#تیرے_عشق_میں
#از_اقراء_خان
#قسط_نمبر_04
میں تم سے پیار کرتی ہوں اشر ۔۔۔۔
لیکن میں تم سے پیار نہیں کرتا سن لیا تم نے ۔۔
کیا کہا تم
نے پیار نہیں کرتے تم مجھ سے کنزہ ابراھیم نام ہے میرا اور جو میں چاہتی ہوں وہ میں حاصل کر کے چھوڑتی ہوں
اگر تم ایسا کرنا چاہتے ہو تو کرو تو پھر میں بھی دیکھتی ہوں
کیسے تم مجھ سے پیار نہیں کرتے ۔۔ضد ہے تو ضد کی انتہا بھی دیکھو ۔
یہ کیا بکواس ہے میں یونیورسٹی پڑھنے آتا ہوں اس گھٹیا کاموں کے لیے میرے پاس وقت نہیں ہے
جو کرنا ہے کرو بھاڑ میں جاو ۔۔
یہ تم کہہ رہے ہو اشر
ہاں میں کہہ رہا ہوں ۔
اشر نے کہا اور وہاں سے چلا گیا ۔۔۔
میں ۔۔تمھیں نہیں چھوڑوں گی
نہیں ۔۔کنزہ ایسا مت کرو ۔
یہ پاگل پن ہے
پاگل پن ہے تو رہے ۔۔۔
جنونی مت بنو۔۔۔پلیز ۔۔ایسا ۔مت
نہیں ۔۔نہیں ۔۔ایسا ۔مت کرو ۔۔۔یہ یہ ۔ پاگل پن ہے ۔۔
صاحب جی کیا ہوا ہے ٹھیک تو ہیں نا آپ باباجی (ملازم) نے اشر کو سہارا دیا جو بیڈ پہ لیٹا خواب میں ہربڑا رہا تھا ۔
کہ اچانک اشر نے اپنی آنکھ کھولی ۔۔ وہ خواب کی دنیا سے بیدار ہوا
آپ آپ ٹھیک تو ہیں نا ؟
نیند میں آپ کچھ کہہ رہے تھے
جیسے بابا جی نے کہا ۔۔۔اشر نے اپنی پیشانی پہ آے پیسنے کی دھار کو ہاتھ سے صاف کیا ۔۔
ہاں ۔۔م ۔۔میں بلکل ٹھیک ہوں ۔آپ جائیں
اشر گھبرایا ہوا لگ رہا تھا اسکے چہرے پر ایک خوف تھا ۔۔۔کیسی بری یاد کا خوف جو اسے سونے تک نہیں دیتی تھی ۔۔
کیا ہوا تھا اشر کے ساتھ کہ ۔۔۔اب نیندیں بھی اس سے خفا ہو گئ تھیں ۔۔وہ سونے کی کوشش کرتا لیکن ۔۔پھر ماضی کی یادیں اسے یاد آجاتی اور وہ اس قدر خوف ذدہ ہو جاتا کہ اسے پتا تک نہیں چلتا کہ خواب میں وہ بول رہا ہے ۔
یا اللہ ۔۔
اشر کے منہ سے بے اختیار نکلا ۔اور وہ بیڈ سے اترا ۔رات کے 10 بج چکے تھے ۔۔
ہمیشہ کی طرح وہ نیچے ۔آ کر لان میں بیٹھ گیا ۔
ماما آپ لوگوں کو تو پتا ہے نا کہ مجھے کینڈا نہیں پسند مجھے اپنے ملک میں رہ کر ہی کام کرنا اچھا لگتا ہے ۔۔
آپ لوگ کیوں نہیں آجاتے یہاں صرف 2 یا 3 دن کی چھٹی کے لیے آتے ہیں
میری جان تمھیں تو ساری سیچویشنز کا پتا ہے تمھارے بابا کا کینڈا میں اتنا بڑا بزنس سیٹل ہے وہ کیسے آسکتے ہیں۔۔ہم آتے تو ہیں نا تم سے ملنے کے لیے ۔۔۔
ہاہاہاہا ہمیشہ یہی بات کہہ کر چپ کروا دیتی ہیں آپ مجھے
اشر نے قہقا لگا یا ۔۔
اچھا بیٹا تمھارا بزنس کیسا چل رہا ہے ۔گیلانی صاحب نے چاہے پیتے ہوے پوچھا
بہت اچھا ڈیڈ میں تو سوچ رہا تھا اب میں بھی باہر اینوسٹ کر کے دیکھو ۔۔
ہاں یہ بات صیح ایک دفعہ دیکھ لو اگر ڈیلرز اچھے تو ڈیل کرنے میں کیا حرج ہے
وہ لان میں اکیلا بیٹھا ساری باتیں یاد کر رہا تھا ۔۔کہ اس کی آنکھوں میں انسو دریا کی طرح بہنے لگے ۔۔ماں باپ دنیا کی سب سے بڑی نعمت ہوتے ہیں جن کے ہونے سے زندگی ۔۔زندگی لگتی ہے ۔۔
اس نے ایک لمبی اہ بھری اور اپنے کمرے کی جانب بڑھا
