پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

بلیک روز سمرین شاہ قسط نمبر 9 میرے خیال ہے آ…

???? بلیک روز
???? سمرین شاہ
???? قسط نمبر 9

میرے خیال ہے آپ اسی ٹائیم جاکنگ کرتے تھے اور اس ٹائیم سردی نہیں لگی اب لگ رہی ہے ۔”
اس نے طنزیا مسکراہٹ سے زُلنین کو دیکھا جو ابھی تک ٹریک سوٹ میں ملبوس تھا
"میری ایک ایک چیز پہ غور کرتی رہی ہے آپ خیرت ہے ؟”
اس نے ایک بار پھر ایک خوبصورت مسکراہٹ سے نوازا اُف اس کی مسکراہٹ واقی اچھے اچھوں کی جان لیں لے وہ گڑبڑا گئی اگر وہ دو منٹ میں بھی اس کے ساتھ کھڑی رہی یقینن وہ اس کی اسیر ہوجائیں گی پتا نہیں کتنی لڑکیاں اسیر ہوئی ہوگی
‏I’m one women man
وہ گنگناتے ہوئے کہنے لگا ہما نے ایک دم اسے دیکھا یہ سوچے بھی پڑھ لیتا ہے
"اس بات سے کیا مطلب ہوا ؟ ”
"ارے میں تو جان لیجنڈ کا گانا گارہا تھا میرا فیورٹ ! ویسے آپ کا فیورٹ کون ہے ؟”
یہ بلیو آنکھیں بلیو جینز جیسی آنکھیں اُف بھاگو !”
"بائی اینڈ تھینک یو !”
ہما نے تیزی سے دروازہ بند کیا اور دروازے کے ساتھ لگ گئی اس نے اپنے دل پہ ہاتھ رکھا اور اپنی تیز دھڑکنوں کو قابو کرنے کی کوشش کرنے لگی
پھر اس نے اپنے پلیٹ کو دیکھا شیرے سے بھرے گلاب جامن دیکھے اسے بالکل نہیں پسند تھے لیکن زُلنین کو پسند تھے
"کون تھا ہما کس سے بات کررہی تھی !”
وہ سامنے اآئی جب نانو کھانا لگا رہی تھی ہما نے پلیٹ۔ سامنے دکھائی
"ہمارے نیبر تھا ! یہ دینے آیا تھا ”
"آیا تھا یانی لڑکا !”
نانو نے اسے تیز نظروں سے دیکھتے ہوئے کہا ہما کُرسی کھینچ کر بیٹھ گئی
"جی لڑکا ! ایس پی صاحب تھے ۔”
نانو ایک دم ساکت ہوگئی
"کون ؟”
خود کو سنبھل کر وہ ایک دم ہما کو دیکھنے لگی البتہ ان کا چہرہ سفید ہوگیا تھا
"جی وہ زولفیقار ہاوس میں ہوتا ہے اس نے دیں ہیں ۔”
"ہما !! وہ یہاں کیوں آیا ہے !”
ہما نے سر اُٹھایا نانو نے کی آواز بڑی عجیب تھی
"نانو آئے گا نا کیوں کے وہ ہمارا نیبیر ہے ۔”
"تم وہاں گئی تھی ! ”
ان کی سختی سے کہنے پر ہما کا منہ کھل گیا
"میرا جانے سے اور اس کے آنے سے کیا تعلق ہوگا ۔”
ہما ہمت کر کے بولی
"ہے بہت بڑا تعلق ہے وہ کھبی نہیں آتا اگر تم وہاں نہ جاتی ۔”
"میں نہیں گی ۔”
ہما نے جھوٹ بولنا ضروری سمجھا
"ہما میری آنکھوں میں دیکھتے ہوئے کہو ! ”
نانو کی آواز سخت سے سخت ہوتی جارہی تھی
ہما نے جلدی سے ان کی آنکھوں میں دیکھ کر یہ بات دُئرائی پتا نہیں وہ کیوں جھوٹ بول رہی تھی شاہد وہ زُلنین کو دیکھ نہ پاتی پھر
"اچھا ٹھیک ہے کھاو لیکن تم وہاں جانے کی کوشش نہ کرنا میں نے اس لڑکے کی بارے میں کچھ اچھا نہیں سُنا ۔”
وہ اب ہما کے کہنے پر تھوڑا سا مطمن ہوگئی تھی اور پھر بولی
"اور کیا سُنا ہے آپ نے !”
