پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

باطن تحریر فریال خان حصہ اول ارمان اپنی فل س…

???? باطن
???? تحریر فریال خان

حصہ اول ????

ارمان اپنی فل سپیڈ سے بھاگتا ہوا کلاس روم کی جانب جارہا تھا۔اور مسلسل دل میں دعا کررہا تھا کہ کاش سر بہروز ابھی کلاس میں نا آئے ہوں۔ارمان بھاگتا ہوا کلاس کے باہر پہنچا۔اور دیوار کے ساتھ لگ کر ہلکے سے کلاس میں جھانکا۔اور اسکا دل دھک سے رہ گیا۔کیوں کہ سر بہروز اپنی ٹیبل پر کوئی رجسٹر کھولے بیٹھے تھے۔ارمان کو کلاس میں جھانکتے ہوئے آرزو نے دیکھ لیا تھا۔ارمان نے آنکھوں ہی آنکھوں میں آرزو سے مدد مانگی۔کہ تب ہی آرزو نے آنکھوں سے "اوکے” کا اشارہ کیا۔اور پوری قوت سے بہروز سر کی دائیں جانب دیکھ کر اشارہ کرتے ہوئے چیخ ماری۔سر کے ساتھ ساتھ پوری کلاس ہی ہل گئی۔اور آرزو کے ہاتھ کے تعقب میں دیکھنے لگی۔بس یہ چند سیکنڈز ہی ارمان کیلئے غنیمت تھے۔کیونکہ کلاس کا گیٹ سر بہروز کی بائیں جانب تھا۔اور اس وقت وہ آرزو کے چلانے کی وجہ سے دائیں جانب دیکھ رہے تھے۔ارمان چھلاوے کی طرح کلاس میں آیا۔اور فٹافٹ اپنی جگہ پر بیٹھ گیا۔
"کیا ہوا ؟ کیوں چیخی آپ؟۔سر نے اس جانب کچھ نا پاکر آرزو سے پوچھا۔
"سر وہ دیکھیں ، چھپکلی کا بچہ”۔آرزو نے دوبارہ اسی جانب اشارہ کرتے ہوئے بتایا۔
"وہاٹ نونسینس ! اب دوبارہ آپ نے ایسی حرکت کی ، تو آپ کو کلاس سے باہر نکال دیا جائے گا، انڈرسٹنڈ !۔سر بہروز نے سختی سے کہا۔
"یس سر”۔آرزو نے کہا۔سر بہروز نے دوبارہ رجسٹر کھول لیا۔آرزو نے اپنے برابر والی لائن میں بیٹھے ارمان کی جانب دیکھا۔جو اسے ہی دیکھ رہا تھا۔ارمان نے اسے سینے پر ہاتھ رکھ کر
"تھینک یو” کہا۔جواب میں آرزو نے اسے گھور کا اشارے سے کہا کہ
"تو کینٹین میں مل ذرا”۔ارمان نے "اوکے” میں سر ہلادیا۔اور پھر دونوں سیریس ہوکر پڑھنے لگے۔
*******
"اوہ گاڈ ! تھینکس یار ، آج تو نے پھر بچالیا”۔ارمان نے برگر کی پلیٹ ٹیبل پر رکھتے ہوئے کرسی کھینچ کر بیٹھتے ہوئے کہا۔
"تو تم مرنے والے کام ہی کیوں کرتے ہو؟۔آرزو نے پلیٹ اپنی جانب کھینچتے ہوئے کہا۔
"ارے یار ، بائیک پنکچر ہوگئی تھی، اس لئے لیٹ ہوگیا”۔ارمان نے بتایا۔
"چل اب رہنے دے ، پتہ ہے مجھے سب ، رات بھر جاگ کر فیس بک یا واٹس ایپ پر لگا ہوا ہوگا ، اور صبح دیر سے اٹھا ہوگا، اور اب یہ بائیک کا بہانہ بنا رہا ہے”۔آرزو نے برگر کی بائیٹ لے کر کہا۔
