???? بلیک روز
???? سمرین شاہ
???? قسط نمبر 1
جسے پا نہیں سکتے
اسُے سوچ کر ہئ خوش ہونا ،عشق ہے ~
رات کا پہر تھا ،میرے قدم جنگل کی طرف بڑھے اس کانٹوں سے بھرے دلدل والے جنگل میں ایک جمگتا ہوا جگنو میری توجہ کا منتظر تھا جب میری نظر اس پر پڑی اور واقی اس کی روشی نے مجھے اپنی طرف کھینچا میں اس روشنی کی تاقب میں آگئے چلنے لگی لیکن چلتے چلتے میرے پاوں نے ریت کی نرمی محسوس کی ،میں نیچے جھکی لیکن وہ ریت نہیں تھیں ،ریت میں پیر دُنھس تو نہیں جاتے تھے وہ آپ کے جسم کو تو نہیں اپنے اندر کھینچتے میرے بھولے پن نے مجھے بعد میں احساس دلایا یہ ریت ہی ہے لیکن یہ عام ریت نہیں یہ ایک دلدل تھیں ،ایک ریگ رواں جو میرے آدھی ٹانگوں کو اپنی لپیٹ میں لیں چکا تھا ،مجھے پھر ہوش آیا اور چیخے میرے حلق سے نکلنے لگی لیکن اس ویرانے میں کون تھا جو میری چیخوں کو سُنتا یہاں تک کے اب میرا آدھا جسم وہ جھکڑ چکا تھا میرے چیخے مدھم ہونے لگی تب کسی نے میرا بازوں زور سے کھینچا میں نے دندھلائی نظروں سے سے دیکھا لیکن مجھے وہ نظر نہیں آیا حیرت کی بات ہے نا وہ ایک فورس تھی جو مجھے اپنی طرف زور سے کھینچ رہی تھی اس فورس نے مجھے زرا سی بھی تکلیف نہیں پہنچائی
کیا تھا اس فورس میں جو مجھے نظر نہیں آرہی تھی لیکن دل کے قریب بھی لگ رہی تھی میں اسی کو ڈھونڈ رہی تھی جب میں نے نیلا آسمان دیکھا اس نیلے آسمان تلے جب میں نے نیچے دیکھا میرے ہر طرف پھول تھے کالے پھول اور اس بلیک روز کے گارڈن میں میں نے اردگرد دیکھا وہاں کوئی نہیں تھا سوائے میرے
پھر ایک کالے چمکادر میرے سامنے نظر آیا
اور اتنی تیزی سے آیا اور میں چیخ پڑئ
????????????????????????
میں تیزی سے اُٹھی ،آندھیرے میں مجھے کچھ نہیں نظر آرہا تھا میرا چہرہ پیسنے سے بھر چکا تھا چہرہ کیا بلکہ پورا جسم میرے پسینے سے بھر گیا
پھر اچانک کسی کی آواز اُبھری
"کوئی بُرا خواب دیکھا ہے ۔”
نانو کی نرم آواز نے میری دل کی دھڑکن نارمل رفتار پہ لائی
"آپ کو کیسے پتا چلا !”
میں اپنے ساتھ بیٹھی رات کی تین بجے کے وقت تسبی پڑھتے ہوئے نانو سے پوچھا
نانو نے اپنی سائڈ کا لیمپ آن کیا اور پھر میں نے انھیں مڑ کر دیکھا وہ سفید ڈوپٹے کے ہالے میں ہمیشہ کی طرح خوبصورت لگ رہی تھی اور ان کے چہرے پہ نرم سی مسکراہٹ تھی
"ہمی !! روز تو ایسے کرتئ ہو تو پھر آج کیوں پوچھ رہی ہو !”
نانو نےپیار سے میرا بازو کھینچا میں کسی نھنی بچی کی طرح اپنی نانو کی آغوش میں آگئی تھیں
وہ پیار سے میرے بال سہلا رہی تھی
"ڈرنا چھوڑ دو ہما ! ”
نانو نے آہستگی سے کہا
"میں کہاں ڈرتی ہوں نانو ! ڈر خود بخود آجاتا ہے !”