مے آئی کم این سر
وشمہ نے دروازے پہ کھڑے ہوتے کہا ۔
کم این ۔
جی سر آپ نے بلایا ۔
وشمہ نے ٹیبل کے نزدیک کھڑی تھی اس کے ساتھ پہلو پہ پڑی چیرز تھی جس کی ایک چیر پر زریاب بیٹھا تھا وہ وشمہ کی طرف دیکھ کے مسکرایا ۔
جی میں نے آپ کو آپ کا کام بتانا تھا ۔۔بینگ آ سیکرٹری آپ کو مینجر علی جو بھی فاعلز دئیں گے اس کو ایک دفعہ چیک کر کے آپ مجھے دے گی اور میری ساری میٹینگز کا ٹائم ٹیبل آپ اچھے سے ہینڈل کرے گی ۔۔
جی ۔۔سر ٹھیک ہے ۔۔
اور ہاں ایک اور بات میرے آنے سے پہلے میرے ٹیبل پہ بلیک کافی ہونی چاہیے ۔۔
پتا ہے نا آپ کو بلیک کافی کا
ہاں ۔۔ہاں سر بلیک کافی تو میری فیوریٹ ہے ۔۔آپ کو پتا ہے امی تو مجھے ڈانٹتی تھی کہ وشمہ یہ کالی سی کیا چیز پیتی ہے تو میں ۔۔۔آگے سے کہتی کہ
امی جی یہ کالی ۔۔۔بری کمال کی چیز ہے ہاہاہاہا
جیسے وشمہ نے کہا اشر نے ایک معشکوک نگاہ سے اس کی طرف دیکھا ۔ساتھ بیٹھا زریاب بھی وشمہ کی بات پر مسکرایا ۔۔۔
مس وشمہ وہ کالی سی چیز کا نام بلیک کافی ہے ۔۔
ہاں وہی سر مطلب تو ایک ہی ہے نا ۔۔بلیک کہہ لو یا کالی کہہ لو ایک ہی بات ہے
میں نے آپ کو کہا تھا ۔۔۔
ہاں سر یاد ہے مجھے ۔۔۔معافی مانگ تو لی تھی میں نے اب کیوں ہر روز یاد کر کے خود کو ہلکان کر رہے ہیں
میں نے کونسا سچ مچ آپ کو مار دیا ہے صرف جان کی دھمکی ہی دی تھی نا
جیسے وشمہ نے کہا زریاب نے ہستے ہوے اشر کی طرف دیکھا ۔۔۔جیسے اشر نے سنا ۔۔اس نے فاعل بند کی ۔۔
میں اس کی بات نہیں کر رہا اگر یہاں کام کرنا ہے نا تو اپنی زبان پر قابو رکھیں مجھے میرے آفس میں اسطرح کےبد نظمی پیدا کرنے والے لوگ بلکل بھی نہیں پسند سن لیا آپ نے ۔۔
اور ۔۔آگے سے اگر آپ نے کوئی بھی فضول بات کی تو پھر مجھ سے کوئی برا نہیں ہو گا ۔۔
جائیں جا کہ اپنی جگہ پر بیٹھے اور فاعل کی ریچیکینگ کریں ۔۔
اشر نے کہا ۔۔
وشمہ چپ سے پیچھے مڑی اور دروازے کی جانب بڑھی
روکیے مس وشمہ اپنی انکھوں کا صیح سے استعمال کریں اور دھیان سے دیکھے آپ کی جگہ کہاں ہے
وشمہ وہی رکی اور اس نے دوسری طرف پڑے ٹیبل اور کرسی کی جانب دیکھا جہاں پورا ایکسٹاف ممبر کا کیبن کی طرح ارینجمنٹ کیا تھا
یہاں
سر
جی یہاں آپ یہاں بیٹھ کے کام کریں گی
جیسے اشر نے کہا وشمہ جھٹ سے بولی
لو کر لو بات اب سر مجھے کیسے پتا تھا کہ آپ نے اپنے کمرے میں ہی میرا کیبن بنایا ہے
بندہ پہلے بتا ہی دیتا ہےپتا ہے آپ بڑے کھڑوس نہیں میرا مطلب غصے والے ہیں ۔۔
لیکن ۔۔ سر دیکھیے نا میرا کیبن باہر ہونا چاہیے تھا اب کون اذرائیل کے سامنے اتنا دیر بیٹھے گا ۔
چلیں اگر بنا ہی دیا ہے تو
میرے نام ہی یہی کہی لکھ دیتے تاکہ پتا تو چل جاتا اور آپ بھی اس اتنی خطرناک آواز میں مجھے نا بتاتے
او
کیسے بھول گئ میں آپ کی سیکرٹری جو ہوں تو ساتھ ہی رہوں گی
میں بھی نا ۔۔۔
