???? بلیک روز
???? سمرین شاہ
???? قسط نمبر 11
میں بالکل ڈسڑب نہیں ہوں ہما ویسے بھی کل سنڈے ہیں میری آف ہے ۔”
وہی دھیمی سی مسکراہٹ اور روشن آنکھوں سے دیکھنا ہما نے نظر چُرا لی
"دیکھیں زُلنین ۔”
"میں دیکھ ہی تو رہا ہوں !”
ہما نے جھٹکے سے سر اُٹھایا
زُلنین نے خاموشی سے اسے دیکھا پھر بول کر اُٹھا
"آئے میں آپ کو چھوڑ دو ۔مجھے آپ کمفرٹیبل نہیں لگ رہی ۔”
"تھینک یو ۔”
"مجھے بار بار تھینکس مت کہا کریں ۔”
وہ جھنجھلاتے ہوئے کہنے لگا
"کیوں ؟ آپ کو اچھا نہیں لگتا ۔”
"مجھے سوری ، تھینکس بڑے ہی بے معانی لفظ لگتے ہیں ۔”
"حالانکہ یہ تو سب سے بڑے میجیکل ورڈز ہیں ۔”
وہ آرام سے اُٹھی اور اسے دیکھتے ہویے کہنے لگی
"سپاٹ لہجے میں آگر آپ تھینک یو اور سوری کہے گئے تو خاک میجیکل ورڈز ۔”
وہ مسکراتے ہوئے کہنے لگا
"آپ خائف کیوں لگ رہے ہیں ۔”
"خائف نہیں ہو یار آپ کا اخلاق میٹر کرتا ہے یہ سوری اور تھینک یو ورڈز رہ گئے اخلاق تو جیسے غائب ہی ہوگیا ہے معاشرے میں ۔”
"یہ بات تو بالکل صحیح کہی ہے آپ نے ۔”
وہ اس کے پیچھے چلتے ہوئے کہنے لگی
"اور ویسے بھی دوستوں میں ایسے بتکلفانہ اور فیک ورڈز اینڈ فارمیلٹی تو ہرگز نہیں ہونی چائیے اس لیں آپ پرہیز کیجیے گا ۔”
"میں آپ کی دوست کب سے بن گئی ۔”
ہما کے حیرت زدہ لہجے پہ وہ مڑا اور مسکراہٹ دبائی
"آج سے اور دوست بنے کے لیں یہ بچوں کی طرح تو نہیں بولنا پڑتا کے آپ مجھ سے دوستی کرو گی ۔”
"میں نے آپ سے بات کیا کی اور آپ نے دوست ہی بنا لیا ۔”
وہ گھور کر بولی مسکراہٹ اب غائب ہوچکی تھی
"دیکھ لے پورے مری میں مجھ سے زیادہ اچھا اور مخلص دوست کہی نہیں ملے گا ۔”
جب کی اس کی مسکراہٹ مزید گہری ہوگئی تھی
"اپنے منہ میاں مٹھو !”
"یہ لفظ مجھے آج تک سمجھ نہیں آیا کیا انسان اپنے منہ کا میاں ہوتا ہے یانی وہ اپنی زبان کا شوہر ہوتا ہے اور ساتھ میں طوطے کا کیا ذکر ۔”
"اُف کیا کہہ رہے ہیں ۔”
وہ اس کی الجھی بات پہ الجھنے لگی
"نہیں میں یہی کہہ رہا ہو ا رہنے دیں آپ سمجھ نہیں پائے گی ویسے ہم دوست ہے اب بس یہ تہہ ہوگیا میرا تو آپ نے انٹرویو لیتی رہی ہیں چلے آپ بتائیں آپ نے کیا پڑھا اور اس وقت کیا کررہی ہے ۔”
"جیسے آپ کو پتا نہیں ہوگا !”
"ارے اب ایسی بھی بات نہیں ہے نام نمبر کہاں سے آنے کے علاوہ مجھے معصوم کو کچھ نہیں پتا !”
"معصوم!”
وہ اپنی ناک چڑا کر بولی زُلنین نے بھی ایسا کیا
"جی معصوم !”
وہ خاموشی سے چلنے لگی
"جلدی انٹرو دینے میں کیا ہے بتائے نا ۔”
"ہما شفق نام ہے میرا اپنی نانو کے ساتھ کلیفورنیا سے یہاں آئی ہوں رہنے کے لیں ۔”
"وطن کی محبت !”
زُلنین نے اسے دیکھتے ہوئے کہا
"کچھ ایسا ہی سمجھ لے میری نانو کی یہاں پوری زندگی گزری تھی تو ان کا اب دل تھا ہم دونوں ماما کی ڈیتھ کے بعد یہاں آگئے ۔”
"ائیم سوری !”
زُلنین نے اہستگی سے کہا
"کس چیز کے لیں ؟”
ہما چونکی
"آپ کی مام !”
