پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

بلیک روز سمرین شاہ قسط نمبر 10 ب اس بچارے کی…

???? بلیک روز
???? سمرین شاہ
???? قسط نمبر 10

ب اس بچارے کی کوئی ماں یا بہن نہیں ہے جو اس کا خیال رکھے خود ہی بناتا ہوں اور خود ہی کھاتا ہوں آج کچھ بنایا نہیں تھا سوائے گلاب جامن کے ۔”
"اتنے بڑے گھر میں کوئی نوکر ہی نہیں رکھا آپ نے ؟”
ہما نے آہستہ آواز میں کہا اسے بُرا بھی لگ رہا تھا اگر نانو کو پتا چل جاتا
زُلنین نے معصوم سی شکل بنا کر نفی میں سر ہلایا
"کچھ پاگلوں نے فضول باتیں پھیلا دیں ہیں کے وہ ہانٹٹ ہاوس ہے اس لیں کوئی قریب نہیں آتا اس گھر کے آئی مین اتنی خوبصورت جگہ کھبی ہانٹٹ ہوسکتی ہے سٹوپڈ !”
"واقی تبھی وہ ماسی نانو کو ۔۔خیر آپ کوئی ایسا ڈھونڈے نا جو واقی ان باتوں پہ بلیو نہ کرتا ہو آئی مین میری بات سمجھ رہے نا آپ ایسا تو بہت مشکل ہوتا ہوگا آپ کے لیے ۔”
زُلنین کھل کر مسکرایا جس پر اس کے موتی جیسے دانت نظر آئے پھر وہی ہما کو مسمرائز ہونا پھر ایک دم سر جھٹکا
"یہ کیا کہا آپ میں آپ کو تو اپنا نوکر نہیں بنا سکتا ۔”
وہ باقئدہ کانوں کو ہاتھ لگاتے ہوئے بولا ہما گھورنے کے باوجود کھل کر ہنس پڑی اور زُلنین کو اس کی ہنسی ٹھنڈی پھوار کی طرح پڑی
"کیا کھائے گے آپ !”
وہ ہنسی پہ قابو پاتے ہوئے بولی
"جو آپ کھلانا چاہیے میں بس دعا دوں گا اور کچھ نہیں ۔”
وہی نرم مسکراہٹ سے کہا گیا
"ویسے سارے لوگ ڈر گئے آپ کیوں نہیں ڈری اس بات سے حتاکہ آپ وہاں پہنچ بھی گئی تھی کوئی خوف نہیں تھا آپ کے دل میں ۔”
زُلنین کے دماغ میں سوال اُٹھا تو پوچھ بیٹھا
"مجھے بہت کم ڈر لگتا ہے ایسی چیزوں سے ہاں ماما کی ڈیتھ کے بعد میں گھبڑا ضرور جاتی ہوں !”
وہ فریج سے کچھ ڈھونڈ رہی تھی لیکن اسے کچھ مل نہیں رہا تھا
"رائٹ !”
وہ خاموش رہا
"کیا ہوا ؟ ارے رہنے دیں اگر کچھ نہیں ہے ویسے بھی اب تو ناشتے کا ٹائیم ہو جائیں گا اور میرا اس طرح ہونا اچھا نہیں لگتا آپ اپنا خیال رکھیے گا آللّٰلہ حافظ !”
وہ یہ کہہ کر چل پڑا اور ہما اسے جاتا ہوا دیکھنے لگی کتنا بُرا لگا وہ اس کے لیے پریشان دوڑا چلا آیا ہے اور وہ اس کے لیں کچھ نہیں بنا سکی نہیں ایسا نہیں کرنا چاہیے تھا وہ مہمان تھا اور مہمان اللّٰلہ کئ رحمت ہوتے ہیں نانو کا کہنا تھا "کوئی بھی آپ کے گھر آئے چاہیے وہ آپ کا دُشمن ہی کیوں نہ ہو اسے بھوکے پیٹ اور پیاسا مت واپس بھیجنا ۔”
ہما کشمکش میں پڑ گئی پہلے تو اس نے اپنے گلاس میں پانی ڈالا اور گھونٹ پی کر اس کی باتوں کو سوچنے لگی
"گھر میں کوئی نہیں ہے جو میرے لیے کچھ کریں ۔”
اس کا دل اچانک پریشان ہوگیا پھر کچھ سوچتے ہوئے اس نے سٹو آن کیا اور کچھ سوچتے ہوئے ماما کی آل فیمس چار منٹ کا سیلڈ کے ساتھ ٹونا سینڈیوچ او یس
جلدی سے اس نے پہلے چیک کیا کے آواز نہ آئے کچن کا دروازہ بند کر کے وہ سب بنانے میں مصروف ہوگئی
????????????????????????????????????
