پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

#تیرے_عشق_میں #از_اقراء_خان #قسط_نمبر_10 #حص…

#تیرے_عشق_میں
#از_اقراء_خان
#قسط_نمبر_10
#حصہ_دوم

کیا ؟
رانیہ نے چونکتے ہوے وشمہ کی طرف دیکھا ۔
ہاں نا ۔۔یار وہ گھر آگئے تھے مجھ سے منع نہیں کیا گیا ۔۔
اور تمھیں پتا ہے انھوں نے میرے ہاتھ کی بنی کالی چائے بھی بڑی مزے سے پی لی تھی ۔۔

وشمہ ۔۔وشمہ ۔۔واقعی آج تم نے ثاپت کر دیا ہے کے تم پاگلوں کی لسٹ میں سب سے آگے ہو ۔۔
یار ۔۔
مطلب اشر نے تمھیں اتنی باتیں سنائی اور
تم ۔۔
کچھ نہیں ہو سکتا ۔۔
تمھارا وہ ہاتھ ماتھے پہ رکھتے ہوے بولی ۔
تمھیں کیا لگتا ہے تمھاری دوست نے بدلہ نہیں لیا کیا ۔

وشمہ نے بالوں کو پرے کرتے ہوے کہا ۔۔
کیا مطلب ۔۔بدلہ؟ کیسے لیا

وشمک ولید ہے نام میرا ۔۔۔تمھیں پتا ہے میں نے جان بھو ج کر انکی بلیک کافی میں ۔۔پتی ملا دی ۔۔
پتا کونسی ۔؟
کونسی رانیہ نے منہ بسورتے ہوے کہا

دانے دار جس سے مجھے بڑی نفرت ہے ہاہاہاہاہاہا

پیتے ہوے سر کہ جو زاویے بن رہے تھے ناں ہاے کیا بتاوں ۔مجھے بڑا مزہ آیا ۔۔

وشمہ اپنی مگن میں مگن آنکھیں بند کیے بول رہی تھی جیسے اس نے انکھیں کھولی تو سامنے رانیہ کا چہرہ جس پر غصے کے اثار صاف صاف دکھائی دے رہے اگر وہ کچھ دیر اور اس سے بات کرتی ۔۔تو پتا نہیں کیا ہو جانا ۔۔

اچھا میں چلتی ہوں ۔۔مجھے جانا ہے ۔۔مٹھائی بھی دینی ہے سب کو ۔۔آخر تمھاری دوست نے ٹاپ کیا ہے ۔۔
وشمہ مسکراتے ہوے اٹھی ۔
رانیہ ابھی تک یونی کے گراونڈ میں بیٹھی تھی جیسے وشمہ گئ ۔
اس کے منہ سے بے اختیار نکلا ۔۔
پاگل ہے یہ لڑکی ۔۔

**********************
کھایے ۔۔
لیجیے ۔۔
ارے آپ بھی لیجیے ۔۔
خوشی کا موقع ۔۔ہے سب لیجیے ۔۔
وشمہ ۔۔خوشی سے چہچہاتی ہوئی ۔۔آفس میں مٹھائی بانٹ رہی تھی ۔۔
اس نے بزنس ایڈمینسٹریشن ۔۔کہ فاینل سمسٹر میں ٹاپ کیا ۔۔
تھا ۔۔

آج اسکی زندگی کا سب سے بڑا دن تھا ۔۔۔
وہ ہاتھ میں مٹھائی کا ڈبہ لیے آفس میں داخل ہوئی

اشر خاموشی سے اپنے کام میں مصروف تھا وشمہ نے ہاتھ میں پکڑا مٹھائی کا ڈبہ ۔۔سامنے ٹیبل پر رکھ دیا ۔۔

سر مٹھائی کھایئے ۔۔
جیسے وشمہ نے کہا ۔
اشر نے حقارت سے وشمہ کی طرف دیکھا ۔۔
ہاے ایسے کیوں دیکھ رہے ہیں میں نے کونسا ۔۔زہر آپ کے سامنے رکھ دیا ۔۔ہے ۔۔مٹھائی ہے ۔۔وہ بھی اکرم سویٹس والوں کی
جیسے وشمہ نے کہا ۔
اشر کے منہ سے بے اختیار نکلا ۔۔

