اتوار • 4 اکتوبر 2026ء

✦ منتخب غزلیں

جوہر عظیم آبادی ۔ دُنیا ہے نام عالمِ خواب و خیال ک…


جوہر عظیم آبادی
۔
دُنیا ہے نام عالمِ خواب و خیال کا
یعنی بہ شکل اوج ہے نقشہ زوال کا

ممکن نہیں کہ ہو کبھی اظہارِ آرزو
میں جانتا ہُوں خوب نتیجہ سوال کا

یہ تو نہیں کہ منہ میں زباں ہی نہیں مرے
پُرساں بھی تو ہو کوئی مگر خستہ حال کا

گبھرا کے یُوں نہ جانبِ اغیار دیکھیے
مجھ کو جواب مل گیا میرے سوال کا

گردن جُھکائے دیر سے بیٹھے ہو کیوں خموش
کیا کچھ جواب ہی نہیں میرے سوال کا
۔
جوہؔر عظیم آبادی