ہوئی صورت نہ کچھ اپنی شفا کی دوا کی مدتوں برسوں د…

ہوئی صورت نہ کچھ اپنی شفا کی
دوا کی مدتوں برسوں دعا کی

رمز دہلوی کا یومِ وفات
July 10, 1856

رمز دہلوی مرزا فخر الدین فتح الملک بہادر معروف بہ مرزا فخرو، تخلص رمز۔ ۱۸۱۸ء میں دہلی میں پیدا ہوئے۔ بہادر شاہ ثانی کے ولی عہد دوم تھے۔ ذوق کے شاگرد تھے۔ ذوق کے انتقال کے بعد غالب کو کلام دکھانے لگے۔ ۱۰؍جولائی ۱۸۵۶ء کو دہلی میں انتقال کرگئے۔

بحوالۂ:پیمانۂ غزل(جلد اول)،محمد شمس الحق،صفحہ:177