"جی نہیں ، ہر کسی کو اپنی طرح سمجھا ہے کیا، سچ میں میری بائیک پنکچر ہوگئی تھی”۔ارمان نے کہا۔کہ تب ہی اسے ۔عظمی ٰ۔فاطمہ۔ مریم ۔نادیہ ۔عماد۔ صارم اور وقار بھی ان لوگوں کی جانب ہی آتے ہوئے دکھائی دیے۔
"اوہ ہو ! بھئی پارٹی وارٹی چل رہی ہے ، اور وہ بھی اکیلے اکیلے”۔وقار نے کرسی کھینچ کر بیٹھتے ہوئے کہا۔باقی سب بھی بیٹھ گئے۔
"لو آگئے بھیکاری”۔ارمان نے ان لوگوں کو دیکھ کر کہا۔
"اچھا ! ہم بھیکاری ہیں ، تو بڑی سلطنتوں کا شہنشا چل رہا ہے”۔عماد نے کہا۔
"بھئی ہم لوگ سچ میں بھیکاری ہی تو ہیں ، اللّه کے دربار میں ، بس اللّه پاک ہم بھیکاریوں کے کشکول میں اپنی رحمت کے خزانوں میں سے چند سکے ڈال دے ، ہمارے لئے یہی بہت ہے”۔فاطمہ نے کہا۔
"ایک تو یہ پھر شروع ہوگئی ، یار دیکھو اسکو آف کرنے کا بٹن کہاں ہے”۔صارم نے کہا۔
"یہ رہا ، مل گیا ، دبا دوں؟۔عظمیٰ نے فاطمہ کا گلا پکڑتے ہوئے بولا۔
"اوئے نہیں نہیں ، اسکا باجا بند ہوگیا ، تو میں اپنی برات کا بینڈ باجا کس کے گھر لے کر جاؤں گا!۔وقار نے مصنوئی پریشانی سے کہا۔فاطمہ نے اپنے ہاتھ میں پکڑا پین وقار کو کھینچ کر مارا۔جبکہ باقی سب نے "اوہ ہو” کرکے ہوٹنگ شروع کردی تھی۔سب ہی جانتے تھے کہ وقار فاطمہ میں دلچسپی لیتا ہے۔
"ویسے یار اچانک سے کیا چیخ ماری تھی تم نے آرزو ، کچھ دیر کیلئے تو ہم لوگ بھی حیران ہوگئے تھے”۔نادیہ نے کہا۔
"ہاں وہ تو جب ارمان پر نظر پڑی تو سارا معملا سمجھ میں آگیا”۔مریم نے مزید کہا۔
"آج پھر کیوں لیٹ ہوگئے تھے تم؟۔صارم نے پوچھا۔
"یار بائیک پنکچر ہوگئی تھی ، اس لئے”۔ارمان نے بتایا۔
"یار کتنی بری بات ہے”۔عظمیٰ نے اچانک کہا۔
"کیا ہوا ؟۔فاطمہ نے پوچھا۔
"ہم لوگ کینٹین میں بیٹھے ہوئے ہیں ، اور کچھ کھا بھی نہیں رہے ، باہوت نا انصافی ہے”۔عظمیٰ نے بتاتے ہوئے آخر میں گبر سنگھ کی نقل اتاری۔
"کھا تو رہے ہیں ، ایک دوسرے کا دماغ”۔نادیہ نے کہا۔
"واہ ! حیرت ہے ، ایک چیز نہیں ہے پھر بھی کھا رہے ہیں ، کتنے ٹیلینٹڈ ہیں ہم لوگ یار”۔آرزو نے کہا۔
"یار جاؤ ناں ، کوئی کچھ کھانے کیلئے لے کر آؤ”۔مریم نے کہا۔
"کیا کھائیں گی آپ ! بتائیں ، میں ابھی لاتا ہوں”۔عماد نے مریم کے قریب جھکتے ہوئے پوچھا۔وقار نے گلا کھنکھار کر دونوں کو چھیڑا۔
"جو بھی منگاؤ آٹھ منگانا”۔صارم نے کہا۔
"کیوں آٹھ کیوں ؟۔عماد نے پوچھا۔
