میں وہ محرومِ عنایت ہوں کہ جس نے تجھ سے ملنا چاہا…
میں وہ محرومِ عنایت ہوں کہ جس نے تجھ سے
ملنا چاہا تو بچھڑنے کی وبا پھوٹ پڑی
نعیم ضرار
…..
پَر نکلتے ہی کترنے کی وبا پھوٹ پڑی
ایک ہی بار نہ مرنے کی وبا پھوٹ پڑی
جانے کیا بَیر تھا اِس شہر کو مجھ ایسوں سے
میرے بستے ہی اجڑنے کی وبا پھوٹ پڑی
میں وہ محرومِ عنایت ہوں کہ جس نے تجھ سے
ملنا چاہا تو بچھڑنے کی وبا پھوٹ پڑی
