پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

اَنگریزی اَدَب کی دُنیا میں داخِل ہونے والے طالِبِ…

اَنگریزی اَدَب کی دُنیا میں داخِل ہونے والے طالِبِعِلم کے لِئے اَدَبی و تَنقیدی اِصطِلاحات اَور یُونانی و رومی عِلمُ الاَصنام / صَنَمیات کے عِلاوہ عیسائی مَذہَبی عَقائد و رَسُوم سے خاطِر خواہ آگاہی لازِم ہَے ۔ کہ اِن کے بَغَیر کِسی اَدَب پارے جو صَحیح طَور پَر نہ تو سَمجھا جا سَکتا ہَے ، اَور نہ ہی اُس سے ٹھیک طَور پَر لُطف اَندوز ہُوا جا سَکتا ہَے ۔

مَثَلاً ، ایک شِعر دیکِھئے :

حُسنِ یُوسُف ، دَمِ عیسیٰ داری یَدِ بَیضا داری
آنچہ خُوباں ہَمہ دارَند ، تُو تَنہا داری ۔

اِس شِعر میں جو تِلمیحات بَرتی گَئی ہَیں ، جَب تک قاری اُن تاریخی واقعات ( قَصَصُ الاَنبِیاء ) سے آگاہ نہ ہوگا ، شِعر سے لُطف اَندوز ہونا نامُمکِن ہَے ۔

تو اَنگریزی اَدَب کے طَلَبہ و طالِبات جَب کُچھ حَوالوں کا سامنا کَرتے ہَیں تو کُچھ اُلَجھ سے جاتے ہَیں ۔ اَب طوطے کی طَرَح کُچھ مَواد یاد کَر کے یا نا مُکَمَّل فہم کے ساتھ اِمتحانات میں کِسی نہ کِسی طَور کامیابی تو حاصِل کَر لیتے ہَیں ۔ لیکِن وُہی بات ہَے کہ :

بَڑھائی شَیخ نے داڑھی تو اَپنے سَنہ کی سی ۔
مَگَر وُہ بات کَہاں مَولوی مَدَن کی سی ۔

یہی طالِبِعِلم جَب لیکچرار کی آسامی کے لِئے تحریری اِمتِحان یا مَصاحِبے کا سامنا کرتے ہَیں تو اَپنی اَدُھوری فہم کی وَجہ سے خاصہ نُقصان اُٹھاتے ہَیں ۔

کِسی ایک جَگہ اُگے ہُوئے کِسی پَودے کو کِسی دُوسری جَگہ اُگانا ہو تو اُسے اُس مَٹّی سَمیت اُکھاڑا جاتا ہَے کہ جِس مَٹّی میں وُہ اُگا ہو ، اَور اُس کی جَڑیں اُس میں پَیوَست ہوں ۔ یہ عَمَل گاچ لَگانا کہلاتا ہَے ۔ لیکِن اَگَر پَودے کو اَیسے ہی اُکھاڑ لِیا جائے کہ اُس مَٹّی سے وُہ جُدا ہو جائے کہ جِس میں وُہ پَیدا ہُوا ، تو وُہ مَر جائے گا ۔ ہَرگِز اُگ نہ پائے گا ۔

یہی مُعاملہ ہَے مَغرِب سے دَرآمدہ اَدَبی و تَنقیدی اِصطِلاحات کی تَفہیم کا ۔ ہَمارے ہاں جو طالِبِعِلم اَنگریزی کُتُب کے وَسیلے سے اِن اِصطِلاحات کو سَمَجھنے کا جَتَن کَرتا ہَے تو وُہ کِسی اَیسے ہی پَودے کی مِثال ہوتا ہَے کہ جِس کے ساتھ اُس کی مَٹّی نَہیں ہوتی ۔ نَتیجہ یہ نِکَلتا ہَے کہ زیادہ سے زیادہ کُچھ اِصطِلاحات کی تعریف رَٹ لیتا ہَے ۔ اُن اِصطِلاحات پَر چَند مِنَٹ بات نَہیں کَر سَکتا ۔

قِصّہ اَور بھی گھمبیر ہو جاتا ہَے جَب وُہی طالِبِعِلم لیکچرار کی آسامی کے لِئے مَصاحِبے ( اِنٹَر وِیُو ) میں اُس سے یہ پُوچھ لِیا جائے کہ ( چیوی چیز Chevy Chase ) نام کی نَظم کِس صِنفِ سُخَن سے تَعَلُق رَکھتی ہَے ، یا ہیر وارِث شاہ کو کیا کَہا جائے ۔

ایک تو اِصطِلاحات کے مَغرِبی نام پیچیدہ اَور غَیر مانُوس ، دُوسرے مَضمُون ہی سِرے سے خُشک ۔ اُس پَر طُرہ یہ کہ سَب تعریف و تَوضیح زَبانِ غَیر میں اَور مِثالیں بھی اَجنَبی ۔ یعنی طالِبِعِلم کے قَدموں تَلے زَمین بھی پَرائی ہوتی ہَے ۔ نَتیجہ یہ ہوتا ہَے کہ طالِبِعِلم کو اِن اِصطِلاحات سے کُچھ واقفیت نَہیں ہوتی ۔ شائید ہی کوئی تَفصیل سے بَتا سَکے کہ مَثَلاً ؛

صَنعَتِ تَضاد حَرفی ( Oxymoron ) اَور صَنعَتِ تَضاد فعلی ( Paradox ) میں کیا فرق ہَے ۔

تَبشیرِ مَجہُول ( personification ) ، تَبشیرِ قَوی / مُتَکَلَ ( allegory ) اَور تَخطیب ( apostrophe ) کَیسے ایک ہی خاندان سے ہَیں اَور اِن میں کیا فَرق ہَے ۔

اِسی طَرَح خُود کَلامی کی صُورَتوں ؛ monologue , soliloquy اَور aside میں کیا فَرق ہَے

صَنعَتِ تَنازِعہ / مَناقشہ ( antithesis ) کِسے کہتے ہَیں ۔

پِھر نَئے طَلَبہ میں سے آخِر کِتنے ہَیں جو یہ بَتا سَکتے ہَیں کہ یہ نَغمے کِن اَصنافِ سُخَن سے ہَیں ؛

1 – سَب جَگ سوئے ، ہَم جاگے ، تاروں سے کَریں باتیں ، چاندنی راتیں ۔

2 – پَریشاں رات ساری ہَے ، سِتارو تُم تو سو جاؤ

3 – شَب کے جاگے ہُوئے تاروں کو بھی نیند آنے لَگی ، آپ کے آنے کی اِک اس بھی اَب جانے لَگی ۔

4 – بولے میرا کَنگنا تیرے بِن سَجنا نیند
اُردُو اَور اَنگریزی زَبان و اَدَب کے طَلَبہ ، طالِبات و مُدَرِّسین مُتَوَجّہ ہوں ۔

اُردُستان کے زیرِ اہتَمام مَغرِبی اَدَبی و تَنقیدی اِصطِلاحات پَر مُفَصّل و مُجَمِّل اُردُو مَضامین پَر مُشتَمِل ایک کِتاب اِسی ماہ شائع ہو رَہی ہَے ۔

دِلچَسپی رَکھنے والے خَواتین و حَضرات نامہ دان ( اِن باکس ) میں رابطہ فَرمائیں ۔

خَیر اَندیش : –
مَولوی تَمیزُالّدین شِبلی
شاھِد پارَس

03216335417 یُو فون

03116251981۔ ژونگ
بشکریہ
https://www.facebook.com/1876886402541884/posts/2134202553476933