پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

بلیک روز سمرین شاہ قسط نمبر 33 آنکھیں کھلی م…

???? بلیک روز
???? سمرین شاہ
???? قسط نمبر 33

آنکھیں کھلی مگر سر پہ کچھ بھاری پن محسوس کر کے وہ دوبارہ اپنی آنکھیں بند کر چکی تھی ۔
دل جیسے منہ کو آرہا تھا اسے ہوش نہیں تھا کہ وہ اس وقت کہاں ہے ؟ ۔ اسے اتنا یاد تھا کوی اسے اُٹھا کر لے کر گیا تھا اور وہ ان کی مضبوط گرفت میں تڑپ رہی تھی اس کے بعد تو ہر طرف سے اندھیرا چھا گیا تھا ۔ابھی وہ ہمت کررہی تھی مگر اس سے آنکھیں کھلنا ناممکن ہورہا تھا ۔
"زُلنین !۔”
لبوں سے سسکی کے ساتھ اس کا نام نکلا تھا ۔ابھی بھی وہ زُلنین کو سوچ رہی تھی اس کو یاد کررہی تھی ۔
ایسے ہی تڑپ میں اسے آدھا گھنٹا گزر گیا جب
کسی کی قدموں کی آواز آئی اور وہ ان قدموں کی آواز اپنے بالکل قریب محسوس کررہی تھی اور پھر کسی نے اس کے بال زور سے اُٹھائے تھے کہ وہ درد سے چیخ پڑی کسی نے زور سے اس کے منہ پہ تھپڑ مارا
"امی !! ۔”
•••••••••
"ائیم سوری !۔”
وہ ڈائینگ ٹیبل پہ سارا کے کہنے پہ سیلڈ کا باول ٹیبل پہ رکھنے آئی تھی جب فائیق اس کے پاس آیا اور بولا
شفق نے اسے اگنور کر کے آگئے جانے لگی جب فائیق اس کی راہ میں حائل ہوگیا ۔
"ائیم سوری نا شفق ، میں نے تو مذاق کیا تھا !۔ مجھے کیا معلوم تھا کہ یہاں محترمہ اتنا ڈر جائے گی ۔”
"ہوگیا آپ کا فائیق صاحب ہٹیے میرے راستے سے ۔”
وہ زور دیتے ہوے بولی
اسی وقت نعیم اندر آیا اور فائیق کو گھورا
"فائیق مت تنگ کرو اسے ، ہمارے گھر پہلی بار آئی ہے اور تم ایسا سلوک کررہے ہو ۔”
"میں نے ایسا کیا کیا ہے ، میں تو بس معافی مانگ رہا ہوں یار ، پھر اسے چھوڑنا بھی میں نے ۔”
"میں آپ کے ساتھ نہیں جاوں گی ۔”
وہ رکھ کر جانے لگی تھی جب فائیق کے کہنے پر بگڑتے ہوے بولی
"ارے گھر نہیں جاو گی تو کیا یہاں رہنے کا ارادہ ہے ۔”
"ہم چھوڑ دیں گے اسے کالج تم اپنے کام پر جانا ۔”
سارا اندر آتے فائیق کو گھوری سے نوازتے ہوے پیار سے شفق کو دیکھتے ہوے بولی ۔”
"نیبر میں ہوں ، دوست میں ہوں ، مگر سگے آپ سب بن رہے ہیں ۔”
"کیوں نہ بنے اتنی پیاری جو ہے ، اور نیبر ہوتے ہوگے اس کے مگر شفق تو میری اب سے دوست ہے ۔”
"ایک ملاقات میں دوستی ! عجیب نہیں لگے گا بھابی ۔”
"دوستی پہلی ملاقات میں ہی ہوجاتی ہے فائیق !۔”
"جو بھی ہے چھوڑنا میں نے ہے ناراضی بیشک ہوتی رہی میں اسے اپنی زمہ داری سے لایا ہوں ۔”
اس کی اس بات پر سب کے سب چونک پڑے
"میرا مطلب ہے شفق کہی وہ پھر سے نہ آئے ہو اور میں یقین سے کہہ رہا ہوں کہ یہ لوگ تمھیں ان سے نہیں بچائے گے ۔”
اب شفق کے تاثرات نرم پڑ گئے مگر پھر بھی وہ گھورتے ہوے بولی
"یہ بھی سب آپ کی غلطی نہ آپ اسے مارتے اور نہ ہی مجھے یہ آج دن دیکھنا پڑتا ۔”
"تو میں کیا اس کی بکواس سُن لیتا ۔ وہ جو تمھارے متعلق کہہ رہا تھا چُپ رہتا !! خاموش تماشائی نہیں بن سکتا میں جو میری چیز کو کہنے کی دور کی بات آنکھ اُٹھا کر بھی دیکھیں میں یہ چیز برادشت نہیں کرسکتا ۔”
اب اس کی بات پر سب دم بخود ہوکر اسے دیکھنے لگے
"فائیق ! ۔”
سارا اور نعیم ایک ساتھ بولے فائیق کو بھی ہوش آیا اور پھر سر جھٹک کر تیزی سے وہاں سے گیا جبکہ شفق تو بالکل پتھر کی ہوگئی تھی یہ کیا کہا تھا اس نے اتنی جلدی مگر اسے کیا پتا تھا یہ اتنی جلدی نہیں تھا وہ تو اسے دو مہینے سے چاہتا آرہا ہے اور وہ اس کو اتنی جلدی قرار دے رہی تھی ۔
••••••••••••••••••••••••••••••••••••••
"کمیرہ سیٹ کردیا !! ۔”
وہ ہم کو پکڑتے ہوے اپنے بندوں کو بولا
"جی سر سب کچھ ریڈی ہے آپ اپنا کام جاری کریں ۔”
"کوئی بھئی اس ایس پی کو بہت ضعم تھا نا اپنی طاقت پر اب جب تمھاری وڈیو اس سمیت پوری شہر میں رلیز ہوگئی تو سارا غرور ٹوٹ جائے گا ۔”
"چھوڑو مجھے ۔”
ہما کو تھوڑا سا ہوش آیا تھا وہ اس سے اپنے بال چھڑوانے لگی تھی ۔
"کیوں چھوڑوں !! میرے بندے کی ٹانگیں تڑوا کر میرے بھائی کو ائی سی او پہنچا کر تم سمجھتے ہو کہ تمھیں ایسی ہی چھوڑ دیں ناٹ ا چینس لولیلی ۔”
وہ اس کے کانوں کے قریب ہوکر دھاڑا تھا ۔
"میں نے کیا کیا تمھارا ، میں نے کسی کا کچھ نہیں بگاڑا چھوڑو مجھے ۔”
وہ بالکل رونے والی ہوگئی ایک تو تکلیف دوسرا اس کے بھاری ہاتھ جس نے اس کے بالوں کو جھکڑا ہوا تھا ۔
"تم نے کچھ نہیں کیا ؟ بتاو اسے زرا ایک تو سب کچھ کر کے کہتی ہے ہم نے کچھ نہیں کیا تمھاری وجہ سے وہ تمھارا بوئی فرینڈ نے ہمارے پھر سے بند ہوے کیسس کو کھلوایا اور ہمیں پھانسی لگوانے کی بھرپور کوشش کی مگر ہمیں اس نے بہت ہلکہ لے لیا تھا ۔ اب دیکھنا موت بھی مانگے گا وہ تو اسے موت نہیں ملے گی ۔”
اس نے ہما کی چادر کھینچی اور وہ زور سے جاکر زمین کی بل گری ۔
"زُلنین !! ۔”
