پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

#تیری_دیوانی_از_سحرعلی #قسط_14 اگلی صبح مومنہ ن…

#تیری_دیوانی_از_سحرعلی
#قسط_14

اگلی صبح مومنہ ناشتہ لے کر پہنچ گئی۔۔ شہناز بیگم نے اسے منع بھی کیا تھا مگر وہ نہ مانی۔
مومنہ۔۔ منع بھی کیا تھا تمہیں بیٹا۔۔ میں کر لیتی۔
ارے بڑی ماما میری ایک ہی تو نند ہے۔۔ بہن کوئی ہے نہیں تو یہ شوق اب ہی پورے کرنے ہیں۔۔ وہ بھی اس کی بات پر مسکرانے لگیں۔۔ مومنہ کے ساتھ زرتاشہ کی کچھ اور کزنیں بھی تھیں۔ شہناز بیگم نے ان سب کو اندر بٹھایا اور مومنہ کو زاویار اور زرتاشہ کو بلانے بھیجا۔
مومنہ نے تو حکم سنتے ہی ان کے کمرے کا رخ کیا۔ دستک دی تو زاویار نے دروازہ کھولا۔
ارے بھابی آپ۔۔ اتنی صبح صبح۔۔ سب خیریت ہے ناں۔۔ اس نے فکر مندی سے پوچھا۔
ہاں ہاں زاویار بھائی۔۔ ناشتہ لائی تھی میں سوچا سب مل کر کریں گے۔۔ مگر یہاں تو ابھی صبح ہی نہیں ہوئی۔
نہیں بھابھی میری تو صبح ہو چکی ہے مگر آپ کی نند صاحبہ اٹھنے کا نام ہی نہیں لے رہیں۔۔
مومنہ نے قہقہا لگایا۔۔ ارے زاویار بھائی اسی لیے تو آپ کے حوالے کیا ہے۔۔ میں تو آدھی زندگی اس کو جگانے میں ضائع کر چکی ہوں۔ اب آپ کی باری ہے۔
اچھا۔۔ ایسی بات ہے تو مجھے پہلے بتانا تھا ناں۔۔ میں تو سمجھا تھکاوٹ کی وجہ سے اتنی گہری نیند سو رہی ہے۔۔ کمال ہے ابھی تک اس کی یہ عادت ختم نہیں ہوئی۔۔ زاویار حیران ہوا۔
چلیں اب پتہ چل گیا ناں۔۔ اب جلدی سے اٹھا کر تیار کروائیں اور نیچے آئیں۔۔ میں تب تک ناشتہ لگواتی ہوں۔ مومنہ کہہ کے چلی گئی۔
زاویار اندر آیا۔۔ زرتاشہ کے پاس کھڑا ہو کر اسے دیکھنے لگا۔۔ وہ سوئی ہوئی سچ میں زاویار کو شہزادی لگی۔۔
تاشہ اٹھو یار سب ویٹ کر رہے ہیں ہمارا۔۔ زاویار نے اس کا ہاتھ پکڑ کر ہلایا۔
سونے دیں ناں۔۔ نیند آرہی ہے۔۔ تنگ نہ کریں۔ وہ نیند میں بڑبڑائی۔
تاشہ۔۔ اٹھ جاؤ۔۔ وہ اس کے پاس بیڈ پر بیٹھ گیا اور چہرے پر ہاتھ پھیرنے لگا۔۔ وہ کسمسائی۔
تاشہ زاویار نے اسے پکارا اور اس کی پیشانی پر مہر ثبت کی۔۔ وہ اس کا لمس محسوس کر کے تھوڑی سی آنکھیں کھول کر دیکھنے لگی۔۔ جیسے ہی نظر زاویار پر پڑی تو اپنے اطراف میں دیکھا۔۔ زاویار مسکرا رہا تھا۔
آپ۔۔ وہ فوراً بیٹھ گئی۔۔ پاس پڑا دوپٹہ اٹھا کر شانوں پر ڈالا۔
اس کے بیٹھتے ہی زاویار بھی اٹھ گیا۔
جلدی سے اٹھ جاؤ۔۔ فریش ہو کر آؤ بھابھی ناشتہ لے کر آئی ہیں۔۔ اس نے بتایا۔
کیا ہے ایک تو بھابھی کو بھی چین نہیں۔۔ صبح صبح آگئ ہیں۔۔ اس نے جل کر کہا۔۔ زرراشہ کی نیند خراب ہو تو اسے ایسے ہی غصہ آتا تھا۔
تاشہ۔۔ یہ کس طرح بات کر رہی ہو۔۔ بڑی ہیں وہ۔۔ خبردار میں آئیندہ تمہارا یہ لہجہ نہ سنوں کسی کے بارے میں۔۔ زاویار نے اسے ڈانٹ دیا۔
وہ تو منہ کھولے اسے دیکھتی رہ گئی۔
اب ایسے کیا دیکھ رہی ہو۔۔ جاؤ تیار ہو جاؤ سب ویٹ کر رہے ہیں۔
سوری۔۔ میں تو بس ایسے ہی۔۔ بہت نیند آرہی اس لیے غصے میں ایسے بول دیا۔۔ اس نے چہرا جھگا کر کہا۔۔ اور اٹھ گئی۔
زاویار اس کی آواز کی نمی محسوس کر چکا تھا۔۔ اس لیے فوراً آگے بڑھا اور اس کے ہاتھ تھام لیے۔۔ دوسرے ہاتھ سے اس کا چہرہ اوپر کیا۔۔ تاشہ۔۔۔ آئی ایم سور۔۔ پلیز ان آنکھوں سے اب ایک آنسو نہ بہے۔۔ دیکھو وہ بڑی ہیں تم اس طرح ان کے بارے میں بات کرو گی تو یہ بدتميزی کہلائے گی۔۔ اور میں نہیں چاہتا میری پیاری سی بیوی کسی کے ساتھ ایسے بات کرے۔۔ وہ جتنی پیاری ہے اپنا لہجہ بھی ہمیشہ اتنا پیارا رکھے۔ اس نے کہتے ہی اس کے آنسو صاف کیے۔
جی۔۔ اب میں جاؤں؟ زرتاشہ نے بھی نارمل انداز میں پوچھا۔
دل تو نہیں کر رہا۔۔ مگر مجبوری ہے۔۔ کہتے ہی زاویار نے اسے چھوڑ دیا۔
وہ فوراً تیار ہونے چلی گئی۔
زاویار نے اس کے لیے سوٹ منتخب کیا۔۔ اور ساتھ میں میچنگ جیولری پہننے کو کہا۔
میک اپ کے نام پر اس نے کچھ نہیں لگایا۔۔ تو زاویار نے ٹوکا۔
ایسے جا کے مجھے ماما سے ڈانٹ پڑوانے کا ارادہ ہے؟
کیا مطلب۔۔ ؟
مطلب یہ کہ اس سادہ سے حلیے میں جاؤ گی تو سب سمجھیں گے دلہن ناراض ہے اپنے شوہر سے۔۔ پھر ماما میرے کان کھینچیں گی۔۔ زاویار نے کہا تو زرتاشہ بھی ہنسنے لگی۔
میں بتا دوں گی سب کو میں آپ سے ناراض نہیں ہوں۔۔
پھر بڑی ماما بھی آپ کو کچھ نہیں کہیں گی۔۔
یار تھوڑا سا تو تیار ہو جاؤ ناں۔۔ میرا بھی دل کر رہا ہے تمہیں تیار ہوئے دیکھنے کو۔
اس سے پہلے کہ زرتاشہ کوئی جواب دیتی دروازے پر دستک ہونے لگی۔
زاویار نے دروازہ کھولا تو بھابھی کی آواز آئی۔۔
اٹھی آپ کی بیگم یا ہمیں بھوکے مارنا ہے؟
ارے نہیں نہیں بھابھی۔۔ اب وہ اتنی ظالم بھی نہیں ہے کہ آپ لوگوں کو مارے۔۔ بس مظلوم تو میں بیچارہ ہوں۔۔ اس نے انہیں اندر آنے کا راستہ دیا اور زرتاشہ کو دیکھ کر کہنے لگا۔
وہ اسے گھور کر رہ گئی۔
کیوں بھئی۔۔ آتے ہی کیا ظلم کر دیا تم نے میرے جیٹھ پر۔۔ مومنہ بازو اوپر کر کے زرتاشہ سے استفسار کرنے لگی۔
اتنے ہی مظلوم ہیں آپ کے جیٹھ تو ضرور میرے ہی پلے باندھنے تھے؟ زرتاشہ نے دھیرے سے کہا۔۔ مگر اس کی آواز زاویار کے کانوں تک پہنچ گئی۔۔ اس نے زوردار قہقہا لگایا۔۔ بھابھی نے بھی اس کا ساتھ دیا۔۔ جبکہ زرتاشہ تھوڑی شرمندہ ہو گئی۔
