ذوالنورین کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔
نیند سے بھیگے لمحوں میں (نظم)
نیند سے بھیگے لمحوں میں
میرے جسم کو
ڈوبنے کی عادت ہے
اس لیے میرے دل نے
تیرنا سیکھا ہے
خوشبو کے قرب میں رنگوں کا بکھرنا
میری سماعت ہے
پرکھنا سیکھا ہے
میں اک خواب لیے
نگر نگر پھرتا ہوں
اور انگنت تعبیریں
کبھی آنکھوں سے
کبھی ہتھیلیوں سے
الجھ جاتی ہیں
میں اس دھند میں
شہر کی روشنیاں دیکھ تو سکتا ہوں
جہاں تعبیر کو خواب کی ضرورت نہیں ہوتی
میرے مصور
تو نے میرے ہاتھوں میں
وقت کی برف رکھ دی ہے
اے میرے بصیر
میری کشتی کو
اس شہر کی دہلیز تک پہنچا دے
اس سے پہلے کہ
میری ہتھیلیاں
بھیگی رہ جائیں
مزید غزلیں از ذوالنورین ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں