اختر بارکپوری کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔
آپ کو جس پہ پیار آ جائے (غزل)
آپ کو جس پہ پیار آ جائے
اس کے دل کو قرار آ جائے
تیری چشم کرم کے صدقے میں
عمر بھر کا خمار آ جائے
تم ادھر اور میں ادھر تنہا
کیسے دل کو قرار آ جائے
ان کی ابرو کی بات نکلی ہے
کند خنجر پہ دھار آ جائے
شعر میں تلخیاں بھرو اخترؔ
پھر غزل پر نکھار آ جائے