اکرم سویٹس ۔۔؟
طوبا ۔۔طوبا اب آپ کو اکرم سویٹس کا بھی نہیں پتا ۔۔۔
سر ویسے ۔۔آپ اتنے بھولے مت بنیے ۔۔۔پتا سارا آپ کو ہوتا ہے ۔
سر ۔۔آپ کو پتا ہے اکرم سویٹس کیا کہنے انکی مٹھائی کے ۔۔
اتنے مزے کی مٹھائی ہوتی ہے

آج چاچا چھیدا نہیں تھے ۔۔ورنہ وہ تو مجھے زیادہ بھی دیتے ہیں ۔۔ریگولر کسمٹر ہوں نا انکی

چاچا چھیدا ۔۔
ہاے ۔۔۔سر چاچا چھیدا ۔دکان کے اونر ۔۔ساری مٹھائی وہی بناتے ہیں آپکو پتا ہے میں نے خود دیکھی ہے انکی مٹھائی بنتے ہوے اتنی صفائی سے کام کرتے ہیں ۔۔
تبھی تو ۔۔کوئی چھپا نہیں مارا ۔۔انکی دکان پر ۔۔

اچھا کھایے اب ۔۔
اشر وشمہ کی طرف دیکھ رہا تھا ۔۔
ویسے کس خوشی میں
اشر نے اپنا ہاتھ روکا
اف اللہ یہ تو بتانا بھول گئ ۔۔ہاں ۔۔آپ کو پتا ہے میں نے فایئنل ۔۔سمسٹر میں ٹاپ کیا ۔۔ہے ۔۔

اب میں بھی کچھ ہی سالوں میں ایک بڑی بزنس میں بنوں گی لیکن آپ کی طرح نہیں ۔۔

ہاہاہاہا اچھا چھوڑیے ۔۔چلیے کھایے نا
اشر آج تک کوئی عام دکان سے خریدی چیز نہیں کھاتا تھا ۔۔
برینڈڈ ہونے کے ساتھ اسکی کھانے کی چیزیں بھی الگ ہو گئ یا پھر کہہ سکتے سٹینڈرڈ کا فرق ۔۔

وہ اپنا ہاتھ آگے بڑھا رہا تھا ۔۔۔
لیکن اسکے ہاتھ میں ہچکچاہٹ ۔۔وشمہ کو محسوس ہو گئ ۔
اس نے فورا ۔مٹھائی کا ڈبہ ۔۔اٹھا لیا ۔

سر مجھے لگتا ہے یہ مٹھائی آپ کے سٹینڈرڈ کی نہیں ہے ۔۔
آپ کہاں ایسی عام دکانوں سے ملتی مٹھایاں کھاتے ہوں گے ۔۔
بڑے لوگ ہیں ظاہر بڑا سٹینڈرڈ ۔۔۔
وشمہ نے کہا
اور وہ ڈبہ لیے ۔۔اپنی کیبن کی جانب بڑھ گئ ۔۔۔
اشر ۔۔حیرانگی سے وشمہ کی طرف دیکھ رہا تھا اس سے پہلے وہ کچھ کہتا وہ چلی گئ ۔۔
****************
صیح کہتی ہے رانیہ ۔۔۔میں واقع پاگل ہوں ۔۔
اس نے ۔۔۔ڈبہ سمیت ساری مٹھائی ۔۔۔باسکٹ میں پھینک دی ۔۔
ارے مس وشمہ یہ کیا کر دیا ۔۔۔اتنی مزے کی مٹھائی تھی آپ نے کیوں پھینکی ۔۔
مینجر ۔۔علی نے وشمہ کے قریب آتے ہوے کہا ۔
شائد اسکا ۔۔سٹینڈرڈ چھوٹا ہے ۔۔مینجر علی ۔۔
کیا مطلب؟
مطلب ۔آپ نہیں سمجھے گے ۔۔
وہ مینجر علی ۔۔کے ساتھ ۔۔کھڑی ۔۔
وہ
پیچھے کھڑا تھا ۔۔۔اسکو ۔۔دیکھ رہا تھا ۔۔لیکن ۔وہ اسکو ۔منا نہیں سکتا تھا
کس حق سے مناتا ۔۔

اب آپ مجھ سے بات چھپاے گی مینجر علی نے ۔۔وشمہ کی طرف دیکھتے ہوے کہا ۔۔

آپ مجھے اپنا سب سے بہترین دوست مانتی ہیں نا ۔۔
تو مجھے پتا چل چکا ہے آپ نے یہ کیوں کیا ۔۔
سر اشر کی وجہ سے نا
وشمہ نے چونکتے ہوے کہا ۔۔