ہما کو اچھا نہیں لگ رہا تھا زُلنین کے بارے میں اس طرح بات کرنا
"وہ اس علاقے کا جلاد مشہور ہے !”
"رئیلی ! ”
جلاد اور زُلنین ذولفیقار امپوسبل
"اور وہ سب سے خطرناک ہے ۔”
اچھا ! ہما خاموشی سے ان کی سُنتے رہی ضرور اس ماسی نے پٹی پڑھائی ہوگی ورنہ زُلنین اور ایسا کھبی نہیں
"اور میں بتارہی ہوں ہما تم وہاں نہیں جاو گی اور اس لڑکے سے دور رہنا ۔”
"نانو وہ دیکھنے میں کتنا جینٹل مین ہے لوگوں کی رائے اتنی بُری کیوں ہے ۔”
ہما ایک دم بول اُٹھی نانو نے سر اُٹھایا
"جینٹل مین اور وہ چھ بندوں کا قتل کر چکا ہے اور کوئی بھی اس جگہ جاتا ہے کھبی واپس نہیں آتا ۔”
اب ہما کے ہاتھ سے نوالہ چھوٹ گیا چھ بندوں کا قاتل نہیں ایسا کھبی ہو نہیں سکتا
"بس اور کچھ سُنا چاہتی ہو اب میں بتا رہی ہوں ہما اس جگہ سے دور رہنا اور یہ جب آئے اس سے زیادہ بات نہ کرنا ہاں لیکن لڑنے نہ شروع کردینا کل میں اسلام آباد جارہی ہوں میری دوست ہے اس کی پوتی کی شادی ہے اٹینڈ کرنا ہے نہیں تو اسلام آباد گھوم لینا ۔”
نانو کہہ کر بات ختم کر چکی تھی اور ہما کو ساکت بیٹھی زُلنین کی آنکھوں کو سوچنے لگی
"نہیں وہ ایسا نہیں ہے سب جھوٹ ہے میرا دل کہہ رہا ہے وہ ایسا نہیں ہے وہ ہو نہیں سکتا !”
دل کو تسلی دیتے ہوئے وہ خاموشی سے کھانا کھانے لگی
????????????????????????????????????????
"آج میرے لاڈلے کو میری یاد کیسے آگئی ۔”
دادا ذولفیقار اپنے خوبرو پوتے کو دیکھ کر چہکے سب سے زیادہ جان ہی اس میں تھی کیوں اس میں تھا ہی ایسا جو سب کو اپنا دیوانہ کردیں
"یاد نہیں آئی مجھے آپ کے بیٹے کی وجہ سے آیا ہوں ۔”
وہ نفرت سے کہنے لگا دادا زولفیقار کا دل بیٹھ گیا
"اب کیا کیا اس نے وہ تو یہاں ہے ہی نہیں !”
"دادا ذولفیقار سمجھا دیں انھیں کے اپنے کام سے کام ہی رکھے تو زیادہ بہتر ہوگا ورنہ میں نے لحاظ نہیں کرو گا ۔”
"تم میرا لحاظ نہیں کرو گے تم ہو کیا چیز زُلنین !”
زُلنین سے زیادہ گرجدار اور چیر پھاڑ دینے والی آواز اس گھر میں گونجی زُلنین مڑا نہیں لیکن اس کے چہرے پہ نفرت سے بھری مسکراہٹ آگئی
"تم کب آئے فائیق !”
