پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

#تیری_دیوانی_از_سحر_علی #قسط_8_حصہ_دوم کچھ دیر …

#تیری_دیوانی_از_سحر_علی
#قسط_8_حصہ_دوم

کچھ دیر آرام کی غرض سے لیٹا تھکاوٹ کی وجہ سے فوراً نیند آگئی۔۔ کچھ گھنٹوں بعد اس کی آنکھ موبائل پر ہوتے شور سے کھلی۔
اس نے مندی مندی آنکھیں کھول کر دیکھا تو بابا کی کال تھی۔۔ وہ اٹھ بیٹھا اور کال اٹینڈ کر کے موبائل کان کو لگایا۔
اسلام و علیکم بابا۔۔
واعلیکم اسلام بیٹا۔۔ کیسے ہو؟
میں بالکل ٹھیک ہوں۔۔ پہنچ کر کال اس لیے نہیں کی کہ آپ سو گئے ہوں گے اس لیے میسج کر دیا تھا۔۔ اور عمرہ ادا کر لیا ہے۔ اس نے تفصیل سے آگاہ کیا۔
بہت بہت مبارک ہو بیٹا۔۔ اللہ قبول کرے۔۔ تمہارے اس سفر کو تمہارے لیے مبارک کرے۔۔ انہوں نے دعا دی۔
آمین۔۔ ماما کیسی ہیں اور باقی سب لوگ؟
سب ٹھیک ہیں اللہ کا شکر۔۔ تم بھی اپنا خیال رکھنا۔۔ اور یہ لو اپنی ماں سے بات کرو۔۔ کہتے ہی انہوں نے فون شہناز بیگم کو تھما دیا۔
اسلام و علیکم۔۔ بیٹا بہت بہت مبارک ہو۔۔
واعلیکم اسلام ماما۔۔ بہت شکریہ۔۔ یہ سب آپ کی وجہ سے ہے۔
نہیں بیٹا میری وجہ سے نہیں۔۔ اللہ نے تمہیں اس قابل سمجھا جو اپنے گھر بلایا۔۔
بے شک ماما وہ جسے چاہے شرف بخشے۔۔ زاویار نے ماں کی بات کی تائید کی۔
پھر کچھ ادھر ادھر کی باتیں کر کے فون بند کر دیا گیا۔
زاویار کے یہاں پندرہ دن پر لگا کر گزر گئے۔۔ واپسی پہ اس کا دل بہت بوجھل تھا۔۔ شاید وہ عشق ہی ایسا ہے کہ اس کا گھر چھوڑتے ہوئے دل بند ہوتا ہے۔۔ یوں محسوس ہوتا ہے ہم اپنا سب کچھ یہاں چھوڑے جا رہے ہیں۔۔ مگر واپسی ضروری ہوتی ہے زاویار کی بھی آج واپسی تھی۔ سب سے پہلے اس نے حرم شریف میں نفل ادا کیے اور دعا کے لیے ہاتھ اٹھا لیے۔۔ بہت سی دعائیں یاد تھیں۔۔ مگر بے اختیار ایک ہی دعا اس کے لبوں پر جاری تھی۔۔
زرتاشہ کو میرے نام لکھ دے۔۔ اسے میرا محرم بنا دے۔۔ پھر اس نے خود کو یہ دعا کرنے سے نہ روکا۔۔ اس کے بعد باقی دعائیں کر کے طواف کرنے لگا۔۔ آخری طواف کے دوران اس نے شدت سے اللہ کے سامنے اپنے دل کا حال کھول کر رکھ دیا۔۔ اللہ ایک خواہش کی تھی میں نے۔۔ اس پاک زمین پر قدم رکھتا تو وہ میرے ساتھ ہوتی۔۔ خانہ کعبہ پر ہم دونوں کی اکٹھے نظر پڑتی۔۔ وہ چلتا جا رہا تھا۔۔ پھر ایک جگہ ٹھہر کر خانہ کعبہ پر نظر مرکوز کر دی۔۔ یااللہ اس کا ہاتھ تھام کر طواف کرنا چاہتا تھا۔۔ یہ خواہش اپنے دل سے نہیں مٹا سکتا۔۔ اس کی آنکھیں بھیگ گئی۔۔ میں تجھ سے ایک وعدہ کے کہ یہاں سے جانا چاہتا ہوں۔۔ تو مجھے واپس ضرور بلائے گا۔۔ پھر اس نے اپنے خالی ہاتھوں پر نظر ڈالی۔۔ اور کہنے لگا اس خالی ہاتھ میں اس کا ہاتھ ہو۔۔ پھر طواف مکمل کیا اور خانہ کعبہ پر الوداعی نظر ڈال کر دوبارہ آنے کی شدت سے خواہش دل میں لیے وہاں سے نکل گیا۔
