پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

#تیرے_عشق_میں #از_اقراء_خان #قسط_نمبر_06 ہیلو…

#تیرے_عشق_میں
#از_اقراء_خان
#قسط_نمبر_06

ہیلو مسڑ اشر سپیکنگ

یس

ایم سوری ٹو سے
اشر آپ کے پیرینٹس مسڑ / مسسز گیلانی کا کار ایکسیڈینٹ میں موت ہو گئ ہے

یہ ۔۔کیا بکواس کر رہے ہو تم

آئی نو سر لیکن یہ حقیقت ہے ان کی ڈیڈ باڈیز پاکستان منتقل کر دی گئ ہے ۔

یہ ۔۔۔۔۔یہ نہیں ہو سکتا ۔۔

اشر کیا ہوا ہے سب ٹھیک تو ہے نا
زریاب نے اشر کو یہ دیکھتے ہوے کہا

نہیں ۔۔۔۔ماما بابا ۔۔۔۔جھوٹ ہے یہ سب

اشر خدا کے لیے بتاو کیا ہوا ہے سب کچھ ٹھیک تو ہے نا انکل آنٹی تو ٹھیک ہیں

ز ۔۔۔۔زریاب ماما بابا کا کینڈا کار ایکسیڈینٹ میں موت ہو گئ

کیا

میں برباد ۔۔ہو گیا ۔۔
یتیم ہو گیا زریاب میں ۔۔۔یتیم ہو گیا ۔۔تمھارا دوست یتیم ہو گیا ۔۔
نہیں ۔۔نہیں ۔۔ایسا نہیں ہو سکتا ماما بابا آپ مجھے ایسا
اکیلا ۔نہیں چھوڑ کے جا سکتے ۔۔
میرا اس دنیا میں کوئی نہیں ہے آپ کے علاوہ میں کیسے رہوں گا آپ دونوں کے بنا ۔
ماما
ماما دیکھیے آنکھیں کھولیں ۔۔دیکھیے ۔۔۔میں آپ سے و ۔۔۔وعدہ ۔۔کرتا ہوں
میں آپ کے پاس کینڈا کام کروں گا آپ کے پاس وہی آجاوں گا
بس

ایک دفعہ ۔۔ایک دفعہ آنکھیں کھولیں ۔۔
بابا
آپ ۔۔۔تو ایسا مت کریں ۔۔۔بیٹا ہوں میں آپ دونوں کا آپ ایسا مجھے کیسے چھوڑ سکتے ہیں ۔
میں ۔۔۔کیسے رہوں گا ۔۔
صرف ایک دفعہ میرے لیے آنکھیں کھول لیں ۔۔آپ دونوں کے علاوہ میرا اس دنیا میں کوئی نہیں ہے ۔۔
میں مر جاوں گا آپ دونوں کے بنا

اشر بے ہوش و حواس ۔۔مسڑ اور مسسز گیلانی کی ڈیڈ باڈیز پر لپٹا رو رہا تھا ۔۔
اسے آج زندگی نے اتنا بڑا درد دیا تھا ۔۔۔کہ وہ خود کو بھول گیا ۔۔
وہاں موجود سب لوگ اشر کی باتیں سن کے رو رہے تھے ۔۔۔

اشر ۔۔۔۔اشر میرے یار حوصلہ رکھو ۔۔

زریاب نے اشر کو سہارا دیا

جیسے زریاب نے کہا ۔۔اشر نے زریاب کا گریبان پکڑ لیا ۔۔

کیا ۔۔کیا کہا تم نے حوصلہ رکھوں ۔۔ارے میرے ماں باپ مجھے چھوڑ کے چلے گئے ۔۔میری ساری زندگی برباد ہو گئ ہے
اور
تم کہہ رہے ہو کہ میں حوصلہ رکھوں ۔۔کون ۔۔برداشت کر سکتا ہے یہ غم کہ اس کے والدین کی لاشیں اس کی اولاد کے سامنے ہو بتاو مجھے ۔۔
کیسے میں خود کو حوصلہ دوں ۔

****************

(ایک ہفتہ بعد)

