پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

fJrutsdtSponrt sornaeougwtd · Shared with Public…

fJrutsdtSponrt sornaeougwtd
·
Shared with Public
????
::: "جان اپ ڈک : امریکہ کا ضدی اور گوری ثقافتی مرکزیت کا ادیب":::
—————————————————————————–
*** تحریر: احمد سھیل ***
جان اپ ڈک کا قول ہے:
"ادب کا مطالعہ ناکامی کی ایک قسم کی نوعیت بنتی ہے، اور تنقید مصنف کے لیے تحلیل نفس کی تشکیک ہے۔"
سگریٹ پیتے ھوئے جان اپ ڈک(John Updike) مردانہ وجاہت، شیریں گفتگوکرتا ھوا، مزاج میں ضدی اور ثقافتی مرکزیت کے رویوں کے وجود کا دوسرا نام ھے۔ ان کی تحریروں میں کا کرافٹ اور حقیقت کا اظہار غصب کا ھوتا ھے۔ انکے افسانوی ماحول و فضا میں امریکہ کے چھوٹے سفید فام پروٹسٹنٹ شہروں کا ماجرا ملتا ھے اور ان کی تحریروں میں جو کردار ملتے ہیں وہ پس کربیہ {ناسٹلجیا }میں بھی رنگے ھوئے ہیں۔ وہ امریکہ کے ادیبوں بوتھ ٹریکٹن،اور ولیم فاکنر کے بعد تیسرے /3 ادیب ہیں جن کو دو/2 بار پولٹرز انعام مل چکا ھے۔ ٹونی موریسن اور اپ ڈک اپنے وقت کے سب سے زیادہ لکھنے والے ادیبوں میں شامل تھے۔
جان اپڈک بیسویں صدی کے امریکا کے اھم ادیب ہیں، انھوں نے نظمیں ، مختصر کہانیاں ، مضامین ، اور ناولز کے علاوہ ، خاص طور پر چار (4) جلدوں میں " خرگوش" سیریزکی صورت میں اپنی یادگار تحریر چھوڑی ھے جس میں انھوں نے امریکی معاشرے کے کرب، مسائل، نفسیاتی اور عمرانیاتی رویوں کو گیرائی اور گہرائی کے ساتھ بیان کیا ھے۔ جان اپڈک کا کوئی اصول یا نظریہ نہیں ھے۔ مگر وہ نسلی طور پر اپنے خود ساختہ حصار میں رھتے ہیں۔ لیکن ان کے فکشن میں نئی مفہومیت اور وسعت کا اندازہ ھوتا ھے۔ جس میں اساطیری، طبقاتی ،نسلی کشمکش، جنسی اور نفسیاتی مسائل کو بیان کیا گیا ھے۔ انھوں نے اپنے فکشن میں کوئی آئیڈیالوجی نہیں ملتی مگر ان کے نظریہ حیات کو ان کی ناول۔۔"سنٹار" میں محسوس کیا جاسکتا ھے۔ اس ناول کے بارے میں کارل باتھ میں لکھا ھے۔ " عالم بالا ایسی تخلیق ھے جیسے فرد سمجھ نہیں سکتا۔ فرد خود ایسی مخلوق ھے جو عالم بالا اور زمین کی درمیانی حد پر قائم ھے۔‘ یہ ناول 1964 اور بھر دوسرا ایڈیشن1983 میں شائع ھوا۔ ٹائمز اخبار کے ادبی صفحے پر اک تبصرہ نگار نے لکھا۔۔"سنٹار، سے یہ پتہ چلتا ھے کی اپ ڈک امریکہ کا ایک بہترین نثر نگار نہیں تو بہتریں نثر نگاروں میں سے ایک ھے"۔۔
