشمہ اگر آپ
زرا لیٹ ہوئی ناں ۔۔تو پھر دیکھ لیجیے گا اپنے بوس کا غصہ ۔۔
وہ واپس پلٹی ۔۔
بوس کو جان سےمارنا مجھے اچھے سے آتا ہے ۔۔
*************************
زریاب ۔۔تم۔
جیسے علیزے نے دروازہ کھولا ۔۔وہ سامنے کھڑا تھا ۔
اسے یقین نہیں ہو رہا تھا ۔۔کہ اتنے سالوں بعد وہ اسے ۔۔دیکھ رہی تھی ۔۔
(زریاب ۔۔تم ۔کیوں ہر روز ۔۔آجاتے ہو ۔۔اتنی دفعہ تو ہم ملتے ہیں
وہ میں ۔۔بھول جاتا ہوں ۔۔تمھیں ۔۔دیکھ کر کہ کتنی دفعہ ملا ہوں)
علیزے کو زریاب کی ۔۔سب باتیں ایک دفعہ پھر سے یاد آگئ ۔۔وہ جان چھڑکنے والا انداز سب کچھ ۔۔
اسکی آنکھوں سے بے اختیار آنسو بہنے لگے ۔۔
اندر نہیں بلاو گی ۔۔
کیوں نہیں آو ۔۔
جاری ہے ۔۔۔

جواب دیں
تبصرہ کرنے سے پہلے آپ کا لاگ ان ہونا ضروری ہے۔