پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

وہ کبھی مل جائیں تو کیا کیجئے رات دن صورت کو دیکھ…

وہ کبھی مل جائیں تو کیا کیجئے
رات دن صورت کو دیکھا کیجئے

چاندنی راتوں میں اک اک پھول کو
بے خودی کہتی ہے سجدہ کیجئے

جو تمنا بر نہ آئے عمر بھر
عمر بھر اس کی تمنا کیجئے

عشق کی رنگینیوں میں ڈوب کر
چاندنی راتوں میں رویا کیجئے

پوچھ بیٹھے ہیں ہمارا حال وہ
بے خودی تو ہی بتا کیا کیجئے

ہم ہی اس کے عشق کے قابل نہ تھے
کیوں کسی ظالم کا شکوہ کیجئے

آپ ہی نے درد دل بخشا ہمیں
آپ ہی اس کا مداوا کیجئے

کہتے ہیں اخترؔ وہ سن کر میرے شعر
اس طرح ہم کو نہ رسوا کیجئے

اخترؔ شیرانی

انتخاب
سفیدپوش

مزید پڑھیں: اختر شیرانی کی غزلیں — Akhtar Shirani Ghazals کی مزید غزلیں