کچھ گھنٹوں میں وہ اپنے وطن واپس آگیا۔۔ اس وقت وہ اپنوں کے درمیان موجود تھا۔
سب نے اس کا استقبال کیا۔۔ مبارکباد دی۔۔ اس کی آمد سے گھر میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔
سب لوگ باتوں میں مصروف تھے شہناز بیگم اور مومنہ کچن میں کھانے کی تیاری کر رہی تھیں۔
زاویار نے باری باری سب سے حول احوال پوچھا۔ زرتاشہ تم سناؤ کیسے گزارے اتنے دن مجھے تنگ کیے بغیر؟؟ اس نے کافی دیر سے خاموش بیٹھی زرتاشہ کو پکارا۔
جیسے گزرنے چاہیے تھے۔۔مختصر جواب ملا۔
ہمم مطلب بہت سکون میں رہی ہو گی۔۔ زاویار نے بات آگے بڑھائی۔
کیوں آپ بہت سکون میں تھے میرے بغیر؟ زرتاشہ نے کچھ کھوجنا چاہا۔
ہمم۔۔۔ بہت سکون ہے وہاں۔۔ کچھ یاد ہی نہیں رہتا سوائے اللہ کے۔۔ اس نے طمانيت بھرے لہجے میں جواب دیا۔
زرتاشہ مسکرائی۔۔ اچھا میں کچن میں جاؤں شاید بڑی ماما یا بھابھی کو میری ہیلپ کی ضرورت ہو۔۔ وہ کہتی ہوئی وہاں سے چلی گئی۔
زاویار نے حیران ہو کر جاتی ہوئی زرتاشہ کو دیکھا پھر تابش کو۔۔
یہ کیا معاملہ ہے بھئی۔۔ اتنا بڑا انقلاب میرے پیچھے۔۔ اس کا اشارہ کچن میں جاتی زرتاشہ کی طرف تھا جو کام سے جان چھڑواتی تھی۔۔ کچن میں جانا تو اس کے لیے عزاب سے کم نہیں تھا۔
بس دیکھ لو۔۔ تمہاری ڈھیل سے بگڑی ہوئی تھی۔۔ تمہارے پیچھے ہم نے موقع کا فائدہ اٹھا کر اصل کام پر لگا دیا۔۔ تابش نے کہہ کر قہقہا لگایا۔۔ زاویار نے بھی اس کا ساتھ دیا۔
چل زیادہ فضول بولنے کی ضرورت نہیں مجھے سچ بتا یہ واقع ہی کچن میں گئی ہے؟ مجھے تو یقین نہیں آرہا۔۔ زاویار اب بھی حیرت زدہ تھا۔
ارے ہاں میرے یار۔۔ اتنا بھی شک مت کر میری معصوم بہن پر۔۔ اصل میں دادو نے اسے کام پر لگایا ہوا ہے۔۔ کہتی ہیں اگلے گھر ایسے ہی بھیج کر ہم نے اپنی ناک نہیں کٹوانی۔
کیا مطلب ہے یہ ابھی کہاں جا رہی ہے۔۔ زاویار نے اگلے گھر کا سن کر فوراً پوچھا۔
ہاں وہ اس کی ساس صاحبہ نے نئی فرمائش کی ہے۔۔ کہ نکاح کردیں ارسل نے باہر جانا ہے تو نکاح کے بعد زرتاشہ کے بھی کاغزات بنوانے میں آسانی ہو جائے گی۔ تابش نے تفصیل سے آگاہ کیا۔
تو کیا مطلب۔۔ اب نکاح کے لیے۔۔ چاچو مان گئے؟ زاویار کی آواز گہری کھائی سے آتی محسوس ہوئی۔
ہاں پہلے تو بڑے پاپا اور ڈیڈ نہیں مان رہے تھے۔۔ پھر دادو نے سمجھایا تو مان گئے۔۔ سوچ رہے ہیں نیکسٹ منتھ کی ڈیٹ دے دیں نکاح کی۔۔ لیکن ان سے کہہ دیا ہے یہ آخری بات ہم آپ کی مان رہے ہیں رخصتی ہماری مرضی سے ہو گی۔۔ آنٹی نے وعدہ کیا ہے کہ جب تک اس کی پڑھائی مکمل نہیں ہو گی وہ نام بھی نہیں لیں گی۔۔ تابش کا دل بھی اداس ہوا۔
اور تاشہ۔۔ وہ کیا کہتی ہے؟ زاویار کے منہ سے بے اختیار نکلا۔
وہ۔۔ اس نے تو سب اختیار ڈیڈ کو دے رکھے ہیں۔۔ کہتی ہے جو وہ ٹھیک سمجھیں کر لیں۔۔ اسے کوئی اعتراض نہیں۔
اس کی باتوں نے زاویار کو اندر سے ہلا دیا تھا۔۔ کیا وہاں مانگی گئی دعا بھی میری قبول نہیں ہوئی۔۔ اس کے ذہن میں ایک ہی بات گردش کر رہی تھی۔
وہ سوچ میں گم تھا کہ زرتاشہ نے آکر اعلان کیا۔۔ ڈنر ریڈی ہے جلدی سے سب لوگ آجائیں۔۔
وہ کہہ کر چلی گئی۔۔ سب باری باری ڈائیننگ ہال میں داخل ہوئے۔۔ بہت اچھے ماحول میں کھانا کھایا گیا۔۔ مگر زاویار سہی طریقے سے نہ کھا سکا۔۔
اس کی تو جیسے بھوک ہی مر گئی ہو۔

۝۞۞۝۞۞۝

کچھ دن گزرے زرتاشہ کے دوسرے سمسٹر کے امتحانات شروع ہو گئے۔۔ وہ دن رات پڑھائی میں جتی رہتی۔ ان ہی دنوں میں اس کے نکاح کی ڈیٹ بھی فکس کر دی گئی تھی اگلے مہینے اس کا نکاح ارسل سے طے پایا۔ مگر اسے اس بات کی کوئی پرواہ نہیں تھی۔
زاویار سے یہ سب برداشت نہ ہو رہا تھا تو اس نے یہاں سے جانے کا فیصلہ کیا۔۔ مگر سمجھ نہیں آیا کہ وہ کیا بہانہ کر کے ادھر سے جائے بہت سوچ بچار کے بات ایک خیال ذہن میں آیا۔۔
پھر فوراً ہی اس نے اس پر عمل کرنا شروع کر دیا۔
صبح وہ آفس جانے کے لیے تیار ہوا۔۔ ناشتہ کر کے باہر نکل آیا۔۔ گاڑی کے پاس پہنچا تو اسے پیچھے سے زرتاشہ کی آواز آئی۔۔ اس نے مڑ کر دیکھا وہ تیز تیز قدم اٹھاتی اس کے قریب آرہی تھی۔ اس کے قریب آکر رکی اور سانس ہموار کرنے لگی۔۔
کیا ہو گیا ہے آرام سے نہیں آ سکتی۔۔ دیکھو کیسے سانس پھول رہا ہے۔ زاویار نے غصے سے کہا۔
فکر مت کریں۔۔ ابھی سانس چل رہا ہے رکا نہیں۔۔ دیر ہو رہی ہے مجھے یونیورسٹی چھوڑ دیں ۔۔ آج میرا ایگزام ہے۔۔ یاد ہی نہیں رہا بھئیا کو رات بتانا تھا کہ مجھے آج جلدی جانا ہے تو وہ پہلے ہی آفس نکل گئے۔۔ اس نے تفصیل بتا کر زاویار کو سامنے سے ہٹایا اور فرنٹ ڈور کھول کر گاڑی میں بیٹھ گئ۔
زاویار اسے دیکھتا رہ گیا۔۔
کیا ہوا ہے آ بھی جائیں۔۔ دیر ہورہی ہے مجھے۔۔ اس نے سر باہر نکال کر کوفت سے کہا۔
ہمم۔۔ زاویار نے سر اثبات میں ہلایا اور گاڑی کی دوسری جانب آکر ڈرائیونگ سیٹ سنبھال لی۔۔ گاڑی چلی تو چوکیدار نے گیٹ کھول دیا۔۔ اب وہ دونوں یونیورسٹی کو جانے والے راستے پر تھے۔
زرتاشہ۔۔ زاویار نے پکارا۔
جی۔۔
تم اس نکاح کے لیے دل سے راضی ہو؟ ایک امید کے تحت زاویار نے پوچھا۔
زرتاشہ نے اس کی طرف دیکھا۔۔
کیوں نہیں ہونا چاہیے؟ الٹا سوال کیا گیا۔
میں نے یہ تو نہیں کہا۔۔ زاویار نے صفائی پیش کی۔
