پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

زہیب حسین کی غزلیں — Zuhaib Hussain Ghazals

زہیب حسین کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔

عشق میں سب کچھ لٹا کر چل دیے (غزل)

عشق میں سب کچھ لٹا کر چل دیے

اپنی قسمت آزما کر چل دیے

راہ مشکل بے نشاں تھی ہم مگر

ہر قدم منزل بنا کر چل دیے

جتنے جگنو تیرگی میں مل گئے

سب کو دامن میں چھپا کر چل دیے

اک دیا تھا رہ گزر پہ بجھ چکا

اس دیے کو ہم جلا کر چل دیے

کر کے میخانے کو ہم نے الوداع

دل کو بت خانہ بنا کر چل دیے

پیمانے میں اب میرے وفا کون بھرے گا (غزل)

پیمانے میں اب میرے وفا کون بھرے گا

اے جان وفا تو ہی بتا کون بھرے گا

یہ بات عجب ہے کہ تجھے بھول سکوں گا

دم تیری وفاؤں سے سوا کون بھرے گا

ہوں تشنہ لب آب بقا شوق بقا سن

کوزے میں مرے آب بقا کون بھرے گا

بے رنگ سی تصویر ہوں اک تیرے بنا میں

تصویر میں اب رنگ نیا کون بھرے گا

شامیں مری رنگین رہیں دل کے جہاں کی

تاروں سے مرے دل کا خلا کون بھرے گا

اے تند ہواؤ اسے کہہ دو یہ خدارا

جو تیری تھی وہ خالی جگہ کون بھرے گا

مزید غزلیں از زہیب حسین ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں