میراجی کے متعلق منٹو کی رائے ” میراجی نے شاعری کی…
میراجی کے متعلق منٹو کی رائے
” میراجی نے شاعری کی بڑے خلوص کے ساتھ، شراب پی، بڑے خلوص کے ساتھ،بھنگ پی، وہ بھی بڑے خلوص کے ساتھ، لوگوں سے دوستی کی اور اسے نبھایا- اپنی زندگی کی ایک عظیم ترین خواہش کو جل دینے کے بعد وہ کسی اور سے دھوکا فریب کھانے کا اہل ہی نہیں رہا تھا- اس اہلیت کے اخراج کے بعد وہ اس قدر بے ضرر ہو گیا تھا کہ بے مصرف سا معلوم ہوتا
تھا- ایک بھٹکا ہوا مسافر جو نگری نگری پھر رہا ہے منزلیں قدم قدم پر اپنی آغوش اس کے لیے وا کرتی ہیں مگر وہ ان کی طرف دیکھے بغیر آگے نکلتا جا رہا ہے—-کسی ایسی جگہ، جس کی کوئی سمت ہے نہ رقبہ—
ایک ایسی تکون کی جانب جس کے ارکان اپنی جگہ سے ہٹ کر تین دائروں کی شکل میں اس کے گرد گھوم رہے ہیں "
منٹو نما— صفحہ نمبر 63
انتخاب :-: ابوالحسن علی ندوی