پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

بلیک روز سمرین شاہ قسط نمبر 43 "دادا ! ۔” …

???? بلیک روز
???? سمرین شاہ
???? قسط نمبر 43

"دادا ! ۔”
دادا ذوالفقار نے مڑ کر جزلان کو دیکھا ۔ وہ اپنے سٹک کے ذریعے اوپر اپنے کمرے میں جانے والے تھے کہ جزلان نے انھیں روک دیا ۔
"ہاں بولو جازی ۔”
"دادا وہ آئیں ہیں ۔” اسے سمجھ نہیں آرہی تھی کہ بابا کی آمد کے بارے کیسے بتائے دادا کیسا رد عمل دکھائیں گئے ۔
"کون آئیں ہیں ۔”
دادا نے چونک کر اسے پوچھا ۔
"آپ کا بیٹا ۔”
دادا زوالفقار کا چہرے پہ بے یقینی تھی پھر ان ما چہرہ خوشی سے کھل اُٹھا ۔
"فائیق آیا ہے ۔”
انھوں نے مسرت امیز لہجے میں کہا ، جزلان نے زور سے نفی میں سر ہلاتے ہوے کہا ۔
"نہیں دادا ۔”
"تو پھر کون ؟ ۔”
"بابا ۔”
دادا پہلے نا سمجھی سے دیکھتے رہے پھر بھی سمجھ نہ پائے ۔
"کون بابا ؟”
"میرے بابا ۔” اس کی بات پر دادا نے اسے ایسے دیکھا جیسی اس کی دماغی حالت پہ شبہ ہوا تھا ۔
"طبیعت تو ٹھیک ہے نا تمھاری ۔”
"کیوں مجھے کیا ہوا۔”وہ حیرت سے بولا ۔ وہ سر جھٹک کر جانے لگے ۔
"ہیں !! دادا کو میری بات سیرس نہیں لگی دادا جی ۔۔ ابو سچ مچ آگئے ہیں اوپر کمرے میں ہیں ۔”
اب دادا تیزی سے مڑے تو گرج کر بولے تو جزلان اچھل گئے ۔
"سٹھایا گئے ہو کیا جیزی ، جاو جاکر آرام کرو ۔”
"یقین نہیں آتا آپ کو تو جاکر دیکھ لیں نا ۔”
"جیزی کہی پی ہوئی تو نہیں ہے ۔”
دادا کی بات پر اس نے کانوں کو باقائدہ ہاتھ لگائے ۔
"لاحول ولا ! کیسی باتیں کررہے ہیں دادا ۔”
"یشب کیسے آسکتا ہے ۔”
"کیوں نہیں آسکتے وہ ۔۔۔۔۔”
جزلان حیرت سے بولا ۔
"پھر تو سب مرے ہوے آجائیں میری بیوی کیوں نہیں آئی ۔”دادا نے تیزی سے کہا ۔
"مرے ہوے مگر ڈیڈ مرے کب ۔۔۔”
"جزلان تمھیں واقعی آرام کی ضرورت ہے ۔”
دادا کہہ کر چل پڑے جبکہ وہ ان کو حیرت سے جاتا ہوا دیکھنے لگا ۔
"یہ دادا کو کیا ہوا ہے ؟ عجیب باتیں کیوں کررہے ہیں ۔خیر مجھے کیا خود ہی دیکھ کر انھیں یقین آجائے گا ۔”
وہ کہہ کر اپنے کمرے کی طرف بڑھ گیا ۔
"توبہ میں اتنا کیوں سوچ رہا ہوں ۔”
کہتے ساتھ ہی وہ کمرے کا دروازہ کھولا اور دیکھا تو وہی چکڑا گیا ۔ آئینہ کدھر ہے ۔
"آئینہ کدھر ہے ؟؟؟؟ ”
یہ ہر طرف دیکھنے لگا مگر آئینہ کہی بھی نہیں پایا گیا ۔اس نے اپنا سر پکڑ لیا چہرہ تو سارا رنگ ہی نچوڑ گیا ۔
"زلنین تو میرا قتل کردے گا ۔یا اللہ کہاں گیا وہ آئینہ ۔”
خود سے بڑبڑاتے ہوے اس نے پھر سے ڈھونڈنا شروع کردیا مگر اسے کو ملنا ہی نہیں تھا کیونکہ چرانے والا اپنا کام کر کے چلا گیا تھا ۔
••••••••••••••••
"آپ نے سکینڈری سڈڈیز کہاں سے کی ہیں ۔”
عون اس کے ساتھ چلتے ہوے پوچھنے لگا ۔ ہما نے اپنے بالوں کو کانوں کے پیچھے کیا اور اس کی بات پر بولی ۔
"پٹس برگ سے اپنا ہائی سکول مکمل کیا ہے ۔”
"یہ کہاں ہیں ؟”
"پٹس برگ کیلیفورنیا میں ۔” وہ ان کے گروپ کے قریب آرہے تھے ان میں سے ایک لڑکی نے عون کو ہما کے ساتھ دیکھا تو اس کے چہرے پہ دلچسپی ابھری اس کے بعد اس نے کچھ کہا تو اس کے ساری ساتھی اس طرف دیکھنے لگا ۔
"واو تو آپ کیلیفورنیا سے یہاں آہی ہیں مگر وہاں تو اتنی اچھی یونیورسٹی چھوڑ کر پاکستان آنا ۔”
ہما نے سب کو دیکھتے پاکر اسے دیکھا تو ہولے سے مسکرائی اعتماد تھوڑا سا بحال ہورہا تھا ۔
"اصل میں ایک سال میں نے سٹینفورڈ میں پڑھا تھا بٹ میری مدَر کی ڈیتھ ہوگئی اور مجھ سے کچھ ہو نہیں پایا ۔”اس نے آہستگی سے مختصر سی بات کی ۔ اس نے نرمی سے کہا ۔
"او سو سوری ٹو ہیر چلے اچھا ہے یہاں آپ کو کسی قسم کی پریشانی نہیں ہوگی آئیے میں آپ کو اپنے گروپ سے ملاتا ہوں ۔”وہ کہتے ساتھ ان کے سامنے آئے سلام کرنے کے بعد عون نے انٹروڈئوس کروایا لڑکیوں میں ایک کا نام فریحہ اور ایک کا ندا تھا ۔ جبکہ ایک علی ، ساجد ، سمیر اور پھر عون یہ سب یونی ورسٹی فیلو کے ساتھ ایک دوسرے کو پہلے سے جانتے تھے ۔ندا عون کی کزن تھی ، سمیر اور ساجد اس کے کالج کے ٹائم کے فرینڈ تھے ۔ علی ندا دونوں کزن تھے اور عون کے ماموں زاد تھے ۔اس طرح سارے کے پورے انٹروڈیکشن جان کر عون نے ہما کو ان کی کلاس فیلو کی بطور تعارف کروایا ۔ہما نے ہلکی سی مسکراہٹ سے اپنا تعارف کروایا ۔
"مگر آپ تو سائیکلوجی پڑھ رہی ہیں ۔ ہماری کلاس فیلو ۔”
"سائیکولجی کی جو کلاس ہوگی گدھو اس میں یہ ہمارے ساتھ ہی ہونگیں ۔”
عون نے ان کی کنفیوژن دور کی ۔علی اور سمیر کے دو باقائدہ دانت نکل آئے ۔ ندا نے ان کے دانت نکلنے پر بولی ۔
"آج کے دن کیا کچھ زیادہ برش کیا ہے تم دونوں نے ۔”دونوں نے ندا کو دیکھا ۔
"نہیں تو ؟ ۔”ان کے ایک دم کہنے پر ہما سمیت سب کو ہنس آگئی ان کو اپنی بات کا اندازہ بات میں ہوا تو اس لئے ندا کو بقائدہ گھورا ۔