وشمہ وہ ایسے ہی ہیں ۔۔۔ان کا سٹینڈرڈ ہم جیسوں سے کہا میچ ہوتا

ارے نہیں نہیں ۔۔۔۔بھائی بریک پہ پاوں رکھو سر اشر نے تو اتنے شوق سے کھائی ہے ۔۔وہ تو میں نے ایسے ہی پھینک دی اضافی تھی ناں اور رہی بات سر اشر کے سٹینڈرڈ
سو پلیز آپ لوگوں نے ان کے بارے میں جیسا سوچا ہے وہ ایسے بلکل بھی نہیں ہیں وہ بہت اچھے اور مسکرانے والے انسان ہیں اور ہم جیسے ہی ہیں وہ ۔۔
وشمہ کی اس بات پر اشر بے اختیار مسکرایا ۔۔

اسے شرم آ رہی تھی کہ اس نے وشمہ کے ساتھ ۔۔کیا کیا ۔
وہ واقعی اسکے دل میں جگہ بنا چکی تھی
*******************

دروازے کی گھنٹی بجی ۔۔
ارے آرہی ہوں
صبر نہیں ہوتا
رات کے سات بج چکے تھے
اس نے جیسے دروازہ کھولا ۔۔
باہر کوئی موجود نہیں تھا ۔۔
ادھر ادھر دیکھنے کے بعد وشمہ کی نظر نیچے پڑی جہاں
اکرم سویٹس کی مٹھائی کا ڈبہ تھا ۔۔

واقعی ۔۔وشمہ چاچا چھیدے کی مٹھائی لاجواب ہے ۔اور میں معافی چاہتا ہوں تمھارا دل دکھانے کے لیے ۔
جیسے وشمہ نے ۔۔۔پڑا ۔وہ ادھر ادھر دیکھنے لگی ۔۔
وہ پیچھے مڑنے لگی تھی ۔۔کہ پیچھے سے کیسی نے اسے روکا ۔۔

روکیے مس وشمہ ۔۔
جیسے وشمہ مڑی ۔۔اس نے اشر کو دیکھا ۔۔
جو ۔۔
بلکل بھی پہچانا نہیں جا رہا تھا ۔
بلیک شلوار قمیض جس کی آئیستینے کہنیوں تک کی ہوئی ۔۔بال عموما پیشانی پر پڑتے تھے ۔۔۔۔
وہ بلیک شلوار قمیض میں بہت اچھا لگ رہا تھا ۔۔

سر آپ؟
جی وہ میں نے سوچا ۔۔۔کہ کیوں نا آپ کے اکرم سویٹس کی مٹھائی ۔۔کھا لی جاے جتنی تعریف آپ کر چکی تھی ۔۔تو مجھے جانا پڑا

سر ۔۔وہ مٹھائی ۔۔آپ کے سٹینڈرڈ کی نہیں ہے ۔
بس کریے ۔۔مس وشمہ
میں ابھی کھانے لگا تھا کہ آپ نے ۔۔ڈبہ اٹھا لیا

واہ واہ ۔۔۔صاف تھا آپکا دل نہں کر رہا
اچھا مان لیا
چلے ۔۔باہر چلتے ہیں ۔۔
جیسے اشر نے کہا ۔
وشمہ چونکی اور کہا

کس خوشی میں
آپ نے ٹاپ کیا ۔۔ہے ٹریٹ تو بنتی ہے
ٹریٹ ۔۔
لیکن ۔۔ٹریٹ میں دوں گا ۔۔
وہ کیوں
کیونکہ میں نے آپکا دل دکھایا ہے اور میں اپکا دل نہیں دکھا سکتا
جیسے اشر نے کہا وہ فورا خاموش ہو گیا ۔۔
کیونکہ وہ کچھ ایسا کہہ گیا تھا ۔۔۔
جو نہیں کہنا چاہیے تھا ۔۔

چلیں گی ۔۔
وشمہ نے مسکراتے ہوے سر ہلایا ۔۔

ایک منٹ میں آئی ۔۔
وہ اندر گئ
شال اپنے کندھوں پہ اوڑے ہاتھ میں اپنا پرس لیے وہ ۔۔
باہر نکلی اور گاڑی کی جانب بڑھی جہاں ۔اشر اسکا انتظار کر رہا تھا ۔۔

سر کبھی آپ نے خاموشی کی آواز سنی ہے ۔۔
نہں تو
وہ کراچی کے ساحل پر ٹہل رہے تھے ۔۔۔