زُلنین اپنے کمرے میں آیا دیکھا تو اپنی پھوپھو کشف کو دیکھ کر ٹھٹکھا اور پھر لب بھینچ لیے جبکہ ماتھے پہ بل آگئے
"تم کدھر گئے تھے ۔”
کشف آئینے میں اپنی سُرخ لپ سٹک کو بند کر کے جینز کی پوکٹ میں رکھا اور زُلنین کو دیکھتے ہوئے کہا
"آپ بغیر اجازت کے میرے کمرے میں کیا کررہی ہیں ۔”
زُلنین عورتوں کی ہمیشہ رسپیکٹ کرتا تھا اس نے کھبی بھی اونچی آواز اور سخت لہجہ نہیں اپنایا چاہیے وہ عورت اس کو زہر سے بھی بدتر لگتی ہوں
"بات کرنی تھی فائیق بھائی سے بدتمیزی سے کیوں بات کی تمھیں پتا ہے وہ ابھی تک اتنے غصے میں ہیں آدھی سے زیادہ چیزیں تو وہ تھوڑ پھوڑ چکے ہیں وہ تو ابا نے زرا ڈانٹ زور کی تو چُپ ہوئے زلی بچہ ایسے تو نہیں کرنا چاہیے تھا بھائی ویسے بھئ دو مہینے بعد آئے ہیں پہلے سے تھوڑے شانت لگ رہے تھے پھر بڑکھا دیا تم نے زُلنین کب یہ نفرت ختم کرو گے ۔”
اس نے کشف کی بات مکمل کرنے دیں اور خاموشی سے سر جھکا کر منتظر تھا کے اب آپ کی بات سُن لی گی ہے برائے مہربانی تشریف لیں جائے
"زیادہ غصہ مت کیا کرو اور بھائی کو اوئیڈ کیا کرو اور آج کل بڑے بزی ہو خیرت تو ہے نا۔”
وہ اس کے کندھے پہ ہاتھ رکھتے ہوئے بولی جبکہ زُلنین سے اپنا غصہ کنڑول کرنا مشکل لگ رہا تھا دل کررہا تھا جزلان کے پاس جاکر گلا دبا دیں پھوپھو کا تو پکا سہیلی تھا دل میں جزلان کا حشر کردینے کا اعزم باندھے وہ بولنے لگا
"بس مصروف ہوں اب مجھے تنہائی چاہیے ۔”
اب وہ نارمل لہجے میں کہنے لگا کیونکہ اس کی سوچ پہ ابھی ہما سوار تھی
"اوکے مائی سن ٹیک کیر میں زرا اپنی دوستوں سے ملنے جارہی ہوں ابا اور بھائی کو پتا نہ چلے احتیاط کرنا ۔”
زُلنین نے سر ہلایا
وہ اس کا چہرہ تھپ تھپا کر چل پڑئ جبکہ وہ اپنے اعصاب کو ڈیھلہ چھوڑتا ہوا بستر پہ گر گیا
????????????????????????
