رابرٹ کیاسکی کی بیسٹ سیلنگ کتاب
رچ ڈیڈ پورڈیڈ
اردو آڈیو بک
ایک بنیادی سا سوال ہے کہ کیا ہمارے سکول بچوں کو وہ سکھا رہے ہیں کہ جو ان کی عملی زندگی میں ان کے کام آئے گا۔ میرے ماں باپ میرے بچپن میں ہمیشہ مجھے یہی کہتے رہتے تھا، کہ بیٹا محنت کروِ، اچھے گریڈ حاصل کروپھرہی تمھیں کوئی اچھی نوکری مل سکے گی۔ تمھاری تنخواہ اچھی ہوگی اور پرکس بھی ملیں گے۔ میرے ماں باپ کی زندگی کا بس ایک ہی مقصد تھا، میری اور میری بہن کی تعلیم، تاکہ ہم کامیاب زندگی گزارنے کے کسی طرح قابل ہوجائیں۔
’’اگر تم لوگ ایک ایسے شخص پر نظر ڈالو جس کی تعلیم واجبی ہے اور جو بہت محنتی ہے تو اس کا راستہ ریٹ ریس کی مانند ہے۔ بچہ پیدا ہوتا ہے سکول جاتا ہے اور والدین کا سر فخر سے بلند ہوتا ہے اورجب وہ پڑھائی میں اچھے گریڈ لیتا ہے اوراسے کالج میں داخلہ مل جاتا ہے۔ وہ گرایجوایشن کرتاہے ممکن ہے کہ وہ گرایجوایشن میں مزید تعلیم حاصل کرلے اور پھر وہی کرتا ہے جس کی منصوبہ بندی کی ہوتی ہے۔ وہ ایک محفوظ اور مستحکم نوکر ی تلاش کرتا ہے۔ اسے وہ نوکر ی مل جاتی ہے اور وہ ایک وکیل بن جاتا ہے یا ڈاکٹر۔ فوج میں چلا جاتا ہے یا سرکا ری نوکر ی حاصل کر لیتا ہے۔ عام طور پر اب وہ پیسہ کمانے لگتا ہے۔ اس کے پاس ڈھیروں کے حساب سے کریڈٹ کارڈز جمع ہوجا تے ہیں۔ خریدوفروخت شروع ہوتی ہے یا شروع ہوچکی ہوتی ہے۔
جب اس کے ہاتھ میں پیسہ آتا ہے تو بچہ دوسرے ہم عمروں کے یہاں آنا جانا شروع کر دیتا ہے وہاں اس کی ملاقا ت ہوتی ہے جان پہچان میں وقت گزرتا ہے اورپھر شادی ہوجاتی ہے۔ زندگی قابل رشک ہے کیونکہ ان دنوں میاں بیوی دونوں کام کرتے ہیں۔ دونوں کی آمدنی ٹھیک ٹھاک ہوتی ہے۔ وہ اپنے آپ کو کامیاب تصور کرتے ہیں انکا مستقبل روشن ہے۔ اب وہ ذاتی گھر خریدنا چاہتے ہیں کا ر خریدنا چاہتے ہیں ، ٹیلی ویژن خریدنا چاہتے ہیں ، چھٹیوں کے لیے باہر جانا چاہتے ہیں اور انہیں بچوں کی خواہش ہوتی ہے ، بچہ پیدا ہوتا ہے ، گھر میں خوشی کی لہر دوڑ جاتی ہے۔ مگر اس کے ساتھ اخراجات میں اضافہ ہوتا ہے۔ میاں بیوی سمجھتے ہیں کہ ان کا کیرئیر بے تحا شہ اہم ہے اور وہ زیادہ محنت کرنے لگے ہیں تاکہ ان کی ترقی ہو اوران کی تنخواہ میں اضافہ ہو۔ ان کی تنخواہ بڑ ھ جاتی ہے مگر ساتھ ہی ایک اور بچے کا اضافہ ہوتا ہے۔ اب گھر چھوٹا پڑ گیا ہے اور بڑ ے گھر کی ضرورت ہے۔ وہ اورزیادہ کا م کرتے ہیں۔ مالکا ن ان سے خوش ہیں ان کی خوشنودی انہیں مزید کا م کرنے پر اکساتی ہے اور وہ کولہو کے بیل کی طرح کا م میں جت جا تے ہیں۔ وہ تعلیمی اداروں میں جاتے ہیں اور فالتو وقت میں تربیت حاصل کرتے ہیں تاکہ زیادہ پیسے کما سکیں۔ پھر وہ ایک اور نوکر ی کر لیتے ہیں تاکہ بڑھتے ہوئے اخراجات کا سامنا کر سکیں۔ ان کی آمدنی میں اضافہ ہوتا ہے ساتھ ہی ٹیکس کی شرح بڑ ھ جاتی ہے۔ اور ماہانہ قسط میں اضافہ ہوتا ہے کیونکہ بڑے مکان کی قسط زیادہ ہے۔ ان کی سوشل سکیور ٹی کی ماہانہ قسط بھی جاتی ہے اور انہیں اور بہت سے دوسرے ٹیکس ادا کرنے پڑتے ہیں۔ ہر مہینے جب انہیں تنخواہ کا بڑاچیک تھمایا جاتا ہے تو وہ بہت خوش ہوتے ہیں مگر فور ی بعد جب یہ سارے کا سار ا چیک ہوا میں تحلیل ہوجاتا ہے تو وہ حیران ہو جا تے ہیں وہ کچھ میوچل فنڈز خریدتے ہیں اور کریڈٹ کا رڈز کے ذریعے کھانے پینے کی اشیا کی خریداری کرتے ہیں۔ بچوں کی عمریں 6 -5 سا ل ہو جا تی ہیں اب ان کی تعلیم کے لیے بھی بچت کرنی ہے اور اپنے بڑھاپے کے لیے بھی کچھ بچا کے رکھنا ہے۔ خوشحال جوڑا جو 35 سال پہلے پیدا ہوا باقی زندگی کے لیے ریٹ ریس میں الجھ چکا ہے۔ وہ اپنی کمپنی کے مالک کے لیے کا م کرتے ہیں حکومت کو ٹیکس دیتے ہیں ، محنت کرتے ہیں مکان کی قسطیں اداکرتے ہیں اور کریڈٹ کارڈز کا پیٹ بھرنے کے لیے کا م کرتے ہیں۔
اور پھر اپنے بچوں کو نصیحت کرتے ہیں کہ محنت سے پڑھو اچھے گریڈ حاصل کر و ایک اچھی نوکر ی ڈھونڈو۔ انہوں نے پیسے کے بارے میں کچھ نہیں سیکھا۔ سوائے ان لوگوں سے جنہوں نے ان کی سادگی سے فائدہ اٹھایا اور تما م زندگی محنت کرتے رہے اور پھر یہی تحریک اگلی نسل کو منتقل ہوجا تی ہے۔ اور محنتی لوگوں کا ایک نیا طبقہ وجود میں آتا ہے۔ یہ rat race ہے۔
مکمل تفصیل اس لنک میں
Rich Dad Poor Dad Urdu Audio Book || Rich Dad Poor Dad by Robert Kiyosaki in Urdu & Hindi
Rich Dad Poor Dad Urdu Audio Book || Rich Dad Poor Dad by Robert Kiyosaki in Urdu & Hindi Rich Dad Poor Dad is a 1997 book written by Robert Kiyosaki and Sha…
بشکریہ
https://www.facebook.com/groups/1876886402541884/permalink/2815020402061808

جواب دیں
تبصرہ کرنے سے پہلے آپ کا لاگ ان ہونا ضروری ہے۔