"ایک تو تم مریم کے لئے لاؤ گے ہی ، باقی تمہیں ملا کر ہم آٹھ لوگ ہیں ناں، دیکھا تمہارا بھی خیال ہے مجھے ، ایسی بات نہیں ہے "۔صارم نے کیلکولیشن کرواتے ہوئے کہا۔
"یار تم لوگوں کی جب تک یہ بونگیاں ختم ہوں گی ناں ، اگلا پیریڈ شروع ہوجائے گا، اب جلدی کوئی چلے بھی جاؤ”۔ارمان نے کہا۔اور وقار اور عماد اٹھ کر سب کیلئے کچھ لینے چلے گئے۔
*******
یہ سب فائنل ایئر کے سٹوڈنٹس تھے۔اور جب سے ان لوگوں نے کالج جوائن کیا تھا تب سے سب ساتھ تھے۔اس لئے ان لوگوں میں بہت انڈرسٹنڈنگ تھی۔اور انکے گروپ کو پورا کالج جانتا تھا۔یہاں تک کہ ٹیچرز بھی۔ان کے گروپ کا نام "Cadena Group” تھا۔”Cadena” ایسپینیش زبان میں زنجیر کو کہتے ہیں۔اور یہ لوگ ایک زنجیر کی طرح ہی ساتھ ساتھ رہتے تھے۔اسی لئے ان لوگوں نے مل کر اپنے گروپ کا یہ نام رکھا تھا۔اور اگر کبھی کسی دوسرے نئے آنے والے سٹوڈنٹ کو پڑھائی میں کچھ ہیلپ کی ضرورت ہوتی تو ٹیچرز انکے گروپ کی ہی زمیداری لگاتے تھے۔اور یہ لوگ اسے باخوبی پورا بھی کرتے تھے۔کیونکہ یہ لوگ موج مستی کے ساتھ ساتھ سنجیدہ ہوکر پڑھتے بھی تھے۔اور ان سب میں بس وقار فاطمہ میں دلچسپی لیتا تھااور عماد مریم میں۔باقی کسی کا ایسا کوئی چکر نہیں تھا۔سب بہت اچھے دوست تھے۔اور اکثر ان لوگوں کا ایک دوسرے کے گھر آنا جانا بھی رہتا تھا۔یہ لوگ نا تو بہت ہائی کلاس سے تعلق رکھتے تھے۔اور نا ہی بہت لوئر کلاس۔یہ سب درمیانی طبقے کے یعنی مڈل کلاس لوگ تھے۔
*******
اگلے دن ارمان وقت پر کلاس میں سر بہروز سے پہلے موجود تھا۔اور اسے ایسا لگ رہا تھا جیسے اس نے آدھا شہر فتح کرلیا ہو۔کیونکہ دنیا تو وہ خواب میں بھی فتح نہیں کرسکتا تھا۔
"اوئے ! یہ نیا پیس کون ہے؟۔عماد نے پیچھے سے ارمان کے کان میں سرگوشی کی۔
"کونسا پیس؟۔ارمان نے یہاں وہاں دیکھ کر پوچھا۔
"ابے وہ جو تیرے سامنے بیٹھا ہے ، پنک پینتھر”۔عماد نے ارمان کے سامنے پنک شرٹ میں بیٹھے ایک لڑکے کی جانب اشارہ کیا۔
"ہوگا کوئی نیا سٹوڈنٹ، ہمیں کیا”۔ارمان نے لاپرواہی سے کہا۔
"ابے پر سال کے بیچ میں نیا سٹوڈنٹ کیسے؟۔عماد نے کہا۔اس سے پہلے کہ ارمان اپنے اسکیل کا نشان عماد کے گال پر پرنٹ کرتا۔سر بہروز کلاس میں داخل ہوئے۔اور سب اپنی اپنی جگہ معصوم بن کر بیٹھ گئے۔کے ان کے آگے نومولود بچہ بھی کیا معصوم ہوگا۔سر نے اپنا رجسٹر ٹیبل پر رکھ اور اسی "پنک پینتھر” کو اشارہ کرکے اپنی جانب بلایا۔اور پیچھے والی لائن سے بھی ایک لڑکے کو اشارہ کرکے بلایا۔ وہ لڑکا اٹھ کر انکے بائیں جانب آکر کھڑا ہوگیا۔اور پنک پینتھر انکے دائیں جانب آکر کھڑاہوگیا۔