ہما نے ہوڈی پہنی اور لنچ باکس پکڑ کر بڑی ہی آہستگی سے دروازہ کھول کر باہر نکلی اندھیری کالی رات جس پہ آج چاند بھی کہی کھویا ہوا تھا سُرسراتی ہوئی آوازوں کو اس نے اگنور کیا تھا حتاکہ پہلے والا ڈر زُلنین کے آنے سے کب کا غائب ہوگیا تھا لیکن اس ٹھنڈ سے بھری کالی رات اور سُنسان سڑک نے اس کا دل ایک بار پھر کانپنے پہ مجبور کیا
اپنے فون کے ٹارچ ذریعے وہ تیزی سے راستہ ناپنے لگی
یہاں تک کے وہ پل پہنچ گئی جزلان بیٹھا ٹی وئ آن کیے اپنے شغل میں مصروف تھا جب اسے احساس ہوا کے کسی انسان نے ابھی آس پاس قدم رکھا یہ طاقت اس کے پاس تھی اس ٹائیم کوئی انسان ! وہ گلاس رکھ کر اُٹھا اور سیدھا گھر سے باہر نکلا اور اِدھر اُدھر دیکھنے لگا جب نیچے ہی ٹارچ کی روشنی نظر آئی وہ اس روشنی کی طرف بڑھا دیکھا تو بونچھکا گیا
"یہ شفق کب آئی اور ابھی تک اتنی ینگ سمارٹ یہ انسان بوڑھے نہیں ہوتے میں جاکر چاچو کو بتاتا ہوں خوشی سے پاگل ہوجائیں گئے ان کی شفق واپس آگئی ہیں ۔”
وہ تیزی سے مڑا اور سیدھا فائیق زولفیقار کے کمرے کے دروازے پہ پہنچا کیونکہ اس کے بعد وہ جگہ رسٹرکٹٹ تھی کوئی بھی جنات اس کمرے کے اندر انٹر نہیں ہوسکتا تھا جزلان کو ڈر لگ رہا تھا لیکن اس ہمت کرنی پڑی اور ناک کیا دو بار ناک کرنے کے بعد کوئی جواب نہیں آیا
"ہیں ! کہی چاچو سو تو نہیں گئے یہاں کمرے میں موجود نہیں ہے پتا لگاتا ہوں ! وہ مڑنے لگا جب دروازہ ایک دم کھلا اور فائیق زولفیقار نکلے آنکھیں سُرخ تھی جبکہ چہرے پہ کرخت آثار تھے جزلان گھبڑا گیا اُف ان کی نظریں کسی کو بسم کردینے کے لیں کافی تھی زُلنین کی ہمت ہے جو زبان چلا لیتا تھا شاہد وہ اللّٰلہ کے کلام کی طاقت پہ زیادہ یقین رکھتا تھا اس لیں اس کے دل میں کوئی ڈر اور خوف نہیں تھا
"اب بولو گئے !”
ہمیشہ کی طرح کرخت لہجہ
"چاچو شفق واپس آگئی !”
اب اچانک فائیق کے چہرے پہ کچھ عجیب سے چیز آئی جو جزلان کیا وہ خود بھی آئینے میں دیکھتا تو سمجھ نہ پاتا ایک نام کا ہی اتنا جادو تھا کے سب کو پگھل گیا ساری نفرت سارا غصہ لیکن سوچتے ہوئے پھر اچانک وہی تاثرات واپس آئے لیکن اس بار خطرناک آئے
"کیا کررہی ہے وہ یہاں !!! ”
اب اس کی پھاڑ دینے والی آواز زُلنینُ تک پہنچی وہ تیزی سے اُٹھا اور اس نے محسوس کیا جیسے ہما یہی اس پاس ہیں
"او شٹ پاگل لڑکی اس وقت کیوں آگئی ۔”
زُلنین تیزی سے اُٹھا
بال سنوار کر وہ باہر نکلا اور دیکھا ہما پریشانی سے دروازے کے قریب پہنچی تھی زُلنین کو سمجھ نہیں آرہی تھی کے کیا کریں اگر وہ اس کے پورشن میں آتی تو کوئی مداخلت نہ کرتا لیکن یہ پورشن فائیق چاچو کا تھا اسلیے اس پریشانی ہوئی کے کیسے ہما کو اپنے پورشن پہ لیکر آئے کچھ سوچتے ہوئے اس کے دماغ میں آئیڈیا آیا لیکن اس کا دل نہیں تھا لیکن کرنا پڑیں گا وہ نہیں چاہتا تھا کے فائیق زولفیقار کی اس پر نظر پڑے ہما بیل بجانے لگی تھی جب ایک دم زُلنین اندر گھس گیا اس کے بعد ہما کے سامنے آندھیرا چھا گیا
????????????????????????????????
