پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

دیپالی اگروال کی غزلیں — Deepali Agarwal Ghazals

دیپالی اگروال کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔

سزا دینا ہے تو ایسی سزا دے (غزل)

سزا دینا ہے تو ایسی سزا دے

کسی سے عشق کرنا ہی سکھا دے

مجھے پھر کچھ دعائیں مانگنی ہیں

افق سے پھر کوئی تارہ گرا دے

وہ تجھ کو آزمانا چاہتا ہے

تو اپنے صبر سے اس کو ہرا دے

اگر جانا ہے تو جائے وہ لیکن

سبب تو چھوڑ جانے کا بتا دے

بناؤں کوئی تو ایسی خبر میں

خبر اس کو جو اندر تک ہلا دے

بس اتنی روشنی کی آرزو ہے

جو میرے سائے سے مجھ کو ملا دے

میں خود سے بات جی بھر کر سکوں بس

مجھے اتنی ہوا اتنی فضا دے

عشق کا پنا کہیں موڑا گیا ہے (غزل)

عشق کا پنا کہیں موڑا گیا ہے

پھول اک گل دان سے توڑا گیا ہے

عشق کی راہوں کا مجھ کو کیا پتہ ہے

بیچ رستے میں مجھے چھوڑا گیا ہے

من کسی شیشے سریکھا ہو چلا ہے

دکھ ہی جاتا ہے کہاں جوڑا گیا ہے

دور جانے کی کہی تھی بات اس نے

رہ گیا تھوڑا یہاں تھوڑا گیا ہے

دل اسی کو چاہتا ہے ٹوٹ کر کے

جس کے ہاتھوں بارہا توڑا گیا ہے