آپ نے ہی کہا تھا لڑکا اچھا ہے۔۔ تو میں نے ہاں کر دی۔۔ میں جانتی ہوں آپ میرے لیے بہتر ہی انتخاب کریں گے۔
میں نے یہ سب نہیں پوچھا تاشہ۔۔ تمہارے بارے میں پوچھا ہے تم راضی ہو یا نہیں۔۔ سمپل۔۔ زاویار تلخ ہوا۔
میری پسند نا پسند کا یہاں خیال کس کو ہے۔۔ فیصلے کا اختیار آپ کو دیا تھا مگر آپ نے میرا مان نہیں رکھا۔۔ اس نے دل میں سوچا۔
آپ جانتے ہیں میری رضامندی ہمیشہ سے وہ ہی رہی ہے جو آپ کی ہوتی ہے۔۔ پھر یہ فضول سوال کرنے کی کیا ضرورت۔۔ زرتاشہ آج کس انداز میں اس سے گفتگو کر رہی تھی۔۔ اس کے باتوں میں بہت کچھ چھپا ہوا تھا۔۔ زاویار حیران ہو رہا تھا۔
زاویار نے اس کی طرف دیکھا تو دیکھتا رہ گیا۔۔ زرتاشہ کی نظر بھی اس کی جانب اٹھی۔۔ ایسے کیوں دیکھ رہے ہیں۔۔ سامنے دیکھیں اور ہی کہیں مجھے یونیورسٹی پہنچانے کی بجائے اللہ کے پاس پہنچا دیں۔۔ اس نے زاویار کے رخسار پر پیار سے چٹکی بھری۔۔
زاویار ہڑبڑا گیا۔۔ اس کا ہاتھ پکڑ کر جھٹکے سے چھوڑا۔۔ شٹ اپ۔۔ اب ایسی بکواس کی تو تمہاری زبان کاٹ دوں گا۔۔ وہ چلایا۔
زرتاشہ نے چونک کر اسے دیکھا۔۔ پھر زور سے قہقہا لگایا۔۔ ارے زاویار بھائی آپ کو کیا ہوا ہے۔۔ فکر مت کریں میں اکیلے نہیں مروں گی۔۔ آپ کو ساتھ لے کر ہی مروں گی۔۔
بس پرامس کریں آپ بھی مجھے چھوڑ کر اب کہیں نہیں جائیں گے۔۔ پہلے بھی میں نے آپ سے کہا تھا مجھے لے کر جائیے گا عمرے پہ مگر آپ نہیں لے کر گئے۔۔ مجھے سخت غصہ تھا آپ پہ مگر پھر بڑی ماما نے سمجھایا تو غصہ دور ہوا۔۔ اب نہیں بخشوں گی۔۔ سخت والی ناراض ہو جاؤں گی۔۔ زرتاشہ اپنے ازلی انداز میں واپس آگئی تھی اور معصوميت سے سب کچھ کہی گئی۔۔ زرتاشہ کا ہاتھ اب بھی زاویار کے آگے تھا۔۔
زار بھائی پرامس کریں ناں۔۔ وہ بچوں کی طرح ضد کرنے لگی۔
تاشہ پلیز ڈرائیو کرنے دو۔۔ دیکھو ٹریفک کتنی ہے اور تم مجھے باتوں میں لگا رہی ہو۔
اچھا اچھا اب نہیں بولتی۔۔ آپ دھیان سے ڈرائیو کریں۔۔ اس نے بھی آرام۔۔ سے بات مان لی۔
زاویار نے اس سے وعدہ نہیں کیا۔۔ کیونکہ وہ اس سے جھوٹ نہیں بولنا چاہتا تھا۔۔ وہ اس پر سے اپنا اعتبار نہیں ختم کرنا چایتا تھا۔۔
زاویار اسے یونیورسٹی چھوڑ کر آفس آگیا۔۔
آج اس کی میٹنگ تھی۔۔ آفس پہنچ کر میٹنگ کی تیاری کی۔۔ پھر فارغ ہو کر اس نے اپنی کوششیں شروع کر دیں۔۔ وہ بہت پر امید تھا اسے وہ پراجیکٹ مل جائے گا اور پھر وہ اسی کے سلسلے میں U K جائے گا۔۔ کچھ دن ہی سہی۔۔ بس وہ زرتاشہ کے نکاح تک ادھر نہیں رہنا چاہتا تھا۔
پھر وہ ہی ہوا جو اس نے سوچا تھا۔۔ بابا اور ڈیڈ بہت خوش تھے تابش کو بھی جب خبر ملی تو فوراً وہاں پہنچا۔
ہاں بھئی اب کیا سوچا ہے۔۔ ہمارا ایک بندہ وہاں ہونا ضروری ہے۔۔ احمد صاحب نے کہا۔