نانو میری بچکانہ بات پہ ُکھل کر ہنس پڑی
"میری چندا ڈر پہ قابو بھی تو پایا جاتا ہے ۔”
نانو نے میرے بال سہلاتے ہوئے کہا
"کہہ تو آپ صیح رہی ہے ڈر دو قسم کے ہے ایک جو آپ کو فائدہ دیتی ہے اور ایک آپ کو نقصان بس یہ آپ پر ہے کے آپ نے کون سے والے کو خود پہ حاوی کرنا ہے ۔”
نانو ہنس پڑی
"چلو اچھا ہوا سائیکولجسٹ صاحبہ کا دماغ تو کام کیا ورنہ مجھے لگا پتا نہیں کون جھلی میرے ساتھ پندرہ دن تھی ۔”
نانو نے بڑھ کر میری پیشانی پہ پیار کیا
"جس کی ماں اسے چھوڑ کر چلی جائے نا نانو تو وہ جھلا ہی ہوجاتا ہے ۔”
میری نظر سامنے امی کی تصویر پہ گئی
وہ بلکل میری طرح تھی یا میں ان کی طرح تھئ سمجھ نہیں آرہی کیا کہوں
میری اور امی کے رنگت ، نقش ، میں کوئی فرق نہیں تھا
وہی کالی عام سی آنکھیں ، گہرا سانولہ رنگ پہ عام سے ہی نقوش بس میری ناک بابا پہ گئی تھی کھڑی مغرور انھی کی طرح
امی کے بال کالے لمبے کندھوں تک آتے تھے جبکہ میرے شولڈر بوب تھے بابا کی دوسری بیوی بچوں کے سمیت مجھے لڑکا ہی کہتے تھے بچبن میں تو روتی تھی میں لیکن پھر امی مجھے سمجھاتی کے بابا کا کوئی بیٹا نہیں اور تم مضبوط اور نڈر ہو اس لیے تمھاری لڑکوں جیسی ہمت دیکھ کر وہ یہی کہتے ہیں ،امی کی ہر بات پوزیٹو ہوتی کہی بھی ان کی زبان میں نگیٹوٹی نہیں دیکھی امی کا کہنا تھا کے نگیٹو بزدل لوگ ہوتے ہیں ہر وقت فضول سوچنا بھی شیطان کا کام ہے اس کا کام ہے اسے کرنے دیں اس لیے میں نے بھی فضول سوچنا چھوڑ دیا میں بزدل تھوڑی تھی میں تو مما کا بیٹا تھا ان کا سہارہ بابا ان کے ساتھ نہیں ہے تو کیا ہوا میں تو تھیں لیکن امی مجھے اب اکیلے چھوڑ گئی نانو کے پاس انھوں نے مرنے سے پہلے بھی کہا کے میرا بیٹا اب نانو کا سہارہ بنے گا نانو کا خیال رکھے گا اور بابا سے بھی نہیں لڑیں گا ہاں بابا سے میں نے لڑنا شروع کردیا تھا کیونکہ وہ مما کو تنگ کرتے تھے انھیں کہتے کے پاکستان اپنے مما کے ساتھ واپس چلی جاو ان کی بیوی تنگ ہوتی ہے اور میں ان کی بیوی کے اس خواہش پہ تپ جاتی یہ کیسے خواہش ہوئی بھلا
پہلے خواہش تھی کے وہ مما کو ڈائیورس دیں دے مما نے چُپ کر کے مان بھی لی حلانکہ نانو نے اپنی قسم بھی دی تھی لیکن ماما کا دماغ واقی خراب ہوگیا تھا جو کسی کی ایک نہ سُنی بابا نے کہا کے وہ آرام سے ان کے گھر رہ سکتی ہے وہ انھیں پریشان نہیں کریں گئے یہ کہہ تو دیا تھا انھوں نے
لیکن نہ کرنے کے بجائے مزید کرنے لگے بابا نے آصل میں گھر ماما کے نام کیا تھا اور اب اکر کہنے لگے وہ گھر ان کی دوسری بیوی کے نام کردیں ان کی خواہش ہے ماما نے پھر چُپ چاپ کر کے نام کر بھی دیا بابا نے کہا وہ پھر بھی رہ سکتی ہیں ماما مان گئی
کھبی کھبار لگتا کے ماما کوئی روبورٹ ہے جو بابا کہتے ہیں وہ سُن لیتی ہے پھر اس طرح مزید ڈیمانڈ پڑھتی گئی آخر میں جو کچھ میرے نام تھا وہ مانگنے لگے میری امی ڈٹ گئی لیکن یہ ڈٹنا مہنگا پڑ گیا اور بابا نے گھر
چھوڑنے کا کہہ دیا امی چُپ اس لیے تھی کے کلیفورنیا میں رہائش مہنگی تھی وہ چاہتی تھی کے بابا جو خرچہ دیں رہے ہیں اس سے میری پڑھائی اور پرورش ان کے بچوں کے برابر ہی ہو اور واقی ایسا ہی ہوا تھا لیکن شاہد بابا کی بیوی کو میرے اچھے نمبرز ہضم نہیں تھے شروع تک چھوٹی معامولی ڈیمانڈ کرتی لیکن جب سے میرا آڈمیشن سٹنفورڈ میں سائیکولجی کے لیے ہوا تو ان کے دماغ ہی آوٹ ہوگیا حلانکہ میرا آڈمیشن سکولرشپ پہ ہوا تھا لیکن وہ سمجھی سارا خرچہ بابا نے کیا ہے ہنو ! بابا نے جیسے کرنا تھا ،خیر تو ڈیمانڈ پر ممی نے گھر دینے سے انکار کردیا جب تک میری شادی نہیں ہوجاتی لیکن بابا کو ایک بار جب ان کی بیوی کانوں میں بات ڈال دیں وہ شروع ہوجاتی ہے
"ہما! جاو بیٹا وضو کرلو نماز کا وقت ہوگیا ہے ۔”
نانو کی آواز نے میری سوچوں کی داخل اندازی کی ابھی تو ابا کی سو بُرایاں کرنئ تھیں لیکن شاہد اللّٰلہ تعالی بھی نہیں چاہتے کے میں بابا کی شان میں گستاخی کرو ”
"جی نانو ! ”
میں منہ بسورتے ہوئے اُٹھ پڑی
????????????????????????????