"ہاں بس اللّٰلہ کی چیز تھی واپس جانا تو تھا !”
ہما کا لہجہ تلخ سا تھا جو زُلنین نے بہت محسوس کیا
"ظاہر ہے اللّٰلہ کی چیز تھئ وہ اور اپنے وقت پر گئی ہیں جیسے میرے جب میں دو سال کا تھا۔”
ہما نے سر اُٹھا کر دیکھا
"اور آپ ایسے اکیلے ! کون سنبھالتا تھا ۔”
"خود ہی سنبھل گیا !”
"کیا ؟”
"ماں باپ نے اتنی جائیداد چھوڑی تھی اور دوسرا مجھے ہمارے گھر کے پُرانے ملازم نے سنبھالا خوش قسمتی سے ایمان دار نکلے اپنے وائف کے ساتھ مل کر ایک پڑھا لکھا انسان بنا دیا ٹل سیکنڈ ایر اس کے بعد بس دونوں بھی سال کے گیپ میں اللّٰلہ کے پاس !”
وہ مسکراتے ہوئے بتارہا تھا دُکھ اس کے چہرے پہ کہی نہیں تھا ہما کنفیوزڈ ہوگئی یہ دُکھی کیوں نہیں ہے یا اپنا دُکھ ظاہر نہیں کرنا چاہتا اور وہ جیسے اس کئ سوچ پڑھ چکا تھا تبھی بولا
"ہما اپنے درد اور ہزار فیلنگز چھپانے کے لیں سپاٹ چہرہ یا سختی کا لبادہ نہیں اپنانا پڑتا اس سے آپ مزید کمزور دکھتے ہو ،ایک میجک صرف ایک میجک وہ ہے آپ کی ہنٹوں کا کچھاوں لوگ آپ کو ہر وقت مسکراتا ہوا دیکھ کر آپ کی اندر کی کمزوری بھی نہیں ڈھونڈ پائے گئے انھیں اپنا درد دکھانے کے بجائے دھوکے میں ہی رکھو تو زیادہ بہتر ہے ۔”
وہ اسے مشورہ دیں رہا تھا اور اپنی اس مسکراہٹ کی وجہ بھی بتا رہا تھا
"آپ نے اپنی چھوٹی سئ ڈیٹیل دیں اور آپ کا گھر بھی آگیا خیر پھر ملے گئے دوست خدا خافظ ۔”
زُلنین نے اسے اشارہ کیا ہما اس کی باتوں میں اتنی کھوئی ہوئی تھی اسے احساس ہی نہیں ہوا کے وہ پہنچ گئی ہے ۔
"تھینک یو فور
"آاا بس چُپ کر کے جائے ! ”
اس نے ہلکی سی گھوری دیتے ہوئے کہا
"اللّٰلہ حافظ !”
ہما کہتے ہوئے چل پڑی اور دروازے کی طرف پہنچ کر مڑی تو دیکھا وہ چلا گیا لیکن اتنی جلدی اس نے اس طرف دیکھی لیکن اتنی دُھند میں وہ نظر نہیں آیا اور ہما کو پتا بھی نہیں چلا وہ اس کے قریب کھڑا ہے
اور وہ اسے سوچتے ہوئے مسکرا پڑی
"کتنا سویٹ ہے ویسے !”
وہ خود سے بولی اور پاس کھڑے زُلنین کے چہرے پہ گہری مسکراہٹ آگئی
????????????????????????????????????????????????
"آج لیٹ کیوں اُٹھی ۔”
نانو نے اسے سڑھیوں سے نیچے اُترتے ہوئے دیکھا اور ٹائیم دیکھتے ہوئے کہا جدھر صبح کے دس بج رہے تھے
"رات کو نیند دیر سے آئی تھی ۔”
ہما اپنے منہ پہ ہاتھ رکھتے ہوئے بولی
"اچھا ! ناشتہ پڑا ہوا ہے اور نماز تو پڑھی نا ۔”
"نماز پڑھ کر سوئی تھی ۔”
وہ کچن کی طرف گئی بڑھی جب اس نے کچن کی کھڑکھی کی طرف دیکھا زُلنین دور ہی کھڑا کسی سے بات کررہا تھا لیکن جس سے بات کررہا تھا وہ نظر نہیں آرہا تھا وہ اسے دیکھ رہی تھی نیوی بلیو سویٹر کے ساتھ بلیو جینز پہنے بالوں میں ہاتھ پھیرتا ہما کو اچھا لگ رہا ہے یا پیارا
"کیا دیکھ رہی ہو ناشتہ کرو نا !”
نانو کی آواز پہ ایک دم اچھلی
"نانو آپ نے تو ڈرا دیا !”
ہما اپنی کفیت کو چھپانے کی خاطر پانی کا گلاس اُٹھاتے ہوئے بولی
"تیار ہوجاو میں نے نکلانا ۔”
"نانو آپ چلی جائے میں گھر ٹھیک ہوں !”