جان اپ ڈک کا بائیسوان /22 ناول " دہشت گرد"{Terrorist}2006 میں شائع ہوا۔ اس کہانی کا مرکز ایک امریکی نژاد مسلمان نوجوان احمد اشماوی مولائے ہے ، اس ناول میں احمد کے ہائی اسکول کی زندگی کے رہنمائی کے مشیر جیک لیوی بھی مرکزی کردار ادا کرتے ہیں۔ اس ناول میں مذہبی بنیاد پرستوں (خاص طور پر اسلام کے اندر) کے عالمی نظریہ اور محرکات کو ڈھونڈنے کی کوشش کی گئی ہے ، جبکہ اسی دوران افسانوی ماحولیات میں بوسیدہ، جراَم زدہ نیو جرسی کے رسٹ بیلٹ نواحی علاقے "نیو امکان" کے رہائشیوں کی اخلاقی اورکرب انگیز مفلس زندگیوں کی بڑی حقیقت پسندانہ عکاسی کی گئی ہے۔ جہان کے رہائشی اپنے طور پر اپنی زنگی بسر کرتے ہیں۔ یہی اس ناول کی تازہ کاری ہے جو ناول کے اصل مقولےکی شناخت خلق کرتی ہے۔
اپ ڈک اس ناول کا آغاز احمد کی وجودی اور معاشرتی تنہائی سے کرتے ہیں۔ جو اصل میں امریکی نوجوانوں کی حالت بھی ہے۔ جس کی نمائندگی اس کے ہائی اسکول کے راہداریوں میں طلباء تنظیم نے کی ہے۔ وہ ٹائلنول نامی ایک بڑے لڑکے سے لڑائی کرتا ہے جس کے خیال میں احمد اس کی گرل فرینڈ جوریلن کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کر رہا ہے۔ اگرچہ احمد لڑکی سے طرف جنسی زیادتی کرتا ہے ، لیکن خدا کی ہدایت کے مطابق ، وہ انھیں دباتا ہے۔ احمد کو اپنی مسجد (جس میں ضمانت کے بانڈز کے دفتر { وکیل کا دفتر} کے اوپر ایک ترک شدہ ڈانس اسٹوڈیو میں واقع ہے) اور اسے اپنے امام ، شیخ رشید کی رہنمائی میں قرآن کے مطالعہ میں تسکین ملتی ہے۔ وہ اس بات پر یقین رکھتے ہیں کہ ان کے اس ایمان اور ایقان کو اپنے استاد سے زیادہ مضبوط ہونا ہے کیونکہ شیخ کے اس رجحان کی وجہ سے کہ وہ پیغمبر اسلام کی احادیث کی علامت سے تعبیر کرتے ہیں اور شکوک و شبہات کی نشاندہی کرتے ہیں۔ ناول کا اختتام اس بات پر ہوتا ہے ۔احمد دھماکے کرنے کا منصوبہ بناتا ہے اور واردات کےمقام کے قریب پہنچتے ہوئے احمد اشماوی مولائے نے اسلام کی تعلیمات کی ترجمانی پر نظرثانی کرتے ہوئے یہ فیصلہ کیا کہ خدا نہیں چاہتا ہے کہ وہ کسی کو مار ڈالے اور اپنے دہشت گردانہ مشن کو ترک کردیتا ۔ وہ اور جیک نیو جرسی واپس جانے کے لئے مین ہٹن کے راستے جارج واشنگٹن برج کی طرف سے واپسی کا سفر کرتے ہیں۔
جان اب ڈک نے بیس (20) سال شاعری بھی کی۔ اور 1958 تک وہ شاعری کرتے رہے پھر شاعری چھوڈ دی۔ ان کے چار (4) شعری مجموعے بھی شائع ھوئے جن میں اپ ڈک کی یہ نظمیں دو شعرا آگڈن نیش (1902۔ 1971) اور رابرٹ سروس (1874۔1959) سے متاثر ھوکر ان کے اسلوب میں لکھی گئی تھیں اس کتاب کا نام تھا۔۔۔۔ The Carpentered Hen، Telephone Poles )and Other Poems (1963) ، Midpoint (1969), اور Tossing and Turning (1977), میں بہتریں شاعری پڑھکر قاری سوچتا ھے کہ ایک فکشن نگار اس قدر خوبصورت شاعری کرسکتا ھے۔ ان کی شاعری کو ناقدین نے بھی پسند کیا ھے۔