چلو بھئی یہ بعد میں ڈیسائیڈ کریں گے ظالم کون اور مظلوم کون فی الحال تو نیچے آجاؤ تم لوگ۔۔ سب کو بھوک لگ رہی ہے۔۔ ٹائم دیکھو بارہ بجنے والے ہیں۔۔ انہوں نے وقت کا احساس دلایا۔۔ اور ساتھ ہی زرتاشہ کی کھچائی کر دی۔
یہ کیا تم ابھی تک ایسے ہی کھڑی ہو تیار نہیں ہونا کیا؟
بھابھی تیار تو ہوں۔
یہ۔۔ یہ تیار ہو تم۔۔ بندہ چہرے پہ کچھ لگا ہی لیتا ہے۔۔ اور ہاتھ دیکھو خالی ہیں۔۔ ایسے گئی نیچے تو بڑی ماما نے ڈانٹنا ہے۔۔ مومنہ نے اسے ڈرایا۔۔ چلو بیٹھو میں تیار کر دوں۔۔ اس نے زرتاشہ کو شیشے کے آگے بٹھایا اور جلدی جلدی تیار کیا۔۔ ہاتھوں میں سونے کے کنگن پہنائے۔
بہت خوبصورت ہیں یہ کنگن۔۔ زاویار بھائی نے دیے ہیں؟ تعریف کر کے اس نے آہستہ سے پوچھا۔
پتہ نہیں۔۔ میں نے تو ابھی یہاں پڑے ہی دیکھے ہیں۔ زرتاشہ نے بتایا۔
اوہ اچھا۔۔ پسند تو زاویار بھائی کی لگ رہی ہے۔۔ اور ویسے بھی بڑی ماما اور میں نے ہی سارا گولڈ پسند کیا تھا ان میں یہ نہیں تھے۔۔ خیر۔۔ دھیان رکھا کرو اب زاویار بھائی تمہارے شوہر ہیں۔۔ ان کی پسند ناپسند کا بہت خیال رکھنا ہے۔۔ انہوں نے اسے نصیحت کی۔
چلیں بھائی آپ کی بیگم تیار ہو گئی ہے۔۔ دیکھیں کیسی لگ رہی ہے؟ مومنہ نے اسے زاویار کے سامنے کھڑا کیا۔
مجھے تو یہ ہر حال میں ہی بہت پیاری لگتی ہیں۔۔ آپ کسی اور سے پوچھیں۔۔۔ زاویار نے مسکرا کر کہا۔
چلو جی۔۔ میری محنت کی کوئی تعریف ہی نہیں۔۔ بھلائی کا زمانہ ہی نہیں۔۔ مومنہ نے منہ بنایا۔
ہاہاہا۔۔۔ ارے بھابھی بہت پیاری لگ رہی ہے۔۔ آپ کی محنت نے اسے چار چاند لگا دیے۔۔
شکریہ جناب۔۔ چلیں اب بہت دیر ہو گئی۔۔ مومنہ کہتے ہی باہر نکل گئی۔۔ اس کے پیچھے وہ دونوں بھی آگئے۔
شہناز بیگم نے اسے آتے دیکھا تو اٹھ کر اسے گلے لگایا اور پیار کے ساتھ ڈھیروں دعائیں دیں۔۔ دادی بھی وہیں تھیں۔۔ انہوں نے بھی دونوں کو پیار دیا اور ساتھ میں دعاؤں سے بھی نوازا۔
اتنے میں احمد صاحب اور تابش بھی آگئے۔۔ سب نے مل کر ناشتہ کیا۔۔ اس گھر میں خوشیاں ایک بار پھر آگئی تھیں۔۔ احسن صاحب کو اس دنیا سے گئے سال سے زیادہ ہو گیا تھا۔۔ ان کی کمی سب کو محسوس ہوتی تھی مگر وقت نے ان کے زخموں پر مرہم رکھ دیا تھا۔

۝۞۞۝۞۞۝

شام کو ولیمہ تھا۔۔ بیوٹیشن زرتاشہ کو تیار کرنے کے لیے گھر پر ہی آگئی۔