"ان لوگوں نے تو زندگی میں کھبی برش کی شکل نہیں دیکھی کرتے ہیں یہ برش ۔”
سجاد نے لقمہ دیا ۔ہما کے چہرے پہ گہری مسکراہٹ آگئی اتنی پریشانی کے بعد وہ پہلی بار مسکرائی تھی اور دور کھڑے شخص نے بڑی شدت سے اس کی مسکراہٹ کی سچائی کو محسوس کیا ۔
"یہ میں کیا کررہا ہوں ۔”
اس کے دل سے آواز نکلی وہ بہت دیر سے ضبط کیے اس منظر کو دیکھ رہا تھا ۔ ہما کے سامنے کھڑے شخص کو بھی اس کا دل کررہا تھا ۔ کھینچ کر پھینک دے اور وہ یہ کرنے لگا تھا مگر ہما کے مسکراتے چہرے نے اسے روک دیا تھا ۔ وہ اتنے دنوں بعد کھل کر مسکرائی آہی تھی اور زلنین اس کی مسکراہٹ کے لئے اپنا جان بھی قربان کرنے کے لئے تیار تھا اور اب تک تو اس لڑکے نے کچھ غلط نہیں کیا تھا اور وہ کر بھی نہیں سکتا تھا ۔ضبط کرنا کتنا مشکل کام ہوتا ہے یہ زلنین کو اب معلوم ہورہا تھا ۔ علی نے سجاد کی گردن دبوچی ۔
"ان کو چھوڑو او بیٹھو ہما ۔”
ندا کے کہنے پر ہما بیٹھنے لگی جب عون اپنا گرا پین جھک کر اُٹھانے لگا اس طرح ان دونوں کے کندھے مس ہے بس پھر زلنین جو اتنی دیر سے صبر کیے کھڑا تھا ۔ اسے آگ لگ گئی ۔ سیدھا ایک فورس کے تحت زور سے عون کو گرایا ۔
سب کا منہ کھل گیا ۔ انھیں لگا وہ بے ہوش ہوکر گرا ہے ۔
ہما نے منہ پہ ہاتھ رکھا ۔سارے دوست اس کی طرف لپکے ۔
"عون !!! ۔”ندا اس کی طرف لپکی باقی بھی ہما کے قریب کھڑے ہوکر اس کی طرف آئے کیونکہ وہ ہما کے عین سامنے گرا تھا ۔ وہ بھی ایک دم زور سے دور جاکر گرے ۔ سب یونی مین موجود آس پاس سٹوڈنٹ نے حیرت سے انھیں دیکھا تو ان کی طرف بڑھے ۔
"یہ کیا ہوا ؟ ”
"کہی کوئی چیز تو نہیں کاٹی ۔”
"کوئی جوس تو نہیں پیا کینٹین سے ۔”
"اُٹھاوں انھیں ۔ ”
کہی کہی لوگ آپس میں بات کرتے ہوے انھیں اُٹھا رہے تھے ۔ہما تیزی سے اُٹھی اور حیران اور فری نظروں سے ان کے بے ہوش وجود کو دیکھنے لگی مگر باقیوں کو پھر جھڑکنے اور پانی پھینکنے سے ہوش آگیا ۔ عون نہیں اُٹھ رہا تھا ۔
"ہما ۔”
ایک سرد لہر ہما کے اندر دوڑی ڈرتے ہوے اس نے مڑ کر دیکھا تو حیرت سے اس کا منہ کھل گیا ۔ پولیس یونی فورم میں آتا تیزی سے زلنین زوالفقار ہی تھا ۔ اس کی چال میں مضبوطی تھی جبکہ چہرے پہ سختی نمودار تھی ۔ایسا تو تب ہوتا ہے جب اسے غصہ آیا ہو مگر وہ غصے میں کیوں ہیں اور وہ اندر کیسے داخل ہوا اور کس مقصد کے لئے آیا ۔
