کِسی غَیر اِنسانی مَظہَر کو اِنسان ( بَشر ) فَرض کَرنا بھی اَدَبی تَراکیب کا حِصّہ ہَے ۔ یہ تَخصیص کے ساتھ خُطباتی تَرکیب ( rhetorical device ) ہَے ۔ اِس کی تین صُورَتیں ہَیں جو کہ ذیل میں دَرج ہَیں ۔
اَب اِس سِلسِلے میں جو پہلی صُورَت ہَے ، اُس میں اُس مَظہَر کا صَیغہِ غائب ( third person ) میں محض ذِکر کِیا جاتا ہَے ۔ اِسے ہَم ۔ ۔ ۔ ۔ تَبشیرِ مَجہُول ( personification ) ۔ ۔ ۔ ۔ کا نام دینا پَسَند کَرتے ہَیں ۔ اِس کی کُچھ مِثالیں دیکِھِئے : –
1 – دِلّی کی ہَوائیں بھی تہذیب سِکھاتی ہَیں ۔
2 – لَکھنَؤُ کے تو دَروازے اَور کھڑکِیاں بھی قافِئے جوڑتی ہَیں ۔
3 – تھیں بِناتُ الّنَعشِ گَردُوں ، دِن کو پَردے میں نِہاں ۔
شَب کو اُن کے جی میں کیا آئی کہ عُریاں ہو گَئیں ۔ _____ غالِب ____
( گَردُوں ، فارسی لَفظ بہ معنی آسمان کی رَوشَن بیٹیاں ( بِناتُ الّنَعشِ ) یعنی سِتارے ، دِن کو پَردے میں چُھپی ہُوئی تھیں ، رات کو اُن کے جی میں جانے کیا آئی کہ اُنہوں نے اَپنے حُسن کا جَلوہ دِکھا ڈالا )
4 – ساحِل سے سَر پَٹَکتی تھیں ، مَوجیں فَرات کی ۔
____ میر اَنیس ____
( اَب گویا لہروں کا بھی کوئ سَر ہَے ، اُن کے بھی جَذبات ہَیں ۔ )
5 – بولے میرا کَنگنا ، تیرے بِن سَجنا ، نیند نَہیں آتی ۔
6 – نَیناں ٹَھگ لیں گے ۔
7 – نَیناں بَڑے پاگَل ہَیں ۔
8 – اَب مَیں سَمجھا تیرے رُخسار پہ تِل کا مَطلَب ۔
دَولَتِ حُسن پہ دَربان بِٹھا رَکّھا ہَے۔
9 – وُہ جو ایک تِل ہَے ہونٹوں کے نیچے تِرے ۔
تُو ذَرا اُس سے کہہ دے کہ ہو کُچھ پَرے
یہ نہ ہو گَرمئِ جَنگِ اُلفَت کے دُوں ۔
ایک نَنّھا بے چارہ سا تِل جَل مَرے ۔
____ مَولوی تَمیزُالّدین شِبلی ____
10 – یہ بھی نہ جا سَکے گی ، اَگَر وُہ نہ آئیں گے ۔
دامَن پَکَڑ لِیا ہَے ، شَبِ اِنتِظار کا ۔
انگریزی سے یہ کُچھ مِثالیں ہَیں : –
1 – whan that april with his sweet sours soote
2 -when will apprelled April on the heel of limping winter treads .
( شیکسپیئر کے ناٹَک رومِیؤ اَور جُولِئَٹ کی اِن سَطُور میں دو جَگہ غَیر اِنسانی مَظاہِر کی تَبشیر کی گَئی ہَے ؛ ایک تو یہ کہ اپریل کا مَہینہ لِباس زیبِ تَن نَہیں کَر سَکتا ، پِھر سَردِیاں لَگڑائیں کِیُؤنکَر ؟ اَور پِھر مَوسَمِ سَرما کی ایڑھِیاں بھی نَہیں ہوتیں ۔ )
3 – lightning danced across the sky .
4 – the wind howled in the night
5 – traffic slowed to the crawl .
6 – my car’s headlights winked at me .
7 – the flowers are begging for water .
8 – Time and tide wait for none .
9 – Time is the greatest healer
10 – dull opiate
( Ode to the nightingale , Keats ).