اشر نے اپنے پیرینٹس کی وفات کے بعد خود کو ایک کمرے میں بند کر لیا تھا ۔۔
وہ نا تو اب کیسی سے اتنی بات کرتا اور نا ہی کیسی سے ملتا
سواے زریاب کے ۔۔
کیونکہ اسکے ماما بابا کے جانے کے بعد زریاب ہی ایک ایسا شخص تھا جس سے وہ اپنا ہر غم بانٹتا ۔۔

اشر کہا ہے ۔۔زریاب نے بابا جی( ملازم) سے پوچھا

جی چھوٹے صاحب تو اوپر اپنے کمرے میں ہیں جب سے بڑے صاحب اور بی بی جی اس دنیا سے گئے ہیں
اشر صاحب بلکل بدل گئے ہیں نا وہ اب کبھی مسکراے ہیں
اور نہ ہی وہ کمرے سے باہر نکلے ہیں ۔۔۔
اور ان کا رویہ بھی اب غصے والا ہو گیا ہے ۔۔

میں سمجھ سکتا ہوں ۔۔اس کو صیح ہونے میں تھوڑا وقت تو لگے گا آخر زندگی نے اس سے اتنا بڑا امتحان لیا ہے
زریاب نے کہا اور اوپر اشر کے کمرے کی طرف بڑا

اشر یار لائٹ تو آن کرو ۔۔کمرے کی ایسے اندھیرے میں بیٹھے ہو ڈر نہیں لگتا

زریاب نے کہا اور لائٹس آن کرنے لگا تھا کہ اشر نے روکا اور کہا

رہنے دو زریاب ۔۔اب مجھے اندھیرہ پسند ہے ۔۔
انھیرے میں رہنا میں نے سیکھ لیا ہے ۔۔
درد بانٹنے کے لیے درد ۔۔۔اور تنہائی دونوں میسر ہوتے ہیں اندھیرے میں

اشر کرسی پر بیٹھا تھا

دیکھو اشر میں جانتا ہوں تمھارے ساتھ جو بھی ہوا ۔۔اور زندگی نے تمھارے ساتھ جو بھی کیا بہت برا کیا اور یہ کبھی بلائیں نہیں جا سکتے لیکن ایسے یوں خود کو کمرے میں بند کرلینسے
درد تنہائی سے گہرا تعلق پیدا کرنا یہ اچھی بات نہیں ہے میرے یار
درد بانٹے بھی جا سکتے ہیں

کس سے بانٹوں میں درد کون ہے میرا اس دنیا میں جس سے میں اپنے دکھوں کا مدواں کر سکوں جس کے سہارے میں زندگی جی سکوں یہ دنیا بڑی خود غرض ہے ۔۔۔اور میں اس خود غرضی کے ساتھ درد کس سے بانٹوں ۔۔

اور ویسے بھی مجھ سے بڑا بدنصیب کوئی بھی نہیں ہے
خدا نے پہلے مجھ سے اس شخص کو زندگی سے نکلا جس سے میں نفرت کرتا تھا اور پھر میں جن سے جان سے بھر کی پیار کرتا وہی مجھے چھوڑ کے ہمیشہ ہمیشہ کے لیے چلے گئے ۔۔۔

اشر نہیں ۔۔۔۔۔خود خو قصور وار نہ ٹھہراو ۔۔۔ جو ہوا اس میں تمھارا کوئی ہاتھ نہیں اور رہی بات تھی
یاد نہیں ہے تمھیں کیسے اس نے پوری یونی کے سامنے تمھیں ذلیل کیا تھا ۔۔۔ مجھے تو سوچ کہ بھی شرم آتی ہے اور وہ تم سے پیار نہیں کرتی تھی بس جنونی تھی تمھیں پانے کے لیے اور اس سے آگے کچھ نہیں

اشر کی آنکھ اچانک ۔۔۔ماضی کی یادوں سے کھولی ۔۔
اسے آج بھی ۔۔۔ویسے ہی تکلیف ہوتی تھی ۔۔آج بھی وہ اسی غم میں ترپتا اپنے والدین کو یاد کر کے ۔۔
اب اسکے گھر کیسی کے آنے کا انتظار نہیں کیا جاتا تھا ۔۔۔