ہما کا دل نہیں کررہا تھا اس کا دل زُلنین کے پاس جانے کو کررہا تھا لیکن اس نے یہ اعتراف خود سے بھی نہیں کیا تھا
"کیوں کل تک تو مان گئی تھی اور مجھے بھی کہہ رہی تھی کچھ لینا ہے اچانک سے کیا ہوگیا ۔”
اُف ایک تو نانو کی مشکوک آواز
"نانو بس طبیعت ٹھیک نہیں ہے میری !”
وہ بیزاری سے بولی
"ٹھیک ہے پھر میں نہیں جاتی کیا ہوا ہے طبیعت کو !”
نانو ایک دم پریشان ہوگئی
"کچھ نہیں نانو ایسی سر میں درد ہے آپ جائے خوامخواہ رُک کر کیا کریں گی اچھا ہے اپنے لوگوں سے ملے ۔”
ان کے رُک جانے پر ہما بھوکلا گئی لیکن پانی کا سپ لیتے ہوئے بولی
"پھر ایک وعدہ کرو !”
نانو اسے تھوڑی دیر دیکھنے کے بعد بولی
"کیسا وعدہ ؟”
وہ ٹوسٹ اُٹھاتے ہوئے نانو کو بولی
"تم اس لڑکی کے سامنے دوبارہ نہیں او گی اور خبرادر ذولفیقار ہاوس گی ۔”
"نانو وہ دیکھنے میں قاتل نہیں لگتا اور وہ پولیس آفسر ہے ۔”
ہما کو اچھا نہیں لگا زُلنین کے بارے میں نانو کی رائے
"تم یہاں ہر بندے سے پوچھو گی تو سب کی یہی رائے ہوگی اور تم نئی آئی ہو جبکہ یہ لوگ برسوں سے رہ رہیں ہے وہ اچھا نہیں ہے خوبصورت شکل ہی انسان کو دھوکہ دیتی ہے اور میری جان میں تمھیں اس لیے کہہ رہی ہو کے میں تمھیں کھونا نہیں چاہتی میری جان ۔”
"لوگوں کی باتوں میں کیوں آرہی ہیں آپ !”
"نہیں آرہی میں اور مجھے لگتا ہے تمھاری اس سے بات ہوئی ہے اور کچھ زیادہ گہری باتیں ہوئی اس لیے ایسا کہہ رہی ہو میں نہیں جاتی !”
نانو کے فیصلہ کُن انداز پہ وہ ایک دم بھوکلا گئی
"نانو میری نہیں ہوئی قسم سے وہ بس پلیٹ دینے آیا تھا میں نے پوچھا وہ کون ہے اپنا بتا کر وہ چلا گیا تھا اور میں ذولفیقار ہاوس نہیں گئی تھی آپ کو پہلے بھی بتایا ہے۔”
ہما کو پریشانی ہوگئی پہلی بار ایسی پابندی پر اسے اعتراض ہوا تھا ورنہ وہ کسی چیز منع ہونے پر نہیں مائنڈ کرتی تھی
"پھر وعدہ کرو !”
"نانو یہ کیسا وعدہ ہے آپ تو ایسے کہہ رہی ہے جیسے وہ سامنے آئے گا گولی سے اُڑا دیں گا بہر حال نہیں جاتی یہی رہو گی گھر میں سٹوری لکھوں گی ۔”
اب نانو کے چہرے پہ اطمینان آگیا اور ہما کو حیرت ہوئی اسے پتا لگانا کے آخر ایسا سچ ہے یا یہ جھوٹی افواہیں ہیں زُلنین نے کہا تھا کے کچھ لوگوں نے اس کے گھر کو ہانٹٹ کہا ہے کیا سچ میں ہانٹٹ ہے کیا واقی زُلنین نے چھ بندوں کا قتل کیا ہے اس کے لیے ایک نیا ایڈونچر بھی تھا دوسرا وہ زُلنین کو قریب سے جانے گی آخر وہ ویسا ہے جو دیکھنے میں لگتا ہے یہاں اس نے اچھائی کا لباس پہنا ہوا ہے
وہ سوچ رہی تھی اور مڑ کر دیکھا جہاں زُلنین اب بھی کھڑا تھا لیکن وہ اب کسی سے بات کرنے کے بجائے سوچ میں گُم تھا پھر وہ گہرا سانس لیتا ہوا چہرہ موڑ کر اس طرف دیکھنے لگا جہاں ہما اسے دیکھ رہی تھی پھر زُلنین کے چہرے پہ گہری مسکراہٹ آئی اسے دور سے ہی ہما نظر آگئی مگر کیسے وہ ہات ہلا رہا تھا اور ہما نے دیکھا نانو چلی گئی ہیں اسے سمجھ نہیں آئی کے کیا ریکائٹ کریں
جاری ہے

جواب دیں
تبصرہ کرنے سے پہلے آپ کا لاگ ان ہونا ضروری ہے۔