اس کا جب منہ زمین پہ لگا تھا تب وہ زُلنین کو پکارنے لگی پتا نہیں اسے اتنا کیوں یقین تھا وہ آجائے گا اور وہ آگیا تھا کیونکہ ان کا رشتہ تھا ہی ایسا ایک کو تکلیف ہوتی تو دوسرا کیسے سکھ میں رہتا
وہ ہما کی چادر روندتا اگئے بڑھ مزید کچھ گڑبڑ کرتا کہ کسی فورس نے اسے اتنی دور کہ وہ اوپری حصہ کو جاکر زور سے نیچے گرایا گیا سب کا منہ ایک دم کھل گیا
اور انھوں نے اپنے باس کو دیکھا جن کی حالت غیر ہوگئی تھی پھر اس کے بعد انھیں خود اپنی گردنیں بند ہوتی ہوئی محسوس ہوئی
اور ایک طرف کیمرہ سٹینڈ سمیت اُٹھا اور سیدھا ایک کہ منہ پہ جاکر لگا ۔
اور پھر پورے دس سکینڈ میں ان کے چہرے کا نقشہ اور جگہ ہی بدل گئی تھی ۔
پھر وہ اپنا کام کر کے سامنے آیا بلیک کپڑوں میں ملبوس وہ ہما کی ہی زُلنین تھا جو اب ان کو نفرت کی نگاہ سے دیکھتا ایک میں سے کو ٹھوکر مارتا وہ اس کی طرف آیا تو چہرے کے تاثرات بدلے
"ہما !!! ۔”
وہ بھاگتا ہوا اس کی طرف آیا اس کی بگڑی ہوئی حالت دیکھ کر اس کا اور دماغ خراب ہوگیا اس کا دل کررہا تھا سب کے وجود کو آگ میں دکھیل دے وہ ایسا ارادہ رکھتا اگر ہما کی حالت غیر نہ ہوئئ ہوتی ۔
"ہما ! ہما آنکھیں کھولو ہما !! ۔”
اس نے اس کا چہرہ تھپ تھپایا کیسی بے قراری تھی اس کے لہجے اور انداز میں اور وہ جب کچھ رسپونس نہیں کررہی تھی تو اس کی نبض کو چیک کرنے لگا جو آہستہ آہستہ چل رہی تھی ۔وہ ایک دم اُٹھانے لگا جب
کسی کی شوٹ کی آواز اس کے کانوں میں گونجی وہ تیزی سے ہما کو کور کر مڑا اس نے حیرت سے دیکھا جس بندے کو مارا تھا ابھی اس نے اس کا نام غفور تھا اور وہ اب بامشکل چل کر آتا شوٹ کرنے لگا مگر زُلنین نے پھرتی سے ہما کے بے جان وجود کو لے کر فوراً غائب ہوا کیونکہ وہ ان کو بعد میں دیکھ لے گا ابھی ہما کی سانیسں اسے محسوس نہیں ہورہی تھی اور یہی چیز زُلنین کی تکلیف کا باعث تھی ۔
پر کچھ ہوا تھا اس کے بعد سے سیدھا فائیق ذوالفقار کے کمرے میں مرا ہوا آشوب شقائق البحر کی بدشگنی ختم ہوگئی تھی ، ہاں زُلنین کے آنے سے اس پھول کے آشوب پن غائب ہوگیا تھا اب وہ صرف شقائق البحر قائم تھا اس میں آہستہ آہستہ محرومی کے رنگ غائب ہورہے تھے اور محبت کے رنگ بڑھ رہے تھے بیشک محبت ایک مستقل اور آٹوٹ جذبات ہے ۔
•••••••••••••••••••••••••••••••••••••••