جسٹ شٹ اپ مس وشمہ ۔۔اینڈ گٹ آوٹ
کیا ؟
سر میں لیکن کیوں
جی آپ ۔۔آئی سیڈ گٹ آوٹ باہر جائیں اور مینجر علی سے اپنے کام کے متعلق اور پوچھیں
اشر اس قدر غصے سے بولا کہ وشمہ چلی گئ
چنگیز خان کہی کا ۔۔۔
ہایاہاہہاہاہاہہاہاہہاہا ۔۔۔۔۔زریاب نے وشمہ کے جاتے ہی زور سے قہقا لگایا ۔۔
تم کیوں ہس رہے ہو ۔۔
یار ۔۔کیا لڑکی ہے مطلب آج تک میں نے ایسی چالاک لڑکی نہیں دیکھی ویسے اس کی جرت کو داد دینی چاہیے کہ
وہ تمھارے جیسے بوس کے سامنے ٹک گئ ہے ۔یار ۔کیا باتیں کی ہیں اس نے
تم میری سائڈ پہ ہو یا اسکی ۔۔
ہاہاہاہاہا فل حال کیسی کی بھی نہیں ۔۔
اچھا چھوڑو تم بتاو ۔۔
کیا بنا تمھاری ناکام محبت کا انجام ۔
اشر نے طنزا کیا
خیر ناکام تو مت بولو ۔۔
اج اس سے ملنا ہے مجھے یقین ہے کہ وہ مان جاے گی ۔۔
ہاں مان جاے گی آخر دوست ہے ہماری ۔۔
جیسے ان دونوں نے کہا ۔۔
علیزے اند داخل ہوئی ۔۔
ہیلو ۔۔بوائز ۔۔کیا چل رہا ہے بڑا مسکرایا جارہا ہے ۔
اشر نے علیزے کی طرف دیکھا جو ہاتھ میں کیک پکڑے داخل ہوئی
جیسے زریاب نے علہزے کو دیکھا وہ ۔۔
مسکرا کر کھڑا ہو گیا ۔۔
علیزے تم ۔۔
ہاں میں
کیوں خوشی نہیں ہوئی ۔۔۔
نہیں نہیں ایسی کوئی بات نہیں آو بیٹھو ۔۔
اشر نے علیزے کو بیٹھنے کا کہا ۔۔
تھینک یوں ۔
سو کیا باتیں ہو رہی تھی میرے آنے سے پہلے
علیزے نے زریاب کی طرف دیکھا جو مسکرا رہا تھا
نہیں
نہیں وہ ۔۔وہ ہم کام کے بارے میں ڈسکس کر رہے تھے ۔
مجھے پتا تھا تم نہیں بتاو گے اچھا ۔۔خیر یہ چھوڑو میں تم لوگوں کے لیے
کیک لے کر آئی ہوں
کس خوشی میں
اشر نے پوچھا
کیا مطلب کس خوشی میں دوست ہون میں تم لوگوں کی اپنے لیے خریدنے لگی تھی تو سوچا تم دونوں کے لیے بھی لیتی جاوں ۔۔
اچھا ۔۔اب زیادہ باتیں نہیں ۔۔
اشر پلیٹس منگواو ۔
اشر بنا مسکراے ۔۔ ہاں میں سر ہلایا ۔
اور فون کی جانب ہاتھ بڑھایا ۔
مس وشمہ کو کو بھیجے
وشمہ پلیٹس اور کیک کٹر لے کر اندر داخل ہوئی
اسلام و علیکم وشمہ نے علیزے کو دیکھ کر سلام کیا
و علیکم اسلام ۔جی اپ کون؟
میں ۔۔میرا نام وشمہ ولید ہے یہان سیکرٹری کی جوب کرتی ہوں
او واہ ۔۔اشر فاینلی کوئی ۔۔تو سیکرٹری کی جوب پر اٹکا ۔۔
آپ کو اپ کے بوس کیسے لگے ۔۔
علیزے نے تجسس میں پوچھا ۔۔
جیسے علیزے نے پوچھا
وشمہ نے ایک نظر اشر کی طرف دیکھا ۔۔
جو بڑے غصے سے اسکی طرف دیکھ رہا تھا
مجھے سر ۔۔تو بہت ہی ۔۔۔۔۔
اچھے لگے
رئیلی؟ علیزے چونکی
ہاں اتنے اچھے ہیں کہ میں آپ کو بتا نہیں سکتی
یہ تو بہت اچھی بات ہے
کہ تمھیں اپنے بوس اچھے لگے
لایے میں ڈال دیتی ہوں وشمہ نے کیک پکڑا
جیسے اس نے کیک پکڑا کہ
اچانک اسکے ہاتھ سے کیک پھسل کر نیچے گر گیا ۔
اور علیزے کے کپڑوں پہ گر گیا ۔۔
یہ کیا بدتمیزی ہے مس وشمہ
اشر نے اس قدر غصے سے کہا
کہ وہ ۔۔وشمہ کانپ گئ ۔
جاری ہے

جواب دیں
تبصرہ کرنے سے پہلے آپ کا لاگ ان ہونا ضروری ہے۔