اس کی پہلی لاہیبری صرف پانچ جلدوں پر مشتمل تھی ج…
اس کی پہلی لاہیبری صرف پانچ جلدوں پر مشتمل تھی
جو اس کی سوتیلی نے مہیا کی تھی
اس نے کتاب کے بدلے غلہ کی کٹائی کی
کتاب کے لیے اس نے کسانوں کے ساتھ کام کیا (ابراہام لنکن )
#ابراہام_لنکن(Abraham Lincoln )
لنکن کی والدہ نینسی ہینکس 1818 کو فوت ہوگئ مرنے سے پہلے اس نے لنکن اور اس کی بہن ،،سرہ،، کو اپنے پاس بلایا اور انہیں نصیحت کی کہ وہ ایک دوسرے کے ساتھ اچھا سلوک روا رکھیں اور اسی طرح زندگی گزاریں جیسے اس نے ان کی تربیت کی تھی اور خدا کی عبادت کریں یہ نینسی ہینکس کی آخری نحصیت تھی اپنے جگر گوشوں کے لیے ،
نینسی ہینکس کے مرنے کے بعد تھامس لنکن اپنا زیادہ تر وقت جنگلوں میں گزارتا اور اپنے دونوں بچوں کو گھر پر چھوڑ جاتا تھا لنکن کی بہن ،،سرہ،، کھانا پکاتی ابراہام آگ روشن رکھتا تھا اور ایک میل کے فاصلے سے ایک چشمہ سے پانی لاتا تھا اس کے پاس کھانے کے لیے چھری کانٹے نہیں تھے وہ اپنے ہاتھوں سے کھانا کھاتے تھے جو شازونادر ہی صاف ہوتے تھے کیونکہ پانی کا حاصل کرنا ان کے لیے بہت مشکل تھا اور صابن تو ان کے پاس بلکل نہیں تھا تھوڑا سا صابن جو ان کی ماں چھوڑ گئی تھی کب کا ختم ہوچکا تھا اور بچے اب صابن بنانا نہیں جانتے تھے پھر کچھ عرصے کے بعد لنکن کے والد تھامس لنکن نے 1819 میں دوسری شادی کر لی ۔۔
#ابراہام_لنکن نے تعلیمی میدان میں جو بھی ترقی کی وہ ضروت کے تقاضے کے تحت تھی اس کے استاد کیسے تھے؟ظاہر ہے کہ وہ شب گرفتہ بدوی تھے جو جادو ٹونے پر یقین رکھتے تھے اور سمجھتے کہ زمین چپٹی ہے پھر بھی ان
بے قاعدہ وقفوں میں اس نے تعلیمی معیار قائم کرلیا تھا جو یونیورسٹی کی تعلیم میں بھی ممکن نہ تھی اور وہ تھی تعلم حاصل کرنے کے لیے اس کی محبت تشنگی مطالعہ کی قابلیت کی وجہ سے وہ اپنے سامنے حیران کن دنیا دیکھ سکتا تھا یہ ایسی دنیا تھی جو اس نے خواب میں بھی نہ دیکھی تھی مطالعہ نے اس کے اندر #انقلاب برپا کردیا اسے وسعت قلبی عطا کی ایک نور عطا کیا تقریبا 25 سال تک مطالعہ اس کا اوڑھنا بھچونا رہا۔اس کی سوتیلی ماں نے اسے ایک چھوٹی سی لاہبرری مہیا کردی تھی جو صرف پانچ جلدوں پر مشتمل تھی وہ اس کے لیے بائبل(Bible)،(Aesop's Fables )روبن سن کروسو
(Robinson Crusoe),
مسیح صادق کا سفر نامہ(Pilgrims progress)اور سند باز جہازی (Sinbad The Sailor) لائی تھی۔ لنکن اس
بیش قیمت خزانے میں محو رہتا تھا وہ بائبل اور
حکایات لقمان کو ایسی جگہ رکھتا تھا جہاں سے با آسانی کے ساتھ جب دل چاہے اٹھا کر مطالعہ کرسکے اور اس نے یہ کتابیں اتنی بار پڑھیں کہ ان کے طرز تحریر کا نہایت گہرا اثر ہوا اس نے گفتگو کرنے کا طریق اور دلائل دینے کا ڈھنگ بھی ان کتابوں ہی سے اپنایا لیکن یہ کتابیں اس کے لیے کافی ثابت نہ ہوئیں اسے مزید مطالعے کا اشتیاق تھا لیکن اس کے پاس کتابیں خریدنے کے لیے کوئی رقم نہ تھی چارونا چار اس نے کتابیں،اخبار اور دیگر چھپا ہوا مواد مستعار لینا شروع کیا ۔وہ ایک قانون دان سے نظر ثانی شدہ انڈیانا کے قوانین کی ایک کتاب لایا۔جو اوہیو دریا پر دوردراز جگہ پر رہتا تھا ۔اس وقت پہلی دفعہ اس نے اعلان آذادی اور ریاست ہاے متحدہ کے آئین کا مطالعہ کیا ۔پڑوس کے ایک کسان سے دو یا تین سوانح عمریوں کی کتاب بھی لایا ۔جس کی خاطر اس نے اکثر درختوں کے ٹنڈ اکھاڑے تھے اور غلہ کی کٹائی کی تھی ۔ان میں سے ایک کتاب واشنگٹن کی زندگی سے متعلق تھی جس کا مصنف پارسن ویمز تھا یہ کتاب لنکن کے لیے بہت دلکش تھی۔۔۔۔۔
جاری
بحوالہ کتاب : ابراہام لنکن
مصنف : ڈیل کارنیگی
مترجم :اسلم کھو کر
انتخاب و ٹائپنگ : Shams Ullah Khan
بشکریہ
https://www.facebook.com/groups/1876886402541884/permalink/2796203300610185