تَبشیر کی بات ہو گئی ۔ اَب چَلتے ہَیں آگے ۔ اِس خاندان کا دُوسرا رُکن وُہ ہَے کہ جِس میں کِسی غَیر اِنسانی مَظہَر ( جاندار ، یا کوئی خَیال ، ) کو اِنسان ( بَشر ) فَرض کَر کے اُس سے باقاعدہ خِطاب کِیا جاتا ہَے ، یا کِسی مَرے ہُوئے شَخص کو زِندہ فَرض کَر کے اُس سے کَلام کِیا جاتا ہَے ۔ اَنگریزی میں اِس تَرکیب کو ( Apostrophe ) کَہا جاتا ہَے ، اَور مَولوی تَمیزُالّدین صاحَب اِس کے لِئے تَخطیب کا لَفظ بَرَتنا مَوزُوں سَمَجھتے ہَیں ۔ ذَیل میں دی گئی اِمثال دیکِھِئے : –
1 – آ عَندَلیب ، مِل کَر کَریں آہ و زارِیاں ۔
تُو ہائے گُل پُکار ، مَیں چِلّاؤُں ہائے دِل ۔
2 – اے صَبا مُصطُفیٰ سے کہہ دینا
غَم کے مارے سَلام کہتے ہَیں ۔
3 – اَے رات ذَرا تَھم تَھم کے گُذَر ۔
میرا چاند مُجھے آیا ہَے نَظَر ۔
4 – کیا تُمہیں پَتہ ہَے ، اَے گُلشَن میرے دلبَر آنے والے ہَیں ۔
5 – زِندَگی جا ، چھوڑ دے پیچھا میرا
آخِر مَیں اِنسان ہُوں ، پَتَّھر تو نَہیں
6 – اَے عُمرِ رَفتہ چھوڑ گَئی ، تُو مُجھے کَہاں ؟
7 – یُوں دی ہَمیں آزادی کہ دُنیا ہُوئی حَیران ۔
اَے قائدِ اَعظَم تیرا احسان ہَے احسان
8 – باطِل سے ڈَرنے والے ، اَے اسماں نَہیں ہَم ۔
سَو بار لے چُکا ہَے ، تُو اِمتِحاں ہَمارا ۔
9 – اَے مُحَبَّت تیرا جَواب نَہیں
تُجھ سے بَڑھ کَر کوئی شَراب نَہیں ۔
اَنگریزی سے کُچھ مِثالیں بھی دیکِھئے : –
1 – O’ death thou can’t scare me .
2 – Twinkle twinkle little star .
How I wonder , what you are .
3 – Farewell happy fields , hail horrors hail ( Paradise Lost , Milton )
4 – season of most and mellow fruitfulness . . .
( Keats )
5 – death , be not proud through some have called theme
Mighty and dreadful .
( John Donne )
6 – Busy old fool, unruly sun,
Why dost thou thus
( John Donne )
اَب چَلتے ہَیں اِس خاندان کے تیسرے رُکن کی جانِب ۔ یہ وُہ صُورَت ہَے کہ جِس میں کِسی غَیر جاندار مَظہَر یا مَظاہِر کو بَشر کا رُوپ دے کَر اُن کا باہمی مُکالمہ / گُفتگُو پیش کی جاتی ہَے ۔ اَنگریزی میں اِسے Allegory کَہا جاتا ہَے ، اَور مَولوی تَمیزُالّدین شِبلی کے نَزدیک اِس کے لِئے مَوزُوں تَرین اُردُو مُتَرادِف ہَے ۔ ۔ ۔ ۔ تَبشیرِ قَوی / تَبشیرِ مُتَکَلِّم ۔ اِس میں غَیر بَشری مَظاہِر ، کِرداروں کی صُورَت سامنے آ کَر کُچھ بولتے اَور کَرتے ہُوئے دِکھائے جاتے ہَیں ۔ کَرِسٹوفَر مارلؤ نے اَپنے نُمائندہ ناٹَک ( A Tragical History Of Dr Faustus ) کے ایک مَنظَر میں اِس تَکنیک کا بُہُت خُوبی سے اِستِعمال کِیا ہَے کہ جِس مَنظَر میں سات بَڑے گُناہ ( seven deadly signs ) سامنے آ کر اَپنی بَڑائیاں بَیان کرتے ہَیں ۔
مُجَرَّدات / تَصَوُّرات / غَیر بَشَری مَظاہِر کے اِستعمال کی اُردُو اَدَب میں مِثالیں دیکھنا ہوں تو مُلّا وَجہی کی ۔ ۔ ۔ ۔ ” اَب رَس ” ۔ ۔ ۔ ۔ ، اَور مَولانا مُحَمَّد حُسَین آزاد کی شاہکار تَصنیف ۔ ۔ ۔ ۔ ” نَیرَنگِ خَیال ” ۔ ۔ ۔ ۔ دیکِھِئے ۔ اِن کی اِس تَکنیک کو کَمال مَہارَت کے ساتھ بَرتا گَیا ہَے ۔
مَضامینِ شِبلی
بشکریہ
https://www.facebook.com/1876886402541884/posts/2108552996041889

جواب دیں
تبصرہ کرنے سے پہلے آپ کا لاگ ان ہونا ضروری ہے۔