"اپنا گھر بُھول گیا ھے” `. سارے آسمان پر بادل چھائ…
"اپنا گھر بُھول گیا ھے”
`.
سارے آسمان پر بادل چھائے ھیں
مجھے اپنا گھر بھول گیا ھے
میں گھر سے باھر
ضرورت کی کوئی چیز لینے کے لیے نکلا تھا
گھر سے باھر نکلنے کے بعد
مجھے اپنا گھر بُھول گیا ھے
اب میں اُسے تلاش کر رھا ھُوں
اُسے کیسے تلاش کروں ؟؟
اکّا دکّا کوئی درخت
کبھی کبھی، کہیں کہیں کوئی شناسا چہرہ
اور دور دراز میں کہیں کوئی مانوس عمارت
سمجھ میں نہیں آتا
ایسے نامکمل نشانوں کی معرفت
اپنے گھر تک کیسے پہنچوں گا؟؟
میرے آس پاس خواب کی کیفیت ھے
اور میرا دل گھر واپس جانے کو چاھتا ھے
.
"منیر نیازی”
بشکریہ
https://www.facebook.com/Inside.the.coffee.house