"اس نئے پیس کو نہیں دیکھا تھا تو نے؟۔ارمان نے مڑ کر عماد سے کہا۔اور عماد نے لاعلمی سے کاندھے اچکا دیے۔
"اٹینشن کلاس”۔سر بہروز نے پوری کلاس کو اپنی جانب متوجہ کیا۔
"ابے اٹینشن تو ہیں ، اب کیا جان لیں گے”۔صارم نے وقار کے کان میں سرگوشی کی۔اور وقار نے اسے کونی مار کر چپ رہنے کا کہا۔
"یہ ہیں ہماری کلاس کے نئے سٹوڈنٹ مسٹر جنید انصاری، یہ کچھ پرسنل ایشوز کی وجہ سے دوسرے کالج سے مائگریٹ کرکے یہاں آئے ہیں”۔بہروز سر نے پنک پینتھر کا تعارف کرایا۔
"اور یہ ہیں اسامہ نوید ، یہ بھی کچھ ذاتی معملات کی وجہ سے مائگریٹ کر کے یہاں آئے ہیں”۔بہروز سر نے دوسرے لڑکے کا تعارف کرایا۔
"کیونکہ آپ لوگوں کی پڑھائی شروع ہوکر اب کافی آگے بھی نکل گئی ہے ، اور یہ ابھی یہاں آئے ہیں ، اس لئے اب آپ لوگوں کی زمیداری ہے کہ ان کو پچھلی ساری پڑھائی کوور کرنے میں ہیلپ کریں ، اور خاص طور پر یہ زمیداری "Cadena Group” کی ہے، ٹھیک ہے!۔بہروز سر نے کہتے ہوئے آخر میں ان لوگوں سے تائید چاہی۔اور سب نے اثبات میں سر ہلادیا۔
"آپ لوگ جاکر واپس اپنی جگہ پر بیٹھ سکتے ہیں اب”۔بہروز سر نے کہا۔اور دونوں سرہلاتے ہوئے واپس اپنی جگہ پر آکر بیٹھ گئے۔اور پورا "Cadena Group” وقفے وقفے سے نظروں ہی نظروں میں انکا ایکسرے کرنے لگا۔
*******
"السلام و علیکم”۔جنید نے ان لوگوں کے قریب آتے ہوئے کہا۔یہ لوگ کینٹین میں اپنی مخصوص جگہ پر بیٹھے ہوئے تھے۔
"وعلیکم السلام”۔سب نے یک زبان جواب دیا۔
"اگر آپ لوگ برا نا مانیں ! تو کیا میں بھی آپ لوگوں کے ساتھ یہاں بیٹھ سکتا ہوں؟۔جنید نے پوچھا۔
"جی جی ضرور”۔صارم نے کہا۔اور جنید ایک کرسی کھینچ کر بیٹھ گیا۔
"سر تو آپ لوگوں کو میرے بارے میں بتاہی چکے ہیں، تو بس اسی سلسلے میں کچھ مدد چاہیے مجھے آپ لوگوں سے”۔جنید نے کہا۔
"جی بتائیں ، کیا مدد کرسکتے ہیں ہم آپکی؟۔نادیہ نے پوچھا۔جنید بتانے لگا کہ اسے کس سبجیکٹ میں کیا مسلہ ہورہا ہے۔اور ارمان ، وقار اور عماد گہری نظروں سے اسکا جائزہ لینے لگے۔شکل سے تو ویسے یہ بہت سیدھا سادہ تھا۔اور باتوں سے بھی سلجھا ہوا ہی لگ رہا تھا۔پھر کافی دیر وہ ان لوگوں کے ساتھ بیٹھا رہا۔پھر ان لوگوں نے بھی اسے اپنے اپنے بارے میں بتایا۔