اس کی نیلی آنکھوں میں جنون اور ملکیت کے علاوہ کچھ نہیں پایا تھا ۔ وہ تیزی سے اس کی طرف آیا اور اس دیکھا ہما ایک دم پیچھے ہوئی تھی اور تیزی سے بولی ۔
"آپ یہاں کیا کررہے ہیں ۔”
"ہما میں ۔۔۔۔۔” وہ کچھ کہنے لگا تھا مگر شور سے ہما دوسری طرف متوجہ ہوئی ۔
اس کے اس طرح کرنے پر زلنین ساکت ہوگیا ۔ ہما نے اسے دیکھ کر اُدھر دیکھا عون کو ہوش آگیا تھا اب سب اس کی طرف بیٹھے ایک جوس دے کر بکس سے ہوا دے رہا تھا ۔ ہما زلنین سے ہٹ کر اس کی طرف بڑھی زلنین نے حیرت سے اسے جاتا ہوا دیکھا ۔کچھ ٹوٹا تھا اس کے اندر سے ۔ وہ ڈر گئی تھی اسے دیکھ کر ۔ اس کے چہرے کے تاثرات جیسے وہ پڑھ چکی تھی ۔ وہ کیوں آیا تھا اس کے لئے مگر وہ نہیں چاہتا کوئی ہوا بھی اسے چھوا تو کسی مرد کا لمس وہ کیسے برداشت کر پاتا مگر ہما کا یہ انداز اسے پریشان کرگیا ۔ہما ان کی طرف آکر خیریت سے پوچھا عون نے دیکھا تو سب کو مسکرا کر مطمن کروایا کہ گرمی کے موسم ہے ہوجاتا ہے ۔ ہما نے باقیوں کو پوچھا تو ان کو بھی خود پتا نہیں چلا کہ آخر ہوا کیا ہے مگر وہ اب نارمل گھاس پہ بیٹھے جوس کےہلکے سپ لیتے ہوے اچانک علی بولا ۔
"اوے کہی اس کینٹین والے نے نشہ تو نہیں ملا دیا تھا سموسوں میں ۔”
"سموسے لڑکیوں نے بھی کھائے تھے ان کو کیوں نہیں اثر ہوے ۔”
سمیر تیزی سے بولا ۔
"ان موتیوں کو ویسے بھی نشہ اثر نہیں ہونا تھا سارا چربی میں جذب ہوگیا ہوگا ۔”
ولی کے کہنے پر ندا نے اس کے سر پہ چپیٹ لگائی ۔
"ارے یہ کون ہیں ۔”
ندا نے مڑتے ہوے ہما کی طرف دیکھا تو وہاں کوئی کھڑا تھا ۔ہما کو شور میں بھول گیا زلنین آیا تھا اس سے بات کررہی تھی ۔وہ اس کی طرف دیکھنے کر اُٹھنے لگی مگر زلنین نے فون نیچے رکھ کر مڑ گیا ۔
"زلنین ۔۔۔ "ہما کو یاد آیا اپنا فون بھول گئی تھی اور زلنین اس لئے آیا تھا ۔ وہ کیسے سوچ سکتی تھی کہ وہ یہاں چیکنگ کے لئے آیا تھا ۔ وہ کب سے زلنین سے اتنی بدگمان ہوگئی تھی ۔ وہ اُٹھ کر اس کی طرف پہنچی ۔
"زلنین ۔”
زلنین مڑا اور اسے دیکھا ۔ ہما نے رُک کر اسے دیکھا ۔
"اگر فون رہ گیا تھا تو آپ کو لانے کی کیا ضرورت تھی ۔”
وہ بہت شرمندگی سے بولی تھی مگر زلنین ظاہر کیے بنا نرمی سے بولا ۔
"سارا دن پریشانی رہتی ، وہاں اُدھر کیا ہوا تھا ۔”