وشمہ ۔۔۔وشمہ واقعی تم نے پاگلوں والی حرکتوں کے سارے ریکارڈ توڑ دیے ۔۔
بلیک کافی خدا کے لیے وشمہ اس کو بلیک کافی تو مت کہو ۔
کونسی ایسی کافی ہے جس میں پتی ڈلتی ہے ۔۔
اور پلیز ۔۔
آفس میں ذرا کم بولا ۔۔کرو ۔اگر سہی سلجھے ہوے ۔۔لوگ کی طرح رہو گی نا تو اشر بھی تمھیں کم ڈانٹے گا
سمجھ گئ ۔۔۔
میں کیا کہتی ہوں اس اذرائیل کو
وہ تو
خود ۔۔اتنا غصہ کرتے ہیں کہ خدا پناہ ۔۔اگر اصل میں اذرائیل آجاے ۔۔
وہ بھی ۔۔ایک دفعہ ضرور دھک رہ جاے گا ۔۔

استغفراللہ ۔۔وشمہ کیسی باتیں کر رہی ہو

بلیک شارٹ قمیض اور نیچے پٹیالہ شلوار ۔۔۔
اور ساتھ بلیک کھوسہ ۔۔اس کے ڈرس کو اور پیارا بنا رہا تھا
خوبصورت تو وہ اگے تھی ۔۔لیکن اس کے بال اسکی خوبصورتی کو تار تار کرتے تھے ۔۔
کندھوں سے نیچے کالے کمبے سلکی بال ۔۔
اسکی خوبصورتی ۔۔میں اور اضافہ کر رہے ۔۔تھے

اسلام و علیکم سر
وہ اشر کے آتے ہی کھڑی ہو گئ
و علیکم اسلام ۔۔
اشر نے بنا دیکھے جواب دیا
اور اپنی جگہ کی طرف بڑھا ۔۔
اور چیر پر بیٹھتے ہی ۔۔اس نے فاعلز ۔۔چیک کرنی شروع کر دی ۔۔

مے آئی کم این سر ۔مینجر علی نے اجازت لی
کم این
اشر نے جواب دیا ۔۔

مس وشمہ یہ فاعل ہے یہ ایک دفعہ چیک کر لیں
جیسے علی نے وشمہ کو کہا
اشر نے
اچانک ۔۔وشمہ کی طرف دیکھا ۔۔
اس کے چہرے کے اگے ۔۔اتے بال ۔۔جیسے وہ بار بار اپنے ہاتھوں سے ۔۔پیچھے کر رہی تھی
وہ کچھ منٹ نا چاہتے ہوے بھی وشمہ سے اپنی نظریں نہ ہٹا پایا ۔۔
اسے پتا نہیں کیوں برا لگ رہا تھا مینجر علی کا اسکے ساتھ کھڑے ہونا ۔۔
وہ بار بار اپنے کام میں مشغول ہونے کی کوشش کرتا لیکن ۔۔
وہ ہر بار ناکام ہوتا ۔۔
کہ آخر اس نے کہہ ہی دیا ۔۔

علی صاحب ۔۔آپ جا سکتے ہیں ۔۔میرے خیال سے انھیں پتا چل گیا ۔۔ہے
جیسے اشر نے کہا
مینجر علی نے سر ہلایا ۔اور ۔۔باہر روانہ ہو گیا ۔
وشمہ
کچھ کہے بنا ۔۔نیچے بیٹھ گئ ۔۔
پورے ۔۔
ایک منٹ خاموشی رہی لیکن وشمہ نہیں بولی

خیریت تو ہے آج اسے کیا ہوا ہے
یہ کہسے چپ ہے
حیرانگی والی بات ہے ۔۔

مس وشمہ
جیسے اشر نے کہا
وشمہ جلدی سے کھڑی ہویئ جی سر
وہ
وہ آپ اج ۔۔ٹھیک تو ہیں میرا مطلب آج آپ بول نہیں رہی ۔۔