"ہیلو فرینڈز!۔اسامہ نے بھی ان لوگوں کے قریب آتے ہوئے کہا۔
"کیا میں بھی آپ لوگوں کو جوائن کرسکتا ہوں؟۔اسامہ نے پوچھا۔
"جی ضرور”۔عظمیٰ نے کہا۔اور اسامہ بھی ایک کرسی کھینچ کر بیٹھ گیا۔
"میرے بارے میں تو آپ لوگوں کو پتہ ہے ، کچھ اپنے بارے میں بھی بتائیں آپ لوگ”۔اسامہ نے کہا۔سب لوگ اپنے اپنے بارے میں بتانے لگے۔اور ارمان ، عماد اور وقار اسکا بھی نظروں سے پوسٹ مارٹم کررہے تھے۔یہ لڑکا انہیں حلیے اور باتوں سے اتنا اچھا نہیں لگا۔اور لڑکیوں سے تو کچھ زیادہ ہی فری ہورہا تھا۔پھر تھوڑی دیر میں اگلا پیریڈ شروع ہونے پر سب کلاس کی جانب چل دیے۔
*******
رات کے دس بج رہے تھے۔اور وقار ، صارم اور عماد کچھ نوٹس ڈسکس کرنے کیلئے ارمان کے گھر آئے ہوئے تھے۔اور اس وقت اسکے کمرے میں بیٹھے ہوئے تھے۔
"یار میں نے محسوس کیا ہے ، کہ ایک ہفتہ ہوگیا ہے اسامہ کو ہمارا گروپ جوائن کئے ہوئے ، پر تم لوگ اسامہ کے ساتھ کچھ اچھا برتاؤ نہیں کرتے”۔صارم نے کہا۔
"کیا مطلب ؟۔وقار نے پوچھا۔
"مطلب جیسے ہم لوگ باتیں کرتے ہیں ، ایسے ہی اس سے بھی بات کیا کرو یار”۔صارم نے کہا۔
"ہم لوگ اس سے بھی ایسے ہی بات کرتے ہیں ، اب کیا گودوں میں کھیلائیں اسے؟۔ارمان نے تپ کر کہا۔
"نہیں یار ، میرا مطلب تھوڑا مسکرا کر بات کرلیا کرو یار”۔صارم نے کہا۔
"تو اتنی وکالت کیوں کررہا ہے اس "جانی براوو” کی؟۔عماد نے پوچھا۔عماد نے پہلے دن سے ہی اسامہ کا نام تھوڑی فلرڑی طبیعت کی وجہ سے کارٹون نیٹ ورک کے مہشور کارٹون کیرکٹر "Johnny Bravo” کے نام پر رکھ دیا تھا۔
"وکالت نہیں کررہا ، ایک بات کہہ رہا ہوں ، وہ کتنے اچھے سے ملتا ہے ہم سب سے ، اور تم لوگ ہو کہ اتنا ٹکہ سا جواب دیتے ہو اسکی ہر بات کا”۔صارم نے کہا۔
"ہاں ، اور لڑکیوں سے تو کچھ زیادہ ہی اچھے سے ملتا ہے”۔وقار نے طنز مارا۔
"یار جنید بھی تو اسامہ کے ساتھ ہی آیا ہے ہمارے گروپ میں ، اس سے تو تم لوگوں کا رویہ ٹھیک ہے”۔صارم نے کہا۔
"ابے اس "جانی براوو” اور "پنک پنتھر” میں بہت فرق ہے، وہ پنک پنتھر تو بہت سیدھا سادہ بچہ ہے”۔عماد نے کہا۔عماد نے جنید کا نام پہلے ہی دن سے پنک شرٹ کی وجہ سے پنک پینتھر رکھ دیا تھا۔اور جنید زیادہ تر پنک شرٹ ہی پہنتا تھا۔
