پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

ہربنس سنگھ تصور کی غزلیں — Harbans Singh Tasavvur Ghazals

ہربنس سنگھ تصور کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔

منظر دے بینائی دے (غزل)

منظر دے بینائی دے

کاف اور نون دکھائی دے

سب ہیں چپ اور اک اک لفظ

دیواروں کو سنائی دے

تو آئے تو مجھ کو بھی

عید کا چاند دکھائی دے

خالی ہاتھ چلوں میں کیوں

مجھ کو کسی کی آئی دے

میں دکتور تصورؔ ہوں

مجھے حروف اڑھائی دے

قدم قدم ہے اندھا موڑ (غزل)

قدم قدم ہے اندھا موڑ

دیکھ کے اپنی آنکھیں پھوڑ

کبھی تو آنکھ کی پیاس بجھا

کبھی تو دل کا پتھر توڑ

ہمت ہے تو چوراہے میں

اپنی چپ کا بھانڈا پھوڑ

دل کی تمنا دل میں رکھ

بند گلی کا رستہ چھوڑ

تو بھی تصورؔ خواب وہ دیکھ

آنکھ سے جو لے نیند نچوڑ