پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

دیبا سلام کی غزلیں — Deeba Salam Ghazals

دیبا سلام کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔

ایک کشمکش سی چلتی ہے (نظم)

ایک کشمکش سی چلتی ہے

لہروں کے ساتھ مچلتی ہے

کبھی ساحل سے ٹکراتی ہیں

کبھی سمٹ سی جاتی ہیں

اوس کی بوندیں اوشن میں

طوفانوں میں غراتی ہیں

پھر موجوں سنگ گنگناتی ہیں

اٹکھیلیاں وہ کرتی ہیں

ساگر دھارا سنگ گزرتی ہیں

کبھی ہائی ٹائیڈ کبھی لو ٹائیڈ میں

اکثر یوں ہی فل مون لائٹ میں

آسماں کی جانب اچھلتی ہیں

گرتی اور سنبھلتی ہیں

آفتاب کہتا ہے آ جا

فضا کہتی سما جا

ساگر کہتا ہے نہ جا

زمیں بھی جکڑے جاتی ہے

ایسے ہی لہراتی ہیں

بہتی چلی جاتی ہیں