اگرچہ اپ ڈک کا افسانوی آفاق بہت وسیع ہے اور معتبر بھی ٹھیرا۔ ان کی شاعری کا سفر کامیاب نظم و ضبط سے بھی جاری رہا جیسے 'ٹیلی فون پولز اور دیگر نظمیں' (1963)، 'مڈ پوائنٹ' (1969) اور 'ٹاسسنگ اور ٹرننگ' (1977) ۔۔۔۔۔ جو ان کے بہترین شاعرانہ اظہار میں اہم شعرہ کاوش سمجھی جاتی ہیں. اپ ڈک ان نظموں مین ایک ایک کہرے روحانی بحران میں مبتلا نظر آتے ہیں۔ جو انکے فکری اور وجودی مکالمے بھی تبدیل ہو جاتا ہے۔ کارل بارتھ اور سورین کیرکے گارڈ کے الہیاتی اور وجودیاتی فکریات کا مطالعہ کرنے کے بعد وہ ایک روحانی کرب، اذیّت اور بحران کا شکار بھی نظر آتے ہیں۔ ان کے اس مذھبی سفر میں ان کی انداز نگارش میں ایک تبدیلی بھی دیکھنے میں آئی۔ جو ان کو ایک لایعنی اور مابعد الطبیعیاتی فکر سے دوچار کرتی ہے۔ جو ان ک سابقہ ادبی، صحافتی اور شاعرانہ عمل میں پہلے کے کاموں سے خاصا مختلف تھا۔
اپ ڈک اپنے خیلات کا اظہار بڑی دلیری سے کرتے ہیں۔ وہ انساں کی نجی زندگی کو زیادہ نہین ٹٹولتی اور نی اس میں دخل دیتے ہیں۔ یہاں وہ اپنے اور قاری کے درمیان فاضلہ رکھتے ہیں۔ وہ اپنے افسانوی تبصروں پر نظرثانی بھی کرتے نظر آتے ہیں۔ ان کی نظر میں " فن " کا کام وہی شخص کرسکتا ہے جس میں غیر معمولی صلاحیت ہو۔ اور فن کے تجربوں کو صرف معسومانہ طریقوں سے ہی دریافت کیا جاسکتا ہے، اب ڈک کے فکشن کو پڑھکر ایسا لگتا ہے کی ان کو افسانوی شعور امریکی ناول نگار ہارتھان کے افسانوی آفاق سے ملتا جلتا ہے { جو ہمیں ہارتھاں کے " کسٹم ہاوس" میں نظر آتا ہے} اپ ڈک نے اپنی افسانوی دنیا کی تشکیل میں ان کی سوانح کاری، یادیں، سیاسی بے چینی اور معروضی اور موضوعی مزاحمت نمایاں طور پر ابھر کر سامنے آتی ہے۔ ۔ مگر وہ اس میں چھوٹے ناول نگار دکھائی دیتے ہیں۔ مگر ان کا اسلوب نکارش بہت دلفریب اور ان کا کنیوس وسیع ہے۔ جس میں شیطانیت کی تمثالیت ان کی ایک ایسی ابلاغی اور اظیاری تکنیک ہے جو ان کے اظہار کو سہل اور مستحکم بناتے ہیں۔
جان اپ ڈک امریکہ کی ریاست پنسلوانیہ کے شہر شیلنگٹن / ریڈنگ { Reading} میں ، 18 مارچ ، 1932 کو پیدا ہوئے۔ .ان کے والد ، ویزلی کے ایک ہائی اسکول میں ریاضی کے استاد تھے۔ جو اپ ڈک کے لیے ایک ادرشی باپ تھے۔ ان کی والدہ لنڈا نے ان کی ادبی دلچسپیون کو بچپن سے سراہا اور ان کی ادبی سرگرمیوں سے وہ متاثر رھی۔۔ کیونکہ اپ ڈک کتابوں کے کیڑے ھی نہیں بلکہ وہ جو چیز پڑھتے اس کی تہہ میں اتر جاتے تھے اور بہت اچھی اور خوب صورت تحریر ان کے متن کا حصہ بنتی تھیں۔ .اسی ماحول میں بائیس/22 سال کی عمر میں ان کی پہلی کہانی۔۔" فلوڈیلفیا کا دوست"۔۔ 1954 میں مشہور جریدے "نیویاکر" میں شائع ھوئی۔ انھوں نے کئی رسائل میں بطور کارٹونسٹ کام کیا بھر وہ ہارورڈ میں گرفک آرٹ کی تعلیم حاصل کرتے رھے اور کالج کے میگزیں "لیمپون" میں کارٹون بنانے بنانے لگے۔ جب وہ کالج کے ابتدائی درجات میں تھے تو 1953 میں میری پلنکنگ سے شادی کی جوکہ ریڈ کلف آرٹ کی طالبہ تھیں ۔ پھر کچھ عرصے بعد جان اپ ڈک اپنی بیوی کے ساتھ "ناکز" وظیفے پر لندن چلے گئے جہاں انھوں نے رسکن اسکول آف آرٹ کے ڈرائنگ اسکول آف فائن آرٹ، آکسفورڈ میں تعلیم حاصل کی۔ 1955 میں امریکہ وااپس آئے اور " نیویاکر" کے مدیران اے۔ بی وائٹ اور کیتھرن وائٹ کی دعوت پر بطور ادیب کے اس جریدے میں ملازمت اختیار کی۔ وہ ایک عرصے تک اس میگزین میں۔۔"شہر کی بات"۔۔کے عنوان سے حاشیہ نویسی کرتے رھے۔ 1957 میں پہلے بچے کی ولادت کے بعد وہ "وایپسی"، میساچیوسس منتقل ھو گے۔ 1976 مین اپنی بیوی میری پلنگنک کو طلاق دے دی۔ 1977 میں دوسری شادی رچائی اور چار/4 بچوں کے باپ بنے۔ ان کے سات /7 پوتے پوتیاں، نواسے نواسیاں ہیں۔ اپ ڈک کا انتقال ڈینورز{Danvers} میساچیوسس ، امریکہ میں27 جنوری 2009 میں 76 عمر میں ہوا۔ ان کی موت کی وجہ پھیپڑون کا سرطان تھا۔ انھوں نے ساتھ/60 سے زائد کتابیں لکھی ہیں۔
جان اپ ڈک تصانیف کی مختصر فہرست ملاحظہ کریں:-
Rabbit novels
(1960) Rabbit, Run
(1971) Rabbit Redux
(1981) Rabbit Is Rich
(1990) Rabbit At Rest
(1995) Rabbit Angstrom: The Four Novels
(2001) Rabbit Remembered (a novella in the collection Licks of Love
(1959) The Same Door
(1962) Pigeon Feathers
(1964) Olinger Stories (a selection)
(1966) The Music School
(1972) Museums And Women
(1979) Problems
(1979) Too Far To Go (the Maples stories)
(1987) Trust Me
(1994) The Afterlife
(2000) The Best American Short Stories of the Century (editor)
(2001) Licks of Love
(2003) The Early Stories: 1953–1975
(2003) Three Trips
(2009) My Father's Tears and Other Stories
(2009) The Maples Stories
(2013) The Collected Stories, Volume 1: Collected Early Stories
(2013) The Collected Stories, Volume 2: Collected Later Stories
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
{احمد سہیل} *****????????????????

بشکریہ
https://www.facebook.com/groups/1876886402541884/permalink/2900675390162975