پیر • 5 اکتوبر 2026ء

✦ عالمی ادب

ترجمہ کی ایک کاوش… آتش فشاں کے نشیب میں برف پو…

ترجمہ کی ایک کاوش…

آتش فشاں کے نشیب میں برف پوش پہاڑوں کے نزدیک کشادہ جھیلوں کے درمیان چلی کا خوشبودار، سنسان گھنا جنگل آباد ہے. میرے پیر خشک بے جان پتوں میں دھنستے ہی ایک نازک ٹہنی کے چٹخنے کی آواز سنائی دیتی ہے. قوی ہیکل دیوالی کے درخت اپنے قد کے رخ میں سیدھا اوپر کیجانب بڑھتے دکھائی دیتے ہیں. یخ بستہ شجرزار سے ایک طائر میرے سر سے اڑان بھر کر سنہری کرنوں سے محروم شاخوں کے بیچ و بیچ پَر مارتا ہوا بیٹھ جاتا ہے. اور پھر وہ بانسری کے آہنگ میں ایک انجانے گوشے سے نغمہ سرا ہوتا ہے. جنگلی جڑی بوٹیوں ( لاریل اور بولڈو) کی تیز اور سخت مہک، میرے نتھنوں میں داخل ہوکر میرے پورے وجود کو اپنی لپیٹ میں لے لیتی ہے…

UNDER the volcanoes, beside the snow-capped mountains, among the huge lakes, the fragrant, the silent, the tangled Chilean forest. My feet sink down into the dead leaves, a fragile twig crackles, the giant rauli trees rise in all their bristling height, a bird from the cold jungle passes over, flaps its wings, and stops in the sunless branches. And then, from its hideaway, it sings like an oboe .The wild scent of the laurel, the dark scent of the boldo herb, enter my nostrils and flood my whole being.

From Memories of Pablo Neruda

بشکریہ
https://www.facebook.com/groups/1876886402541884/permalink/2843279615902553