پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

اختر آنولوی کی غزلیں — Akhtar Aanaulavi Ghazals

اختر آنولوی کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔

جلوؤں کو تیرے آج سر عام دیکھ کر (غزل)

جلوؤں کو تیرے آج سر عام دیکھ کر

شرمندہ ہوں میں ذوق نظر خام دیکھ کر

ساقی کی اور بڑھ گئیں بے التفاتیاں

دست طلب میں ٹوٹا ہوا جام دیکھ کر

خاروں کو بھی نہ ہوگی تمنائے فصل گل

اب موسم بہار کا انجام دیکھ کر

ہر ذرہ دل کا ہے غم جاناں کی جلوہ گاہ

چلنا غم حیات بہر گام دیکھ کر

دنیا بھی میرے دل کی طلب گار بن گئی

میرا خلوص میری وفا عام دیکھ کر

اخترؔ نہ جانے کس لیے ہیں مجھ پہ طعنہ زن

کچھ لوگ ان کے ساتھ مرا نام دیکھ کر