کہاوت__# بورخیس ___#ترجمہ مظفر اقبال بہ شکریہ:-اد…
????کہاوت__# ⚫بورخیس⚫ ___#ترجمہ مظفر اقبال
بہ شکریہ:-ادبیات "اسلام آباد
انتخاب و ٹایپنگ ????:-احمد نعیم
ہابیل کی موت کے بعد قابیل کی دوبارہ ملاقات ہوئی-وہ اک صحرا میں سرگرداں تھے-اور ایک دوسرے کو دور سے پہچان گئے کہ دونوں طویل القامت تھے، _____
بھائی زمین پر بیٹھے، آگ جلائی اور کھانا کھایا-کچھ عرصہ دونوں خاموش رہے-جیسے ایک سخت دِن کے خاتمے پر تھکے ہوئے آدمی (خاموش ) ہوتے ہیں-آسمان پر ایک ناوقت غیر معلوم ستارہ طلوع ہوا-آگ کی روشنی میں قابیل نے ہابیل کے ماتھے پر پتھر کا نشان تراشا،
لقمہ جو اپنے منہ میں ڈالنے والا تھا، نیچے گرایا اور اپنے گناہ کے لیے معافی کا خواستگار ہوا
"اب مجھے یاد نہیں—–تم نے مجھے قتل کیا تھا______یا میں نے تمہیں__؟؟؟
ہابیل نے جواب دیا، " ہم دونوں یہاں موجود ہیں، پہلے ہی کی طرح،
"اب مجھے یقین ہو گیا کہ تم نے مجھے معاف کر دیا ہے"___
قابیل نے کہا کیونکہ معاف کر دینا بھول جانا ہی ہے۔، میں بھی کوشش کروں گا کہ بھول جاؤں"
"ہاں" ہابیل نے نرم لہجہ میں کہا "تم ٹھیک کہتے ہو، جب تک پچھتاوا باقی ہے گناہ باقی رہتا ہے__" ⚫⚫⚫
بشکریہ
https://www.facebook.com/groups/1876886402541884/permalink/2930754777155036