جی بابا جان۔۔ اس لیے میں نے سوچا ہے میں ہی اس پراجیکٹ کو ڈیل کروں۔۔ زاویار نے جواب دیا۔
وہ تو ٹھیک ہے بیٹا۔۔ مگر اس کے لیے ایٹ لیسٹ ٹو منتھس وہاں سٹے کرنا ہو گا۔۔ یہ احسن صاحب تھے۔
جانتا ہوں چاچو۔۔ اسی لیے تو میں نے سوچا ہے جانے کا کیونکہ آپ دونوں تو اب اکیلے نہیں جا سکتے۔
تابش بھی اکیلا گیا تو بھابھی مجھے بددعائیں دیں گی جو میں افورڈ نہیں کر سکتا۔۔ اس نے ہنس کر جواب دیا۔۔ ویسے بھی تاشہ کا نکاح ہے آپ لوگوں کا ادھر ہونا بہت ضروری ہے۔۔ تو بس پھر میں ہی بچتا ہوں۔
تمہیں کیا لگتا ہے تاشہ کے نکاح پر تم یہاں موجود نہ ہو گے تو وہ تمہیں بخش دے گی؟ تابش نے اسے ڈرایا۔
تو اس کی فکر نہ کر۔۔ اسے میں ہینڈل کر لوں گا۔۔ تابش کو جواب دے کر وہ بابا اور چاچو کی طرف متوجہ ہوا۔۔ آپ لوگوں کی اجازت ہے تو میں تیاری کروں جانے کی۔
احمد صاحب نے احسن صاحب کو دیکھا۔۔ ٹھیک ہے بھائی صاحب۔۔ ویسے بھی مجھے لگتا ہے زاویار سے بہتر اس پراجیکٹ کو کوئی نہیں ڈیل کر سکتا۔۔ احسن صاحب نے اپنی رضامندی دے دی۔
ٹھیک ہے پھر بیٹا۔۔ آل دا بیسٹ۔۔ انہوں نے اس کے شانے پر تھپکی دی۔
تھینکس۔۔ زاویار مسکرایا۔
شہناز بیگم کو اس کے جانے کی خبر ہوئی تو بہت ناراض ہوئیں۔۔ یہ کیا بات ہوئی۔ میری بیٹی کا نکاح ہو گا اور اس کا چہیتا بھائی ہی شامل نہ ہو۔۔
ارے ماما اب کونسا مشکل کام ہے میں وڈیو کال کر کر کے اپنی پرنسز کے نکاح میں شامل ہو جاؤں گا۔۔ زرتاشہ بھی منہ لٹکائے بیٹھی تھی۔۔ کیوں پرنسز پرمشن ہے جانے کی؟ زاویار نے اسے بات میں گھسیٹا۔
میری اجازت کی آپ کو پہلے بھلا کبھی ضرورت تھی جو اب ہو گی۔۔ جو دل آتا کریں۔
وہ کہتی وہاں سے چلی گئی۔
بس دیکھ لیا کتنی ناراض ہے۔۔ اب تم اسے ایسے ناراض چھوڑ کر جاؤ گے کیا؟ شہناز بیگم نے اسے روکنے کی کوشش کی۔
اس کی آپ فکر نہ کریں آ کے منا لوں گا۔۔ جب اتنی ساری چاکلیٹس اور گفٹ دیکھے گی ناں اس کا غصہ جھاگ کی طرح بیٹھ جائے گا۔۔ آپ بس اپنے بیٹے کو دعائیں دے کر رخصت کریں۔۔ کہ اللہ مجھے کامیاب کرے۔۔ زاویار نے ماں کو ساتھ لگایا۔
آمین۔۔ اچھا ٹھیک ہے مگر کوشش کرنا جلدی آنے کی۔۔ میں بہت اداس ہو جاؤں گی تمہارے بغیر۔
جی ماما بالکل۔۔ بہت جلدی آپ کے پاس ہوں گا۔۔
ان شاءاللہ۔۔ لاؤ پیکنگ کردوں تمہاری۔۔
وہ تو کرلی ہے میں نے۔۔ بس گھنٹے تک نکلوں گا ائرپورٹ کے لیے۔
اچھا بیٹا خیر سے جاؤ۔۔ اکلوتے بیٹے سے جدائی کا سوچ کر ان کا دل گھبرا رہا تھا۔
کچھ دیر بعد زاویار سب سے مل کر گھر سے روانہ ہو گیا۔۔ زرتاشہ اس سے ملنے نہ آئی۔۔ بس بالکونی میں کھڑی اسے جاتا دیکھتی رہی۔

۝۞۞۝۞۞۝
جاری ہے۔۔