اب شفق کی چھٹی کا ٹائیم ہوگیا تھا تو انھیں جانا پڑا سارا اور نعیم نے پھر اسے لے کر جانے کا زور نہیں دیا تھا کیونکہ وہ چاہتے تھے کہ وہ دونوں آپس میں بات کریں جو ان کے درمیان چل رہا ہے فائیق نے تو کھبی کسی لڑکی میں دلچپسی ظاہر نہیں کی تھی وہ تو دور کی بات وہ تو بات بھی نہیں کرتا تھا غیر ضروری کسی بھی لڑکی سے ایسے میں شفق کی اس کا دوست نکلنا اور اس کے بعد اسے ان کے گھر لانا پھر ان کی پوزیشن نے ان کو ساری بات سمجھا دی تھی مگر فائیق اب بھی نعیم کے کہنے پر سب باتیں مان نہیں رہا تھا مگر اسے معلوم تھا وہ شفق سے پیار کرتا اور پیار کی یہ سٹیج کافی آگئے چل پڑی ہے وہ دونوں اب ان سب سے مل کر گاڑی میں آئے تھے جب شفق نے اسے دیکھا وہ اس بات کے بعد سے کافی خاموش ہوگیا تھا شاہد اپنے کہے پر شرمندہ تھا مگر ایسا لگ تو نہیں رہا تھا ساری شوخی جو فائیق کے اندر تھی وہ پل بھر میں غائب ہوگئی تھی ۔وہ بھی کچھ اسے کہہ نہیں پارہی تھی سمجھ نہیں آرہا تھا کہ وہ کیا کہے اسے کہنا تو چاہیے اس کی ہمت کیسے ہوئی سب کے سامنے یہ کہنے کی پھر رُک جاتی تو سوچتی کچھ غلط بھی نہیں کہا تھا پھر اپنے اس سوچ پر غصہ آیا تھا اسی کشمکش میں تھی کہ فائیق نے گاڑی روک دی ۔
وہ ایک دم جگہ کو دیکھنے لگی وہ ابھی نہیں پہنچے تھے اس نے راستے میں کیوں روک دی پھر اس نے مڑ کر فائیق کو دیکھا جو سٹیرنگ کو تھامے لب دبائے کچھ سوچ رہا تھا ۔
"کیا ہوا ابھی تو ہم پہنچے نہیں ۔”
کوئی جواب نہیں !
"فائیق کیا ہوا ؟۔”
"فائیق ؟۔”
"ائیم ان لو ود یو شفق !۔”
ایک دم اس کی بات پر شفق کی آنکھیں حیرت سے پھیل گئی اور دل تو جیسے رُک گیا تھا ۔
"مجھے کہنا نہیں چاہیے تھا مگر میں تمھارے ذہن میں یہ بات بالکل نہیں ڈالنا چاہتا تھا کہ میں تم سے فلرٹ کررہا ہوں اتنی جلدی او گاڈ سمجھ نہیں آرہی کیسے بات کروں ۔”
وہ اسے دیکھتے ہوے کہنے لگا تھوڑا کنفیوزڈ بھی ہوگیا تھا بیچارا نہ ہو تو ۔
"فائیق !۔”
"پلیز کچھ تو کہو میں نے اظہار کیا سمجھ نہیں آرہی کس طرح بولو سب کچھ بول لیتا ہوں مگر آج پتا نہیں کیوں الفاظ ساتھ نہیں دے رہے ۔”
"فائیق دیر ہورہی ہے ابو آگئے ہوگے پلیز ۔”
وہ گھبڑا کر تیزی سے بولی تھی وہ خود بھی فائیق کی بات سے کنفیوزڈ ہوگئی تھی ۔
"مگر !۔۔۔۔”
"پلیز فائیق ابھی نہیں مجھے اسے بارے میں کوئی بات نہیں کرنی پلیز گاڑی چلائے ۔”
اس کا انداز بے لچک تھا فائیق کو مایوسی ہوئی پھر غصہ مایوسی پہ غالب آگیا وہ پھر خاموشی سے گاڑی چلانے لگا اور شفق کو اسے کہ غصہ کا اندازہ اس کی ریش ڈرائیونگ سے ہوگیا تھا ۔
جاری ہے