پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

ہرشت مشرا کی غزلیں — Harshit Mishra Ghazals

ہرشت مشرا کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔

ہم اس کی بستی میں ہیں (غزل)

ہم اس کی بستی میں ہیں

پانچوں انگلیاں گھی میں ہیں

گلی سے وہ گزرا اک دن

سال سے ہم کھڑکی میں ہیں

اس سے شادی کرنا تھی

ہم جس کی شادی میں ہیں

پھر فرصت سے اس کی بات

آج ذرا جلدی میں ہیں

اس کے عشق سے پتہ لگا

ہم کتنے پانی میں ہیں

کم یہ کہاں کہ ہم اس کے

اپنوں کی گنتی میں ہیں

اپنی موت مریں گے ہم

لوگ غلط فہمی میں ہیں

اس سے مل کر آئے لوگ

جانے کس مستی میں ہیں

کر جو جی چاہے ہرشتؔ

ہم تیری مٹھی میں ہیں