گرے رنگ کی کام سے بھری میکسی پہنے وہ نظر لگ جانے کی حد تک خوبصورت لگ رہی تھی۔۔ زاویار کسی کام سے کمرے میں داخل ہوا تو اس کے نظر زرتاشہ پر ٹھہر گئی۔۔ بیوٹیشن جو اس کا دوپٹہ سیٹ کر رہی تھی زاویار کو اس طرح محو دیکھ کر مسکرائی۔۔ زرتاشہ کو جھجک محسوس ہوئی۔
اوکے میم آپ تیار ہیں۔۔ میں چلتی ہوں۔۔ اس نے زرتاشہ سے کہا اور باہر نکل گئی۔۔
زاویار چلتا ہوا اس کے پیچھے کھڑا ہو گیا اور آئینے میں نظر آتے زرتاشہ کے عکس پر نظریں گاڑھ دیں۔۔ زرتاشہ سے اس کی نظروں کی تپش برداشت نہ ہوئی تو نظریں جھکا لیں۔
زاویار اس کے چہرے کے بدلتے رنگوں سے محظوظ ہونے لگا۔۔ پھر جھک کر اس کے سر پر بوسہ دیا۔۔
زرتاشہ کا گھبراہٹ سے برا حال تھا۔۔
وہ اس کی گھبراہٹ محسوس کر چکا تھا مگر خود کی نظریں ہٹنے سے انکاری تھیں۔۔ اس کے شانوں پہ ہاتھ رکھ کر اپنے سامنے کھڑا کیا۔
زرتاشہ۔۔ زاویار کی گھمبیر آواز اس کی سماعتوں سے ٹکرائی۔۔ مگر اس نے کوئی جواب نہ دیا اور چہرہ جھکائے کھڑی رہی۔
زاویار نے اپنے ہاتھوں کے پیالے میں اس کا چہرہ تھاما۔۔ اور نظریں اس کے چہرے ٹکا دیں۔۔ پھر اپنی شہادت کی انگلی سے اس کے تل کو چھوا۔۔ وہ اس کی حرکت پر حیران ہوئی۔۔ زاویار نے اپنا چہرہ اس کے قریب کیا اور اس کو چھونے کی کوشش کی۔۔ زرتاشہ کو تو گویا کرنٹ چھو گیا۔۔ جھٹکے سے دو قدم پیچھے ہوئی۔
اس کے یوں پیچھے ہٹنے سے زاویار بھی ہوش میں واپس آیا۔۔
آئی ایم سوری۔۔ زاویار نے کہا اور اپنے کپڑے اٹھا کر واشروم میں گھس گیا۔۔
اس کے جانے کے بعد زرتاشہ کتنی دیر کھڑی سوچتی رہی۔۔
وہ نہا کر باہر بھی آگیا مگر وہ اب تک وہیں کھڑی تھی۔۔ زاویار کو افسوس ہوا کیوں وہ یہ حرکت کر گیا۔۔
تاشہ۔۔ کیا ہوا ایسے کیوں کھڑی ہو؟
جی۔۔ اس نے چونک کر زاویار کو دیکھا۔
کیا سوچ رہی ہو؟
کچھ نہیں۔۔ اسے جواب دے کر وہ آگے بڑھ گئی اور اپنا جوتا پہننے لگی۔۔ زاویار کھڑا اسے دیکھتا رہا پھر اس کے قریب گیا اور اسے بیڈ پر بیٹھا کر خود اس کے قریب نیچے بیٹھ کر اسے جوتا پہنانے لگا۔
ک کیا کر رہے ہیں۔۔ میں پہن لوں گی۔۔ زرتاشہ نے کہا تو زاویار نے اسے بغور دیکھا۔۔ پھر مسکرایا۔
کیوں بھئی۔۔ پہلے بھی یہ کام میں کرتا تھا۔۔ اب تو تم بیوی ہو میری اب کرنے میں کیا اعتراض۔۔
زرتاشہ خاموش رہی۔۔
زاویار اس کے دونوں پیروں میں جوتے پہنا کر اٹھ گیا۔۔ چلو تم تو ریڈی ہو۔۔ بس میں پانچ منٹ میں تیار ہو جاؤں پھر چلتے ہیں۔۔ سب جا چکے ہوں گے اب تک تو۔۔
زاویار ماحول کو بہتر کرنے کے لیے ادھر ادھر کی باتیں کرنے لگا اور ساتھ ساتھ تیار بھی ہوتا رہا۔۔
زرتاشہ بھی کچھ دیر پہلے والے وقع کو بھول کر نارمل ہو گئی۔

۝۞۞۝۞۞۝
جاری ہے۔۔