افتخار احمد اقبال کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔
قوس قزح سے ٹوٹ کے ہر رنگ بہہ گیا (غزل)
قوس قزح سے ٹوٹ کے ہر رنگ بہہ گیا
یہ ظلم بھی تو آسماں چپ چاپ سہہ گیا
ہر درد بے کسک ہے ہر اک غم ہے اجنبی
یارو ہمارا شہر میں اب کون رہ گیا
ہر پھول آگ پھینک رہا ہے مری طرف
بھولے سے آج میں کوئی حق بات کہہ گیا
تنہائیوں نے پیار سے پھیلا دئے ہیں ہاتھ
ہر لمحۂ فراق دھواں بن کے رہ گیا
اقبالؔ فکر نو کے سمندر کے سامنے
تنکے کی طرح قصر روایات بہہ گیا