پیر • 5 اکتوبر 2026ء

✦ منتخب غزلیں

اک بار پھر سنو ذرا سجاد سرورنیازی …. آپ نے یہ غز…



اک بار پھر سنو ذرا
سجاد سرورنیازی
….
آپ نے یہ غزل کبھی نہ کبھی سنی ہوگی:
۔۔۔۔ ” اک بار بھر سنو زرا ۔۔۔۔”
اس غزل کو پاکستاں کے مشہور گلوکارہ ناہید نیازی ( پیدائش 1941) نے اپنی مسحور کن آواز سے سجایا تھا۔ اس غزل اور ناہید نیازی کے تعلق سے چند حقائق پیش کئے جاتے ہیں:
* ناہید نیازی نے 50۔60 کی دہائی میں پاکستان کی فلموں لیے کئی یادگار گانے گائے۔
* یہ غزل ناہید نیازی کے والد سجاد سرور نیازی نے لکھی تھی۔
* اس غزل کو پہلے ہندوستانی گلوکارہ شمشاد بیگم نے بھی گایا تھا۔ اس کی موسیقی سجاد سرور نیازی نے ترتیب دی تھی۔
* سجاد سرور نیازی پشاور ریڈیو سے منسلک تھے۔ ان کا اصل میدان موسیقی تھا۔
* خورشید انور نے ناہید نیازی کو سب سے پہلے بطور گلوکار دریافت کیا۔
* ناہید نیازی کی گائی ہوئی اس غزل کی موسیقی خورشید انور نے دی تھی۔
* سنگیت کار مصلح الدین سے شادی کے بعد ناہید نیازی لندن میں جابسی۔ ان کا ایک بیٹا اور بیٹی ہے۔
* ناہید نیازی کی بہن نجمہ نیازی بھی گلوکارہ ہیں اور ان کی سب سے چھوٹی بہن ماہ رخ نیازی پاکستان ٹیلی وژن پر پروڈوسر تھی اور انھیں بھی موسیقی سے شغف تھا۔
* ناہید نیازی کی بیٹی نرمین بھی گلوکاری کرتی ہیں۔
* ناہید نیازی کا تعلق میا نوالی ( پاکستان) سے ہے۔ ناہید نیازی پاکستان کی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتاں اور حال سیاست دان عمران خان کے والد کی دوسری کزن ہیں۔
::: ( احمد سہیل) ***