[میں اپنی تحریروں میں کبھی تنہائی کے س سال کا ذکر نہیں کرتا جبکہ بہت سے نقادوں ک…
[میں اپنی تحریروں میں کبھی تنہائی کے س سال کا ذکر نہیں کرتا جبکہ بہت سے نقادوں کے خیال میں یہ میری بہترین کتاب ہے مجھے اس کے بارے میں سوچتے ہوئے بہت تلخی محسوس ہوتی ہے]۔ اس نے میری زندگی کو قریب قریب تباہ کر دیا اس کے شائع ہونے کے بعد کوئی چیز ویسی نہ رہی جیسے پہلے تھی کیونکہ شہرت اپ کے احساس زندگی کو زیر و زبر کر دیتی ہے تقریبا اسی حد تک جس حد تک اقتدار اور اس سے اپ کی نجی زندگی کو مستقل خطرہ لاحق رہتا ہے ۔بدقسمتی سے کوئی شخص اسے باور نہیں کر سکتا جب تک اسے اس سے خود سابقہ نہ پڑا ہو۔
[مجھے محسوس ہوتا ہے کہ تنہائی کے سو سال کی کامیابی میری بقیہ تحریروں کے حق میں غیر منصفانہ ہے] ۔ سردار کا زوال اس سے کہیں زیادہ اہم ادبی کار نمایاں ہے لیکن جبکہ اقتدار کی تنہائی کے بارے میں ہے تنہائی کے سو سال روز مرہ زندگی کی تنہائی سے متعلق ہے۔ یہ ہر شخص کی داستان حیات ہے مزید یہ کہ یہ ایک سادہ رواں مستقیم اور میں تو یہاں تک کہوں گا کہ سطحی انداز میں لکھی گئی ہے
.
.
امرود کی مہک
تحریر۔۔ گابرئیل گارسیا مارکیز
مترجم۔۔ اجمل کمال
بشکریہ
https://www.facebook.com/groups/1876886402541884/permalink/3830764677154037