ہما کی آنکھیں کھلی تو خود کو بے حد نرم بستر پہ پایا
وہ تیزی سے اُٹھی اس نے دیکھا وہ اپنے کمرے کے بجائے کہی اور تھی یہ بہت ہی کوئی بڑا ماسٹر بیڈروم معلوم ہورہا تھا جس پہ بہت ہی ہیوی قسم کی دیواروں پر کارونگ ہوئی تھی سامنے اتنا بڑا لارج سائز ایل آئی ڈی لگا ہوا تھا کمرے میں روشنی کی وجہ اوپر شینلیر (فانوس )تھا جو بہت ہی بڑا اور دیکھنے میں پُرانا لیکن بیش امیر لگ رہا تھا خود جس بستر بھی تھی وہ کنگ سائز کا تھا ایسا جیسے کسی بادشاہ کا کمرا ہوں
اس نے ترکی میں جتنے پیلس ٹی وی پہ دیکھے تھے بالکل ایسا ہی کمرا تھا
بلیو ائینڈ وائٹ کے امتزاج کا یہ کمرا ہما کو اپنی ونڈر لینڈ میں لے گیا
"توبہ کتنا گرتی ہیں آپ یا آپ جہاں قدم رکھتی ہے وہاں شاہد بھر مار کیلے کے چھلکے ہوگئے یا پھر اس جگہ گریوٹی کم ہوتی ہے یا بالکل ہی ختم ہوجاتی ہے جس سے آپ گر جاتی ہیں خیر اتنی رات کو آنے کی کیا تُک بنتی تھی مس ہما نانو سے مار کھانی تھی کیا ۔”
وہ اس کے سامنے آیا ہما نے سر جھٹکے سے اُٹھایا پھر اسے سمجھ آئی وہ یہاں کیسے پہنچی لیکن وہ گری کب تھی وہ بیل بجانے لگی تھی کے اچانک اس کے سامنے آندھیرا چھا گیا تھا اور اب وہ زُلنینُ کے بستر پہ اسے شرمندگی ہوئی
"ائیم سوری میں نے آپ کے لیں کچھ بنایا تھا اور یہاں آئی تو پتا نہیں ۔”
"ہاں دیکھ بھی لیا اور کھا بھی لیا سو سویٹ آف یو بٹ ہما آپ کو واقی اس ٹائیم نہیں آنا چاہیے تھا وہ تو ویسے ہی ایک تو آپ کی چیخ خاصی صاف سے کے چڑیلوں کو بھی اچھی طرح سُنائی دیں کے وہ بھی کانپ جائے میں تو ٹھہرا ایک انسان ! نے تو ڈرنا تھا باہر آیا تو مجھے گھر کے پچھلے حصے میں ملی میں دوسرے سائڈ پہ رہتا وہ جگئ بند رہتی ہے سوری بولتا بہت زیادہ ہوں یہ لے پانی پیجیے ۔
وہ ایک دم پاس آکر سائڈ ٹیبل سے پانی کا گلاس اُٹھا کر پکڑانے لگا ہما نے اپنا سر پکڑا ٹھیس ہلکی سی اُٹھی تھی جب تھوڑا سا ہلی
"آپ کا بیلنس بہت خراب ہے تھوڑی پریکٹسٹ کیجیے ۔”
"آپ تھوڑے دیر کے لیں چُپ نہیں ہوسکتے کتنا بولتے ہیں آپ ۔”
وہ پانی کا گھونٹ لیتے ہلکی سے بیزاری سے بولی
"او سوری بس میں بھی شروع ہوجاتا ہوں آپ کو پوچھا ہی نہیں آپ ٹھیک تو ہے نا ۔”
ہما خاموش رہی
"پتا نہیں کس عزاب میں پھنس گئی ہوں عجیب خواب ، عجیب حرکتیں میرا بار بار گرنا بے ہوش ہوجانا عجیب سی طبیعت ہونا ۔”
زُلنین خاموش رہا پھر اسے تھوڑی دور کُرسی پہ بیٹھتے ہوئے بولا
"آج آپ کی ویسے ہی ٹھیک نہیں تھی طبیعت اس لیں شاہد آپ کو چکر آگئے ہوں ۔”
"ہاں یہ بھی میں اب چلتی ہوں !”
وہ اُٹھنے لگی جب اس نے ہاتھ اُٹھا کر روکا
"بیٹھے ابھی آپ کی پیلنس ہیں اوپر سے اتنی ٹھنڈ میں اکیلے جانے دو گا میں چھوڑ دوں گا ۔”
"دیکھیے زُلنین ۔”
"سمجھ جائے ہما ابھی صرف ڈھائی ہوئے ہیں ۔”
"اللّٰلہ ڈھائی ساڑھے تین نانو اُٹھا جاتی ہیں ۔”
"تو بے فکر رہیں ساڑھے تین سے پہلے پہنچا دو گا آئی اشور یو ۔”
وہ دھیمے مسکراہٹ سے کہنے لگا
"پر آپ بھی تو ڈسٹرب ہورہے ہیں ۔”
جاری ہے