"اب یار ہر کسی کا اپنا اپنا نیچر ہوتا ہے ، پر ہمیں سب کے ساتھ برابر کا سلوک کرنا چاہئے”۔صارم نے کہا۔
"لگتا ہے اس نے فاطمہ کا جھوٹا پی لیا ہے ، تب ہی اسکے جیسی "نصیحت آمیز” باتیں کررہا ہے”۔عماد نے مذاق اڑایا۔
"ابے یار ، تم لوگ یہاں نوٹس ڈسکس کرنے آئے تھے ، یا عورتوں کی طرح اِسکی اُسکی برائی کرنے؟۔ارمان نے کہا۔
"ابے یار نوٹس ہی ڈسکس کرنے آئے تھے ، وہ تو یہ مولوی صاحب نے بیچ میں تبلیغ شروع کردی تھی”۔عماد نے صارم کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا۔پھر چاروں نے سیریس ہوکر تھوڑی دیر پڑھائی کے معملات ڈسکس کئے۔اور تھوڑی دیر میں اپنے اپنے گھر چلے گئے۔
************
"ہائے گرلز”۔اسامہ نے قریب آتے ہوئے کہا۔”Cadena Group” کی پانچوں لڑکیاں اس وقت لائبریری میں بیٹھی ہوئی تھیں۔کہ تب ہی اسامہ بھی ان کے ساتھ آکر بیٹھ گیا۔
"کیا کررہی ہو تم لوگ؟۔اسامہ نے پوچھا۔
"مچھلیاں پکڑ رہے ہیں ، آپ بھی پکڑیں گے؟۔نادیہ نے اپنی ناگواری چھپاتے ہوئے کہا۔نادیہ کو بھی یہ ایک آنکھ نہیں بھاتا تھا۔
"ہاہاہا…گڈ جوک”۔اسامہ پر نادیہ کے طنز کا کوئی اثر نہیں ہوا۔
"ویسے آپ یہاں کیا کرنے آئے تھے؟۔مریم نے پوچھا۔
"جی آیا تو میں یہاں گھوڑ سواری کرنے تھا، پر کچھ لوگوں کو مچھلیاں پکڑتے ہوئے دیکھا تو ان کے پاس آگیا”۔اسامہ نے نادیہ کی جانب دیکھتے ہوئے مریم کو جواب دیا۔نادیہ سمجھ گئی کہ یہ اسی پر طنز مار رہا ہے۔
"ارے ہمارا مطلب کہ آپ بھی یہاں کچھ پڑھنے آئے تھے یا کسی کو ڈھونڈ رہے تھے؟۔آرزو نے وضاحت کی۔
"بس تم لوگوں کو ہی ڈھونڈ رہا تھا”۔اسامہ نے بتایا۔
"کیوں ! خیریت؟۔فاطمہ نے پوچھا۔
"ایسے ہی ، ضروری ہے کہ کوئی کام ہو تو ہم تب ہی ملیں ، خیر باقی بوائز کہاں ہیں؟۔اسامہ نے کہتے ہوئے پوچھا۔
"وہ لوگ بھی یہاں ہی کہیں ہوں گے”۔مریم نے کہا۔
"آپ باہر جاکر دیکھ لیں ، کیا پتہ وہ لوگ گرونڈ میں بیٹھیں ہوں”۔نادیہ نے کہا۔
"پہلی بات تو یہ کہ تم مجھے آپ نہیں بولا کرو ، ہم لوگ دوست ہیں ، تو دوستوں کی طرح تم ہی بولا کرو ، اور دوسری بات کہ تمہیں مجھے یہاں سے بھگانے کی اتنی جلدی کیوں ہے؟۔اسامہ نے کہا۔نادیہ نے کوئی جواب نہیں دیا۔اور واپس کتاب پر جھک گئی۔
"ایسا کرتے ہیں ہم سب ہی باہر چلتے ہیں ، ابھی اگر لائبریلین نے ہمیں باتیں کرتے ہوئے دیکھ لیا تو ڈانٹ پڑے گی”۔آرزو نے کہا۔اور سب ہی اثبات میں سر ہلاکر باہر جانے کیلئے کھڑے ہوگئے۔
جاری ہے