دین بندھو جیسوال کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔
زباں اور خنجر سمجھنے لگے ہیں (غزل)
زباں اور خنجر سمجھنے لگے ہیں
کہ چہروں میں انتر سمجھنے لگے ہیں
ہمیں جب سے آنکھوں سے دھوکا ملا ہے
اشارے برابر سمجھنے لگے ہیں
نہیں دینا نالوں کو ترجیح اتنا
یہ خود کو سمندر سمجھنے لگے ہیں
نہ ممی کی لوری نہ دادی کے قصے
مکانوں کو کیوں گھر سمجھنے لگے ہیں
غریبی نے ہم کو تو سمجھایا یوں ہے
سمجھتے نہیں پر سمجھنے لگے ہیں
ہر بار اسی شخص کو کیوں یاد کریں ہم (غزل)
ہر بار اسی شخص کو کیوں یاد کریں ہم
اے دل تجھے یوں بارہا ناشاد کریں ہم
بے چین رہے شام و سحر کوئی پرندہ
پھر کیوں نہ قفس سے اسے آزاد کریں ہم
آتا نہیں ہے جب ہمیں اس حال پہ رونا
پھر درد نیا کیوں نہیں ایجاد کریں ہم
ہم کو نہ شکایت کوئی ہے زندگی تم سے
کچھ تم نے کیا کچھ چلو برباد کریں ہم