دادا اابا نےاگنور کیا اور فائیق کو دیکھتے ہوئے کہا
"میں چار سکینڈ میں یہاں پہنچ چکا تھا جب مجھے خبر ہوئی کے بھتیجے صاحب میری تعریفوں میں لگے ہوئے تھے۔”
وہی سرد سے بھری آواز جس سے انسان تو کیا جن بھی کانپنے لگ جائے
زُلنین جانے لگا جب اسے ایک دم روک دیا گا فائیق نے اس کا ہاتھنہیں پکڑا تھا پکڑنے کےلیےاس کی ایک ہی نظر کافی تھی زُلنین نے نفرت سے سر اُٹھایا اور دیکھا
فائیق زولفیقار کو
وہ زلینن سے ایک انچ بڑے تھے ان کی بلڈ آپ بھی زلینن سے زیادہ تھی چوڑے شانے اور خوبصورت نقوش جس کی آنکھیں آگ رنگ کی تھی لگتا تھا ان آنکھوں سے شہلے ہی نکلے گے بال بھی سفیدی کی طرف جارہے تھے اور وہ کوئی نہیں زلینن کے سگے چاچا فائیق زولفیقار تھے
بستر پر جانے کے بجائے آج وہ پھر لیپ ٹاپ پہ بیٹھ کر کچھ لکھنے کی کوشش کررہی تھی لیکن اسے ایک بار پھر نہیں سمجھ آرہی تھی ڈفرنٹ ڈفرنٹ گھر اس نے دیکھے ،ہانٹت سٹوری پڑھی سب ناجانے کیوں ایک جیسی ہی لگ رہی تھی
"یا آللّٰلہ ! کچھ ایسا ہو جو بہت ہی منفرد ہو لیکن سمجھ نہیں آرہی ۔”
اس نے لیپ ٹاپ ڈیسک پہ رکھا اور اُٹھ کر اپنے کمرے میں چکر کاٹنے لگی
"سوچ سوچ پر اسے احساس نہیں ہوا کے چیر چلتے ہوئے اس کے بالکل قریب آگئی اور اسے پتا ہی نہیں چلا جو ہی مڑی اچانک پیر چیر پہ جاکر لگا اور وہ گرنے لگی کے ایک دم اس نے کُرسی کو تھام لیا
"ائیم اوکے !!”
اس کا تاکیہ قلام بن گیا تھا جب بھی گرتی
پھر سنبھل کر اس نے دیکھا اور اس کا منہ کھل گیا چیر یہاں پر کیسے آئی سر جھٹک کر وہ چیر اُدھر لیکر گئی پھر وہ مڑی تھی اسے محسوس ہوا کوئی اس کے بہت قریب آرہا ہے اتنے قریب جیسے اس کا ارادہ گلا دبانے کا تھا آنکھ بند کر اللّٰلہ کا نام لیا تو مڑی کوئی نہیں تھا سینے پہ دونوں ہاتھ رکھے دل کیا نانو کے پاس چلی جائے لیکن نانو ڈر جائے گی اس کے گھبرانے سے اور دوبارہ کمرے میں اکیلے سونے بھی نہیں دیں گی اور اگر اکیلے نہیں سونے دیں گی تو کہانی بھی نہیں لکھ پائے گی
"وہم ہے ہارر سوچو گی تو ہارر ہی ہوگا ۔”
خود کو مطمن کرتے ہوئے وہ ٹیرس پہ جانے لگی تاکہ کھلی ہوا میں کچھ صحیح سوچ آئے باہر زیادہ سردی تھی لیکن اسے بالکل نہیں محسوس ہورہی تھی عجیب سی گھبراہٹ تھی چہرا پیسنے سے بھر چکا تھا عجیب سی متلی محسوس ہوئی
"یہ کیا ہورہا ہے ۔”
پیٹ کو اس نے پکڑ لیا اور لمبے لمبے سانس لینے لگی
اور آنکھیں بند کردیں اور بس ایک بار اس نے پکارا تھا اور وہ آللّٰلہ ہی تھا اور اللّٰلہ بیشک سُنے والا اور مدد کرنے والا ہے
????????????????????????????????
