حذیفہ اشرف عاصمی کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔
کہانی سے نکلنے میں ذرا سی دیر لگتی ہے (غزل)
کہانی سے نکلنے میں ذرا سی دیر لگتی ہے
وفا کی دھوپ ڈھلنے میں ذرا سی دیر لگتی ہے
یہ دہشت کا ہے دن ایسا ذرا دل کو سنبھالو تم
یہاں دن کے بدلنے میں ذرا سی دیر لگتی ہے
نہ جانے کب کوئی آنسو مرا دامن بھگو دے گا
نگاہوں کو چھلکنے میں ذرا سی دیر لگتی ہے
کسی کی خوش کلامی پر نہ مر مٹنا مرے یارو
یہاں لہجے بدلنے میں ذرا سی دیر لگتی ہے
حذیفہؔ کب تلک خود کو نکھاروگے سنوارو گے
سدھر کر پھر بگڑنے میں ذرا سی دیر لگتی ہے
اک نام جو محفل میں پکارا نہیں جاتا (غزل)
اک نام جو محفل میں پکارا نہیں جاتا
وہ نام وہاں پھر سے دوبارہ نہیں جاتا
جس دور میں ملتی تھی یہاں سب کو رہائی
اس دور سے کیوں مجھ کو گزارا نہیں جاتا
ملتا رہا یہ زہر امیری کا جو مجھ کو
وہ حلق میں اٹکا ہے اتارا نہیں جاتا
تو بھی یہ سمجھتا ہے چلا جاؤں گا میں بھی
ہوں یار ترے پاس خدارا نہیں جاتا
جو روند گئے کیونکہ وہ اپنے تھے حذیفہؔ
سو ان کی طرف میرا اشارہ نہیں جاتا