ضبط اپنا شعار تھا ، نہ رہا دل پہ کچھ اختیار ت…
ضبط اپنا شعار تھا ، نہ رہا
دل پہ کچھ اختیار تھا، نہ رہا
دلِ مرحوم کو خدا بخشے
ایک ہی غمگسار تھا ، نہ رہا
اُن کی بے مہریوں کو کیا معلوم
کوئی امّیدوار تھا ، نہ رہا
کچھ زمانے کو سازگار سہی
جو ہمیں سازگار تھا، نہ رہا
اب گریباں کہیں سے چاک نہیں
شغلِ فصلِ بہار تھا ، نہ رہا
مہرباں ! یہ مزارِ فانی ہے
آپ کا جاں نثار تھا ، نہ رہا
(فانی بدایونی)
المرسل :-: ابوالحسن علی ندوی