آج پاکستان کے نامور اردو نقاد ، مترجم، معلم و افسانہ نگار محمد حسن عسکری کا یوم وفات ہے۔
January 18, 1978
محمد حسن عسکری 5 نومبر 1919ء کو الٰہ آباد میں پیدا ہوئے تھے اور انہوں نے 1942ء میں الٰہ آباد یونیورسٹی سے ہی انگریزی ادب میں ایم اے کیا۔ اس یونیورسٹی میں انہوں نے فراق گورکھپوری اور پروفیسر کرار حسین جیسے اساتذہ سے استفادہ کیا اور بعدازاں خود بھی تدریس کا پیشہ اختیار کیا۔
محمد حسن عسکری نے بطور ادیب اپنے کیریئر کا آغاز ماہنامہ ساقی دہلی سے کیا تھا۔ اس رسالے میں شائع ہونے والی عسکری صاحب کی پہلی تحریر انگریزی سے ایک ترجمہ تھا جو نومبر 1939ء میں شائع ہوا۔ اس مضمون کا عنوان تھا ’’محبوبہ ٔ آمون را‘‘ اس کے بعد 1941ء اور 1942ء میں بالترتیب کرشن چندر اور عظیم بیگ چغتائی پر ان کے دو طویل مضامین شائع ہوئے۔
1943ء میں فراق گورکھپوری نے ساقی میں ’’باتیں‘‘ کے عنوان سے مستقل کالم لکھنا شروع کیا۔ جب فراق صاحب اس کالم سے دست کش ہوگئے تو دسمبر 1943ء سے یہ کالم عسکری صاحب لکھنے لگے، جنوری 1944ء میں اس کالم کا عنوان جھلکیاں رکھ دیا گیا۔ یہ کالم 1947ء کے فسادات کے تعطل کے علاوہ کم و بیش پابندی سے نومبر 1957ء تک چھپتا رہا۔
قیام پاکستان کے بعد عسکری صاحب نے کچھ عرصہ لاہور میں گزارا۔ پھر وہ کراچی چلے آئے جہاں انہوں نے ایک مقامی کالج میں انگریزی ادب کے شعبہ سے وابستگی اختیار کی اور اپنی وفات تک اسی شعبے سے وابستہ رہے۔
عسکری صاحب اردو کے ایک اہم افسانہ نگار تھے۔ ان کے افسانوں کا پہلا مجموعہ ’’جزیرے‘‘ 1943ء میں شائع ہوا تھا۔ 1946ء میں دوسرا مجموعہ ’’قیامت ہم رکاب آئے نہ آئے‘‘ شائع ہوا۔ ان کے تنقیدی مضامین کے مجموعہ ’’انسان اور آدمی‘‘ اور ’’ستارہ اور بادبان‘‘ ان کی زندگی میں اور ’’جھلکیاں‘‘ ، ’’وقت کی راگنی‘‘ اور ’’جدیدیت اور مغربی گمراہیوں کی تاریخ کا خاکہ‘‘ ان کی وفات کے بعد شائع ہوئے۔ اردو ادب کے علاوہ عالمی افسانوی ادب پر ان کی گہری نظر تھی۔ وہ فرانسیسی ادب سے بھی بہت اچھی طرح واقف تھے جس کا ثبوت ان تراجم سے ملتا ہے جو انہوں نے بوولیئر اور ازستاں دال کے ناولوں ’’مادام بواری‘‘ اور ’’سرخ وسیاہ‘‘ کے نام سے کئے ہیں۔ آخری دنوں میں عسکری صاحب مفتی محمد شفیع کی قرآن مجید کی تفسیر کا انگریزی میں ترجمہ کر رہے تھے جن میں سے ایک جلد ہی مکمل ہو سکی۔
محمد حسن عسکری نے 18 جنوری 1978ء کو کراچی میں وفات پائی اور کراچی میں ہی دارالعلوم کورنگی میں آسودۂ خاک ہوئے۔
۔۔۔۔۔۔
January 18, 1978
Mohammad Hassan Askari was born on 5 November 1919 in Allahabad and made an MA in English literature in 1942 from Allahabad University. In this university, he was like Faraq Gorakhpuri and Professor Karar Hussain. Benefited from the teachers and afterwards he himself became a teaching profession.
Mohammad Hassan Askari started his career as Adeeb from Monthly Saqi Delhi. The first article published in this magazine was a translation from English published in November 1939 The article was titled ′′ Mehbooba, Amon Ra ′′ was then published two long articles on Krishna Chandra and Azeem Baig Chughtai in 1941 and 1942 respectively.
In 1943, Faraq Gorakhpuri started writing a permanent column titled ′′ Bat ′′ in the bartender. When Mr. Farak left this column, Mr. Askari started writing this column from December 1943, January 1944 The title of the column was highlights. The column remained hidden from the shortcomings of 1947 riots until November 1957
After the establishment of Pakistan, Mr. Askari spent some time in Lahore. Then he came to Karachi where he made an affiliation with the English Literature Department at a local college and remained associated with the same department till his death.
Mr. Askari was an important Urdu fiction writer. The first collection of his fiction ′′ Island ′′ was published in 1943 The second collection ′′ Qayamat hum rakab aaye na aaye ′′ was published in 1946 His collection of critical articles ′′ man and man ′′ and ′′ star and badban ′′ in his life and ′′ highlights ′′ time's ragni ′′ and ′′ modernism and the history of western misguides. ′′ Published after his death. He had a keen eye on world fictional literature apart from Urdu literature. He was also very well familiar with French literature which is proof of the translations he made of Bowlier and Azstan Dal The novels are made in the name of ′′ Madam Bari ′′ and ′′ Red Wassiyah In the last days, Mr. Askari was translating the interpretation of Mufti Muhammad Shafi's Quran in English, one of which could be completed soon.
Muhammad Hassan Askari died on 18 January 1978 in Karachi and died in Darul Uloom Korangi in Karachi.
۔۔۔۔۔۔

جواب دیں
تبصرہ کرنے سے پہلے آپ کا لاگ ان ہونا ضروری ہے۔