"وہ پتا نہیں ان سب کو چکر آگئے ۔”
"ہو ۔۔۔ اپنا خیال رکھنا باہر گرمی ہے ، میں آؤں گا ۔”
بظاہر تو وہ بڑی نرمی سے بول رہا تھا مگر اندر سے توڑ پھوڑ مچی اس کی شخصیت ہما کو تکلیف دے رہی تھی اس کا جنون اور پوزیسونس اس کو دُکھ دے رہا ہے اور اس کی پریشانی زلنین کے لئے کسی درد سے کم نہیں تھی ۔
"تھینک یو زلنین ۔۔۔۔۔” ہما بس اتنا کہہ پائی تھی ۔ کیونکہ اپنی اس حرکت پہ اسے پیشمانی تھی ۔
زلنین مسکرا کر چلا گیا ۔
وہ مڑ کر آئی ۔
"وہ کون تھا ؟ ”
سب کے سامنے آکر اس نے اپنا بیگ میں فون رکھا تب فریحہ نے پوچھا ۔ہما چونکی ۔
"کس کی بات کررہی ہو ۔”
سجاد نے پوچھا ۔
"وہ ایک پولیس والا ہینڈسم سا کوئی لڑکا آیا تھا ، ہما اس کے پیچھے گئی تھی کون ہے ہما ۔”
ہما کو اس کا ہینڈسم منہ سے سُنا نا جانے کیوں عجیب لگا ۔
"ہاں کون ہے اتنا پیارا بندہ میں نے آج تک نہیں دیکھا ۔”
ندا نے بھی مسکراتے ہوے کہا ۔ سجاد نے ندا کو گھورا ۔ ہما کنفیوژڈ ہوگی ۔ عون نے اس کو دیکھا تو بولا۔
"بھائی ہوگا ! میں نے دیکھا وہ تھارا موبائل دینے آیا تھا ۔”
ہما کا منہ سفید ہوگیا ۔ بھائی ۔۔
"ہیں ! ہما یہ تمھارا بھائی ہے یار اپنے بھائی سے ملواتی ۔”
"کیوں اس کے بھائی سے ٹافیاں لینی تھی تم نے ۔”
سجاد نے دانت پیستے ہوے کہا ۔ندا نے اسے گھورا ۔ ہما نے تھوک نکال کر بامشکل بولی ۔
"نہیں وہ میرا بھائی نہیں ہے ۔۔۔ ”
"تو پھر ۔۔۔۔۔”
دونوں لڑکیوں کو کچھ خاص ہی دلچسپی تھی ۔
"بات سُنا ! ۔”
وہ مڑے ایک خوبصورت سے وائٹ ٹاپ اور گرین پینٹ والی لڑکی ان کی طرف آتے ہوے بولی ۔
"ہاں بولو آفت میرا مطلب ہے عفت ۔”
علی نے اپنے وہی بتسیی اس کو بھی پیش کرتے ہوے کہا ۔عفت نے اسے گھورا پھر ہما کو دیکھتے ہوے بولی ۔
"وہ ایس پی زلنین تھا ؟ ”
اس کے کہنے پر ہما نے جھٹکے سے سر اُٹھایا ۔
"جی "ہما نے ناسمجھی سے ہولے سے ہنستے ہوے بولی ۔
"اللہ کیا واقعی وہ زلنین تھا ۔ آپ کا کیا لگتا ہے ۔”
"وہ اس کا ماموں لگتا ہے یار یہ پولیس والا ہے کون جو آیا سب پر چھا کر چلے گیا ایک ہماری نظروں میں نہیں آیا ۔”
سمیر نے چنگویم منہ میں ڈالتے ہوے کہا ۔ہما کو تو پیسنے چھوٹ گئے پھر ایک دم پیشمانی کی جگہ غصے نے لے لی کیا ضرورت تھی زلنین کو آنے کی ۔ اور اتنا کیوں تعریف کررہی ہیں ۔ جیسے انسان ہوتا ہے ویسے ہی آنکھ ناک کان سب کچھ ہے یہ تو ایسے ایکٹ کررہی ہیں جیسے کوئی آسمان سے اُتری ہوی شہہ آگئی ہو ۔