"میرے خیال میں اب شفق نہیں رہی تو اب آپ لوگوں کا یہاں رہنے کا کوئی جواز نہیں ہے ۔”
میں جو اپنی نانو کے لیے سوپ لیکر جارہی تھی ڈراینگ روم میں بابا کی آواز سُنتے ہوئے رُکی یہ کب آئے !
"ہما تمھاری بیٹی ہے ریحان ! اس کا تو سوچو ابھی اس کو ڈگری نہیں ملی ابھی ایک سال ہوا ہے تین سال رہتے ہیں اوپر سے اس کی شادی بھی کرنی ہے ۔”
"وہ سب میں نہیں جانتا آپ پاکستان اپنے گھر کیوں نہیں چلی جاتی اس کی بھی شادی وہاں کروادیں ویسے بھی اتنا لڑکیوں کا پڑھنا اچھا نہیں ہے خراب ہوتی ہے ۔”
اس سے آگئے مجھ سے برداشت نہیں ہوا میں اندر داخل ہوئی
"تعلیم سے لڑکیاں برباد نہیں ہوتی ریحان صاحب ! بلکہ بے جا لاڈ سے خراب ہوتی ہے اور آپ کی بیٹیاں ہوہی ہے میں نہیں ۔”
میں تیزی سے کہتے ہوئے ان کے سامنے آئی
"ہما!”
نانو کی تنبیہ آواز آئی
"یہ تربیت کی ہے شفق نے باپ سے زبان چلائےاور اپنے باپ کو نام سے پکارے ۔”
بابا کی آنکھوں میں سُرخی آگئی جبکہ چہرہ غصے سے لال ہوگیا
"ابھی تو میں نے کچھ نہیں کہا ریحان صاحب
اور انسان اپنی عزت خود کرواتا ہے میری ماں کی تربیت پہ انگلی نہ ہی اُٹھائے تو بہتر ہے ۔”
"ہما! یہ تم کس لہجے میں اپنے بابا سے بات کررہی ہو ۔”
"آپ تو رہنے ہی دیں نانو اور کیوں ان کے سامنے التجا کررہی ہے اتنا سب کچھ کردیا اس شخص نے اور آپ منتوں ترلوں میں لگی ہے امی کی زندگی انھوں نے برباد کردیں یہاں تک کےان کو ختم کردیا۔”
میں نے چیختے ہوئے کہا
بابا تیزی سے اُٹھے
"میرے گھر میں مجھ سے زبان چلا رہی ہو شرم نہیں آتی اور میں نے کب مارا ہے اسے ہارٹ اٹیک ہوا تھا مجھے الزام نہیں دیں سکتی ۔”
بابا بھی میری طرح چیخے
"ہما ! اپنے باپ سے کس لہجے میں بات کررہی ہو سوری بولو !”
نانو غصے سے بولی جبکہ میں ٹرے سامنے رکھتے ہوئے دل میں ایک مضبوط ارادہ بنا کر بولی
"سوری نانو ! لیکن میں انھیں سوری نہیں کہو گی اینڈ فائن ! آپ کو یہ اعتراض ہے نا کے میں آپ کے گھر میں بلکہ اس ملک میں رہ رہی ہوں کوئی مسئلہ ہے ہی نہیں میں اور نانو اگلے ہفتے پاکستان کے لیے روانہ ہوجائیں گئے اور آپ کو اپنی شکل بھی نہیں دکھائے گئے ۔”
میں کہہ کر تیزی سے بھاگی
کیونکہ میں نہیں چاہتی تھی کے میرے آنسو کوئی دیکھے کیونکہ لڑکے نہیں روتے اور میں مما کا بیٹا ہوں
جاری ہے

جواب دیں
تبصرہ کرنے سے پہلے آپ کا لاگ ان ہونا ضروری ہے۔