پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

حلیمہ فردوس کی غزلیں — Halima Firdaus Ghazals

حلیمہ فردوس کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔

کھنڈر جو ہو گیا ایسا مکان کس کا تھا (غزل)

کھنڈر جو ہو گیا ایسا مکان کس کا تھا

ہوا جو سہہ نہ سکا سائبان کس کا تھا

زمین کس کی تھی اور آسمان کس کا تھا

خیال کس کا تھا دل میں گمان کس کا تھا

تھکے ہوئے تھے مسافر کنارے لگ جاتے

وہ کشتی ڈوب گئی بادبان کس کا تھا

غرور تھا جنہیں اپنی زمین داری کا

زمین دوز ہوا خاندان کس کا تھا