ویسے اس بات سے کوئی انکار تو نہیں تھا ۔ زلنین کی خوبصورتی میں واقعی خود اسے پہلی نظر میں دیکھتے ہوے پھل گئی تھی اس میں ان لڑکیوں کا کیا قصور ۔
"وہ میرا دوست ہے ۔”
"او آپ کا دوست ہے ۔ کیا پلیز آپ مجھ ملوا سکتی ہیں میں نے زندگی میں آج تک اتنا ہیمڈسم پولیس آفیسر نہیں دیکھا اور اتنا شارپ مائینڈ ۔ اخبار میں اس کے کامیاب ترین کیسس کے بارے میں پڑھا تھا ۔”
وہ مزید بولتی کہ عون اُٹھ گیا ۔
"چلو یہ کلاس مس کروانی ہے ، آئیں مس ہما لڑکیوں کی چکر میں اپنے دوسری کلاس مس نہ کردواجییے گا ۔”
اس نے کہا اور ہما نے سر ہلاتے ہوے تیزی سے اُٹھی ۔
لڑکی کا منہ بن گیا جبکہ علی کی ہنسی چھوٹ گئی ہما نے مڑ کر دوسری طرف دیکھا تھا جہاں زلنین وہاں سے گیا تھا ۔
•••••••••••••••••
"غضب ہوگیا زلنین ۔”
وہ جیسے ہی آفس میں آیا تھا ۔ اس کے پیچھے آتا وجدان تیزی سے بولا زلنین نے اپنے کی چین ٹیبل پہ رکھی اور حیرت سے سر اُٹھا کر دیکھا ۔
"کیا ہوا ۔”اس کے پریشان لہجے پہ وہ الرٹ ہوا ۔
"میں ہوسپیٹل گیا تھا ، نانو کی ڈیڈ باڈی کی انوسٹیگیشن کے لئے ۔”
"ہاں تو ۔”
"باڈی غائب ۔”
"واٹ ۔۔۔۔”
"ہاں اور سب بالکل لا عملی کا اظہار کررہے ہیں ۔ کسی کو کچھ نہیں پتا وہ تو خود حیران ہیں کہ باڈی کہاں غائب ہوسکتی ۔”
"ایسا کیسے ہوسکتا ہے ۔”
زلنین تیزی سے بولتے ہوے مٹھیاں بھینچنے لگا ۔
"پتا نہیں ۔”
"سی سی ٹی وی کیمرے میں چیک کیا ۔”
وہ کچھ سوچ کر بولا ۔
"تو تمھیں کیا لگتا ہے ، کیمرے پھٹ چکے تھے ۔ مجھے بہت بڑی گڑبڑ لگتی ہے ۔”
"یہ تمھیں اب لگ رہا ہے ۔”
زلنین نے دانت پیستے ہوے کہا ۔
"اس شخص کا مجھے مقصد نہیں سمجھ آرہا آخر وہ چاہتا کیا ہے ۔”
"زلنین ۔”
اس نے مڑ کر دیکھا جزلان کھڑا ہوا تھا ۔
"تم یہاں ۔”زلنین نے حیرت سے اسے دیکھا ۔
"یار وہ ۔۔۔۔”
"کیا ہوا سب ٹھیک ہے نا پھوپھو کو تو کچھ نہیں ہوا نا ۔”
زلنین کو اچانک پھوپھو کی فکر ہوگئی ۔
"نہیں ۔۔۔۔۔ وہ ۔۔۔۔”
"ابے بول نا یہ وہ وہ کا کیا سسپنس لگایا ہوا ہے ۔”
وجدان تنک کر بولا ۔
"زلنین یار وہ آئینہ غائب ہوگیا ہے ۔”
جزلان نے کہتے ساتھ اپنے بچاو کے لئے آلا لایا تھا کہ زلنین سُنتے ہوے اٹیک نہ کر دے ۔جبکہ زلنین کو سمجھ نہیں آئی اس بات سے اپنا سر دیوار پہ مارے یا جزلان کا ۔

جاری ہے