وشمہ نے ایک کمبی اہ بھری ۔۔اور کہا

ہاے مجھے پتا تھا ۔۔سر ۔۔۔آپ یہی پوچھے گے ۔۔
آپ کو بھی ۔۔اب عادت ہو گئ ہے میری باتیں سننے کی ۔۔
ہانا ۔
سر ۔۔میں آپ کو کیسے بتاو ۔۔میں نے پتا نہیں کیسے دل پر جبر رکھ کے خود کے روکا ہوا تھا ۔اگر میری دوست نا ۔کہتی نا
تو قسم ۔۔سے میں نے اتے ۔۔پہلے تو آپ کی نقل اتارنی تھی ۔۔کہ
کیسے آپ چلتے ہیں ۔۔
او ۔۔۔۔وشمہ اچانک رک گئ ۔۔کیونکہ وہ ۔۔
ایسا کچھ بھی کہہ گئ تھی جو نہیں کہنا چاہیے تھا ۔۔
اشر نے ۔۔وشمہ کی طرف دیکھا
جس نے آنکھیں بند کی ہوئی تھی ۔۔
آپ
آپ میری نقل اتارتی ہیں
نہیں ۔۔نہیں سر ۔۔ایسی کوئی بات نہیں ۔۔ہے میں آپ کی نقل۔
کبھی بھی کس کی ہمت ہے کہ اذرائیل کی کوئی نقل اتارے ۔۔

جیسے وشمہ نے کہا
اشر نے پھر کہا
آپ مجھے ۔۔اذرائیل بھی بلاتی ہیں

(ہاے میرے اللہ وشمہ یہ کیا ہو گیا ہے تجھے کیا بول رہی ہے)

نہیں ۔۔نہیں ۔۔سر ۔۔
بلکل بھی نہیں آپ میرے بوس ۔۔ہیں ۔میں آپ کو کیسے اذرائیل کہہ سکتی ہوں ۔۔
آپ کو پتا ہے ۔۔سر ۔۔وہ بلیک کافی
جیسے وشمہ نے کہا ۔۔
اشر نے فورا بات کاٹی
نہیں ۔۔نہیں ۔۔مجھے آپ کی بلیک کافی نہیں چاہیے ۔
ہاہاہہاہاہا وشمہ نے قہقا لگایا
در اصل میں سر
مجھے نہیں پتا تھا ۔۔کہ بلیک کافی کیسے بناتے ہیں
میرے نزدیک میں بلیک کافی سڑے ہوے غصے والے لوگ پیتے ہیں ۔۔
بلکل آپ کی طرح ۔۔

اس بار اشر نے کچھ نہیں کہا ۔۔وہ چپ سے ۔۔لیپ ٹاپ کی جانب مصروف ہو گیا

وشمہ تیری زبان ۔۔ یہ کیا کہہ رہی ہے تو ۔سر کے سامنے ہی ۔۔
وشمہ نے ۔۔فاعل کو اپنے ہاتھ سے مسلا ۔۔

میں نہیں کہوں گا اس لڑکی کو دوبارہ بولنے کے لیے ۔۔

وشمہ آپنی جگہ سے اٹھی ۔۔
اور اشر کے نزدیک آئی
سر
یہ میں نے فاعل چیک کر لی ہے ۔۔
آپ ایک دفعہ کر لیں ۔۔
اشر نے جیسے وشمہ سے ۔۔
فاعل لی
وہ ۔۔
بلکل ۔۔تھم گیا ۔۔وہ کیوں بار بار ۔۔وشمہ کی طرف دیکھ رہا تھا ۔۔

مس وشمہ کتنی دفعہ کہا
ہے میں نے اس کھڑکی کو بند رکھا کریں ۔۔باہر ۔۔اتنی ٹریفک ہوتی ہے صاف آواز آتی ہے
بند کریے ۔۔
جی ۔۔جی
سر
وشمہ جیسے آگے ۔۔کھڑکی بند کرنے کے لیے رکی ۔
اس نے باہر آیس کریم والے کو دیکھا ۔۔