زُلنین اس سے پہلے کچھ کہتا اسے کچھ عجیب سا محسوس ہوا فائیق زولفیقار اسے دیکھ رہے تھے
"کیوں بھتیجے صاحب چُپ کیوں ہوگئے آج میری شان میں قصیدے نہیں پڑھنے تھے آپ نے ۔”
زُلنین کی آنکھ سیاہ کالی ہوگئی
"میں آپ کے منہ نہیں لگنا چاہتا راستہ چھوڑے میرا ۔”
"فائیق راستہ چھوڑو اور میرے کمرے میں کوئی تماشہ نہیں ہونا چاہیے ۔”
دادا زولفیقار کو سختی سے بولنے پڑا کے دونوں ایک جیسے طاقت کے حامل بندے تھے ایک بار جب غصہ آجائیں دنیا اِدھر کی اُدھر ہوجائیں کوئی ان کو روک نہیں سکتا تھا چاہیے بیج میں ہزار جن ہی نہ آجائے ۔
"آپ کی ہی لحاظ ہے مجھے ابا ورنہ میں اچھے اچھوں کو سیدھا کرنا بہت آچھی طرح جانتا ہوں ۔”
فائیق نے شعلہ بار نظروں سے زُلنین کو دیکھا جبکہ زُلنین تیزی سے ایک دم غائب ہوکر فورن ہما کے گھر پہنچا
اور تیزی سے اس کے کمرے میں آیا خطرے کی گھنٹی بار بار بج رہی تھی اور اس کی چھٹی حس بالکل دُرست نکلی کیونکہ ہما بیہوش پڑی ہوئی تھی
"ہما !”
وہ تیزی سے پہنچا اور اتنی ہی تیزی سے اس بیڈ پہ لیٹایا
"ہما !! اینجل آنکھیں کھولو ! ہما ۔”
اس نے اس کی نبض چیک کی تو تھوری رُک رُک کر چل رہی تھی پھر اس نے ہاتھ دیکھا جو بالکل ٹھنڈے ہوچکے تھے اچانک اس کو گڑبڑ محسوس ہوئی اس نے ہما کا ہاتھ سختی سے پکڑا اور اتنی سختی اس کی آنکھیں بالکل فائیق کے طرح ہی آگ رنگ ہوگئی کچھ بڑبڑاتے ہوئے اس نے ہما کے پیٹ پہ پھونکا اچانک ہما کی آنکھیں کھلی زُلنین کی جان میں جان آئی ہما اسے دیکھ نہیں سکتی تھی اچانک ہما نے اپنے منہ پہ ہاتھ رکھا اور تیزی سے اُٹھی اور واش روم کی طرح بھاگی
زُلنین وہی بیٹھ گیا وہ اس کے پیچھے نہیں گیا تھا اچانک اس کے نظر اسے جن پر پڑی وہ تیزی سے اس کے پاس گیا اور اس کی گردن پکڑ لی اور سائڈ پر لیکر گیا
"تو تم تھے ! کس کمینے نے تمھیں بھیجا ہے اور اگر یہ فائق زولفیقار کا کام ہے تو ابھی بتادو ورنہ تمھارا وہ حشر کرو گا کے یہ درخت میں ایک ایک مخلوق تمھاری چیخوں سے کانپ جائے گے بھونک !”
وہ اتنا گردن پہ دباؤں بڑھا رہا تھا کے اس کے آنکھوں سے خون ٹپکنے لگا
"وہ ۔۔ وہ میں نے شش رارت کی تھی ۔”
اس کو لگا وہ ابھی بسم ہوجائیں گا
"آئیندہ ایسی شرارت کی تو میں تمھاری ساری نسلوں کو برباد کردوں گا دفعہ ہوجا یہاں سے اور بتادینا دور رہنا سمجھے !!!”
