پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

ایک پراپرٹی ڈیلر نے اخبار میں اشتہار پڑھا مکان برا…

ایک پراپرٹی ڈیلر نے اخبار میں اشتہار پڑھا مکان براۓ فروخت اس نے مکان کا وزیٹ کیا اور ھمرا اس پارٹی کو لے کر گیا جو مطلوبہ مکان خریدنا چاہتی تھی جیسے ھی یہ لوگ اس گھر کے دروازے پر پہنچے ایک عمر رسیدہ بزرگ نے انھیں اندر آنے کی دعوت دی اور ڈرائنگ روم میں بیٹھنے کا کہا کچھ دیر بعد ایک عمر رسیدہ خاتون خانہ چاۓ کی ٹرالی ٹیبل سجاۓ ھوۓ ان لوگوں کی طرف آ رھی تھی جس پر چاۓ کے علاوہ گاجر کا حلوہ ،نمکو ،بسکٹ اور کچھ مٹھائی رکھی ہوئی تھی.

وہ دونوں میاں بیوی ہمارے سامنے بیٹھ گئے اور ھمیں چاۓ نوش کرنے کی اجازت دینے لگے میں نے ان سے کہا ھماری آج پہلی ملاقات ہے اور ھم مکان کی بات چیت کرنے آے ھیں اور آپ نے اتنا تکلف کیوں کیا ؟

بابا جی نے دھیمے سے لہجے میں کہا بیٹا آپ چاۓ نوش فرمائیں مکان کی بات بعد میں هوتی رھے گی ھم سب لوگ چاۓ سے لطف اندوز ہوتے رھے اور ساتھ کچھ گفتگو کرتے رھے کچھ دیر بعد چاۓ وغیرہ پی کر میں نے بابا جی سے پوچھا آپ مکان کی بات کریں یہ مکان آپ کتنے میں دیں گے ؟ تو بابا جی نے کہا مکان کی قیمت پچاس لاکھ روپے ہے میں خیران هو کر بولا بابا جی آپ کا مکان تو تیس لاکھ روپے کا بھی نہیں اور آپ پچاس لاکھ مانگ رھے ھیں ؟

خیرت کی بات ہے آپ نے ھمیں چاۓ پلا کر ھم پر احسان کیا ہے اور مکان کی قیمت بھی بہت زیادہ مانگی ہے لہٰذا ھمارا سودا نہیں هو سکتا تو بابا جی نے کہا کوئی بات نہیں یہ کھانا پینا انسان اپنے نصیب کا کھاتا ہے ۔ خیر ھم دو تین گھنٹے وہاں گزار کر خالی ھاتھ واپس لوٹ آے ۔

تین مہینے بعد میں نے اخبار میں پھر سے اسی مکان کی فروخت کا اشتہار پڑھا اور تعجب ھوا کے ابھی تک بابا جی کا مکان نہیں بکا دوبارہ رابطہ کرنے کے لئیے ایک دوسری پارٹی کو ساتھ لے کر بابا جی کا مکان دیکھنے چلا گیا جیسے ھی دروازہ کھٹکھٹایا تو بابا جی نے پر تپاک طریقے سے اندر آنے کی دعوت دی اور ھمیں ڈرائنگ روم میں بٹھایا اور کچھ دیر بعد وھی خاتون خانہ چاۓ کی ٹرالی ٹیبل لے کر ھماری طرف آ رھی تھی.

میں نے بے ساختہ لہجے میں کہا بابا جی آپ اتنا تکلف کیوں کرتے ھیں آپ مکان کتنے میں بیچنا چاھتے ھیں بابا جی نے کہا آپ چاۓ نوش فرمائیں مکان کی بات بعد میں کرتے ھیں ۔ پہلے کی مرتبہ اس بار بھی چاۓ وغیرہ پینے بعد کچھ گفتگو ھوئی اور بابا جی سے مکان کی بات کرنا چاہی تو بابا جی نے پھر پچاس لاکھ کی ڈیمانڈ کر دی مجھے غصہ بھی آیا اور خیرت بھی ہوئی کے یہ بابا جی دماغی مریض لگتے ھیں ھم نے اجازت طلب کی اور وہاں سے واپس آ گئے ۔

اس بات کو کافی ماہ گزر گئے میرا ایک دوست جو پراپرٹی ڈیلر تھا اس کا مجھے فون آیا اور اس نے کہا ایک مکان مل رھا ہے کافی سستا ہے اگر ارادہ ہے تو چلو ساتھ تمہیں مکان دکھا دوں میں نے کہا چلو چلتے ھیں جب میں اس کے ساتھ گیا تو وہ ووھی مکان تھا جو بابا جی کا تھا میں نے اپنے دوست کو ہنستے ھوے بتایا یہ بابا جی کا مکان ہے اور وہ بابا جی پاگل ھیں شاید پھر میں نے اپنے دوست کو پچھلے دونوں واقعیات سناۓ تو اس دوست نے کہا اس بات میں کچھ نہ کچھ راز تو ضرور ہے چلو پتا کرتے ھیں.

ھم نے دروازہ کھٹکھٹایا تو بابا جی کی نظر مجھ پر پڑی انہوں نے مجھے گلے سے لگایا اور پہلے کی مرتبہ اس بار بھی اندر آنے کی دعوت دی اور ڈرائنگ روم میں ھمیں لے گئے کچھ دیر بعد ووھی خاتون چاۓ کی ٹرالی ٹیبل ھماری طرف لاتی ہوئی دکھائی دیں بابا جی نے ھمیں چاۓ نوش کرنے کا کہا ۔ میرے دوست نے کہا بابا جی آج ھم چاۓ تب تک نہیں پئیں گے جب تک آپ ھمیں یہ نہیں بتاتے کے آپ مکان کی فروخت کا اشتہار دیتے رہتے ھیں لیکن مکان فروخت نہیں کرتے اور جو مکان خریدنے آتا ہے اس کی تواضح کر کے اسے بھیج دیتے ھیں آخر ماجرا کیا ہے ؟

یہ بات سن کر بابا جی نے اپنی بیوی کی طرف دیکھا اور اداسی والی نگاہوں سے میری طرف پلٹے اور کہا ھم نے مکان نہیں بیچنا ھم صرف یہ چاھتے ھیں کے ہمارے گھر کوئی آتا جاتا رھے ھم کسی سے بات چیت کرتے رہیں اور کوئی ھم سے باتیں کرے ھم بوڑھے ھیں لا چار ھیں ھمارے 3 بیٹے ھیں جنھیں ھم نے اچھی تعلیم دلوائی وہ ملک سے باھر ھیں لیکن ہمارے لئیے نہ ہونے کے برابر ھیں .

ھم اکیلے پن کی وجہ سے اپنے آپ کو اس گھر کی دیواروں کو دیکھ دیکھ کر اکتا گئے ھیں اس لئیے ھم نے سوچا ھم اپنی اس اداسی کو لوگوں کی تواضح سے ختم کریں ان کی باتیں سن کر میرا دل پسیج گیا اور میں سوچا بڑھاپا اور اکیلا پن ان دونوں چیزوں کے ساتھ زندگی کس قدر کٹھن ہے بابا جی نے کہا بیٹا دنیا کی ضرورتوں کو پورا کرنے کے لئیے سب کچھ پاس ہے لیکن بڑھاپے میں اولاد کا سہارا ہی ساتھ دیتا ہے ۔