ہاے ۔۔۔۔۔اللہ ائس ۔۔کریم ۔۔
جیسے ۔۔وشمہ نے کہا
اشر نے اسکی طرف دیکھا ۔۔
سر ۔
سر ۔۔
آپ کو آئس کریم پسند ہے
کیا کہہ رہی ہیں آپ
ارے سر ۔۔بتائیں تو سہی اب یہ نا کہیے گا ۔۔
کہ مجھے آئس کریم کا بھی نہیں پتا
ہاں تو

تو ۔۔پھر ابھی رکیے ۔۔میں ابھی لاتی ہوں آئس کرئم آپ کو پتا ہے مجھے ۔۔آئس کریم اتنی پسند ہے گاوں میں کم اتی تھی ۔۔
رکیے آپ ۔۔
وشمہ جلدی سے اپنے ٹیبل کی طرف بڑھی اور اپنا وائلٹ لیا ۔۔

مس وشمہ
یہ کیا کر رہی ہیں آفس ٹائم ہے
آئی نو سر ۔۔لیکن ۔۔میں نہیں رکوں گی

او ۔۔۔
بھائی ۔۔بھائی ۔۔آئس کریم والے رکو ۔۔
وشمہ وہاں کھڑی کھڑکی سے اسے آواز دے رہی تھی

وشمہ یہ کیا پاگلوں والی حرکتیں ہیں ۔۔

ہاے اللہ سر وہ جا رہا ہے اگر میں مین گیٹ سے گئ تو ۔۔
لیٹ ہو جاوں گی ۔۔
رکیے آپ ۔۔
ہمیشہ ۔۔کی طرح وشمہ ۔۔نے کھڑکی کو پھلانگا ۔۔
اور ۔۔باہر نکل گئ

اشر وہی کھڑا کا کھڑا رہ گیا ۔۔وہ ابھی تک وشمہ کو سمجھ نہیں پا رہا تھا ۔۔کہ کوئی بندہ اتنا چلاک ہو سکتا ہے ۔

تھوڑے فاصلے پہ ۔۔کھڑا ائس کریم والے سے وہ آئس کریم لے رہی تھی
اسے سمجھ نہیں آ رہی تھئ کہ وہ اس کو غصہ ہو یا اس کی اس حرکت پر وہ ہسے ۔۔
وہ وہی کھڑا سوچ رہا تھا ۔۔

کہ اسے اپنے نام کی آواز ۔۔پڑی
سر ۔۔۔۔۔
سر ۔۔۔۔۔۔۔
ادھر دیکھیے ۔۔
اس نے وشمہ کی طرف دیکھا ۔۔جو ۔۔ہی کھڑی اسےب۔۔بلا رہی تھی
اشر نے ہاں میں اشارہ کیا
سر
آپ کے لیے کونسی لاو ں ۔۔
اشر چپ رہا

رہنے دے وشمہ اس کھڑوس نے کہا بولنا ہے ۔۔دل تو اسکا کر رہا ہے ۔۔ویسے اب کہے گا ۔۔
اس نے اپنے لیے ۔۔
150 والی کارنیٹو ۔۔لی
اور جان بھوج کے اس نے ۔۔
سستی والی آئس کریم ۔۔اشر کے لیے ۔۔لی

یہ لیں سر ۔۔

اب وہ اشر کے سامنے کھڑی ۔۔تھی
اشر ۔۔وشمہ کو گھور رہا تھا

میں پوچھ سکتا ہوں یہ کیا کیا ہے اپ نے ۔

ہاے ۔اللہ ۔۔سر مجھے پتا ہے ۔۔یہ کھا کر دیکھیے ۔۔یہ بھی بڑے مزے کی ہے ۔۔ہاں تھوڑی سستی ہے
لیکن ۔۔سر کچھ نہیں ہوتا اب بچوں کی طرح ناراض نا ہو ۔۔آپ
آپ کارنیٹو لیں لیں ۔

جیسے وشمہ نے کہا

اشر نے اکتاتے ہوے کہا
شٹ اپ مس وشمہ
جاری ہے