اُٹھا کر اس نے اتنی زور سے اس پھینکا کے وہ دور جاکر کسی درخت سے لگا
خود کو سنبھالا اس نے اور پھر کمرے میں گھسا جہاں ہما کمرے سے باہر نکل رہی تھی وہ اس کے پیچھے آیا
وہ نیچے پہنچی تب تک زُلنین اپنی پاور سے دروازے پہ دستک کرنے لگا وہ بھی ہلکی ہلکی سی ہما ایک دم ڈر گئی اور ایک دم پیچھے ہوئے زُلنین نے اسے سنبھالا
وہ ہما کی دھڑکن کی تیزی کو بہت اچھی طریقے سے محسوس کرسکتا تھا اس لیے آنکھ بند کر کے اس پکڑیں رکھا جب تک وہ نیچے نہیں پہنچ جاتی ریلنگ کو سختی سے تھامے ہما ہرسا ہوکر چلی رہی تھی زُلنین نے اسے ڈرانا ضروری نہیں سمجھا
وہ جب نیچے پہنچ گئی تو کچن کی طرف بڑھی پھر ایک دم زُلنین دروازے کی طرف گیا اور دستک دینے لگا
ہما نے آنکھیں سختی سے بھینچ لی اور درود پاک پڑھنے لگی اب وہ مڑ کر نانو کے کمرے کی طرف بھاگنے لگی تھی جب شیشے پہ ناک ہوا ہما نے کڑ کر دیکھا زُلنین کو دیکھ کر اس کی رُکی ہوئی سانس بھال ہوئی اور وہ بالکل ریلکس ہوگئی ناجانے کیوں اس کو دیکھ کر ایک عجیب تحفظ کا احساس جگا تھا اس نے اشارہ کیا کے کچن کا دروازہ کھول دیں ہما نے جاکر آہستگی سے دروازہ کھولا اور اسے دیکھا جس کے چہرے پریشانی تھی
"آپ ٹھیک تو ہے ہما آپ کی چیخ کی آواز سُنائی دیں تھی ۔”
وہ فکرمندی سے پوچھ رہا تھا ہما کو جھٹکا لگا
"میں کب چیخی اور آپ کو اُف آپ ۔۔”
"میں چھچھورا ایس پی بلیو جینز ہوں اس کو چھوڑیں بتائیں آپ کو ہوا کیا تھا ۔”
وہ جلدی سے جواب دیں کر پوچھنے لگا
ہما کی ہوا کی وجہ سے ٹھنڈ محسوس ہورہی تھی اس نے اپنے گرد بازو لپیٹے
"مجھے بتائیں آپ مجھے جوتے تو نہیں مارے گی ۔”
اس کی بات پر ہما نے سر اُٹھایا
"کیا ؟ ”
"تو کیا میں آپ کے گھر میں اپنے مبارک قدم بڑھا سکتا ہوں اگر آپ اجازت دیں کیونکہ آپ کو ٹھنڈ لگ رہی ہے اور مجھے بھی میرا نہیں تو اپنا خیال کر لے ۔”
"ٹھیک ہے اندر آجائیں !”
ہما آہستگی سے کہتی ہوئی پیچھے ہوئی اور وہ اندر داخل ہوکر دروازہ بند کر چکا تھا
"ہوا کیا تھا !”
"میں چیخی کب تھی اور آپ کو کیسے پتا چلا ۔”
"میں جن ہوں اس لیے ۔”
وہ چڑتے ہوئے سچ بول چکا تھا
"ویری فنی ! ”
"آپ اپنے لفیٹ سائڈ پہ دیکھے تو آپ کو میرا گھر ٹاپ پہ نظر آئے گا اور بالکل سامنے میرا کمرہ ہے میں ویسے ہی چیر پہ بیٹھا سگ ۔۔۔”
"کیا آپ سگیرٹ پیتے ہیں ۔”
ہما اس کا آدھا جملہ سمجھ چکی تھی
"نہیں میرا مطلب ہے نقلی سگیرٹ جو ویسے سردی میں فاگ سے نکلتی ہیں ۔”
اُف زُلنین کیا بکواس کررہا ہے اس نے خود کو ملامت کی
"بہرحال اچانک آپ کی آواز آئی میں نے اُدھر اُدھر دیکھا کوئی نہیں نظر آیا پھر دوربین لایا اور پھر آپ کو دیکھا آپ ریلنگ پہ جھکی ہوئی تھی اور اور میں پریشان ہوگیا سوری اس ٹائیم آنا پڑا ۔”
اس نے گھڑی کی طرف اشارہ کیا جہاں رات کے ایک بج
"کوئی بات نہیں تھینک یو کے آپ آئے ۔”
"یور ولیکم جی خیر اگر مہمان آگیا ہے تو اس کی تھوڑی خاطرداری نہیں ہوسکتی میں غریب مسکین بھوکا بچارا ۔”
"آپ اور غریب اتنے بڑے محل میں آپ کو کھانا نہیں ملتا کیا اور ویسے بھی آپ کی تو بھوک لوگوں کی دماغ کھانے سے نہیں پوری ہوجاتی ۔”
جاری ہے