ارے کبھی سنے ساری آپ کی زندگی کے درد ایک منٹ کے لیے ۔۔غائب ہو جاتے ہیں ۔۔

اچھا ۔۔اگر ۔۔غم ایسے ہوں ۔۔جو ۔۔یہ خاموشی بھی معافی مانگ لیں پھر؟
ارے نہیں میں اکثر ایسا کرتی ہوں ۔۔۔۔جب میں زندگی سے تنگ آجاتی ہوں نا
تب میں خاموش ہو جاتی ہوں ۔۔

آپ کیا کرتے ہیں؟
میں
میں ۔۔۔تنہائی ۔۔اور اندھیرے میں بیٹھنا پسند کرتا ہوں
آپکی زندگئ میں ایسا کیا ہوا ہے ۔۔کہ جو آپکو غم و تنہائی کا شکار بننا پڑا ۔۔

جیسے وشمہ نے کہا
وہ خاموش ہو گیا ۔۔
لمبی خاموشی بعد ۔۔اس نے جواب دیا ۔۔
اچھا ۔۔چھوڑیے ۔۔ان باتوں کو ۔۔

اچھا سر اگر آپ ۔اس سمندر میں ڈوب جائیں تو سب سے پہلی آواز ۔۔کس کو لگائیں گے

یہ کیسا سوال ہے مس وشمہ
ارے سر بڑے مزے کا ہے ۔
بتائیے

آپ کو ۔۔

ہاہاہاہاہاہیا سر میں نے تو آپکو دھکا دینا ہے ۔۔۔آپ مجھے ہی آواز لگائے گے

وشمہ کی اس بات پر اس نے بے اختیار قہقا لگایا ۔۔
وہ ہس رہا تھا ۔۔بہت عرصے بعد ۔۔خوشی اسکے چہرے پہ تھی

وہ اشر کو دیکھ رہی تھی ۔۔مسلسل کیونکہ اسے اچھا لگتا تھا ۔۔ جب اشر مسکراتا تھا خاص کر اسکی باتوں پر

***********************

وشمہ ولید ۔۔۔نہیں ۔۔تمھیں نہں ہو سکتا ۔۔تمھیں اشر گیلانی سے محبت
نہیں کہاں سر اشر اور کہاں میں ۔۔زمین آسمان کا فرق ہے ۔۔

وہ بیڈ پہ لیٹے سوچ رہی تھی ۔۔
شائد وہ اپنے دل کو بہلاوا دے رہی تھی لیکن سچ بات تھی وہ واقعی اشر کو پسند کرنے لگی تھی ۔۔

صبح کا ڈھلتا سورج اور اسکی کرنوں نے پورے آسمان کو اپنے لپیٹے میں لیا ۔۔تھا ۔
ساری دنیا اپنے اپنے کاموں میں روا تھی ۔۔

ارے رانیہ کیا پتا میری ۔۔سکالر شپ نکلے ناں اور توں ایسے ہی پاگل ہو رہی ہے

پاسپوڑٹ بنانے میں کیا حرج ہے ۔۔
بتاو مجھے ۔۔اگر تمھاری سکالر شپ نکل گئ ناں تو ۔۔تمھیں آوٹ آف کنڑی جانا ہوگا تب اتنی جلدی کیسے بنے گا تمھارا پاسپورٹ اور ویسے بھی مجھے پورا یقین ہے تم سلیکٹ ہو جاو گئ

وہ دونوں سیدھی ۔پاسپوڑٹ دفتر میں داخل ہوئی ۔۔
**************************
مس وشمہ ۔۔آپ کیا ۔۔بتائیں گی
سر اشر کو

آفس کے سٹاف ممبر نے وشمہ کو کہا
وشمہ نے چونکتے ہوے اسکی طرف دیکھا ۔۔
کیوں کیا ۔۔بتانا ہے ۔
ارے آپ کو نہئں پتا
ہر سال ۔۔سر ۔۔اینڈ پہ ایک ایسا ڈے رکھتے ہیں جس میں ہر سٹاف ممبر اپنی راے بتاتا ہے کہ آفس میں یہ بھی چیز ہوں
لیکن وہ چیزیں جو آفس کے لیے فائدہ مند ہوں ۔

اچھا وشمہ نے ۔۔حیرانگی سے کہا

اچھا آپ نے کیا سوچا ہے ۔۔کیا کہے گی
میں
وشمہ سوچ میں مبتلا ہو گئ

جاری ہے